27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق تفصیل سے بات ہوچکی: شرجیل انعام میمن
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
---فائل فوٹو
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ن لیگ نے ہم سے رابطہ کیا ہے، 27 ویں ترمیم سے متعلق سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی میں مشاورت ہوگی، جو بھی فیصلہ ہوگا سی ای سی میں ہوگا، 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق تفصیل سے بات ہوچکی ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ 27ویں ترمیم سے متعلق پیپلز پارٹی جو بھی فیصلہ کرے گی پاکستان کے حق میں ہوگا، جب تک فیصلے نہ ہوں تب تک میرے خیال میں بات نہیں کرنی چاہیے، تمام ترامیم سی ای سی میں پیش ہوں گی اور اکثریتی رائے سے فیصلہ ہوگا۔
شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ضرورت کے تحت آئین میں ترمیم کی جاتی ہے، پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی 27 ویں ترمیم سے متعلق فیصلہ کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سی ای سی کی میٹنگ میں یہ ایجنڈا ضرور ہوگا، سی ای سی فیصلہ کرے گی آزاد کشمیر میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کب آئے گی۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے ای چالان سسٹم شروع کیا گیا ہے، ہمارے اس اقدام سے شہر میں بہتری نظر آ رہی ہے، ہمیں چالان کی مد میں ایک روپیہ بھی نہیں چاہیے، سی ایم نے بھی کہا ہے پہلے چالان پر وارننگ کریں گے، پہلے چالان کی معافی کے لیے شہریوں نے اپیل بھی کی ہے۔
اِن کا کہنا تھا کہ نئے ٹریفک قوانین سے بہتری آئی ہے، ٹریفک چالان کی وجہ سے حادثات میں کمی آ رہی ہے، ڈمپر واقعے میں جو لوگ ملوث ہیں وہ گرفتار ہوئے ہیں، ہم وہ فیصلے کریں گے جو عوام کے حق میں بہتر ہوں، ہم چاہتے ہیں لوگ ٹریفک قوانین پر عمل کریں، کسی کا ایک روپیہ بھی نہ جائے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ٹریفک چالان پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے، ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنے سے جانیں جاتی ہیں، ای چالان کا مقصد ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کروانا ہے، ٹریفک قوانین ہم نے تبدیل کیے کیونکہ پچھلے قوانین پر عمل نہیں ہو رہا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: قوانین پر عمل ٹریفک قوانین سی ای سی
پڑھیں:
چالان کی رقم 14 دن میں جمع کروانے پر کتنی رعایت؟ ٹریفک پولیس نے خوشخبری سنادی
سٹی 42 : شہرِ قائد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرای چالان کا معاملہ، ٹریفک پولیس نے شہریوں کو اچھی خبر سنادی ۔
ٹریفک پولیس کے مطابق پہلا چالان ملنے پرشہری معافی نامہ جمع کروائے تو جرمانہ کی رقم ادانہیں کرنا ہوگی۔ دوسرا چالان ہونے پر اگر شہری 14 دن کےاندر چالان جمع کروائےگا تو اسے 50 فیصد رعایت ملے گی۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چالان ملنےکے 21 دن میں جمع کروائے تو پھر پورا جرمانہ بھرنا ہوگا۔
پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں
ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوار نے سگنل توڑا تو جرمانہ پانچ ہزار روپے ہے، لیکن جرمانہ 14دن کےاندرجمع کروائےتو صرف 2500 روپے جمع کروانے ہوں گے۔
ٹریفک پولیس نے واضح کیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے تمام چالان کی رقم 14 دن میں جمع کروانے پر رعایت دی جائے گی ۔