دانش نواز اپنی مزاحیہ اداکاری اور میزبانی کے ساتھ ساتھ ہدایتکاری کے میدان میں بھی اپنا لوہا منوا چکے ہیں لیکن اب رمضان میں ڈرامے بنانے سے گریز کرتے ہیں۔

دانش نواز نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ رمضان میں اپنا کام مکمل طور پر بند کردیتے ہیں۔ نہ خود اداکاری کرتے ہیں اور نہ ہی کوئی ڈراما ڈائریکٹ کرتے ہیں۔

اداکار و ہدایتکار دانش نواز نے کہا کہ وہ رمضان کے لیے مخصوص ڈرامے یا عید کے لیے بھی کسی بھی ایپی سوڈ کی رمضان میں شوٹنگ نہیں کرتے۔

اس کی وجہ بتاتے ہوئے دانش نواز نے کہا کہ رمضان اللہ کی رحمتیں اور برکتیں سمیٹنے کا مہینہ ہے۔ اس بابرکت مہینے صرف  اور صرف عبادت پر توجہ دینا ضروری سمجھتا ہوں۔

دانش نواز نے بتایا کہ ماضی میں جب بھی رمضان کے ماہ میں ڈرامے بنائے تو میں نے دیکھا کہ عبادت کا موقع نہیں مل پاتا اور میں اس ماہ کے روحانی فیوض سے محروم رہ جاتا تھا۔

ہدایتکار دانش نواز کے بقول اسی لیے اب میں رمضان کے دوران اپنے کام سے دوری اختیار کرلیتا ہوں اور پورا ماہ صرف عبادت کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ دانش نواز نے ماضی میں ماہِ رمضان سے متعلق ڈراموں ’ہم تم‘ اور ’چپکے چپکے‘ کی ہدایت کاری کی تھی جو کافی مقبول بھی ہوئے تھے۔

سوشل میڈیا پر انٹرویو کا یہ کلپ وائرل ہوا تو صارفین نے دانش نواز کے جذبہ ایمانی کو سراہا اور ان کی استقامت اور کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: دانش نواز نے

پڑھیں:

شاہ رخ خان اپنے بچوں کو فلمی کیریئر پر مشورہ کیوں نہیں دیتے؛ اداکار نے بتادیا

بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ اپنے بچوں کو فلم انڈسٹری سے متعلق کوئی مشورہ نہیں دیتے اور اس کی وجہ بتاکر اپنے مداحوں کو حیران کردیا۔

فلم ڈر اور بازیگر سے اپنا نام بنانے والے اور پھر دل والے دلہنیا لے جائیں گے سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والے شاہ رخ خان ساٹھ سال کے ہوگئے۔

اپنی سالگرہ پر ایک خصوصی تقریب میں بات کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے اپنے بچوں سہانا خان اور آریان خان کے بارے میں کھل کر بات کی۔

جب اداکار سے پوچھا گیا کہ آپ کے بچے بھی اب فلم انڈسٹری کا حصہ بن رہے ہیں تو کیا آپ ان کو مشورے بھی دیتے ہیں۔

کنگ خان نے مسکراتے ہوئے برجستہ کہا کہ نہیں ، میں اپنے بچوں کو فلمی کیریئر کے حوالے سے کوئی مشورہ نہیں دیتا بس سراہتا ہوں۔

اس کی وجہ بتاتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ تخلیقی لوگوں کو زیادہ سمجھانے کی ضرورت نہیں ہوتی وہ خود اپنا راستہ بناتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ میں ان کا باپ ہوں اور 35 سال کے کیریئر کے بعد میں ان کو کچھ سیکھاؤں تو ان کے ذہن میں یہ بات آ سکتی ہے کہ پاپا کی بات ماننی پڑے گی۔

اداکار شاہ رخ خان نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ وہ یہ بوجھ محسوس کریں اور جبراً میری بات مانیں۔ خود سیکھیں۔

کنگ خان نے مزید کہا کہ بیٹی سہانا اداکاری کر رہی ہے اور بیٹا آریان لکھاری اور ہدایت کاری کرتا ہے۔ وہ خود کام کرتے ہیں اور جب کبھی رائے مانگیں تو دیدیتا ہوں۔

شاہ رخ خان نے انکشاف کیا کہ میں کبھی تعریف کرتا ہوں تو کبھی تنقید کردیتا ہوں لیکن آخری بات یہی کہتا ہوں وہی کرو جو تمھیں ٹھیک لگے۔

 

متعلقہ مضامین

  • احد رضا اور سجل علی کا ڈراما ’دھوپ کی دیوار‘ یوٹیوب پر ریلیز، مداحوں میں خوشی کی لہر
  • افغان حکومت امن کیلیے دانش مندی سے فیصلے کرے، خواجہ آصف کا مشورہ
  • کراچی چڑیا گھر میں اذیت ناک زندگی گزارنے والی رانو اسلام آباد کیلئے روانہ
  • 27ویں ترمیم کا فیصلہ ہو چکا، پیپلزپارٹی ٹوپی ڈرامے میں شریک: اسد قیصر
  • ڈراموں میں اداکاراؤں کیساتھ رومانس؛ عائزہ خان نے دانش تیمور کی کلاس لے لی
  • حکومتی خواب تعبیر سے محروم کیوں؟
  • شاہ رخ خان اپنے بچوں کو فلمی کیریئر پر مشورہ کیوں نہیں دیتے؛ اداکار نے بتادیا
  • اسمارٹ فون کیلئے 2 کلو وزنی کیس متعارف، کمپنی نے وجہ بھی بتادی
  • پاکستان کرکٹ زندہ باد