ڈراموں میں اداکاراؤں کیساتھ رومانس؛ عائزہ خان نے دانش تیمور کی کلاس لے لی
اشاعت کی تاریخ: 4th, November 2025 GMT
ڈراما انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور کے درمیان ہونے والے دلچسپ اور پُرمزاح مکالمے نے مداحوں کے دل جیت لیے۔
عائزہ اور دانش دونوں ہی اپنی سرگرمیاں سوشل میڈیا پر تواتر سے اپ لوڈ کرتے رہتے ہیں جس پر مداح بھی مزے مزے کے کمنٹس کرنے سے باز نہیں آتے۔
ایسی ہی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہو رہی ہے جو شگاگو کی ایک تقریب کی ہے اور جس میں یہ خوبصورت جوڑی مداحوں کے سوالات کا جواب دے رہے ہوتے ہیں۔
اس دوران عائزہ خان نے شرارتی لہجے میں دانش تیمور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈراموں میں اپنی ہیروئنز کے ساتھ خوب رومانس کرتے ہیں۔
عائزہ نے دانش سے آئی لو یو کہنے کی فرمائش کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی بیوی ہوں سب کے سامنے مجھ سے پیار کا اظہار کریں جیسے آن اسکرین کرتے ہیں۔
عائزہ خان نے تقریب کے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب نے بھی دانش کو ٹی وی پر رومانس کرتے دیکھا ہوگا جس پر سب نے ہاں میں جواب دیا۔
اداکارہ نے اپنے شوہر کو گھورتے ہوئے کہا کہ اب مجھے سب کے سامنے آئی لو یو بولیں جس پر دانش تیمور شرمانے لگے۔
دانش تیمور نے مداحوں سے کہا کہ عائزہ میری بیوی ہیں اور گھر پر ان سے ہر وقت ہی پیار کا اظہار کرتا رہتا ہوں۔
جس پر عائزہ نے برجستہ جواب دیا کہ میں نے آپ کے ساتھ اداکاری بھی کی ہے اس لیے ساتھی اداکار کے طور پر ابھی پیار کا اظہار کریں۔
دانش تیمور نے عائزہ کی بات ٹالنے کی کوشش کی تو اداکارہ نے مداحوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ دیکھا آپ سب نے کہ کیسے دانش ہم سب کو گھما رہے ہیں۔
دانش تیمور یہ الزام برداشت نہ کر پائے اور فوراً کہا کہ آپ سب لوگ چاہتے ہیں کہ میں یہاں اپنی بیگم کو ’آئی لو یو‘ کہوں؟
جس پر تقریب کے شرکا نے مثبت میں جواب دیا اور خوشی کا اظہار کیا۔ دانش نے کہا کہ آپ لوگوں کو اتنا خوش اور پُرجوش دیکھ کر لگ رہا ہے آپ لوگ میری دوبارہ شادی کروا رہے ہیں۔
عائزہ خان شاید اسی موقع کی تاک میں تھی فوراً کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ لوگوں کے سامنے یا ویسے بھی محبت کا اظہار کرتے رہنا چاہیے اس سے محبت بڑھتی ہے۔
جس پر دانش تیمور نے اختلاف کی جسارت کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں محبت ’آئی لو یو‘ کہنے سے نہیں بڑھتی بلکہ دل میں ہو تو خود بخود بڑھتی رہتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کرتے ہوئے کہا کہ دانش تیمور کا اظہار ا ئی لو
پڑھیں:
’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘
طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔
سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔