2025-09-17@23:00:10 GMT
تلاش کی گنتی: 404

«اسکول کی»:

    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  
    بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع بیربھوم میں ایک دل خراش واقعے نے سب کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ ایک مقامی اسکول کی طالبہ، جو گزشتہ ایک ماہ سے لاپتہ تھی، کی لاش ایک ویران علاقے سے بوری میں بند حالت میں ملی ہے۔ پولیس نے طالبہ کے ایک استاد کو گرفتار کرلیا ہے، جس پر اغوا اور قتل کا الزام ہے۔ طالبہ 22 اگست کو حسب معمول اسکول کے لیے نکلی تھی لیکن واپس گھر نہ پہنچی۔ اہل خانہ اور مقامی افراد نے کئی دنوں تک اس کی تلاش جاری رکھی، مگر کامیابی نہ ملی۔ بالآخر منگل کی شب کالی ڈانگا گاؤں کے مضافات میں واقع ایک سنسان مقام سے ایک بوری برآمد ہوئی، جس میں طالبہ کی لاش...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب اسمبلی میں تمام اسکولز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد حکومتی رکن راحیلہ خادم حسین نے ایوان میں پیش کی، جس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے۔ قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ موجودہ دور میں موبائل اورسوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے کا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔...
    پنجاب اسمبلی نے تمام پرائیویٹ اور پبلک سکولز میں طلبا کے موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگانے کی قرارداد منظور کرلی۔ قرارداد حکومتی رکن راحیلہ خادم حسین نے ایوان میں پیش کی تھی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے۔ موجودہ دور میں موبائل فون اور سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: پنجاب: دوران ڈیوٹی نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ اس سماجی...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں قائم سرکاری اسکول کو ایک بار پھر نہاری ہائوس کے مالک کو دینے کی تیاری کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سرکاری اسکول کی عمارت کو خستہ حال قرار دے کر اہل علاقہ کے نام سے ایس پی گلبرگ کو درخواست دے دی گئی ہے۔جس پر 25 جولائی کو محکمہ تعلیم سندھ نے ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن پرائمری سے جاوید میاں کی اسکول خالی کرنے کی درخواست پر کمنٹس مانگے ہیں۔ محکمہ تعلیم کے سیکشن آفیسر نے 21 اگست کو ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن پرائمری کو خط لکھ کر متعلقہ حکام سے رائے طلب کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایس پی کو درخواست موصول ہونے کے بعد پولیس کی نفری اسکول پہنچ چکی ہے...
    ڈیرہ اسماعیل خان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2025ء ) پاکستان کے ننھے سوشل میڈیا سٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ کے انتقال کے بعد ان کی آخری ویڈیو وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق عمر شاہ کی آخری وائرل ویڈیو احمد شاہ کے تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر 7 دن پہلے شیئر کی گئی، اپنی زندگی کی اس آخری ویڈیو میں عمر کو اپنے بڑے بھائی احمد شاہ کے ساتھ سکول یونیفارم میں دیکھا جاسکتا ہے، یہ ویڈیو عمر اور احمد کے چچا کی جانب سے بنائی گئی جس میں دونوں بھائیوں کو سکول سے چھٹی کے بعد اپنے کزن کے ساتھ دیکھا گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمر شاہ نے اپنے چاچو سے...
    امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو کے ہائی اسکول میں بچوں کی صحت پر کام کرنے والی 32 سالہ لیزیٹ اورٹیگا ویلیس نے نابالغ طالبعلم سے ناجائز تعلقات کا اعتراف کرلیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ہیلتھ اسپیشلسٹ لیزیٹ اورٹیگا ویلیس نے عدالت میں اعتراف کیا ہے کہ اس نے 17 سالہ اسٹوڈنٹ کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا۔ پراسیکیوشن کے مطابق اورٹیگا نے نہ صرف جنسی تعلقات رکھے بلکہ متاثرہ طالب علم کو دھمکایا کہ وہ یہ راز کسی سے شیئر نہ کرے۔ ملزمہ کو 29 اکتوبر 2025 کو چولا وسٹا کی عدالت میں سزا سنائی جائے گی جو ممکنہ طور پر پانچ سال قید ہوسکتی ہے۔ یاد رہے کہ پولیس نے خاتون کو21 مئی کو گرفتار کیا اور نابالغ کے ساتھ جنسی تعلقات، فحش مقاصد کیلئے ملاقات اور بچے کو خاموش رہنے...
    بھارتی ریاست راجستھان میں 37 سالہ خاتون کی فیس بک پر دوستی اور پھر محبت کا انجام نہایت افسوسناک ہوا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون اپنے فیس بک فرینڈ سے شادی کے لیے اس کے گھر پہنچ گئی تھی لیکن پھر ان کی لاش ہی ملی۔ پولیس نے بتایا کہ مقتولہ مکیش کماری جھنجھنو کی رہائشی تھیں اور وہ تقریباً دس سال قبل اپنے شوہر سے طلاق لے چکی تھیں۔ خاتون کی گزشتہ برس اکتوبر میں فیس بک پر دوستی باڑمیر کے اسکول ٹیچر مانارام سے ہوئی تھی جو محبت میں تبدیل ہوگئی۔ پولیس کے بقول مکیش کماری اکثر اسکول ٹیچر سے ملنے باڑمیر آتی تھیں اور شادی پر اصرار کرتی تھیں۔ اسکول ٹیچر مانارام بھی شادی شدہ تھا اور طلاق کے مقدمے میں الجھا ہوا تھا، اسی وجہ سے مکیش کماری کے ساتھ اکثر...
    کراچی: ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر سعد جمال کی زیرِ نگرانی سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی خصوصی مہم کا افتتاح نجی اسکول کی گلبرگ برانچ میں منعقدہ تقریب سے کیا گیا۔ افتتاح چیئرمین سینیٹ کمیٹی برائے فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سینیٹر سید مسرور احسن نے کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ قوم کی 9 سے 14 سال کی بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لازمی لگوائیں تاکہ آنے والی نسلیں اس موذی مرض سے محفوظ رہ سکیں۔ شرکاء تقریب میں ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ سینٹرل طہٰ سلیم، ڈسٹرکٹ سینٹرل ویمن ونگ اینڈ فوکل پرسن بی آئی ایس پی ثوبیہ عامر، روٹری انٹرنیشنل سے ملیحہ خان، ڈاکٹر اکرم سلطان،  افتخار عالم، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سینٹرل ڈاکٹر عروہ انعام اور دیگر موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر سعد...
    ایچ پی وی ویکسی نیشن کیلئے سرکاری، نجی گرلز اسکولز اور مدارس کی لسٹ فائنل school WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)بچیوں کو سرویکل کینسر سے بچاو کی قومی مہم کی تیاریاں مکمل کرلی گئی، مہم کیلئے سرکاری، نجی گرلز اسکولز اور مدارس کی لسٹ فائنل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ کی پہلی قومی انسداد سرویکل کینسر مہم کا آغاز پیر سے ہو گا، انسداد سرویکل کینسر مہم پنجاب، سندھ، اسلام آباد، آزاد کشمیر میں چلے گی۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر، وفاق، صوبوں کو ایچ پی وی ویکسین، سرنجز فراہم کر دی گئیں، انسداد سروایکل کینسر ویکسینیشن مہم 15 سے 27 ستمبر تک چلے گی۔پنجاب 88 لاکھ ایچ پی وی ویکسین، سندھ میں...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بچیوں کو سرویکل کینسر سے بچاو کی قومی مہم کی تیاریاں مکمل کرلی گئی، مہم کیلئے سرکاری، نجی گرلز اسکولز اور مدارس کی لسٹ فائنل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ کی پہلی قومی انسداد سرویکل کینسر مہم کا آغاز کل سے ہو گا، انسداد سرویکل کینسر مہم پنجاب، سندھ، اسلام آباد، آزاد کشمیر میں چلے گی۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر، وفاق، صوبوں کو ایچ پی وی ویکسین، سرنجز فراہم کر دی گئیں، انسداد سروایکل کینسر ویکسینیشن مہم 15 سے 27 ستمبر تک چلے گی۔ پنجاب 88 لاکھ ایچ پی وی ویکسین، سندھ میں 4 ملین ڈوزز بھجوائی ہیں، آزادکشمیر حکومت کو 3 لاکھ 49 ہزار ایچ پی وی ویکسین ڈوزز دی گئی...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)روٹس اسکول سسٹم نے اسکول کی سطح پر کرکٹ کے فروغ کے لیے ایک جامع منصوبے کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت تربیتی کیمپس اور بڑے ٹورنامنٹس منعقد کیے جائیں گے۔ اس منصوبے کا مقصد طلبہ و طالبات کو کھیلوں میں بھرپور شرکت کے مواقع فراہم کرنا اور کرکٹ کے میدان میں نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے۔ ہیڈ کوچ روٹس اسکول سسٹم ظہور بھٹی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ادارہ گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں کو سامنے لانے کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں تمام کلاسز کے بچوں اور بچیوں کے ٹرائلز مکمل ہو چکے ہیں جن میں کئی باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا اب تربیتی کیمپس...
    گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ننھے ولاگر شیراز نے اپنی سوشل میڈیا کی آمدنی کو منفرد انداز میں استعمال کرتے ہوئے مقامی اسکول کو اپ گریڈ کیا اور کمیونٹی کے لیے روشن مثال قائم کردی۔ شیراز کی کوششوں سے اسکول کی ٹوٹی کرسیاں اور محدود وسائل اب ماضی کا قصہ بن گئے ہیں۔ جدید کلاس رومز، کھیل کے میدان اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی نے تعلیمی ماحول کو بہتر بنا دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے معروف ننھے انفلوئنسر محمد شیراز کا انسٹاگرام اکاؤنٹ معطل اس اقدام کو سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی ملی ہے اور لوگوں نے شیراز کو کمیونٹی کی خدمت کے لیے خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ یہ چھوٹا ننھا سا ویلاگر...
    گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے کم عمر ولاگرمحمد شیراز نے سوشل میڈیا سے حاصل ہونے والی آمدنی کو ایک نیک مقصد کے لیے استعمال کرتے ہوئے اپنے گاؤں کے ایک خستہ حال اسکول کو جدید تعلیمی ادارے میں تبدیل کر دیا۔ انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں شیراز نے اسکول کی پرانی اور نئی حالت دکھاتے ہوئے بتایا کہ یہ سب کچھ یوٹیوب سے ہونے والی آمدنی سے ممکن ہوا۔ نئے اسکول میں بہتر کلاس رومز، کھیل کا میدان اور بچوں کے لیے جھولے بھی موجود ہیں۔ شیراز نے لکھا’’لوگ پوچھتے ہیں سوشل میڈیا سے کیا ملا؟ تو میرا جواب ہے — ہم نے اسکول کی شکل بدل دی۔‘‘ انہوں نے دوسروں کو بھی مشورہ دیا کہ سچے دل سے...
    جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں آنے والے زلزلے سے سرکاری اسکول کو نقصان پہنچا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقہ وانا میں زلزلے سے گورنمنٹ ہائی اسکول وانا کی چار دیواری منہدم ہو گئی تاہم  طلباء اور اساتذہ غیر محفوظ رہے۔ حال ہی میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں گورنمنٹ ہائی اسکول وانا جنوبی وزیرستان لوئر کی 190 فٹ طویل باؤنڈری وال زمین بوس ہوئی، جس کے باعث اسکول کے ہاسٹل میں مقیم طلباء اور اساتذہ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ طلباء کا کہنا ہے کہ چار دیواری نہ ہونے کے باعث وہ کمروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں اور خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے...
    شمالی وزیرستان: 6 ستمبر یومِ دفاع و شہداء کے حوالے سے میرانشاہ میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ تقاریب کا مقصد شہداء کی شجاعت اور لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرنا تھا۔ میرانشاہ ماڈل اسکول میں پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں ضلعی انتظامیہ، ملک و مشران اور عسکری افسران نے شرکت کی۔ طلباء و طالبات نے ملی جذبے سے بھرپور نغمے، تقاریر اور خوبصورت ٹیبلوز پیش کئے۔ شرکاء نے طلباء کی خوبصورت پرفارمنس، حب الوطنی اور تخلیقی صلاحیتوں کو خوب سراہا۔ اسکول کے بچوں نے قومی پرچم اور بینرز تھامے واک کرکے وطن سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔
    پشاور میں پاک فوج کے زیر اہتمام یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے مختلف اسکولز میں تقاریب کا انعقاد جاری ہے۔ یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے پشاور کے مختلف اسکولز (ٹریژر آف نالج سکول سسٹم پشاو، اسلامیہ اسکول اینڈ کالج اور سرحد پبلک اسکول ) میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقاریب میں پاک فوج کے آفیسرز اور جوانوں نے شرکت کر کے بچوں کی حوصلہ افزائی کی، بچوں نے پاک فوج کے ساتھ مل کر پرچم کشائی کی اور ملکی سلامتی کے لیے اجتماعی دعائیں کئیں۔   طلباء و طالبات نے ملی جذبے سے بھرپور تقاریر، نغمے اور خوبصورت ٹیبلوز پیش کیے، طالبہ کی خوبصورت پرفارمنس، حب الوطنی اور تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا گیا۔ تقریبات کا...
    شہر قائد کے تھانہ بریگیڈ کی حدود میں اسکول کی آٹھویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والے نوجوان کا آخری نوٹ سامنے آگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے صدر کے قریب نجی اسکول کی آٹھویں منزل سے نوجوان نے چھلانگ لگا کر جان دے دی، واقعہ بریگیڈ تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ متوفی نوجوان عثمان کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ اسکول کے 3 ملازمین کے خلاف اقدام قتل کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔ عثمان نے خودکشی سے پہلے سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کیا جس میں اُس نے اسکول انتظامیہ پر اپنی خودکشی کا الزام عائد کیا تھا۔ متوفی نوجوان نے آخری پیغام میں لکھا کہ وہ اپنی زندگی کا خاتمہ کررہا ہے اور اس کی ذمہ...
    کراچی: لائنز ایریا میں واقع نجی اسکول کی کثیر المنزلہ عمارت کی آٹھویں منزل سے ایک نوجوان نے مبینہ طور پر چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق بریگیڈ تھانے کے علاقے لائنز ایریا میں واقع نجی اسکول کی کثیر المنزلہ عمارت کی آٹھویں منزل سے ایک نوجوان نے مبینہ طور پر چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی، نوجوان کی لاش قانونی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی نوجوان کی شناخت 25 سالہ عثمان ولد تصور حسین کے نام سے کی گئی۔ متوفی نوجوان نارتھ کراچی کا رہائشی اور نجی اسکول میں ملازمت کرتا تھا، پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد متوفی نوجوان کی لاش ورثا کے حوالے...
    لاہور ( نیوزڈیسک) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہو گئیں، سرکاری و نجی سکولز کھل گئے۔ تاہم لاہور اور دیگر اضلاع کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بدستور بند ہیں۔ ضلعی انتظامیہ لاہور کے مطابق سیلابی صورتحال کے باعث 45 سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان میں چوہنگ، موہلنوال، ملتان روڈ، موڑ فرخ آباد اور ریٹیگن روڈ کے سرکاری سکول شامل ہیں۔ اسی طرح مراکہ، مانگا، شاداب کالونی، سگیاں، تارگڑھ شاہدرہ، بند روڈ اور پری محل شاہدرہ کے سکول بھی بند رہیں گے۔ مزید علاقوں میں شفیق آباد، ٹھوکر نیاز بیگ، شاہ پور کانجراں، گاؤں شالا، رنگیل پور، خورد پور، چھگیاں بھمہ اور مانوال شامل ہیں۔ قلعہ تراڑ، مصطفیٰ آباد، ملک...
    ڈپٹی کمشنر لاہور کے مطابق شہر میں یکم ستمبر سے تمام اسکول دوبارہ کھل جائیں گے، تاہم سیلاب سے متاثرہ 45 اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال نہیں ہوں گی۔ ان اسکولوں کو ریلیف کیمپس میں تبدیل کر دیا گیا ہے تاکہ متاثرین کو عارضی پناہ فراہم کی جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں:متاثرین سیلاب کے لیے مفت وائس منٹس کا اعلان نوٹیفیکیشن کے مطابق لاہور کے 33 سرکاری اور 12 نجی اسکول بند رہیں گے۔ ان میں سنٹرل ماڈل اسکول ریٹی گن روڈ، مراکہ، مانگا، چوہنگ، شاداب کالونی اور سگیاں کے اسکول شامل ہیں۔ اسی طرح تار گڑھ شاہدرہ، بند روڈ شفیق آباد اور پری محل شاہدرہ کے اسکول بھی بند رہیں گے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ٹھوکر...
    خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل خار میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند کر  دیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ کے احکامات پر تحصیل خار کے تمام سرکاری اور نجی اسکولز فوری طور پر بند کر دیے گئے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ کی ہدایت پر تحصیل خار کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے مردانہ و زنانہ تاحکم ثانی بند رہیں گے۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر باجوڑ لودان شاہد اور اسسٹنٹ کمشنر خار ڈاکٹر صادق علی نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام عوامی مفاد...
    محکمہ تعلیم پنجاب نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 5ویں اور چھٹی جماعت کے امتحانات بھی بورڈز کی سطح پر لینے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق بورڈ امتحان پنجاب ایجوکیشن کریکلم ٹریننگ اینڈ اسسمنٹ اتھارٹی پیکٹا لے گی۔ سرکلر میں کہا گیا کہ اس سال نویں اور دسویں بورڈز  امتحان کے خراب نتائج باعث فیصلہ کیا گیا، دونوں کلاسوں کے بورڈ امتحان کا مقصد طلبہ کی تعلیمی ذہنی تربیت ہے، بورڈ امتحان سے نویں دسویں کلاسز کے بورڈ رزلٹ بھی اچھے ہوں گے۔ سرکلر میں کہا گیا کہ تمام اسکولز سربراہان کو تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت کردی گئی اور  اسکولز سربراہان سے اسکولز اکیڈمک امپرومنٹ پلان بھی طلب کرلیا گیا۔ پنجاب ٹیچرز یونین نے کہا کہ پنجم ہشتم کے بورڈ امتحان...
    کولمبیا میں صدارتی امیدوار اور اپوزیشن رہنما میگوئل اُریبی پر فائرنگ کرنے والے 15 سالہ ملزم کو 7 سال کے لیے جُوینائل (نابالغوں کے اصلاحی مرکز) میں قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ پراسیکیوٹرز کے مطابق کم عمر حملہ آور کو ‘خصوصی اصلاحی مرکز میں 7 سال تک آزادی سے محروم’ رکھا جائے گا۔ ملزم پر قتل کی بجائے اقدامِ قتل اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزامات عائد کیے گئے کیونکہ کولمبیا کے قانون کے تحت نابالغ ملزم کے خلاف فردِ جرم ایک بار طے ہوجانے کے بعد تبدیل نہیں کی جا سکتی۔ یہ بھی پڑھیے: کولمبیا کے صدارتی امیدوار انتخابی مہم کے دوران فائرنگ سے شدید زخمی، حالت نازک یاد رہے کہ 39 سالہ میگوئل اُریبی کو...
    عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 4 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی گرانٹ منظور کر لی ہے، جو پنجاب میں تعلیم کے فروغ اور اسکول سے باہر بچوں کو تعلیمی نظام میں شامل کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: ورلڈ بینک نے پاکستانی ٹیکس نظام کو ’بیہودہ‘ قرار دیکر اس میں اصلاحات کا مشورہ دے دیا عالمی بینک کے مطابق یہ رقم گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن فنڈ کے تحت فراہم کی جارہی ہے، جس سے 40 لاکھ سے زائد بچے مستفید ہوں گے، جن میں پری پرائمری اور پرائمری سطح کے طلبہ شامل ہیں۔ منصوبے کا بنیادی مقصد بچوں کی ابتدائی تعلیم تک رسائی بڑھانا، اسکول سے باہر بچوں کی دوبارہ شمولیت یقینی بنانا اور معذور بچوں...
    مری(نیوز ڈیسک) مری کے دور افتادہ علاقے میں قائم طالبات کا سرکاری اسکول برسوں سے علم کے چراغ جلاتے ہوئے معجزات دکھا رہا ہے اور ہر سال شاندار کامیابیاں سمیٹتے ہوئے ٹاپ رینکڈ طلبہ پیدا کر رہا ہے۔ لیکن ان درخشاں ذہنوں کو روزانہ کی بنیاد پر مسائل کا پہاڑ عبور کرکے یہ کامیابیاں سمیٹنے کی جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔ کبھی 300؍ طالبات کیلئے حد سے زیادہ طلب کا شکار ایک واش روم تک رسائی کی پریشانی، تو کبھی بنیادی ضروریات کے نہ ہونے کی مشکل تو کبھی تدریسی عملے کی کمی کے مسائل۔ علمی عظمت کے دس برس اور حکام کی بے حسی کا یہ صریح تضاد، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول علیوٹ کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز...
    ویتنام اس وقت قدرتی آفت کے شدید خطرے سے دوچار ہے، کیونکہ سال 2025 کا سب سے طاقتور طوفان “کاجیکی” ملک کے ساحلی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔ حکام نے فوری طور پر حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے نصف ملین سے زائد شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ طوفان کی رفتار 166 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ چکی ہے، اور ماہرین کے مطابق یہ پیر کی دوپہر تک مرکزی ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتا ہے۔ اس کے نتیجے میں شدید بارشیں، خطرناک سیلاب اور لینڈ سلائیڈز کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس نے مقامی آبادی کو شدید خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔ حکومت نے تھان ہُوا اور کوآنگ بن...
    ’’لڑکیوں کی تعلیم اور سکولوں میں خواتین اساتذہ کا کردار‘‘ کے موضوع پر ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں ایک خصوصی مذاکرہ کا اہتمام کیا گیاجس میں اساتذہ اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ فورم میں ہونے والی گفتگو نذر قارئین ہے۔ نادیہ رانا (ہیڈ مسٹرس گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول گجومتہ لاہور) میں ہورائزن کی شکرگزار ہوں جن کی ٹریننگ میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ اس دو روزہ تربیتی ورکشاپ میں ہمیں آرٹیفشل انٹیلی جنس اور ڈیجیٹل میڈیا کے نئے ٹولز کا استعمال سکھایا گیا جو ہمارے لیے سود مند ثابت ہوگا۔13 برس پہلے میری ’انڈکشن ٹریننگ‘ ہوئی تھی، اس کے بعد یہ پہلی ٹریننگ ہے جو سول سوسائٹی کی طرف سے کرائی گئی ، سرکاری سطح...
    سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں مقامی سکول کے پرنسپل سعید احمد کے بروقت فیصلے نے تقریبا 900 طلبا کی زندگیوں کو بچا لیا ہے۔ترک خبر رساں ایجنسی ’انادولو‘ کی رپورٹ کے مطابق سوات میں مقامی سکول کے 59 سالہ سکول پرنسپل سعید نے بتایا کہ صبح 9 بجے میں نے قریبی نالے پر ایک آخری نظر ڈالی اور محسوس کیا کہ مسلسل بارش کے باعث نالے کے کناروں پانی باہر نکلنے والا ہے، اس کے بعد میں نے تقریبا 900 طلبا کو فورا سکول سے نکل جانے کا حکم دیا۔ صرف 15 منٹ کے اندر تمام بچے اور اساتذہ سکول سے نکل گئے، کچھ ہی دیر کے بعد سیلاب سکول سے ٹکرایا اور عمارت کا نصف...
    سعید احمد نے کہا کہ صرف 5 منٹ کے اندر پورا سکول سیلاب سے متاثر ہوا اور تمام کلاس رومز اور دفاتر میں پانی بھر گیا تاہم کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ سیلاب کے باعث متاثر ہو نے والے اسکول کی فوری بحالی کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سوات کے علاقے منگلور میں سیلاب سے گورنمنٹ پرائمری اسکول بھی شدید متاثر ہوا  تاہم اسکول کے پرنسپل کی حاضر دماغی کے باعث سیکڑوں بچوں کی جانیں بچ گئیں۔ گورنمنٹ پرائمری اسکول منگلور کے ہیڈ ماسٹر سعید احمد نے ہوئے کہا کہ جس دن سیلاب آیا اس دن صبح قریبی ندی میں اچانک پانی کے بہاؤں میں اضافہ ہوگیا۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے...
    جنوب مشرقی ایشیائی ملک انڈونیشیا میں اسکول کا کھانا کھانے سے 360 سے زائد طلبا کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ آفیشل کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے سینٹرل جاوا کے قصبے سریگن میں جمعرات کو 360 سے زائد طلبا اسکول کی جانب سے دیا جانے والا لنچ کھانے کے بعد ہیضے میں مبتلا ہوگئے۔ انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانٹو کی جانب سے جنوری میں اسکول میں شروع کیے گئے فری کھانے کے پروگام میں سامنے آنے والا یہ سب سے بڑا کیس ہے۔ جبکہ مجموعی طور ملکی سطح پر اس معاملے میں 1000 سے زائد طلبا متاثر ہوچکے ہیں۔ سریگن حکومت کے سربراہ سِگت پامنگکس کے مطابق 365 افراد کی طبیعت ناساز ہوئی اور کھانے کے نمونے کا لیب میں معائنہ کیا...
    سوات ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فوج  نے سوات اور باجوڑ میں سیلابی صورت حال سے متاثرہ اضلاع میں فلڈ ریلیف آپریشن کیا ، پاک فوج کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ،آئی جی ایف سی نارتھ کا ہیلی کاپٹر بھی امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ،ہیلی کاپٹر میں راشن اور دیگر سامان مہیا کیا جا رہا ہے۔سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ سکھر میں نازیبا ویڈیوز پر خاتون کو بلیک میل کرنے والا ٹک ٹاکر گرفتار باجوڑ میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے لوگوں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے۔راشن اور ادویات کی فراہمی بھی بذریعہ ہیلی کاپٹر کی جا رہی...
      ویڈیو گریب۔ سوات کے علاقے منگلور میں سیلابی پانی میں بہہ جانے والے 3 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق سیلاب کے دوران 2071 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں 217 اہلکاروں نے حصہ لیا۔ حکام کے مطابق شریف آباد، مکان باغ، میلہ پُل اور ملحقہ علاقوں سے 1450 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ المدینہ اسکول کے 200 اور شگئی اسکول کے 100 طلبہ محفوظ مقام پر منتقل کیے گئے۔ شاہی باغ قمبر اور تبلیغی مرکز سے 9 پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیو کیاگیا، اسی طرح بریکوٹ ڈڈھارہ میں دریائے سوات سے 6 افراد بحفاظت نکالے گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق سیدو شریف کے قریب 6 خواتین کو سیلابی ریلے سے بچا لیا...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست 2025ء ) پنجاب کے سکولز کیلئے گرمیوں کی چھٹیاں بڑھانے کے فیصلے میں تبدیلی کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے سکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کے فیصلے میں تھوڑی سی تبدیلی کی ہے، جس کے تحت نویں دسویں جماعت کے طلباء کیلئے سکولز 18 اگست سے کھل جائیں گے، اسی طرح او لیول، اے لیول اور انٹرمیڈیٹ کی کلاسز بھی 18 اگست سے شروع ہوں گی اس کےعلاوہ انٹرمیڈیٹ کی کلاسزکا آغاز بھی 18 اگست سے ہوگا، تاہم پہلی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز یکم ستمبر سے ہی شروع ہوں گی، اس فیصلے کا اطلاق نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پرہوگا، وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ فیصلے...
    لاہور کے علاقے میں کم عمر بچیوں کو سر عام ہراساں کرنے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ واقعہ جنوبی چھاؤنی میں پیش آیا جس میں اوباش شخص کو اسکول سے واپس آتی ہوئی بچیوں کے ساتھ ہراساں و نازیبا حرکات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ فوٹیج میں اوباش شخص بچیوں کو حراساں کرکے فوری فرار ہوگیا۔ دوسری جانب بچیوں کے لواحقین نے تھانہ جنوبی چھاونی میں کاروائی کےلیے درخواست دے دی۔
    کیمبرج اسیسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن نے اعلان کیا ہے کہ مئی۔جون 2025 کے سیشن کے اے ایس اور اے لیول کے نتائج آج جاری کیے جا رہے ہیں، جبکہ ہزاروں طلبہ اپنے نتائج کے منتظر ہیں، آئی جی سی ایس ای او لیول کے نتائج اگلے ہفتے جاری ہوں گے۔ کیمبرج کے اے لیول اور او لیول کے امتحانات عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہیں۔ صرف پاکستان میں ہر سال تقریباً 10 ہزار طلبہ یہ امتحانات دیتے ہیں۔ نتائج کیسے دیکھیں؟ طلبہ اپنے اے ایس اور اے لیول کے نتائج کیمبرج انٹرنیشنل کے آفیشل رزلٹ پورٹل کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں، https://myresults.cie.org.uk/cie-candidate-results/login گزشتہ ماہ، کیمبرج نے ایک اہم سنگِ میل عبور کیا، جب جنوبی ایشیا میں کیمبرج انٹرنیشنل اسکولز کی...
    لاہور: چوتھی جماعت کی طالبہ سے نازیبا حرکت کرنے والا اسکول پرنسپل گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ہنجروال پولیس نے چوتھی جماعت کی طالبہ سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم  کوگ رفتار کرلیا۔ نجی اسکول کا پرنسپل ملزم غلام نبی 11 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرتا تھا۔ ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے بتایا کہ ملزم غلام نبی پچھلے 2 ماہ سے 11 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کر رہا تھا۔ ملزم بچی کو کسی سے اس بات کا ذکر کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔ ملزم کے خلاف بچی کی والدہ اقرا عمران کی مدعیت میں مقدمہ درج  کرکے گرفتاری کے بعد انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا...
    پنجا ب بھر میں یکم ستمبرسے پہلے اسکول کھولنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کااعلان کر دیا گیا۔ صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ گرمی کی چھٹیوں میں ا سکول کھولناکسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا، سکول کھلنے پرفوری ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی آفس میں شکایت درج کروائیں ۔وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ شکایت کیلئے ایجوکیشن ہیلپ لائن قائم کردی گئی ہے،اسکول کھلنے کی صورت میں 03160261408پرشکایت درج کرائی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوٹیفکیشن کااطلاق سرکاری وپرائیویٹ دونوں سکولوں پرہوگا۔
    محکمہ سکولز ایجوکیشن کے مطابق آٹھویں جماعت کا اسیسمنٹ ٹیسٹ پیکٹا کے ماتحت منعقد کروایا جائے گا۔ پیکٹا کی جانب سے امتحان کا طریقہ کار آئندہ 20 روز میں واضح کر دیا جائے گا۔ پہلے مرحلہ میں اسیسمنٹ ٹیسٹ صرف سرکاری سکولوں میں منعقد کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ پرائیویٹ سکولز کیلئے بورڈ امتحان آپشنل رکھا جائے گا، بورڈ امتحان آئندہ سال فروری یا مارچ میں لیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے کہا ہے کہ روایتی بورڈ امتحان کی بجائے طلبہ کا اسیسمنٹ ٹیسٹ لیا جائیگا۔ پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ اسیسمنٹ ٹیسٹ سے نویں اور دسویں جماعت کے نتائج میں بہتری آئے گی۔ اسیسمنٹ ٹیسٹ کا...
    واشنگٹن: امریکا نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر دنیا کے سب سے بڑے منشیات فروشوں میں سے ایک ہونے کا الزام لگایا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے اس الزام کو بنیاد بناتے ہوئے وینزویلا کے صدر کی گرفتاری میں مدد دینے والے کو 50 ملین ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔  امریکی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ وینزویلا کے صدر کی گرفتاری پر انعامی رقم پہلے 25 ملین ڈالر تھی جسے اب دگنا کردیا گیا۔ نکولس مادورو پر یہ الزام بھی ہے کہ وہ کولمبین باغی گروپ FARC کے ساتھ مل کر امریکا میں کوکین پھیلا رہے ہیں تاکہ امریکی معاشرے کو تباہ کردیا جائے۔ امریکی اٹارنی جنرل پام بونڈی نے ایک ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا کہ امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایجنسی (DEA) نے 30 ٹن...
     امریکا نے وینیزویلا کے صدرنکولس مادورو کے خلاف انعامی رقم دوگنی کرکے 50 ملین ڈالر کردی ہے، جس کا مقصد لاطینی امریکا کے مطلق العنان لیڈر پردباؤ بڑھانا ہے جو ٹرمپ انتظامیہ کے پہلے دورسے جاری ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ اور محکمہ انصاف نے اس انعام کی اطلاع دی ہے کہ یہ رقم اس شخص کو دی جائے گی جو نکولس مادورو کی گرفتاری یا سزا میں مددگار معلومات فراہم کرے گا۔  https://Twitter.com/AGPamBondi/status/1953583017353466306 امریکی اٹارنی جنرل پامیلا بونڈی نے ریکارڈ شدہ بیان میں اسے ایک تاریخی انعام قرار دیتے ہوئے نکولس مادورو پر الزام عائد کیا کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کی دہشت گرد قرار دی گئی منشیات کے منظم گروہوں کا استعمال کرتے ہوئے منشیات اور تشدد کو امریکا میں...
    ویب ڈیسک: آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ بلاجواز قرار دے دیا۔  صوبائی وزیر تعلیم سکندر حیات نے سکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں تمام اسکول اب یکم ستمبر کو کھلیں گے۔  صوبائی حکومت نے یہ فیصلہ پنجاب میں موسمی صورتحال کی وجہ سے کیا ہے، دوسری جانب آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے گرمیوں کی چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کو بلاجواز قرار دے دیا۔ اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نے نیتن یاہو کے غزہ پر عسکری قبضے کی تجویز منظور کرلی     ایسوسی ایشن نے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا اور...
    تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب جامشورو کی تحصیل مانجھند میں پرائمری اسکول کی نئی عمارت نے طالب علموں کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو بھی خوش کردیا ہے۔8 سال تک یہ اسکول ایک جھونپڑی میں قائم تھا جہاں بچے اور اساتذہ دونوں تھے لیکن بجلی، واش روم اور کوئی فرنیچر موجود نہیں تھا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے تعمیر کردہ نئی عمارت میں بچے خوشی خوشی پڑھائی کے لیے آتے ہیں۔یہ عمارت بننے کے بعد گاؤں کے لوگوں نے اسکول کے لیے فرنیچر بھی دیا ہے۔سات کمروں پر مشتمل اسکول کی نئی عمارت میں واش روم، پنکھے اور فرنیچر بھی ہے جبکہ کھیلنے کے لیے ایک کمپاونڈ بھی ہے۔اس اسکول میں گاؤں کے 120 لڑکے اور لڑکیاں پڑھنے آتے ہیں اور یہ...
    پنجاب حکومت کے محکمہ تعلیم نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق اسکولز اب یکم ستمبر کو کھلیں گے، چھٹیوں میں توسیع تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز کے لیے کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں موسم گرما کی چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کردی۔ پنجاب حکومت کے محکمہ تعلیم نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق اسکولز اب یکم ستمبر کو کھلیں گے، چھٹیوں میں توسیع تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز کے لیے کی گئی ہے۔ تاہم آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے چھٹیوں میں توسیع مسترد کردی ہے۔ اپسما کے صدر نے کہا ہے کہ چھٹیوں میں توسیع ختم کی جائے بصورت دیگر...
    لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں موسم گرما کی چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کردی۔ پنجاب حکومت کے محکمہ تعلیم نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق اسکولز اب یکم ستمبر کو کھلیں گے، چھٹیوں میں توسیع تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز کے لیے کی گئی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ چھٹیوں میں توسیع کی خبر سامنے آتے ہی بچوں میں خوش کی لہر دوڑ گئی تاہم آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے چھٹیوں میں توسیع مسترد کردی ہے۔ اپسما کے صدر نے کہا ہے کہ چھٹیوں میں توسیع ختم کی جائے بصورت دیگر تدریسی نظام بری طرح متاثر ہوگا، موسم بھی ٹھیک ہے سیاسی حالات بھی درست ہیں چھٹی میں...
    پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سیکریٹری اسکول پنجاب خالد نذیر ووٹو نے اعلان کر دیا کہ صوبہ بھر میں نجی و سرکاری اسکول یکم ستمبر کو کھلیں گے۔ادھر، پنجاب کے وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے فیس بک پوسٹ پر کہا کہ پنجاب میں اسکول یکم ستمبر کو کھلیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات 14 اگست تک تھیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایف بی آر...
    محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی ہے۔ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق اب تعطیلات 14 اگست 2025 سے 31 اگست 2025 تک بڑھا دی گئی ہیں۔ Schools In Punjab Will Re open from the 1st of September. — Rana Sikandar Hayat (@RanaSikandarH) August 7, 2025 نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اسکول اب پیر، یکم ستمبر 2025 سے دوبارہ کھلیں گے، اور تمام کلاسز کے لیے معمول کے مطابق تدریسی عمل بحال کر دیا جائے گا۔ محکمہ تعلیم کے مطابق تعطیلات میں یہ توسیع اعلیٰ حکام کی منظوری کے بعد کی گئی ہے، اور تمام ضلعی تعلیمی افسران (CEOs) کو ہدایت کی گئی...
    لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ 15 اگست کو ختم ہونے والی گرمیوں کی تعطیلات کے بعد سکول کھولے جائیں یا چھٹیوں میں مزید توسیع کی جائے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید موسم کے پیش نظر چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے۔ ادھر صوبائی وزیر تعلیم رانا اسکندر حیات نے کہا ہے کہ صوبے میں موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے متعلقہ حکام سے مشاورت جاری ہے۔ امید ہے کہ جلد کوئی فیصلہ ہو جائے گا۔ Post Views: 3
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء) پنجاب کے سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے کے قریب ہیں مگر حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا کہ سکول 15 اگست کو کھلیں گے یا نہیں۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے ذرائع کے مطابق سکول کھولنے کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے، موسمی شدت کے باعث چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کی تجویز زیر غور ہے۔(جاری ہے) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ صوبہ میں موسم گرم کی چھٹیوں کے حوالہ سے مشاورت جاری ہے، سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں میں توسیع کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ جلد کرلیا جائے گا۔واضح رہے کہ پنجاب میں وقفے وقفے سے بارشوں کا...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست 2025ء ) صوبہ پنجاب میں سکولوں کی چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کرنے کی تجویز پر غور شروع کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے سکولوں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا اختتام قریب ہے لیکن فی الحال 15 اگست سے سکول دوبارہ کھولنے سے متعلق کوئی بھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن صوبہ پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع دینے پر غور کر رہا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ تعلیم کے حکام کا مؤقف ہے کہ ’موجودہ موسم میں جاری شدید گرمی اور حبس بچوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے، جس...
    برٹش کولمبیا کے انٹیریئر علاقے میں لگنے والی آگ اور بجلی کے تعطل کی ایک انوکھی وجہ ایک عقاب (اوسپری) اور آسمان سے گرتی مچھلی کے طور پر سامنے آئی ہے۔ مقامی فائر ریسکیو کے چیف جوش وائٹ کے مطابق بدھ کے روز فائر بریگیڈ کو اشکروف کے جنوب میں ایک آگ کی اطلاع ملی جو کہ شہر سے تقریباً 67 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔ مقامی کسانوں اور بی سی ہائیڈرو کے ملازمین کی مدد سے آگ جلد ہی بجھا دی گئی۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل میں بجلی کے نظام میں خلل، دھماکے اور آتشزدگیوں کے مشتبہ واقعات جب آگ کی وجہ جاننے کی کوشش کی گئی تو صورتحال حیران کن تھی۔ چیف کے مطابق ہم جائے وقوعہ پر...
    کراچی میں دو دریا پر سمندر میں دو بچوں کے ہمراہ مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے اسکول ٹیچر کی تلاش جاری ہے جبکہ دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، ڈوبنے والوں کے اہل خانہ جناح اسپتال پہنچ گئے۔گزشتہ روز دو دریا پر سمندر میں کود کر مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے اسکول ٹیچر اورنگزیب عالم کے دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ بچوں کی شناخت 5 سال کی آیت اور 8 سال کے احمد کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ ایدھی فاؤنڈیشن کے غوطہ خور اور سی بی سی کے غوطہ خوروں کی جانب سے اورنگزیب عالم کی تلاش کی جارہی ہے۔دوسری جانب میڈیا اور سوشل میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد جاں...
    موسم گرما کی تعطیلات کے بعد بچوں کی موج مستیاں ختم ہوگئی ہیں، صوبہ سندھ اور بلوچستان میں آج سے اسکول کھل گئے۔سندھ اور بلوچستان میں گرمیوں کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد آج سے سرکاری اور متعدد نجی تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ہیں، جہاں تدریسی عمل کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔تاہم اسکول کھلنے کے پہلے روز طلبہ کی حاضری معمول سے خاصی کم رہی جبکہ کراچی کے بیشتر نجی تعلیمی ادارے 4 اگست سے تعلیمی سرگرمیاں بحال کریں گے۔اسکول انتظامیہ کے مطابق اس فیصلے کا مقصد طلبہ اور والدین کو تعطیلات کے بعد مناسب تیاری کا وقت دینا ہے۔ یاد رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ نے گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان یکم جون سے 31 جولائی 2025...
     کراچی(کامرس رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کراچی جیسے ملک کے سب سے بڑے شہر میں ایک سرکاری سکول بھی ایسا نہیں جو معیاری تعلیم دے رہا  ہو ، سندھ حکومت کا 631ارب روپے کا تعلیمی بجٹ کا بڑا حصہ کرپشن اور نا اہلی کی نذر ہو جاتا ہے ، تعلیم حکومت و ریاست کی ذمہ داری ہے جسے وہ پوری نہیں کر رہی ہے ، پاکستان میں 2کروڑ 62لاکھ اور سندھ میں 1کروڑ بچے اسکولوں سے باہر اور تعلیم سے محروم ہیں جو ایک اجتماعی المیہ ہے ، جماعت اسلامی ملک میں ایسا نظام ِ تعلیم لانا چاہتی ہے جس میں یکساں نصاب اور ایک معیار غریب اور امیر کے لیے تعلیمی تفریق نہ...
    سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کراچی نے پیر کو ٹیکنیکل اسکول سرٹیفکیٹ حصہ دوم سالانہ امتحانات برائے سال 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔چیئرمین ٹیکنیکل بورڈ مشرف علی راجپوت کے مطابق ٹی ایس سی کے امتحانات میں سندھ بھر سے 1887 امیدواروں نے شرکت کی، 1628 امیدوار میٹرک امتحانات میں کامیاب ہوئے، کامیابی کا تناسب 86.27 فیصد رہا۔ گلسن ٹیکنیکل ہائی اسکول ملیر کے حافظ محمد شہیر نے 1350 میں سے 1179 نمبر لے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اسی اسکول کے محمد شامیخ احمد نے 1168 نمبر لے کر دوسری، جب کہ ورکرز ماڈل اسکول سائٹ حیدر آباد کی طالبہ وجیہہ شاہ نے 1350 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواروں کو بورڈ کی جانب سے...
    پشاور میں ایک ہی اسکول کی تین طالبات نے میٹرک بورڈ کے امتحانات میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن لے کر سب کو حیران کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میٹرک بورڈ کی جانب سے سالانہ امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کیا گیا جس میں کامیابی کا تناسب 83.5 فیصد رہا۔ حیران کن طور پر ابتدائی تین پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنز حاصل کرنے والی طالبات کا تعلق پشاور ماڈل اسکول گرلز برانچ 2 سے نکلا۔ فاطمہ جگنو 1180 نمبر لے کر پہلے، سارہ عمران 1178 لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔  جبکہ اسی اسکول کی ایک اور طالبہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے جن میں یوسرا، شمائلہ اور آئنہ شعیب نے بترتیب 1176 نمبر لئے ہیں۔۔  صوبائی حکومت...
    کولمبیئن صدر نے اسرائیل کو کوئلے کی برآمد پر پابندی لگادی، تمام شپمنٹس روک دیں WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز کولمبیئن صدر گوستاوو پیترو نے اسرائیل کو کوئلہ برآمد کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے تمام شپمنٹس روک دیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کولمبیئن صدر گوستاوو پیترو نے کہا ہے کہ ایک ٹن کوئلہ بھی اسرائیل نہیں جائے گا، کولمبیا غزہ میں جاری نسل کُشی کا حصہ نہیں بنے گا، اسرائیلی عوام خود کو بدلیں گے تب ہی ہم دوبارہ ملیں گے اور سفارتی تعلقات بھی بحال ہوں گے۔ان کا کہنا ہے کہ جب تک اسرائیل فلسطینیوں پر بم برسا رہا ہے، لاکھوں جانیں لے رہا ہے تب تک ہمارا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں رہے گا۔گوستاوو...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس ایسی کئی یونیورسٹیوں پر جرمانے عائد کرنے کی کوشش کر رہا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ کیمپس میں یہود دشمنی کو روکنے میں ناکام رہی ہیں، جن میں ہارورڈ یونیورسٹی بھی شامل ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق اہلکار نے وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی انتظامیہ کئی یونیورسٹیوں سے مذاکرات کر رہی ہے جن میں کورنیل، ڈیوک، نارتھ ویسٹرن اور براؤن شامل ہیں۔ اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی اور کہا کہ امریکی انتظامیہ نارتھ ویسٹرن اور براؤن، اور ممکنہ طور پر کورنیل کے ساتھ معاہدوں...
    بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جھالاور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک سرکاری اسکول کی عمارت گرنے سے 4 بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ 17 زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت اسکول میں تقریباً 40 بچے موجود تھے۔ عمارت گرنے کے نتیجے میں 4 بچے ملبے تلے دب کر جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 17 زخمی بچوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بچے اپنی کلاسز میں موجود تھے۔ واقعے کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ حکام کو خدشہ ہے کہ کچھ بچے اب بھی ملبے تلے دبے ہو سکتے...
    راجستھان کے ضلع جھالاواڑ میں جمعے کی صبح ایک سرکاری اسکول کی عمارت گرنے سے کم از کم چار بچے جاں بحق ہو گئے، جبکہ درجنوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ صبح تقریباً ساڑھے 8 بجے مانوہرتھانہ کے علاقے میں واقع پیپلوڈی گورنمنٹ اسکول میں پیش آیا۔ یہ بھی پڑھیں:ایئر انڈیا طیارہ حادثہ: بھارت نے برطانوی خاندانوں کو غلط لاشیں بھیج دیں حکام کے مطابق اس وقت اسکول میں تقریباً 40 بچے، اساتذہ اور عملہ موجود تھے جب یک منزلہ عمارت کی چھت اچانک منہدم ہو گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اسکول کی عمارت خستہ حال تھی اور اس بارے میں متعدد شکایات پہلے ہی درج کرائی گئی تھیں۔ اسکول میں آٹھویں جماعت تک...
     پرنس ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن اپنے بڑے بیٹے پرنس جارج کی بورڈنگ اسکول منتقلی کے فیصلے پر شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ ’ریڈار‘ ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے ایک شاہی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ’کیٹ اس بات پر دل شکستہ ہیں کہ پرنس جارج کو ایک اعلیٰ درجے کے پرائیویٹ اسکول میں بھیجا جارہا ہے جو کئی میل دور واقع ہے۔‘ یہ بھی پڑھیں: شہزادے جارج کی سالگرہ، شہزادی شارلٹ کو بھی اہم ذمہ داری مل گئی کیٹ مڈلٹن جو حال ہی میں پرنس جارج کی 12ویں سالگرہ منا چکی ہیں، اپنے بیٹے کو خود سے دور بھیجنے کے حق میں نہیں ہیں، وہ چاہتی تھیں کہ جارج ان کے قریب رہے اور وہ اس...
    کراچی(شوبز ڈیسک) اداکارہ و ٹی وی میزبان ندا یاسر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں ہیں، اس بار وجہ بنی اُن کی ایک اور ملازمہ سے متعلق چوری کی کہانی جو انہوں نے اپنے پروگرام میں سنائی۔ حال ہی میں ندا یاسر نے اپنے مارننگ شو ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں ایک بار پھر اپنے گھر میں پیش آنے والے چوری کے واقعے کی تفصیلات بیان کیں۔ ندا یاسر نے بتایا کہ جب ان کے بچے بہت چھوٹے تھے اور وہ خود بھی کسی پیشہ ورانہ مصروفیت میں نہیں تھیں، تو اس وقت ان کی ایک سہیلی نے اپنے گھر پر کام کرنے والی ملازمہ کی بیٹی کو ان کے گھر پر کام کے لیے رکھوا دیا تھا۔...
    امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی نے قانونی جنگ ختم کرنے اور وفاقی فنڈنگ پر ٹرمپ انتظامیہ سے ڈیل کر لی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 July, 2025 سب نیوز واشنگٹن(شاہ خالد)امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی نے قانونی جنگ ختم کرنے اور وفاقی فنڈنگ پر ٹرمپ انتظامیہ سے ڈیل کر لی۔رپورٹس کے مطابق ڈیل کے تحت کولمبیا یونیورسٹی تین سال کے دوران وفاقی حکومت کو 20 کروڑ ڈالر ادا کیےجائیں گے، گزشتہ روز کولمبیا یونیورسٹی کے جوڈیشل بورڈ نے فلسطین حامی مظاہروں میں شرکت کرنے والے طلبا کے خلاف تادیبی کارروائی کرتے ہوئے طلبا کی ڈگری منسوخ کرنے کا کہا تھا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ادارے کو اپنی کمیونٹی کے لیے تعلیمی مشن کی فراہمی پر توجہ دینی چاہئے اور ایسا ماحول...
    لاہور کے سرکاری اسکول میں پڑھنے والے سبزی فروش کے بیٹے نے میٹرک بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔لاہور کے سرکاری اسکول میں پڑھنے والے سبزی فروش کے بیٹے ملک فیضان رضا نے شاندار کارنامہ انجام دے کر اپنے والد کا سر فخر سے بلند کردیا۔فیضان گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 1 شاہکوٹ کا ہونہار طالب علم ہے جس نے لاہور بورڈ میٹرک امتحانا ت میں 1186نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔فیضان کا کہنا ہے کہ ا س کی کامیابی اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعاؤں کا ثمر ہے۔اسکول پرنسپل نے کہا کہ فیضان نے اساتذہ کا سر فخر سے بلند اور اسکول کا نام روشن کیا ہے۔
    لاہور: سبزی فروش کے بیٹے نے محنت سے پڑھائی کرکے میٹرک بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ سرکاری اسکول میں پڑھنے والے ہونہار طالب علم نے میٹرک کے امتحانات میں غیر معمولی کامیابی حاصل کر کے نہ صرف اپنے خاندان بلکہ تعلیمی ادارے کا بھی نام روشن کر دیا۔ گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 1 شاہکوٹ کے طالبعلم ملک فیضان رضا، جس کے والد سبزی فروش ہیں، نے لاہور بورڈ کے میٹرک امتحانات میں 1186 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا۔ فیضان رضا کی شاندار کامیابی پر ان کے اساتذہ، والدین اور اسکول انتظامیہ فخر محسوس کر رہے ہیں۔ پرنسپل کے مطابق فیضان کی لگن، مسلسل محنت اور مثالی کارکردگی اسکول کے...
    امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی نے تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ مظاہروں پر 80 طلبا کو یونیورسٹی سے بےدخل کردیا ۔ کولمبیا یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مظاہروں سے تعلیمی عمل متاثر ہوا، قواعد کی خلاف ورزی پر طلبا کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی طلبا کے تعلیمی ڈگریاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ طلبا کو 3 سال تک کورسز سے معطلی کی سزا بھی سنادی گئی ۔ طلبہ تنظیم کا مؤقف ہے کہ سزائیں غیرمعمولی ہیں، ماضی میں طلبا کو اس طرح سزا دینے کی نظیر نہیں ملتی، یہ ماضی کی مثالوں سے کہیں زیادہ سخت ہیں۔   یونیورسٹی کا تعصبانہ فیصلہ سامنے آنے کے بعد طلبہ نےاعلان کیا ہے کہ فلسطینی...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی گرامر اسکول سے تعلیم کا آغاز، آغا خان یونیورسٹی سے میڈیکل ڈگری، اور پھر جانز ہاپکنز بلومبرگ اسکول آف پبلک ہیلتھ میں ایک شاندار علمی و تحقیقی کیریئر — ڈاکٹر عدنان حیدر کی زندگی ایک مثالی سفر ہے جو تعلیمی برتری، عالمی قیادت، اور عوامی خدمت سے بھرپور ہے۔ گزشتہ 25 سالوں کے دوران ڈاکٹر عدنان حیدر نے صحت عامہ کے شعبے میں قابلِ قدر خدمات سرانجام دی ہیں، خصوصاً صحت کے نظام، بایوایتھکس، اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے ان کا تحقیقی کام دنیا کے 90 سے زائد ممالک کی پالیسیوں اور عملی اقدامات پر اثرانداز ہوا ہے۔ ان کی توجہ خاص طور پر کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک پر مرکوز رہی ہے، جہاں انہوں نے...
    پارلیمنٹ ہاوس کی چھتیں ٹپکنے لگیں، تارکول بھی کام نہ آیا، انتظامیہ کی بالٹیوں سے پانی روکنے کی کوشش WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی دارالحکومت میں جاری وقفے وقفے کی بارش نے پارلیمنٹ ہاوس کی چھتوں کی قلعی کھول دی، پارلیمنٹ ہاوس کی متعدد چھتیں ٹپکنے لگیں، جن سے ٹپکنے والا پانی فرش پر جمع ہونے لگا، انتظامیہ کی جانب سے پانی روکنے کے لیے عارضی طور پر ٹپکتے مقامات پر بالٹیاں رکھ دی گئیں۔ذرائع کے مطابق، گزشتہ ہفتے ہی سی ڈی اے نے چھتوں کو تارکول سے کور کیا تھا تاکہ ٹپکنے کی شکایات کا مستقل حل نکالا جا سکے، تاہم شدید بارش کے سامنے یہ بندوبست ناکام ثابت ہوا۔ پارلیمنٹ ہاوس کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 جولائی 2025ء) پیر کے روز ڈھاکہ میں میل اسٹون اسکول اینڈ کالج کے کیمپس کے اندر فضائیہ کے طیارے کے گرنے کے بعد حکومت آج بنگلہ دیش کی قومی یوم سوگ منا رہی ہے۔ اس موقع پر ملک بھر کے تمام سرکاری، نیم سرکاری، خود مختار اداروں اور تعلیمی اداروں میں بنگلہ دیش کا قومی پرچم سرنگوں ہے۔ بیرون ملک بنگلہ دیشی مشنز کو بھی ایسی ہی ہدایات دی گئی ہیں۔ جب کہ جاں بحق اور زخمیوں کے لیے عبادت گاہوں میں خصوصی دعائیں کی جا رہی ہیں۔ خیال رہے کہ بنگلہ دیش کی فضائیہ کا ایک طیارہ کل دوپہر 1:30 بجے کے قریب فضا سے گرا اور اترا میں اسکول کے...
    ضلع وسطی کے علاقے بفرزون میں موٹرسائیکل سوارمسلح ملزمان نے اسکول طالبہ کے سامنے اس کے والد کو لوٹ لیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق ضلع وسطی کے تیموریہ تھانے کے علاقے بفرزون میں موٹرسائیکل سوارمسلح ملزمان نے اسکول طالبہ کے سامنے اس کے والد کولوٹ لیا۔ منگل کی صبح سویرے ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے شہری گھر کے باہر بیٹی کو اسکول چھوڑنے کیلیے جا رہا ہوتا ہے۔ شہری گھر کے باہر گلی میں کھڑا انتظار کر رہا تھا کہ اسی دوران  موٹرسائیکل پر سوار 2 مسلح ملزمان آگئے، ملزمان اسلحہ کے زور پر شہری سے موبائل فون اور نقدی چھین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کرتاچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے یونین کمیٹی 8 میں واقع بہادر یار جنگ اسکول کا دورہ کیا اور اسکول میں جاری تزئین و آرائش کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ایجوکیشن ندیم حنیف، چیئرمین ورکس کمیٹی مرزا آفاق بیگ، یو سی کونسلر اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔اسکول کو ماڈل طرز پر جدید سہولیات کے ساتھ تزین و آرائش کا کام کیا جا رہا ہے۔ جاری کاموں میں چھت کی مرمت، دیواروں پر رنگ و روغن، المونیم کی نئی کھڑکیوں کی تنصیب، ڈیسکوں کی مرمت اور پالش شامل ہے۔ اس کے علاوہ بچوں کی اسمبلی اور کھیلوں کے لیے اسکول گراؤنڈ میں پیور بلاک سے نیا فرش...
    لاہور میں نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے والدین پر مالی دباؤ اور غیر ضروری فیسوں کے مطالبات پر قابو پانے کے لیے ڈسٹرکٹ اسکول ایجوکیشن اتھارٹی نے سخت گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں، جن کے تحت کسی بھی اسکول کو مقررہ فیس سے زائد رقم وصول کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ گائیڈ لائن کے مطابق کوئی بھی نجی اسکول ٹیوشن فیس سالانہ صرف 5 فیصد تک بڑھا سکتا ہے، اس سے زائد اضافہ غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ اسکول انتظامیہ کسی بھی سرگرمی یا سمر کیمپ کی مد میں اضافی فیس وصول نہیں کرے گی، اور نہ ہی طلبہ کو مخصوص دکانوں سے کتابیں یا کاپیاں خریدنے پر مجبور کیا جائے گا۔ والدین کو درپیش ایک...
    پشین(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع پشین سے تعلق رکھنے والے معمر شخص نے میٹرک کا امتحان پاس کے تاریخ رقم کردی۔ 55 سالہ فیض الحق نے ثابت کردیا کہ تعلیم کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں۔ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول نوآباد میں چپڑاسی کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے فیض الحق نے میٹرک کے امتحان میں 600 نمبر لے کر سیکنڈ ڈویژن میں کامیابی حاصل کی۔ فیض الحق چچا جوکہ پشین کلی نواباد ھائی اسکول میں نائب قاصدھے اب کلرک پروموشن کیلئے میٹرک کا امتحان دیا جوکہ پاس ھوگیا@CMShehbaz @CMOBalochistan pic.twitter.com/LXEZgEDcEP — Hashim kakar (@Hashimkakar) July 8, 2025 ان کے نتیجے کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا، جس کے بعد اسکول کے اساتذہ اور دیگر عملے نے...
    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں ڈسپلن، کلاس روم، لیب اور معیارِ تعلیم کی بنیاد پر اسکول آف منتھ ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور میں منعقدہ اجلاس میں بہترین کارکردگی پر ٹیچر آف دی منتھ ایوارڈ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آن ویل مونٹیسری اسکول پراجیکٹ کے لیے اقدامات کی ہدایت کر دی۔اجلاس میں سرکاری اسکولوں میں وین یا بس سروس متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے اسکول بس سروس کے لیے جامع پلان طلب کر لیا۔
    مظفرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد جموں و کشمیر میں ایک اسکول وین پہاڑی سڑک سے نیچے جا گری۔ وین میں کم از کم 29 طلبا و طالبات سوار تھے۔  ایس ایس پی جہلم ویلی مرزا زاہد کےمطابق واقعہ جہلم چکارکے قریب پیش آیا، نجی اسکول وین  بے قابو ہوکر کھائی میں گرگئی۔ حادثے میں  وین ڈرائیور  سمیت  25 سے زائد بچے  زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے ڈرائیور اور  2 بچوں کی حالت تشویشناک ہے، زخمی بچوں کی عمریں6 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔ وین کے ڈرائیورکی شناخت سجاد شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پارلیمنٹ میں وزیر اعظم نے بات چیت شروع کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی: بیرسٹر...
      تھائی لینڈ کے ضلع لاپلائے سے تعلق رکھنے والے 8 سالہ لڑکے کو منشیات سے بھرے گھر سے بازیاب کرا لیا گیا ہے، جہاں وہ تقریباً مکمل تنہائی میں پرورش پا رہا تھا، اور صرف بھونکنے کے ذریعے بات چیت کرنا سیکھا تھا۔ گلف نیوز کے مطابق تھائیگر کی رپورٹ کے مطابق، ایک اسکول پرنسپل اور مقامی سماجی کارکنوں کی اطلاع پر حکام نے لڑکے کو ایک بوسیدہ لکڑی کے مکان سے بازیاب کیا، جہاں وہ 6 کتوں کے ساتھ گندگی میں رہ رہا تھا۔ قانونی وجوہات کی بنا پر لڑکے کو ’بچہ اے‘ کہا جا رہا ہے، وہ 2 سال سے اسکول نہیں گیا تھا، اس کی ماں، جو کہ منشیات کی عادی ہے، روزانہ کئی گھنٹوں کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(نمائندہ جسارت) حکومت سندھ کی جانب سے مفت اور معیاری تعلیم کی فراہمی کا اقدام، بالخصوص سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی کاوشوں کے ذریعے قابل تحسین ہے، پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے ماڈل کے تحت دیہی اور دور دراز علاقوں میں تعلیمی سہولیات کی فراہمی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے مقامی ہال میں منعقد ہونے والی ریجنل پارٹنرز کانفرنس کے مقررین نے سیف کے تحت چلنے والے اسکولز کو کامیاب ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ صرف میرپورخاص ریجن میں 353 اسکولز ایسے علاقوں میں تعلیم فراہم کر رہے ہیں جہاں تعلیمی مواقع محدود تھے اور ان اسکولوں میں اس وقت ایک لاکھ 13 ہزار سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں کانفرنس میں تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپورخاص اضلاع سے 150...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا اور کولمبیا نے سفارتی کشیدگی کے باعث اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق کولمبیا میں صدر پیٹرو کیخلاف مبینہ سازش پر تعلقات بگڑے جس کے بعد دونوں ممالک نے اپنے سفیروں کو وطن واپس بلا لیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم نے کولمبیا حکومت کے بے بنیاد اور قابل مذمت بیانات پر ردعمل دیاہے،جب کہ مزید اقدامات زیرغور ہیں۔ ادھر کولمبیا کی وزیرخارجہ نے بھی اختلافات پر استعفا دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر پیٹرو کی جانب سے حالیہ فیصلے ذاتی اور اصولوں کے منافی ہیں۔ کولمبیا کے استغاثہ نے صدر پیٹرو کیخلاف مبینہ بغاوت کی سازش کی تحقیقات بھی شروع کر دی ہے۔یاد رہے...
    بھارتی شہر ممبئی کے اسکول میں انگریزی پڑھانے والی ٹیچر کو نازیبا حرکات پر گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اسکول کے سالانہ فنکشن کے لیے طلبا کا ایک ڈانس گروپ بنایا گیا تھا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ اس گروپ کی تیاری کے دوران خاتون ٹیچر نے طالب علم کو نازیبا اشارے کیے اور پھر مختلف مواقع پر متعدد بار جنسی استحصال کیا۔ خاتون ٹیچر کے اس جنسی تعقات استوار کرنے کی کوششوں سے طالب علم پریشان رہنے لگا تھا اور اپنے والدین سے شکایت بھی کی۔ والدین نے بدنامی سے بچنے کے لیے خاموشی اختیار کرتے ہوئے سوچا کہ آخری سال ہے، بچہ جب دسویں پاس کرلے گا تو پھر رابطہ ہی ختم ہوجائے گا۔ تاہم جب طالبعلم کالج پہنچا تو خاتون ٹیچر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپ شدید ترین گرمی کی لپیٹ میں آ گیاجس نے کئی ممالک میں معمولاتِ زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ فرانس نے تقریباً 1900 اسکول بند کر دیے ،جب کہ اٹلی میں دوپہر کے اوقات میں باہر کام کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ ترکیہ میں جاری جنگلاتی آگ کے باعث ہزاروں افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی۔ خبررساں اداروں کے مطابق فرانس میں درجہ حرارت 40 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے، جبکہ اسپین نے جون کا سب سے گرم مہینا ریکارڈ کیا گیاہے۔ یورپی یونین کے موسمیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ یورپ دنیا کا سب سے تیزی سے گرم ہونے والا براعظم بن چکا ہے، جہاں...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی ’کیپٹن کُول‘کا ٹریڈ مارک حاصل کرنے کی درخواست ٹریڈ مارک رجسٹری آف انڈیا کی جانب سے باقاعدہ منظور کرلی گئی۔ 16 جون 2025 کو منظور ہونے والی درخواست کے 120 دن تک اگر کسی ثالث فریق نے کوئی اعتراض نہ اٹھایا تو یہ ٹریڈ مارک مہندر سنگھ دھونی کو دے دیا جائے گا۔ یہ ٹریڈ مارک اسپورٹس ٹریننگ، کوچنگ اور اسپورٹس ٹریننگ سہولیات اور سروسز کی فراہمی کے تحت فائل کیا گیا ہے۔ سابق بھارتی کپتان کی جانب سے یہ درخواست جون 2023 میں جمع کرائی گئی تھی۔ اس وقت ان کو رجسٹری نے مطلع کیا تھا کہ ٹریڈ مارک ’کیپٹن کُول‘ ایک اور کمپنی پربھا اسکل اسپورٹس (او پی...
    ’’کیپٹن کول‘‘ ٹریڈ مارک کے لیے سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی درخواست منظور کرلی گئی۔ مہندرا سنگھ دھونی اپنے دور قیادت میں ٹھنڈے مزاج کی وجہ سے خاصے مشہور رہے ہیں، بھارتی ٹریڈ مارک رجسٹری نے ان کی عرضی کو قبول کر لیا۔ اگر آئندہ 120 دن کے اندر کسی فریق نے اعتراض نہ کیا تو ٹریڈ مارک باضابطہ طورپرمنظور ہوجائے گا۔ ٹریڈ مارک کھیلوں کی تربیت، کوچنگ اور اسپورٹس سہولیات کی فراہمی جیسے شعبوں کے تحت رجسٹرڈ کیا گیا۔ Post Views: 2
    تل ابیب (اوصاف نیوز)اسرائیل فوج کی جانب سے شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں ایک پناہ گزین سکول پر بمباری کی گئی، 68 فلسطینی شہید ہوئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اتوار کو اسرائیل کی جانب سے ایک پناہ گزین اسکول اور امداد کے منتظر فلسطینیوں پر حملہ ہوا، اسرائیلی حملوں میں مزید 68 فلسطینی شہید ہوئے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ شمالی غزہ کے علاقوں کو فوری خالی کر دیں، ایکس پر پوسٹ اور متعدد رہائشیوں کو بھیجے گئے ٹیکسٹ پیغامات میں اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ غزہ پٹی کے شمالی حصوں کو خالی کرکے جنوب میں خان یونس کی طرف جائیں، اسرائیل نے اسے انسانی ہمدردی کا علاقہ قرار دیا ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مٹیاری(نمائندہ جسارت) شہر بھر میں تجاوزات کی بھر مار پیدل چلنے والے شہری پریشان۔ فوٹ پاتھ پر ہوٹل مالکان نے کرسیاں رکھ دیں۔ شہریوں کا کمشنر حیدرآباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔مٹیاری شہر کے مختلف علاقوں اور سڑکوں پر تجاوزات کی بھر مار۔ پیدل چلنے والے شہری اور خواتین مشکلات میں مبتلہ ہوگئیں۔ بس اسٹاپ۔ گرلز ہائی اسکول۔ پرائمری اسکول۔ سرکاری ہسپتال۔ گورنینٹ کالج سمیت ٹھارو شاہ روڈ پر چنگچی رکشا اور سوزوکی والوں نے غیر قانونی اسٹاپ قائم کردیے جس کے باعث عوام شدید پریشان ہیں۔ دوسری جانب پیدل چلنے والے لوگوں کے لیے بنائے گئے فوٹ پاتھ پر ہوٹل مالکان نے کرسیاں رکھ لیں ہیں جس سے عام لوگوں کے لیے مزید مسائل پیدا ہو رہے...
    راولپنڈی: آن لائن کیب میں اسکول جانے والی خاتون ٹیچر کی لاش برساتی نالے سے برآمد ہوگئی جب کہ گاڑی کا ڈرائیور پراسرار طور پر تاحال غائب ہے۔ دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی کے علاقے بھوسہ گودام کے قریب برساتی نالے سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت انعم بشیر کے نام سے کر لی گئی ہے، جو افشاں کالونی راولپنڈی کی رہائشی تھی۔ پولیس کے مطابق متوفیہ کا تعلق ملکوال سے ہے اور وہ پیشے کے لحاظ سے ایک نجی اسکول میں ٹیچر تھی۔ انعم بشیر کی لاش ان کے لواحقین نے اسپتال پہنچ کر شناخت کی، تاہم انہوں نے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی یا پوسٹمارٹم کروانے سے انکار کر دیا ہے۔...
    نیو یارک کے لانگ آئی لینڈ میں ایک ہائی اسکول کی گریجویشن تقریب میں ڈپلوما اسناد لینے آئے جڑواں بہن بھائیوں کے 15 جوڑوں کو دیکھ کر تقریب کے شرکاء حیران رہ گئے۔ پلین ویو-اولڈ بیتھ پیج جان ایف کینیڈی ہائی اسکول کی کلاس آف 2025 نے گریجویشن اسٹیج پر اپنی اسناد موصول کیں جن میں جڑواں بہن بھائیوں کے 15 جوڑے تھے۔ کچھ طلبا کا کہنا تھا کہ انہوں نے غیر معمولی طور پر جڑواں بہن بھائیوں کی تعداد پر کچھ ماؤں کی نشان دہی تک غور نہیں کیا تھا۔ ان جوڑوں میں سے ایک لڑکی کا کہنا تھا کہ ان کی ان میں سے بہت سے کے ساتھ دوستی ہے، لیکن انہوں نے اپنی والدہ اور چند دوسری...
    مودی سرکار کی تعلیم دشمنی سامنے آگئی جب کہ بھارت کی کئی ریاستوں میں اسکول بند کردیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق مودی سرکار نے تعلیم دشمنی کرتے ہوئے غریب بچوں کا مستقبل تاریک کر دیا، مودی سرکار بیشتر اسکول بند کر کے غریب بھارتی بچوں کے خواب چھینے لگے۔ اتر پردیش میں اسکولز بی جے پی حکومت کے نشانے پر ہیں جب کہ 5 ہزار سے زائد سرکاری اسکول بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی سرکار پانچ ہزار سے زائد سکول بند کرنے جارہی،  این ڈی ٹی وی نیوز  نے کہا کہ بی جے پی نے بڑی تعداد میں آٹھویں جماعت تک کے  سرکاری سکولوں بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے، بی جے پی نے...
    بھارت میں مودی سرکار کی تعلیم دشمنی سامنے آگئی ، کئی ریاستوں میں اسکول بند کردیے گئے۔ میڈیارپورٹس   کے مطابق مودی سرکار نے تعلیم دشمنی کرتے ہوئے غریب بچوں کا مستقبل تاریک کر دیا، مودی سرکار بیشتر اسکول بند کر کے غریب بھارتی بچوں کے خواب چھینے لگے۔ اتر پردیش میں اسکولز بی جے پی حکومت کے نشانے پر ہیں جب کہ 5 ہزار سے زائد سرکاری اسکول بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ بی جے پی سرکار پانچ ہزار سے زائد سکول بند کرنے جارہی، بھارتی ٹی وی کے مطابق بی جے پی نے بڑی تعداد میں آٹھویں جماعت تک کے سرکاری سکولوں بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے، بی جے پی نے دعویٰ کیا کہ یہ...
    صاف پانی کی فراہمی، پنجاب حکومت کا 3ہزار اسکول و مدارس میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کا فیصلہ divisional public school vehari WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پنجاب حکومت نے صاف پانی کی فراہمی کیلئے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبہ بھر کے تین ہزار اسکول و مدارس میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کا اعلان کردیا۔صاف پانی کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے 3ہزار اسکول اور مدارس میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کا اعلان کردیا۔ محکمہ ہاوسنگ پنجاب کا کہنا ہے کہ فلٹریشن پلانٹس اسکولز و مدارس کی انتظامیہ خود لگوائیں گی۔حکام نے بتایا کہ فلٹریشن پلانٹس کیلئے فنڈز پنجاب حکومت ادا کریگی، تین مدارس اور 3 اسکولز میں پراجیکٹ شروع کرنے...
    امریکا کی وفاقی عدالت کے جج Michael E. Farbiarz نے فلسطین نواز طالب علم محمود خلیل کو ضمانت پر رہائی کا حکم دیدیا، تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ محمود خلیل کو آج رہائی مل سکے گی۔ محمود خلیل کولمبیا یونیورسٹی کے گریجویٹ ہیں اور قانونی طور پر مستقل رہائش پذیر بھی تاہم انہیں تین ماہ سے زائد عرصے سے لیوزی اینا میں زیر حراست رکھا ہوا ہے۔ جج نے تسلیم کیا کہ محمود خلیل کی گرفتاری فلسطین کے حق میں انکی تقریر کی وجہ سے کی گئی، محمود خلیل ایک سو چار روز سے زیر حراست ہیں۔ اپریل میں انکے بیٹے کی پیدائش ہوئی تو انہیں اس وقت بھی اہلیہ اور بچے سے ملنے کی اجازت...
    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ’ورلڈ بیسٹ اسکول پرائزز 2025‘ میں پاکستان کے 3 اسکولوں کی نمایاں شمولیت پر اسکول انتظامیہ، اساتذہ اور طلبا کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ سنجن نگر پبلک ایجوکیشن ٹرسٹ ہائر سیکنڈری اسکول لاہور، بیکن ہاؤس کالج ہروگرام کوئٹہ اور نارڈک انٹرنیشنل اسکول لاہور نے دنیا کے بہترین کمیونٹی تعاون سے چلنے والے اسکولوں کی فہرست میں شامل ہو کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ مزید پڑھیں: اقتصادی سروے: پاکستان نے آئی ٹی، ٹیلی کام، صحت اور تعلیم کے شعبے میں کیا کیا؟ وزیر اعظم نے کہا کہ ان اسکولوں نے جدید نصاب، تحقیق، ٹیکنالوجی، ماحولیات اور پسماندہ و دیہی علاقوں میں تعلیمی ترقی جیسے اہم شعبوں...
    پاک افغان سرحد پر دریائے کابل کے کنارے واقع ضلع خیبر کے دور افتادہ گاؤں شین پوخ کا واحد پرائمری گرلز اسکول گزشتہ 17 برس سے بند پڑا ہے جس کے باعث گاؤں کی لڑکیاں تعلیم کے زیور سے محروم ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: ضلع خیبر کے 4 تھانوں میں خواتین ایڈیشنل ایس ایچ اوز تعینات شین پوخ کی آبادی 6 سے 7 ہزار ہے لیکن اس کا واحد گرلز پرائمری اسکول سنہ 2008 سے بند پڑا ہوا ہے۔ اسکول کی بندش کی سب سے بڑی وجہ لوکل اسٹاف کی عدم دستیابی اور باہر سے اسٹاف کا نہ آنا ہے۔ اسکول کی بندش سے نہ صرف علاقے کی بچیوں کا مستقبل تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے بلکہ ان مسقبل کی...
    بحیرہ کیریبین کی گہرائی میں موجود 300 برس پرانے جہاز کے ملبے کی جدید طریقے سے تصویر کشی کی گئی ہے جس کے بعد ماہرین نے جہاز سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے۔ ہسپانوی بحری جہاز سان جوز جو ’تاریخ کا سب سے قیمتی ملبہ‘ ہے، 1708 میں پیرو سے اسپین 20 ارب ڈالر مالیت کا خزانہ لے کر جا رہا تھا جب برطانوی نیوی نے اس کو ڈبو دیا اور اس کے بعد اس کو کبھی نہیں دیکھا گیا۔ جہاز پر سونے، چاندی اور زمرد کا کارگو موجود تھا۔ 2015 میں کولمبین نیوی نے ملبے کی شناخت کی لیکن اس کو سان جوز ثابت نہیں کیا جا سکا۔ حال ہی میں زیر آب عکس بندی کی نئی تکنیک سے...
    آسٹریا کے شہر گریز مین قائم ہائی اسکول میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں طلبا اور اساتذہ سمیت نو افراد ہلاک ہوگئے۔  پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا ہائی اسکول کا طالب علم تھا اور اس نے فائرنگ کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی بھی کرلی۔  واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہلاک ہونے والوں اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا اور اب اسکول کو بھی کلیئر کردیا ہے۔