اسٹیٹ بینک نے برانچ لیس بینکنگ میں کولنگ پیریڈ کی وضاحت کر دی
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ تمام ڈیجیٹل فنڈز ٹرانسفر ریئل ٹائم کی بنیاد پر بروقت ہوتے ہیں اور رقوم وصول کنندگان کے اکاؤنٹس میں تقریباً فوراً منتقل ہو جاتی ہیں ۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ کولنگ پیریڈ صرف برانچ لیس بینکنگ والٹس اور اکاؤنٹس پر لاگو ہے۔ برانچ لیس بینکنگ اکاؤنٹس میں آنے والی رقوم پر 2 گھنٹے کا کولنگ پیریڈ کا اطلاق ہوتاہے ، یہ شرط اپریل 2023 سے نافذ ہے۔
اسٹیٹ بینک نے وضاحت کی کہ برانچ لیس بینکنگ اکاؤنٹس کے لیے صارف کی جانچ پڑتال سادہ اور قوانین نرم ہیں، جانچ پڑتال اور قوانین نرم ہونےکےباعث دھوکا دہی پرمبنی لین دین کےامکانات زیادہ ہوتے ہیں
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: برانچ لیس بینکنگ اسٹیٹ بینک اکاو نٹس
پڑھیں:
پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 73کروڑ30لاکھ ڈالر تک جا پہنچا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مالی سالی 2026 کے ابتدائی 4 ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران بڑھ کر 73 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک جا پہنچا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ اکتوبر 2025 کے دوران کرکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 11 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ مہینے کرنٹ اکاؤنٹ 8 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سرپلس اور اکتوبر 2024 میں 29 کروڑ 60 لاکھ ڈالر سرپلس رہا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ ستمبر میں 11 کروڑ ڈالرز سرپلس ہوگیا تھا۔