حکومت پنجاب بھر میں ضلع کونسل کو ختم کر کے بیوروکریسی کے ذریعے انتظامی امور چلانا چاہتی ہے، جے یو آئی(ف)
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
ملتان میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلامی (ف) کے ضلعی صدر کا کہنا تھا کہ غیرجماعتی سطح پر بلدیاتی انتخابات سمجھ سے بالاتر ہیں، حکومت کے اس اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، اگر بااختیار بلدیاتی انتخابات نہ کرائے گئے تو جے یو آئی بھرپور احتجاج پر مجبور ہو جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود نے کہا ہے کہ جے یو آئی ضلع ملتان نے لوکل گورنمنٹ 25 ایکٹ کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس جنوبی پنجاب کے انعقاد کے لیے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے نمائندگان سے رابطے شروع کر دئیے ہیں، اس سلسلے میں جے یو آئی کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود نے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے نمائندگان سے رابطے کے لیے جے یو آئی کے رہنماوں نور خان ہانس ایڈوکیٹ، حافظ محمد عمر شیخ، رانا محمد سعید پر مشتمل تین رکنی رابطہ کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے، جس نے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے نمائندگان سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ جس میں ضلعی جنرل سیکرٹری نور خان ہانس، حافظ محمد عمر شیخ، رانا محمد سعید، جاوید اقبال کالرو، سٹی امیر قاری محمد یاسین، مولانا محمد یوسف مدنی، قاری عبدالرف، مولانا طیب فرید، محمد سفیان مغل، زاہد حبیب سمیت دیگر نے شرکت کی۔
مفتی عامر محمود نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب بھر میں ضلع کونسل کو ختم کر کے بیوروکریسی کے ذریعے انتظامی امور چلانا چاہتی ہے جس کی جے یو آئی بھرپور مخالفت کرتی ہے، اس طرح کے بلدیاتی الیکشن سے عوام کو نچلی سطح پر درپیش مسائل حل نہیں ہو پائیں گے، کیونکہ بااختیار بلدیاتی نظام سے ہی نچلی سطح پر عوام کے مسائل کا حل حقیقی معنوں میں ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر جماعتی سطح پر بلدیاتی انتخابات سمجھ سے بالاتر ہیں، حکومت کے اس اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، اگر بااختیار بلدیاتی انتخابات نہ کرائے گئے تو جے یو آئی بھرپور احتجاج پر مجبور ہو جائے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بلدیاتی انتخابات جے یو آئی
پڑھیں:
پنجاب بار کونسل کی صوبہ بھر میں آج مکمل ہڑتال کا اعلان
سٹی42:اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد ملک بھر میں وکلاء برادری میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے جس کے سبب پنجاب بار کونسل نے صوبے کی تمام عدالتوں میں آج مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
پنجاب بار کونسل کے مطابق یہ ہڑتال جاں بحق افراد کے سوگ اور یکجہتی کے طور پر کی جا رہی ہے، اس دوران وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عدلیہ اور انصاف کے نظام پر حملہ قرار دیا ہے۔
پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی
وکلاء تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کو عبرتناک سزا دی جائے۔ ساتھ ہی عدالتوں میں سکیورٹی کے مؤثر انتظامات یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں آج معمول کے مطابق مقدمات کی سماعت جاری رہے گی۔