2025-09-18@00:07:18 GMT
تلاش کی گنتی: 1332
«ایک ساتھ»:
اپنے ایک بیان میں شامی رژیم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر سیکورٹی معاہدہ طے پا گیا تو دیگر معاہدوں کی راہ بھی ہموار ہو سکتی ہے، لیکن تاحال اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شام کی باغی و عبوری حکومت کے سربراہ "ابو محمد الجولانی" نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ سیکورٹی معاملات پر بات چیت جاری ہے اور ممکن ہے کہ آنے والے دنوں میں کوئی نتیجہ نکل آئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سیکورٹی معاہدہ طے پا گیا تو دیگر معاہدوں کی راہ بھی ہموار ہو سکتی ہے، لیکن تاحال اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں۔ انہوں نے کہا کہ...
اسلام ٹائمز: قانونی طریقہ کار کے مطابق اور بابک شہبازی کے وکیل کی موجودگی میں کیس کی سماعت ہوئی اور عدالت نے بابک شہبازی کو فساد فی الارض کے جرم میں سزائے موت سنائی۔ بابک شہبازی کے وکیل کی اپیل پر اس کا کیس سپریم کورٹ کو بھیجا گیا، جس نے اپیل مسترد کرتے ہوئے عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے فیصلے کی توثیق اور حتمی شکل دے دی۔ سپریم کورٹ کی توثیق کے بعد جاری ہونے والے فیصلے پر 16 ستمبر 2025 کو عمل درآمد کر دیا گیا۔ خصوصی رپورٹ: اسلامی جمہوریہ ایران میں بابک شہبازی نامی اسرائیلی جاسوس عدالتی فیصلے کے مطابو پھانسی دے دی گئی۔ ایران میں صیہونی جاسوسی ادارے موساد کے لئے کام کرنیوالےایجنٹ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 ستمبر 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ کے اپنے دو روز سرکاری دورے پر گزشتہ دیر رات کو لندن پہنچے، جہاں بدھ کے روز ان کی کنگ چارلس سوم اور وزیر اعظم کیر اسٹارمر سے ملاقات ہونے والی ہے۔ لندن پہنچنے پر امریکی صدر نے کہا کہ آج "ایک بڑا دن" ہونے والا ہے۔ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے ون فیلڈ ہاؤس میں رات گزاری جو کہ 1955 سے برطانیہ میں امریکی سفیر کا گھر ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی امریکی صدر کو دوسری بار برطانیہ کے سرکاری دورے کا اعزاز حاصل ہوا۔ ٹرمپ نے اپنی پہلی مدت کے دوران بھی برطانیہ کا سرکاری دورہ کیا تھا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میڈرڈ: اسپین کی حکومت نے اسرائیل کے ساتھ طے پانے والا ہتھیاروں کا بڑا معاہدہ ختم کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین نے اسرائیل کے ساتھ ہتھیاروں کی ایک بڑی ڈیل منسوخ کر دی ہے جس کی مالیت تقریباً 70 کروڑ یورو (825 ملین ڈالر) تھی۔ یہ معاہدہ اسرائیلی کمپنی ایل بٹ سسٹمز کے تیار کردہ راکٹ لانچر سسٹمز کی خریداری سے متعلق تھا۔یہ فیصلہ ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب اسپین کے وزیرِاعظم پیدرو سانچیز واضح طور پر اعلان کر چکے ہیں کہ ان کی حکومت اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کی اسلحہ جاتی تجارت پر قانونی پابندی عائد کرے گی۔وزیرِاعظم پیدرو سانچیز کا کہنا ہے کہ فلسطین میں جاری خونریزی کے...

ایک شخص نے اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے پی ٹی آئی کو کرش کیا، عدلیہ کو اپنے ساتھ ملالیا، عمران خان
الیکشن چوری کیا گیا، ووٹ چوری کی سزا آرٹیکل چھ ہے، سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی پریس کانفرنس ریکارڈ پر ہے، جو ججز سچ کے ساتھ کھڑے ہیں وہ قوم کے ہیرو ہیں، توشہ خانہ 2 میں جھوٹے گواہ پیش کرکے وقت ضائع کیا جارہا ہے افغانستان کے لوگوں کو نکالنے سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی،خیبرپختونخوا میں امن کیلئے افغانستان، مقامی قبائل اور حکومت کو ساتھ بیٹھنا پڑے گا،علی امین گنڈا پور ، محمود خان اچکزئی وفد کے ہمراہ افغانستان جائیں، بانی پی ٹی آئی کا پیغام بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں امن کیلئے افغانستان، مقامی قبائل اور حکومت کو ساتھ بیٹھنا پڑے گا، افغانستان کے لوگوں کو پاکستان سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گزشتہ دنوں پاکستان، چین اور روس کا باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق ہوا ہے۔ عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ نے شہباز شریف سے ملاقات میں کہا کہ چین دفاعی اور اقتصادی ترقی کے تمام شعبوں میں پاکستان کی مدد جاری رکھے گا۔ خصوصاً اس وقت جب سی پیک اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور پاکستان کے کلیدی اقتصادی شعبوں پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔ بیجنگ کے گریٹ ہال آف دی پیپلز میں صدر شی جن پنگ ہے ملاقات وزیر اعظم نے صدر شی کو 2026ء میں پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔...
امریکا میں قدامت پسند تجزیہ کار اور صدر ٹرمپ کے نہایت قریبی دوست چارلی کرک کو قتل کرنے والے نوجوان سے متعلق حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس بات کا انکشاف ریاست یوٹا کے گورنر اسپینسر نے سی این این سے گفتگو میں کیا کہ ملزم کے ایک ٹرانس جینڈر کے ساتھ رومانوی تعلقات تھے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ ملزم ٹائلر رابنسن اپنے ٹرانس جینڈر کا ہم کمرہ بھی تھا۔ جو اب پولیس کی تحویل میں ہے اور غیر معمولی حد تک تفتیش میں تعاون کر رہی ہے۔ امریکی ریاست یوٹا کے گورنر نے اتوار کو بتایا کہ قدامت پسند انفلوئنسر چارلی کرک کے مشتبہ قاتل کے اپنے ٹرانسجنڈر روم میٹ کے ساتھ رومانی تعلقات تھے۔ گورنر کے بقول ٹرانس جینڈر...
میکسیکو کی ریاست یوکاٹن میں ایک دل دہلا دینے والے ٹریفک حادثے نے سب کو سوگوار کر دیا، جہاں تین گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں 15 قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ریاست یوکاٹن کے شہر میریڈا اور کیمپ چے کے درمیان ہائی وے پر پیش آیا، جہاں ایک ٹرک، ٹیکسی اور کار آپس میں بری طرح ٹکرا گئیں۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ ٹرک میں آگ بھڑک اُٹھی اور وہ مکمل طور پر شعلوں کی لپیٹ میں آ گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق کئی مسافر جلتی ہوئی گاڑیوں میں پھنس کر رہ گئے، جبکہ بعض کی لاشیں ہائی وے پر بکھری ہوئی تھیں۔ 14 افراد موقع پر ہی جل کر...
پانی کا سیلاب تو اپنی جگہ۔اور جن کو ان سیلابوں کا شکار ہونا تھا، ہوگئے اور ہوتے رہیں گے کہ ’’نشیبوں‘‘ میں رہنے والے ہمیشہ سیلابوں کی زد میں رہتے ہیں۔ اس سلسلے میں پشتو کا ایک گیت بھی ہے کہ نرے باران دے پاس پہ لوڑو ئے وروینہ ژورے’’ کرمے‘‘ تہ نصیب راوڑے یمہ ترجمہ(بارشیں اوپر پہاڑوں پر برس رہی ہیں لیکن میرا نصیب مجھے گہرے نشیب’’کرمہ‘‘ میں لایا ہے)کرم کرمہ پاڑہ چینار کا مقامی نام ہے جو نشیب میں ہے اور ہمیشہ پہاڑوں سے آنے والوں کی زد میں رہتا ہے۔ اب اس مسئلے کا حل یا سوال کا جواب کسی کے پاس بھی نہیں ہے کہ کچھ لوگ’’نشیب‘‘ میں کیوں رہتے ہیں یا رہنے پر مجبور ہیں...
ایپل نے ایک بار پھر ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے سم کارڈ کے بغیر چلنے والاآئی فون ایئر متعارف کروا دیا ہے — اور اس کے ساتھ ہی فزیکل سم کارڈز کا دَور ختم ہونے کے قریب دکھائی دے رہا ہے۔ نیا آئی فون ایئر مکمل طور پرای سم (ڈیجیٹل سم) پر کام کرتا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ اب فون میں پلاسٹک کی سم ڈالنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ فون وہ تمام کام اسی طرح کرے گا جیسے سم کارڈ کے ساتھ کرتا تھا — بس فرق یہ ہے کہ سم اب نظر نہیں آئے گی۔ ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق، ایپل کا یہ اقدام موبائل انڈسٹری میں ایک نئی تبدیلی کی شروعات...
برطانیہ کے علاقے اولڈبیری میں ایک دلخراش واقعے میں 20 برس کی ایک سکھ بھارتی خاتون کو 2 افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس دوران نسل پرستانہ جملے کستے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ملک واپس چلی جائے۔ ویسٹ مڈلینڈز پولیس کے مطابق یہ حملہ نسلی بنیادوں پر مشتمل قرار دیا جا رہا ہے۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے نہ صرف زیادتی کی بلکہ اسے گالیاں بھی دیں۔ پولیس نے کہا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور سی سی ٹی وی و فرانزک تحقیقات جاری ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: نسل پرستانہ زبان استعمال کرنے پر جنوبی افریقا کے رکن پارلیمنٹ معطل برمنگھم لائیو کے مطابق دونوں مشتبہ افراد گورے ہیں؛...
کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے نوجوان اداکار اور موسیقار ثمر جعفری نے ایک انٹرویو میں بھارتی فلم انڈسٹری اور موسیقی کے حوالے سے اپنے خوابوں اور خواہشات کا اظہار کیا۔ ثمر جعفری نے ایک پوڈ کاسٹ گفتگو کے دوران بتایا کہ وہ بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو عالیہ بھٹ کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کرن جوہر کی فلموں کے مداح ہیں، خاص طور پر ان فلموں کے جن میں کالج لائف کو دکھایا گیا ہے جیسے اسٹوڈنٹ آف دی ایئر۔ اپنے پسندیدہ بھارتی کرکٹر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے ویرات کوہلی کے مداح رہے ہیں۔ موسیقی کے میدان میں ثمر جعفری نے اپنی خواہشات...
نیویارک (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کو حق خود ارادیت حاصل ہے اور پاکستان ہر سطح پر ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے فلسطین کے مسئلے کے پرامن حل اور دو ریاستی فارمولے کے نفاذ سے متعلق “نیو یارک اعلامیہ” کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ یہ اعلامیہ 28 تا 30 جولائی 2025 کو نیویارک میں منعقدہ اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس کے نتیجے میں منظور ہوا۔ پاکستانی مندوب کے مطابق اس اقدام کے ذریعے پاکستان نے ایک بار پھر اپنی دیرینہ اور اصولی پالیسی دہرائی ہے کہ فلسطینی عوام ایک آزاد، خود مختار اور متصل ریاست قائم کریں جس...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news اسرائیل امریکا جنگ ڈونلڈ ٹرمپ غزہ فلسطین قطر نیٹو اتحاد
بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے اپنی نئی ایکشن سے بھرپور فلم "بیٹل آف گالوان" کی شوٹنگ کا آغاز لداخ میں کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ بھارتی ریاست لداخ کے علاقے لیہہ میں شروع ہوئی، جس کا آغاز روایتی گنیش پوجا سے کیا گیا۔ پوجا کی تقریب کے بعد فلم کے پہلے منظر کی عکس بندی کی گئی، جس میں پروڈکشن ٹیم اور قریبی ساتھیوں نے بھی شرکت کی۔ https://www.instagram.com/reel/DN3h6Jg0Fub/?utm_source=ig_web_copy_link فلم "بیٹل آف گالوان" 2020 کے ایک حقیقی واقعے پر مبنی ہے جب بھارتی اور چینی فوجیوں کے درمیان وادی گلوان میں ایک جھڑپ ہوئی تھی۔ دو ممالک کے درمیان جنگ پر مبنی کسی فلم میں سلمان خان پہلی بار جلوہ گر ہوں گے جبکہ مداح اس فلم کو اداکار کے کیریئر...
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ ہینڈ بال میں بھی رواں ماہ پاکستان اور بھارت مدمقابل آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق یہ مقابلہ مالدیپ میں 18 ستمبر کو کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں ہوگا۔ پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن نے اس چیمپئن شپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ ٹیم میں طاہرعلی، محمد عزیر آصف، حضرت حسین، عمران خان، مزمل حسین، شاہد بشیر، مدثر شہزاد، آصف علی،کاشف علی اور احمد حسن بیگ شامل ہیں۔ اطہر اسماعیل امجد ٹیم مینجر اور شعیب شفیق ہیڈ کوچ ہیں۔ پاکستانی ٹیم پہلا میچ بھارت کے خلاف 18 سمتبر کو کھیلے گی۔ دوسرا میچ سری لنکا، تیسرا میچ مالدیپ، چوتھا میچ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔ سیمی فائنل اکیس ستمبر...
اسلام آباد: 1965 کی جنگ ہو یا کوئی بھی محاذ قوم کے بہادر سپوتوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر پاک دھرتی کو ہمیشہ شاد و آباد رکھا ہے۔ ایسی ہی ایک مثال جنگ ستمبر کے ہیرو میجر راجہ عزیز بھٹی (نشان حیدر) کی ہے جن کی لازوال قربانی کے باعث 1965کی جنگ میں جب بزدل دشمن نے پاکستان کو سرپرائز دینے کی ناکام کوشش کی تو وہ خود سرپرائز ہو گیا، یہ ایک ایسی کاری ضرب تھی جسے دُشمن مدتوں یاد رکھے گا۔ 1965ء کی جنگ کے دوران میجر راجہ عزیز بھٹی واہگہ سیکٹر کے علاقے برکی میں بطور کمپنی کمانڈر تعینات تھے، آپ نے BRB نہر پر دشمن کے کے حملے کو روکنے کے لیے اپنے دفاع کو...
انگلینڈ میں متنازع پاکستانی گلوکار چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر صارفین کی جانب سے شدید مذمت کی جا رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک شخص چاہت فتح علی خان کے ساتھ تصویر بنواتا ہے اور پھر اپنے ساتھی کو بھی تصویر بنوانے کی دعوت دیتا ہے، اسی دوران ایک شخص اچانک دوڑتا ہوا آتا ہے اور گلوکار کے سر پر انڈہ مار کر فرار ہو جاتا ہے۔ ابھی وہ اس صورتحال سے سنبھل بھی نہیں پاتے کہ ایک اور نوجوان پیچھے سے آ کر دوبارہ ان پر انڈہ مارتا ہے۔ واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی...
کیپ ٹاؤن (اسپورٹس ڈیسک) بارش سے متاثرہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 14 رنز سے شکست دے دی۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی، تاہم وقفے وقفے سے بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا اور پروٹیز اننگز صرف 7.5 اوورز تک محدود رہی۔ جنوبی افریقہ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز بنائے۔ کپتان ایڈن مارکرام 28، ڈونوون فریرا ناٹ آؤٹ 25 اور ڈیوالڈ بریوس 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے لیوک ووڈ نے دو جبکہ جیمی اوورٹن، عادل رشید اور سیم کرن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ South Africa hold their nerve...
ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کی سنجیدہ موضوع پر کامیاب ترین مزاحیہ فلم جولی ایل ایل بی کے تیسرے سیکوئل کا ٹریلر جاری ہوتے ہی مداحوں میں بے چینی بڑھ گئی۔ کانپور اور میرٹھ میں منعقدہ شاندار تقریبات میں لانچ ہونے والا یہ ٹریلر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔ فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اکشے کمار اور ارشد وارثی پہلی بار ایک ساتھ کورٹ روم میں مد مقابل دکھائی دے رہے ہیں۔ ٹریلر میں اکشے کمار ایک ہائی پروفائل اور پُراعتماد وکیل کے روپ میں نظر آتے ہیں جبکہ ارشد وارثی حسب روایت اپنے مزاحیہ اور دلکش انداز کے ساتھ ایک عام وکیل کا کردار نبھا رہے ہیں۔ دونوں کے درمیان مکالموں کی جاندار جھڑپیں ناظرین...
اسلام آباد: آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی نئی قسط کے لیے مذاکرات رواں ماہ کے آخر میں ہوں گے۔ پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے درمیان ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کے لیے دوسرے اقتصادی جائزہ پر مذاکرات رواں ماہ(ستمبر)کے آخری عشرے شروع ہوں گے، جس کے لیے آئی ایم ایف کا وفد 25 ستمبر کو پاکستان کے دورہ پر آئے گا۔ وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے ساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ پر مذاکرات کی تیاری کی جارہی ہے۔ ساتھ ہی اقتصادی اعدادشمار کو حتمی شکل دی جارہی ہے جو جلد آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کئے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ...
اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف قطر پر اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی، قطری شاہی خاندان اور عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک روزہ دورے پر دوحا روانہ ہو گئے۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیرِ اعظم کے ہمراہ پاکستانی وفد میں شریک ہیں۔ وزیرِ اعظم کی دوحا میں قطری امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات ہوگی، جس میں وزیرِ اعظم دوحا پر بلاجواز اسرائیلی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کے صریح منافی حملے کے تناظر میں قطری امیر اور قطری عوام سے یکجہتی کا اظہار...
فٹبال کی دنیا کے بے تاج بادشاہ، کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ منگل کی رات پرتگال نے ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ میں ہنگری کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دی۔ میچ کے دوران رونالڈو نے ایک شاندار گول کر کے نہ صرف اپنی ٹیم کو فتح دلائی بلکہ ایک اہم اعزاز بھی حاصل کیا۔ اس گول کے ساتھ ہی رونالڈو نے ورلڈ کپ کوالیفائرز میں 39 گول مکمل کر لیے، جو اب تک کے سب سے زیادہ ہیں۔ اس ریکارڈ میں وہ اب گوئٹے مالا کے کارلوز روئز کے ساتھ مشترکہ طور پر سرفہرست ہیں۔ مزید برآں، 40 سالہ اسٹار کے انٹرنیشنل گولز کی مجموعی تعداد اب 141 ہو چکی ہے۔یہ نہ...
ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ میں پرتگال نے ہنگری کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دے دی، جہاں کرسٹیانو رونالڈو نے فٹ بال کی تاریخ میں ایک اور باب رقم کردیا۔ رونالڈو نے میچ کے 58ویں منٹ میں پنالٹی کک پر گول اسکور کرتے ہوئے ورلڈ کپ کوالیفائنگ مقابلوں میں اپنی 39ویں کامیاب ضرب مکمل کی، یوں وہ گوئٹے مالا کے عظیم فٹ بالر کارلوس روئیز کے ہم پلہ ہوگئے۔ اس گول کے ساتھ ہی رونالڈو نے ہم عصر حریف لیونل میسی پر بھی برتری حاصل کرلی اور کوالیفائرز میں ان سے 3 گول آگے نکل گئے۔ رونالڈو نے اس شاندار کارکردگی کے ساتھ اپنے بین الاقوامی گولز کی تعداد 141 تک پہنچا دی ہے، جو 223 میچز...
1982 میں فلم قلی کی شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن کو پیش آنے والا حادثہ بھارتی سینما کی تاریخ کا ایک انتہائی دل دہلا دینے والا واقعہ ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک فائٹ سین کے دوران اداکار پُنیت اسر کے ساتھ ایک غلط ٹائمنگ کے باعث امیتابھ بچن میز کے کنارے سے ٹکرا گئے تھے جس سے وہ زخمی ہوگئے اور انہیں شدید اندرونی چوٹیں آئیں۔ امیتابھ بچن کو شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے اس حادثے کے بعد فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ایک موقع پر ڈاکٹروں نے امیتابھ بچن کو "کلینکلی ڈیڈ" قرار دے دیا تھا۔ تاہم ان کی اہلیہ جیا بچن نے امید نہیں چھوڑی اور شوہر...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے چین کے ساتھ سی پیک کے دوسرے مرحلے کی تیاری مکمل کر لی ہے، جس کا باضابطہ اعلان 26 ستمبر کو کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے، انڈسٹری اور شاہراہ قراقرم کی توسیع سمیت کئی منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم کے مطابق سی پیک کے تحت فرینچن ہوٹل منصوبے میں 85 فیصد سرمایہ کاری چین کرے گا جبکہ 15 فیصد پاکستان کی ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ سی پیک 2.2 کے تحت مختلف معاہدوں اور ایم او یوز پر کام مکمل ہو چکا ہے، جس کی مالیت اربوں ڈالر ہے۔ امریکی کمپنیوں...
بھارتی پروڈیوسر اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے شوہر بونی کپور نے انکشاف کیا ہے کہ سری دیوی نے فلم ’موم‘ کی شوٹنگ کی دوران ان کیساتھ ایک کمرے میں رہنے سے انکار کردیا تھا۔ ایک انٹرویو میں بونی کپور جو کہ 2017 کی فلم ’موم‘ کے پروڈیوسر بھی تھے، نے بتایا کہ ان کی اہلیہ سری دیوی اپنے کام سے بےحد محبت کرتی تھیں اور کردار میں پورا اُترنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرتی تھیں۔ بونی کپور نے انکشاف کیا کہ فلم موم میں سری دیوی ایک ماں کا کردار ادا کر رہی تھیں جس کی بیٹی کیساتھ ریپ ہوا ہے اس لئے انہوں نے میرے ساتھ ایک کمرے میں رہنے سے بھی انکار کردیا تھا کیونکہ وہ...
لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے کہا ہے کہ ان کا شوہر کی سابقہ بیوی کے ساتھ خوشگوار تعلق ہے اور اسی وجہ سے وہ بچوں کی اہم تقریبات جیسے گریجویشن میں اکٹھے شریک ہوتے ہیں، تاکہ بچوں کو اپنے والدین کی موجودگی اور تعاون کا احساس ہو۔ جگن کاظم نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی اور جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی کے حوالے سے کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ پہلی شادی کی ناکامی کے بعد وہ دوسری شادی کرنے سے ہچکچا رہی تھیں کہ کہیں یہ رشتہ بھی ناکام نہ ہوجائے، تاہم ان کے اہلخانہ چاہتے تھے کہ وہ دوبارہ زندگی کا آغاز کریں اور وہ خود بھی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور گلوکارہ اوراداکارہ حدیقہ کیانی اپنی لازوال گائیکی اورعمدہ اداکاری کے باعث پاکستان شوبز انڈسٹری میں ایک منفرد مقام رکھتی ہیں۔ تاہم فنکارانہ صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ سماجی خدمات میں بھی ان کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے۔ قدرتی آفات کے وقت وہ ہمیشہ اپنی عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہیں۔ اس کی ایک بڑی مثال 2005 کے زلزلے کے بعد سامنے آئی، جب انہوں نے ایک متاثرہ خاندان کے بچے کو گود لیا، جو آج اپنی والدہ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے سماجی کاموں میں ان کے شانہ بشانہ کام کر رہا ہے۔ سال 2022 میں ملک کو درپیش شدید سیلاب نے لاکھوں افراد کو متاثر کیا۔ اس مشکل گھڑی...
بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار کیساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ کرینہ کپور حال ہی میں برمنگھم میں ایک جیولری اسٹور کے افتتاح کے لیے شریک ہوئیں جہاں پر بڑی تعداد میں بھارتی اور پاکستانی مداحوں ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بےقرار تھے۔ کرینہ کپور سے پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور علی ظفر کے بارے میں پوچھا گیا کہ وہ دونوں میں سے کونسے گلوکار کیساتھ کام کر چکی ہیں یا کرنا چاہیں گی۔ جس پر بھارتی اداکارہ نے تھوڑا سوچا اور دو بڑے پاکستانی گلوکاروں میں سے ایک کا انتخاب کیا۔ اداکارہ سے میزبان نے سوال کہا کہ کیا وہ مشہور ہونے سے پہلے کسی مشہور پاکستانی گلوکار کی میوزک ویڈیو میں کام...
بین الاقوامی فلم و ٹی وی صنعت کے کم از کم 1 ہزار 300 اداکاروں، ہدایت کاروں اور دیگر کارکنان نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایسے اسرائیلی فلمی اداروں، فیسٹیولز، براڈکاسٹرز اور پروڈکشن کمپنیوں کے ساتھ کام نہیں کریں گے جنہیں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی اور اپارتھائیڈ میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔ اس عہد نامے کو فلم ورکرز فار فلسطین نامی گروپ نے جاری کیا ہے اور اس میں ہالی ووڈ اور یورپ کے کئی معروف نام شامل ہیں۔ عہد نامے میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی فلم کمیونٹی کو فلسطینی فلم سازوں کی اپیل کا جواب دیتے ہوئے لاپرواہی اور سازش کی صورت حال کو ختم کرنے کے لیے قدم اٹھانا ہوگا۔ یہ بھی...
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس آج بھی تاریخ ساز بلندی پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کا آغاز بازارِ حصص میں شان دار پیش رفت کے ساتھ ہوا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس نے ایک اور نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی اور کاروبار کے مثبت رجحانات کے باعث انڈیکس میں 691 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ مارکیٹ شروع ہوئی اور انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 54 ہزار 969 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔ بعد ازاں اسٹاک مارکیٹ میں بتدریج 1274 اور 1692 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 55 ہزار...
لندن: برطانیہ میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہزاروں افراد نے لندن کی سڑکوں پر احتجاج کیا اور پارلیمنٹ اسکوائر تک ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکاء اسرائیل کے خلاف نعرے لگاتے رہے اور برطانوی حکومت سے مطالبہ کرتے رہے کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت بند کی جائے اور غزہ میں فوری جنگ بندی کرائی جائے۔ ریلی کے موقع پر پولیس نے فلسطین ایکشن تنظیم کے کارکنوں سمیت کئی مظاہرین کو حراست میں بھی لے لیا۔ دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی حملے بدستور جاری ہیں۔ اب تک مزید 20 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ قحط اور بھوک کی شدت سے 24 گھنٹوں کے دوران 6 افراد دم توڑ گئے۔ عالمی تنظیم “سیو دی چلڈرن” کے...
پاکستان: عالمی افق پر ابھرتی طاقت WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز رائٹر: نواب آف جوناگڑھ سٹیٹ، نواب علی مرتضی خانجی 2025 جنوبی ایشیا اور خصوصاً پاکستان کے لیے ایک فیصلہ کن سال کے طور پر سامنے آیا ہے۔ یہ خطہ ایک بار پھر عالمی سیاست کے بڑے دھارے کا حصہ بن چکا ہے اوردنیا کی بدلتی طاقتوں کی کشمکش نے اسے مزید اہم بنا دیا ہے۔ امریکہ اور بھارت کے تعلقات میں پہلگام واقعے کے بعد واضح تناؤ پیدا ہوا ہے جبکہ اس صورتحال میں امریکہ کا پاکستان پہ اعتماد پیدا ہوا ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے قریب آئے ہیں۔ یہی نہیں گزشتہ کچھ سال سے کینیڈا اور امریکہ میں بھارت کے خفیہ...
سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے اپنے پرانے مگر منفرد فیچر ’پوک‘ کو ایک بار پھر نمایاں انداز میں متعارف کرایا ہے۔ اب یہ فیچر کسی مینو میں چھپا نہیں بلکہ پروفائل پر براہِ راست دستیاب ہے، ساتھ ہی اس کے لیے الگ ٹریکنگ پیج اور اسنیپ چیٹ طرز کے ’اسٹریکس‘ بھی شامل کیے گئے ہیں۔ نیا کیا ہے؟ اب صارفین کسی دوست کی پروفائل سے براہِ راست پوک بھیج سکیں گے، بالکل ایسے ہی جیسے میسج بٹن استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایک نیا صفحہ facebook.com/pokes متعارف کرایا گیا ہے جہاں صارفین اپنی پوک ہسٹری اور دوستوں کے ساتھ تبادلوں کو دیکھ سکیں گے۔ اس کے علاوہ بار بار پوک بھیجنے پر ایموجیز اور...
اسرائیلی فوج نے ایک نئی تصویر جاری کی جس میں حماس کے حال ہی میں شہید کیے گئے ترجمان ابو عبیدہ کو محمد الضیف اور رافع سلامہ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک تصویر جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ حماس کے ترجمان حذیفہ الکحلوت المعروف ابو عبیدہ کی ہے۔ ترجمان اسرائیلی فوج نے اس تصویر کے ساتھ ایک ویڈیو بھی منسلک کی ہے جس میں حماس کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا جہاں ان کے بقول ابو عبیدہ مقیم تھے۔ یاد رہے کہ ایک ہفتے قبل اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ غزہ میں ایک ملٹری کارروائی کے دوران حماس کے ترجمان ابوعبیدہ کو قتل کر دیا تھا۔ تازہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ترجمان...
رستے میں جب بارش ہوئی تیری یاد آئی، بہت آئی یہ شعر پڑھ کر آپ کے ذہن میں یہ خیال آیا ہو گا کہ ہم آپ کی کسی جان سے پیاری شخصیت کی بات کر رہے ہیں، مگر ایسی بات بالکل نہیں ہے، یہ ذکر ہے ایک ایسی چیز کا، جو اکثر ہمارے بہت کام آتی ہے، ہمیں کئی چیزوں سے بھی بچاتی ہیں۔ زیادہ حیران نہ ہوں، ہم آپ کی بے چینی ختم کیے دیتے ہیں، یہ بات ہو رہی ہے چھتری کی۔ اس میں تو کوئی شک نہیں کہ موسم کے بدلتے تیور میں یہ خوب ساتھ نبھاتی ہے، مگر سال کے زیادہ دن سب کی نظروں سے اوجھل ہی رہتی ہے، اسے یہ ہی انتظار ہوتا ہے...
پنجاب کے مختلف اضلاع میں حالیہ دنوں میں چھیڑ چھاڑ اور جنسی جرائم کے ملزمان کے خلاف کارروائیوں کے دوران تقریباً 6 واقعات ایسے سامنے آئے ہیں جن میں گرفتاری سے بچنے کی کوشش میں ملزمان کے ’نیفے میں پستول چلنے‘ کے باعث وہ اپنے نازک اعضا سے محروم ہو گئے۔ A sex predators is on the loose in streets and on roads in Sialkot………… A sex offender riding in a bike touched inappropriately one of two girls entering their home in a town in Sialkot, city of Pakistan’s largest province Punjab. @OfficialDPRPP @DpoSialkot @MaryamNSharif pic.twitter.com/Cnc1SwiQdu — Israr Ahmed Rajpoot (@ia_rajpoot) September 4, 2025 یہ واقعات سوشل میڈیا پر طنزیہ تبصروں کا باعث بنے اور عدالتی نظام کے ساتھ...
بھارت کی ریاست تلنگانہ کے ضلع ناگرکرنول میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک باپ نے اپنے ہی تین معصوم بچوں کو بے دردی سے جلا کر قتل کردیا اور بعدازاں کیڑے مار دوا پی کر اپنی بھی زندگی ختم کرلی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 38 سالہ گٹا وینکٹیشورلو کا اپنی بیوی کے ساتھ خاندانی تنازع چل رہا تھا۔ اسی رنجش کے باعث وہ 30 اگست کو اپنے تین بچوں کے ساتھ گھر سے نکلا۔ بچے اس امید پر باپ کے ساتھ گئے کہ وہ انہیں کچھ خرید کر دے گا، مگر باپ نے پٹرول چھڑک کر ان پر آگ لگادی۔ کچھ گھنٹوں بعد وینکٹیشورلو نے ویلڈنڈا منڈل میں زہریلی دوا پی کر خودکشی کرلی۔...
پی آئی کے انتظامی معاملات پر بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان (AGP) کی رپورٹ کے مطابق 2021 سے 2023 کے دوران پی آئی اے نے اسلام آباد سے 1,118 پروازیں ایسی روانہ کیں جن میں صرف ایک یا دو مسافر سوار تھے۔ آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 816 پروازوں پر صرف ایک مسافر جبکہ 302 پروازوں میں محض دو مسافر موجود تھے۔ یہ اعداد و شمار پی آئی اے کے اپنے ریکارڈ سے حاصل کیے گئے، جسے انتظامیہ نے فراہم کیا۔ آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا کہ ان پروازوں کو منسوخ کرنے اور مسافروں کو ریفنڈ دینے کے بجائے چلانا انتظامی بدانتظامی اور ناقص منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے۔ اس غیر منطقی فیصلے سے قومی...
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی ریکارڈ ساز تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس بلند ترین سطح کو چھو گیا۔ جمعرات کے روز بازارِ حصص میں کاروبار کا آغاز 922 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 53 ہزار 587 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔ بعد ازاں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھنے کے ساتھ ساتھ بتدریج 1285، 1426، 1648 اور 1719 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 54 ہزار 684 پوائنٹس کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ آج اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی کا مسلسل تیسرا دن...
بالی وُوڈ اور ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ رانیا راؤ چند ماہ قبل تقریباً 15 کلو گرام سونا اسمگل کرنے کی کوشش میں بنگلورو ایئرپورٹ سے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی تھیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس تفتیش کے دوران اداکارہ کے گھر سے مزید 2 کروڑ مالیت کے زیورات اور 2 کروڑ 67 لاکھ بھارتی روپے نقدی بھی برآمد ہوئی تھی۔ اداکارہ کو رواں سال مارچ میں 14.8 کلو سونا اسمگل کرتے ہوئے بنگلور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ دلچسپ یا چونکا دینے والا پہلو یہ ہے کہ رانیا راؤ مبینہ طور پر بار بار بیرونِ ملک سفر کرتی رہیں اور پولیس اسکواڈ کے ذریعے کسٹمز چیک سے بچ نکلتی تھیں۔ تحقیقات مکمل ہونے پر ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو...
بالی ووڈ کی کامیاب ترین فلم ڈان کے تیسرے سیکوئل کے لیے جن تین اداکاروں کے نام سامنے آئے ہیں اس سے فلم بینوں میں کھلبی مچ گئی ہے۔ فلم ڈان میں امیتابھ بچن نے جو لازوال کام کیا تھا وہ 46 برس گزر جانے کے باوجود فلم بینوں کے ذہنوں میں نقش ہے۔ امیتابھ بچن اس فلم سے اینگری ینگ مین کے روپ سے ایک ایکشن ولن کے طور پر بھی سامنے آئے اور مداحوں نے ان کو اس کردار میں خوب پسند کیا۔ اس فلم کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے اور فلم بینوں کی بے حد اصرار پر فلم ڈان کا 2006 میں ریمیک بنایا گیا جس میں مرکزی کردار شاہ رخ خان نے ادا کیا تھا۔ فلم...
اداکارہ مریم نفیس نے بچوں کے تحفظ کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدین کو اپنے بچوں کو مرد آیا کے سپرد نہیں کرنا چاہیے۔ یوٹیوب پر جاری ایک ویڈیو میں مریم نفیس نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ بیٹے عیسیٰ کو ویکسین لگوانے اسپتال لے گئیں، جہاں انہوں نے 2 کمسن بچیوں کو مرد آیا کے ساتھ دیکھا۔ یہ منظر دیکھ کر وہ اور ان کے شوہر بے حد غیر مطمئن اور مضطرب ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں: پہلی بار ماں بننے والی اداکارہ مریم نفیس نے نئی ماؤں کو کیا پیغام دیا؟ اداکارہ نے سوال اٹھایا کہ آخر کوئی والدین کس طرح اپنے بچوں کے لیے مرد آیا پر اعتماد کر سکتے...
پاکستان اور بنگلہ دیش کے ثقافتی تعلقات کو ایک نئی سنگیت بھری جہت ملی ہے، عالمی شہرت یافتہ گلوکار استاد راحت فتح علی خان نے پہلی بار بنگالی گانا گایا ہے جسے مداح بے حد پسند کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: راحت فتح علی خان کی بنگلہ دیش میں شاندار پرفارمنس، سامعین جھوم اٹھے راحت نے معروف بنگالی گلوکارہ روبایات جہاں کے ساتھ ڈوئٹ تُمی امر پریم پیاشا ریکارڈ کیا ہے۔ اس کی کمپوزیشن اور ارینجمنٹ میوزک ڈائریکٹر راجہ کاشف نے کی، جنہوں نے راحت کو بنگالی میں گانے کا چیلنج قبول کرنے کی ترغیب دی۔ مداحوں نے راحت کی درست تلفظ اور جذباتی اندازِ گائیکی کو بے حد سراہا ہے۔ خاص طور پر لائن ’الے تمی مونیر گو...
پشاور: امریکی فارن سروس کے تجربہ کار افسر ٹام ایکرٹ نے قونصلیٹ جنرل پشاور میں بطور قونصل جنرل اپنی ذمے داریاں سنبھال لیں۔ پاکستان میں امریکی مشن کی ناظم الاُمور نیٹلی بیکر نے ٹام ایکرٹ کی پشاور میں آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ پشاور میں ریاستہائے متحدہ امریکا کی نمائندگی کرنے والے نامور سفارت کاروں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹام اُن ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے نہایت موزوں شخصیت ہیں، جو پاکستان کی آزادی سے شروع ہونے والے ہمارے سفارتی تعلقات کا تاریخی تسلسل برقرار رکھنے اور خیبر پختونخوا کی حکومت اور عوام کے ساتھ ایسے نئے تعلقات اُستوار کرنے میں اپنا کردار ادا...
سوشل میڈیا پر پرانی ویڈیوز اکثر نئے تنازعات کو جنم دیتی ہیں، ایسی ہی حالیہ دنوں میں دوبارہ وائرل ایک 5 سال پرانی ویڈیو میں سابق بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے انکشاف کیا کہ وہ کس طرح بھارتی ٹیم سے باہر ہوئے۔ عرفان پٹھان، جنہوں نے 2012 میں اپنا آخری ون ڈے انٹرنیشنل کھیلا اور اس میچ میں 5 وکٹیں بھی حاصل کیں، ویڈیو میں بتاتے ہیں کہ انہوں نے میڈیا میں یہ خبر سننے کے بعد کہ کپتان مہندر سنگھ دھونی ان کی بولنگ سے خوش نہیں، براہِ راست دھونی سے وضاحت طلب کی تھی۔ “ہاں، میں نے ماہی بھائی سے پوچھا تھا، 2008 کی آسٹریلیا سیریز میں میڈیا میں بیان آیا کہ عرفان اچھی بولنگ نہیں کر...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں موجود تمام 20 اسرائیلی یرغمالیوں کو فوراً رہا کرے بصورت دیگر صورتحال تیزی سے بدل جائے گی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ حماس دو دو یا پانچ پانچ یرغمالیوں کی بتدریج رہائی کے بجائے سب کو ایک ساتھ آزاد کرے۔ صدر ٹرمپ نے حماس کو مبہم انداز میں دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ایسا کرتا ہے تو پھر یہ ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گا۔ تاہم صدر ٹرمپ نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ اگر حماس یرغمالیوں کو رہا کرتی ہے تو وہ کون سے اقدامات اٹھائیں گے یا ان کے جملے ’’It will end‘‘ (یہ ختم ہو جائے گا)...
بالی ووڈ کی کامیاب ترین فلم ڈان کے تیسرے سیکوئل کے لیے جن تین اداکاروں کے نام سامنے آئے ہیں اس سے فلم بینوں میں کھلبی مچ گئی ہے۔ فلم ڈان میں امیتابھ بچن نے جو لازوال کام کیا تھا وہ 46 برس گزر جانے کے باوجود فلم بینوں کے ذہنوں میں نقش ہے۔ امیتابھ بچن اس فلم سے اینگری ینگ مین کے روپ سے ایک ایکشن ولن کے طور پر بھی سامنے آئے اور مداحوں نے ان کو اس کردار میں خوب پسند کیا۔ اس فلم کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے اور فلم بینوں کی بے حد اصرار پر فلم ڈان کا 2006 میں ریمیک بنایا گیا جس میں مرکزی کردار شاہ رخ خان نے ادا کیا تھا۔ فلم ڈان...
بھارتی ٹی وی کی مقبول اداکارہ سمپل کول، جو شرارت اورتارک مہتا کا الٹا چشمہ جیسے معروف ڈراموں سے ناظرین کے دلوں میں جگہ بنا چکی ہیں، نے 15 سالہ ازدواجی سفر کے بعد شوہر راہول لومبا سے طلاق لے لی ۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سمپل کول نے علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فیصلہ باہمی رضامندی سے کیا گیا، اور دونوں نے سمجھداری اور نرمی سے ایک دوسرے کا ساتھ چھوڑنے کا قدم اٹھایا۔ یقین نہیں آتا کہ ہم الگ ہو چکے ہیں سمپل نے جذباتی انداز میں کہا کہ رشتہ ختم ہونا آج بھی میرے لیے ناقابلِ یقین لگتا ہے۔ میں نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ راہول کے ساتھ گزارا، اور...
اسرائیل کے خود ساختہ دارالحکومت یروشلم میں وزیرِاعظم نیتن یاہو کی جارحانہ پالیسیوں اور یرغمالیوں کی رہائی پر ناکامی کے خلاف پُرتشدد مظاہرے جاری ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ مظاہرے وسعت اور شدت پکڑتے جا رہے ہیں یہاں تک کہ نیتن یاہو کی رہائش گاہ بھی محفوظ نہیں رہی۔ عوام کی بڑی تعداد نے آج اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے قریب شدید احتجاج کیا جس کے دوران وہاں ایک ٹینک کو بھی آگ لگادی گئی۔ ٹینک میں لگی آگ اتنی خوفناک تھی کہ اس نے ساتھ کھڑی اسرائیلی فوجی اہلکار کی ایک کار کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ٹینک اور گاڑی دونوں جل کر خاکستر ہوگئے۔ متاثرہ گاڑی کے مالک اسرائیلی فوجی اہلکار نے...
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے کولکتہ جانے والی انڈی گو کی پرواز میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا جب ایک نشے میں دھت وکیل نے مبینہ طور پر مذہبی نعرے لگائے۔ یہ بھی پڑھیں: میڈیا رپورٹس کے مطابق، مذکورہ مسافرنے ساتھی مسافروں کو بھی ’جے شری رام‘ کے نعرے لگانے پر اکسایا بعدازاں اس کا رویہ عملے کے ساتھ تلخ کلامی تک جا پہنچا۔ ایئرلائن کے بیان کے مطابق، متعلقہ مسافر جو سیٹ نمبر ڈی31 پربیٹھا تھا، عملے کے ساتھ بدتمیزی کر رہا تھا اور نشے کی حالت میں باقی مسافروں کو بھی پریشان کر رہا تھا۔ مزید پڑھیں: رپورٹس کے مطابق وکیل کے پاس مبینہ طور پر ایک بوتل میں شراب بھی تھی جسے وہ اسے سوفٹ ڈرنک ظاہر...
چین میں دوسری جنگِ عظیم کی فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ شاندار فوجی پریڈ میں ایشیا کے طاقتور ترین رہنما ایک ساتھ دکھائی دیے۔ بیجنگ میں ہونے والی اس عظیم الشان تقریب میں چین کے صدر شی جن پنگ، روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف ایک ساتھ پریڈ وینیو میں داخل ہوئے، جسے عالمی میڈیا نے بھرپور کوریج دی۔ پریڈ میں پاکستان کی اعلی سطح کی شرکت خطے میں اس کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ تینوں رہنماؤں کی ایک ساتھ موجودگی کو ایشیائی طاقتوں کے اتحاد کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر بھارتی وزیراعظم کو تقریب میں مدعو نہیں کیا گیا، جس پر مبصرین...
کبھی جکارتہ انڈونیشیا کا سیاسی دارالحکومت تھا، تاہم آج یہ شہر خود کو ایک نئے انداز میں متعارف کرا رہا ہے، طاقت کی کرسی کے بجائے ایک ایسا عالمی شہر جو رابطوں، تعاون اور بین الاقوامی اثرات کے ساتھ اپنی پہچان بنا رہا ہے۔ 2027 میں اپنے 500 سال مکمل کرنے کی تیاری کرتے ہوئے جکارتہ ماضی اور مستقبل کے سنگم پر کھڑا ہے۔ تبادلۂ ثقافت کی سرزمین 17ویں اور 18ویں صدی میں جب اسے ’باتاویا‘ کہا جاتا تھا، جکارتہ ایشیا کی سب سے بڑی تجارتی گزرگاہ تھا۔ یورپ، بھارت، مشرقِ وسطیٰ اور چین سے آنے والے تاجر اور مسافر یہاں اترتے اور یہ شہر ایک عالمی مرکز کی صورت اختیار کرتا۔ انہی میل جول نے وقت کے ساتھ...
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں صدر شی جن پنگ کی قیادت میں دوسری جنگِ عظیم کے خاتمے کی 80ویں سالگرہ پر دنیا کی سب سے بڑی فوجی پریڈ منعقد ہوئی۔ تاہم اس تقریب میں ایک نمایاں غیر موجودگی نظر آئی، یہ تھے بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی۔ چند روز قبل ہی مودی اور شی جن پنگ نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس کے موقع پر ایک دوسرے سے ملاقات میں تعلقات بہتر بنانے پر بات کی تھی، لیکن مودی کا پریڈ میں شریک نہ ہونا ایک سوچا سمجھا سفارتی فیصلہ سمجھا جا رہا ہے۔ اس فیصلے کی بڑی وجوہات امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی ایک رپورٹ میں ان وجوہات کا ذکر کیا گیا ہے جن کی...
دنیا کی سیاست کی بساط پہ وقت کے مہروں کی چالیں اکثر ہمیں حیرت میں ڈال دیتی ہیں۔ کبھی وہ لمحہ آتا ہے جب لگتا ہے کہ تاریخ اپنی پرانی زنبیل کھول کر دکھا رہی ہے کہ کیسے بادشاہ، سپہ سالار اور تاجر ایک ہی وقت میں اقتدار کے کھیل میں شامل رہے۔ آج بھی یہ کھیل جاری ہے، صرف نام بدل گئے ہیں۔ تخت و تاج کی جگہ صدارت اور وزارتِ عظمیٰ کے القاب نے لے لی ہیں۔ زر اور بندوق کے اشتراک نے وہی کہانیاں جنم دی ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ انسانی المیے کے سائے بڑھتے جا رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں دو خبریں آئیں، ایک نریندر مودی کا دورہ چین اور دوسری ڈونلڈ ٹرمپ کا...
چین اپنی قومی طاقت کو بڑھانے میں پاکستان کی حمایت کرتا ہے، شی کی شہباز شریف سے گفتگو پاک چین دوستی کی گہری جڑیں پاکستانی عوام کے دلوں میں پیوست ہیں، شہباز شریف بیجنگ () چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، محمد شہباز شریف اس وقت 2025 شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس اور جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں یاد گار منانے کی سرگرمیوں میں شرکت کے لئے چین میں موجود ہیں۔منگل کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور پاکستان مصیبت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے...
بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع ہردوئی میں ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے جہاں شادی کے بعد لاپتا ہونے والا شخص انسٹاگرام ریلز کے ذریعے دوسری خاتون کے ساتھ پکڑا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جتیندر کمار کی 2017 میں مران نگر کی رہائشی شیلو سے شادی ہوئی تھی اور کچھ عرصے بعد ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش بھی ہوئی۔ تاہم شادی کے بعد جتیندر اور اس کے اہلخانہ شیلو کو جہیز کے لیے ہراساں کرنے لگے اور سونے کی چین سمیت دیگر سامان کا مطالبہ کرتے رہے۔ اسی دوران جتیندر اچانک لاپتا ہوگیا۔ اپریل 2018 میں اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی لیکن طویل عرصے تک اس کا کوئی سراغ نہ ملا۔...
سوئٹزرلینڈ کی فوڈ جائنٹ کمپنی نیسلے نے اپنے چیف ایگزیکٹو آفیسر لوراں فریکسے کو اچانک برطرف کر دیا ہے، کمپنی کے مطابق اپنی ایک ماتحت ملازمہ کے ساتھ رومانوی تعلق کو ظاہر نہ کر کے فریکسے کمپنی کے بزنس کنڈکٹ کے ضابطے کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے تھے۔ نیسلے نے پیر کو اعلان کیا کہ فریکسے کی جگہ کمپنی کے سینئر عہدیدار فلپ نَوْراتیل کو فوری طور پر نیا سی ای او مقرر کیا گیا ہے، نوراتیل اس سے قبل نیسپریسو کافی یونٹ کے سربراہ تھے اور کمپنی کے ساتھ 2 دہائیوں سے منسلک ہیں۔ یہ غیر متوقع برطرفی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب نیسلے پہلے ہی مشکل کاروباری ماحول اور تجارتی محصولات کے عالمی خدشات سے...
دنیا ان ممالک کے جھوٹے بیانیے کو تسلیم نہیں کرتی جو سیاسی مقاصد کے لیے دہشت گردی کو استعمال کرتے ہیں۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں، اور ان جرائم کے ذمے داروں و سہولت کاروں کو جواب دہ ہونا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 25 ویں سربراہان مملکت کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دوسری جانب ایس سی او کانفرنس میں جعفر ایکسپریس اور خضدار میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی گئی، اس سے عالمی سطح پر دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے مؤقف کی تائید ہوئی ہے۔ وزیر...
روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ماہ الاسکا میں ہونے والی ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ یوکرین جنگ کے خاتمے پر افہام و تفہیم تک پہنچ گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر نے آمادگی ظاہر کی کہ وہ ٹرمپ کی ثالثی میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ امن مذاکرات پر راضی ہیں۔ خیال رہے کہ فرانسیسی صدر سمیت مغربی ممالک نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو صدر ٹرمپ کے ساتھ طے پانے والے معاملات پر ردعمل کے لیے آج (پیر) تک مہلت دی تھی۔ جس کے بعد آج چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب میں صدر پوٹن نے یوکرین پر حملہ کرنے کے اپنے فیصلے کا...

چینی صدر کی اہلیہ کا 2025 شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شریک غیر ملکی رہنماؤں کی بیگمات کے ساتھ تھیان جن ہائی حے دریا کا دورہ
بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے2025 شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شریک غیر ملکی رہنماؤں کی بیگمات کے ساتھ تھیان جن ہائی حے دریا کا دورہ کیا۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطابق پھنگ لی یوان نے مہمانوں کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور ایک گروپ فوٹو بنوایا۔انہوں نے مہمانوں کے ہمراہ ایک کشتی کی سیر کی اور راستے میں انہیں تھیان جن کی تاریخ اور ترقی سے آگاہ کیا ۔پھنگ لی یوان نے کہا کہ تھیان جن تاریخی ورثے اور جدید دلکشی کا حامل ایک شہر ہے ، اور ہائی حے دریا نے تھیان جن کی ترقی اور کثیر الثقافتی انضمام کا مشاہدہ کیا ہے۔ پھنگ لی یوان اور...
واٹس ایپ اپنی اسٹیٹس فیچر کو مزید پرائیویٹ بنانے پر کام کر رہا ہے اور جلد ایسا فیچر متعارف کرا سکتا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی اسٹیٹس اپ ڈیٹس صرف منتخب ’قریبی دوستوں‘ کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔ یہ فیچر انسٹاگرام کے ’کلوز فرینڈز‘ اسٹوریز جیسا ہوگا۔ فیچر ٹریکر WABetaInfo کے مطابق، آئی او ایس بیٹا ورژن 25.23.10.80 میں اس نئے آپشن کو ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ ایک اسکرین شاٹ میں دکھایا گیا ہے کہ اسٹیٹس آڈینس مینو میں اب ’کلوز فرینڈز‘ کا نیا آپشن بھی شامل ہوگا۔ صارفین اپنی پسند کے مخصوص کانٹیکٹس اس فہرست میں شامل کر سکیں گے۔ فی الحال واٹس ایپ پر صارفین کے پاس 3 آپشنز موجود ہیں: اسٹیٹس تمام کانٹیکٹس کے...
کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف فنکار سائرہ یوسف اور عدیل حسین ایک بار پھر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ دونوں کو شائقین نے پہلی بار 2011 میں نشر ہونے والے کامیاب ڈرامے *میرا نصیب* میں دیکھا تھا، جس میں ان کی آن اسکرین جوڑی کو بے حد پسند کیا گیا۔ اس ڈرامے کی مقبولیت کے بعد دونوں کے حوالے سے ایک خوبصورت جوڑی کے تاثر نے جنم لیا، جس پر وقت گزرنے کے ساتھ عوامی دلچسپی بڑھتی چلی گئی۔ اداکاری کے میدان میں کامیابی کے ساتھ ساتھ دونوں فنکاروں کی دوستی بھی مضبوط ہوئی۔ مختلف تقریبات میں انہیں ایک ساتھ دیکھا گیا جن میں سائرہ یوسف کے برانڈ کی لانچ اور قریبی دوستوں کی...
واروکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کے ساتھ عالمی شراکت داری کا اعلان کردیا۔ دو پیشہ ور کرکٹ کلبوں کے درمیان ایک مشترکہ عالمی منصوبے کی تشکیل کرتے ہوئے طویل المدتی اسٹریٹجک وژن تیار کرنے کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا جو برطانیہ میں برمنگھم اور واروکشائر جبکہ پاکستان میں لاہور میں کرکٹ کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرے گا۔ Lahore Qalandars ???? Warwickshire CCC Through our partnerships, we will; Strengthen performance on the field, create pathways to identify and nurture talent and use cricket to uplift communities in Lahore, Warwickshire and Birmingham. Expanding our global reach to unlock new… pic.twitter.com/2R5txjGPZT — Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) August 31, 2025 لاہور قلندرز کے مالک...
تاریخ کے صفحات میں کئی ایسے لمحے چھپے ہیں جو نہ صرف قوموں کی یادوں میں نقش رہ جاتے ہیں بلکہ ان کے تعلقات کی سمت بھی متعین کرتے ہیں۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات کی کہانی بھی کچھ ایسی ہی ہے، جو قربانی، جدوجہد اور تلخیوں کا مرکب ہے۔ 1971 کے المناک واقعات نے دونوں قوموں کے دلوں میں فاصلے ڈال دیے، لیکن آج ایک ایسا سنہری موقع پیدا ہوا ہے جسے ضایع کرنا شاید تاریخ کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔ دنیا ایک نئے عالمی منظرنامے کی طرف بڑھ رہی ہے، خطے کی معیشتیں بدل رہی ہیں اور عوام کی توقعات بھی بلند ہیں۔ ایسے میں پاکستان کے لیے ضروری ہے کہ وہ ماضی کی تلخیوں کو ایک...
قوموں کی زندگی عروج و زوال سے عبارت ہوتی ہے۔اس میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں۔جاندار قومیں مشکلات پر قابو پا کر دوبارہ اٹھ کھڑی ہوتی ہیں اور دنیا میں اپنا جائز مقام حاصل کر کے رہتی ہیں۔ ہمارے خطے یعنی برصغیر میں ہندوستان ایک بڑی اکائی ہے۔اگر اس کی آبادی موجودہ شرح سے بڑھتی رہی تو عین ممکن ہے اگلے تیس سال میں یہ آبادی کے لحاظ سے چین کو پیچھے چھوڑ جائے۔ہندوستان صنعت و حرفت میں بھی بہت پیش رفت کر چکا ہے۔ اس ملک کا رقبہ بھی بہت زیادہ ہے۔دنیا کے کئی ممالک اس میں سما سکتے ہیں۔یہ ملک ایک بڑی فوج رکھتا ہے۔اس کی فضائیہ کے پاس چند جدید ترین طیاروں کے ساتھ کوئی ایک ہزار...
دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ ایک بارپھرعالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئیں اس باروجہ انکی منگنی ہے جوانہوں نے مشہورامریکی ریپرفرنچ مونٹانا سے کرلی ۔ ٹی ایم زیڈ کی رپورٹ کے مطابق دونوں نے جون 2025 میں پیرس فیشن ویک کے دوران نجی تقریب میں منگنی کی، جس کی حال ہی میں تصدیق فرنچ مونٹانا کے نمائندوں نے کردی ، شہزادی جو دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی ہیں۔ گزشتہ سال 17 جولائی 2024 کواس وقت خبروں میں آئیں جب انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے شوہر شیخ مانا بن محمد المکتوم کو طلاق دینے کا اعلان کیا،انہوں نے طلاق کے عنوان سے ایک پرفیوم بھی متعارف کر ایا۔ شیخہ مہرہ اورفرنچ مونٹانا کو...
کراچی (شوبز ڈیسک) ملک کا سب سے بڑا اور مقبول ترین موسیقی کا مقابلہ “پاکستان آئیڈل” ایک دہائی سے زائد عرصے بعد دوبارہ شروع ہو رہا ہے۔ شائقینِ موسیقی اس کم بیک کو پاکستان کے شوبز اور ٹی وی کی دنیا کا بڑا ایونٹ قرار دے رہے ہیں۔ پروگرام میں نوجوان گلوکاروں کو اپنی آواز کے جوہر دکھانے اور شناخت بنانے کا موقع دیا جائے گا۔ اس بار ججز کے پینل کو بھی غیرمعمولی اہمیت حاصل ہے، جن میں عالمی شہرت یافتہ قوال و گلوکار راحت فتح علی خان، نامور میوزک پروڈیوسر و گیت نگار بلال مقصود، مقبول گلوکارہ زیب النسا بنگش اور فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار فواد خان شامل ہیں۔ آڈیشنز کا سلسلہ سکھر سے...
بالی وُوڈ کے سینئر فلمساز، ہدایتکار اور سابق سی بی ایف سی چیف پہلاج نہلانی نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ مادھوری ڈکشت نے اپنے کیریئر کے ابتدائی ایام میں ایک فلم کرنے سے انکار کیا کیونکہ اُس میں ہیرو کے طور پر نوآموز اداکار گووندا کو کاسٹ کیا گیا تھا۔ منیجر رِکّو راکیش ناتھ کا کردار نہلانی نے پنک ولا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فیصلہ مادھوری کا ذاتی نہیں تھا بلکہ انہوں نے انکار اُس وقت ان کے طویل مدتی منیجر رِکّو راکیش ناتھ کے دباؤ کی وجہ سے کیا تھا۔ نہلانی نے یہاں تک الزام لگایا کہ رِکّو نے کئی پروڈیوسرز کے ساتھ مل کر گووندا کے کیریئر کو نقصان پہنچانے کی سازش کی۔ یہ...
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کیپٹیو پاور صارفین سے وصول کی جانے والی لیوی کا فائدہ بجلی گرڈ صارفین تک پہنچانے کی منظوری دے دی ہے۔ای سی سی کا اجلاس جس کا آج اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں اجلاس ہوا، اس نے گلگت بلتستان کے متاثرہ خاندانوں کے لیے خیموں، ادویات، خوراک اور دیگر ضروری سامان کی بروقت فراہمی کے ساتھ ساتھ تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی تعمیر نو اور متاثرہ کمیونٹیوں کی مدد کے لیے جلد بحالی کے اقدامات کے لیے تین ارب روپے کی منظوری دی۔ فورم نے ٹیرف ایڈجسٹمنٹ اور نیٹ میٹرنگ کے مد میں پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن (PTVC) کے حق میں 11 ارب روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے اور اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کو پاکستان کی مدد کرنا ہوگی۔ وہ اسلام آباد میں “نیو انرجی وہیکل پالیسی” کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے، جہاں وزیراعظم نے واضح کیا کہ ماحولیاتی تبدیلی محض مقامی نہیں بلکہ عالمی مسئلہ ہے، اور پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک کو اس سے نمٹنے میں تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا۔ انہوں نے کہا حال ہی میں خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں، فلیش فلڈز اور بادل پھٹنے کے واقعات سے کئی علاقے تباہ ہو گئے، درجنوں گھر صفحہ ہستی سے مٹ گئے اور قیمتی جانوں کے ساتھ ساتھ املاک کا بھی...
پاکستان اور بھارت ایشیا کپ کرکٹ کے ساتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں بھی مدمقابل ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق چھ ملکی بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ 17 سے 22 ستمبر تک مالدیپ میں شیڈول ہے۔ پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے صدر محمد شفیق نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتےہوئے بتایا کہ چیمئپئن شپ میں پاکستان، بھارت، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، سری لنکا اور مالدیپ کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ پہلی کامن ویلتھ سینئر بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے لیے ٹیم کا کیمپ فیصل آباد میں جاری ہے۔ صدر پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے مطابق 14 کھلاڑیوں میں سے آٹھ یا دس رکنی ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا۔اطہر اسماعیل امجد ٹیم...
ہمارے معاشرے میں ایک عام رویہ یہ ہے کہ جب والدین بڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھتے ہیں، تو ان کی دیکھ بھال کا سارا ذمہ ایک ہی بیٹے یا بیٹی کے سپرد کر دیا جاتا ہے اور بعض اوقات پھر یہی ایک اولاد اپنی پوری زندگی والدین کی خدمت میں لگا دیتی ہے، جب کہ باقی بہن بھائی خود کو اس سے بالکل بری الذمہ سمجھ لیتے ہیں۔ یہ نہ صرف غیر منصفانہ عمل ہے، بلکہ یہ اس ایک فرد یا گھرانے کی جسمانی اور ذہنی صحت پر بھی بہت گہرا اثر ڈالتا ہے۔ والدین کی خدمت اور ان کی عزت کرنا ہر اولاد کے لیے چاہے وہ بیٹا ہو یا بیٹی یک ساں طور پر ایک سعادت اور...
بالی وڈ کے معروف اداکار اکشے کمار اور سیف علی خان 18 برس بعد ایک مرتبہ پھر بڑی اسکرین پر اکٹھے نظر آئیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ستاروں نے ہدایت کار پریہ درشن کی نئی فلم حیوان کی شوٹنگ کا آغاز کر دیا ہے جس کی پروڈکشن ریاست کیرالہ میں شروع ہوئی۔ اکشے کمار نے سیٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ہدایت کار اور سیف علی خان کے ساتھ خوشگوار انداز میں نظر آئے۔ ویڈیو میں وہ "بزرگ” لکھے ٹی شرٹ اور کلیپر بورڈ کے ساتھ دکھائی دیے جس پر پریہ درشن نے مزاح کرتے ہوئے کہا کہ اس پر حیوان لکھوانا چاہیے تھا۔ اس پر اکشے کمار نے ہنستے ہوئے کہا کہ سیف علی خان اس فلم...
بھارتی کرکٹ مداحوں کے لیے 24 اگست ایک اداس دن ثابت ہوا جب تجربہ کار بلے باز چتیشور پجارا نے ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ 37 سالہ پجارا نے 103 ٹیسٹ میچز کھیل کر 7,195 رنز بنائے، اوسط 43.60 کے ساتھ، جس میں 19 سنچریاں اور 35 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ تقریباً 15 سالہ کیریئر میں انہوں نے بھارتی ٹیسٹ کرکٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ریٹائرمنٹ کے اعلان کے ساتھ ہی بھارتی فاسٹ بالر جے دیو انادکٹ نے ایک دلچسپ واقعہ سنایا کہ کس طرح پجارا کی ایک فون کال نے ان کی زندگی اور کیریئر کا رخ بدل دیا۔ “Hi Jaydev, this is Cheteshwar. I have had a...
کراچی: ’’وہ دیکھو شاہین آفریدی آ گیا آؤ چلو سیلفی لیتے ہیں‘‘ ایک تقریب میں شاہین کے آتے ہی ہلچل مچ گئی، ہر کوئی اس کوشش میں تھا کہ ان کے پاس پہنچ جائے، وہ بھی خندہ پیشانی کے ساتھ سب سے ملاقات کرتے رہے، قریب ہی ایک سابق فاسٹ بولر بھی موجود تھے انھیں کسی نے لفٹ نہ کرائی، ایک بچے سے اس کے والد نے کہا کہ بیٹا ان کے ساتھ بھی تصویر بنوا لو تو جواب ملا ’’ یہ کون ہیں‘‘۔ اس پر اسے بتایا گیا کہ انھوں نے پاکستان کرکٹ کیلیے کتنے کارنامے سرانجام دیے،میری نظر ان سابق کھلاڑی پر پڑی تو وہ گہری سوچ میں گم دکھائی دیے، میرے ساتھ موجود ایک سینئر...
النومْ اخو الموت۔ (نیند، موت کی بہن ہے) لیکن ہر صبح زندگی شروع کرتے ہوئے چائے کی پیالی کیا کردار ادا کرتی ہے؟ سبحان اللہ۔ طلوع ہوتا ہوا مہربان سورج اور نرم گرم بستر اور ہاتھ میں چائے کی پیالی۔ جی چاہتا ہے کہ وقت یہیں رْک جائے۔ نیند اور کام کے درمیان ایک جنت۔ اور حوروں کے بکھیڑے سے بھی دور۔ خود کے ساتھ ایک جشن۔ نیوٹن اور ایچ جی ویلز کے مشاہدات کا تصور کریں۔ اگر نیوٹن کے ہاتھ میں سیب کے بجائے چائے کی پیالی ہوتی تو وہ ’’کشش ثقل‘‘ کی بجائے ’’کشش بستر‘‘ پر توجہ دیتا۔ اور ویلز کی ٹائم مشین کا واحد مقصد ؎ اے وقت ذرا تھم جا! آثار یہ سارے ہیں اْس شخص...
اپنے لبنانی ہم منصب کیساتھ ملاقات میں اردنی وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ حقیقت؛ نام نہاد "گریٹر اسرائیل" کے وہم کی حمایت نہیں کرتی، بلکہ اس کی روشنی میں اسرائیل؛ اپنی سفاکانہ و انتہا پسندانہ پالیسیوں کی وجہ سے مسترد شدہ، تنہا، جنگ زدہ اور محصور ہے! اسلام ٹائمز۔ اردنی وزیر اعظم جعفر حسن نے اعلان کیا کہ ہے حقیقت نام نہاد "گریٹر اسرائیل" کے وہم کو نہیں پہچانتی بلکہ حقیقت کی روشنی میں اسرائیل سے مراد ایک ایسی جعلی ریاست ہے کہ جو اپنی "سفاکانہ" اور "انتہا پسندانہ" پالیسیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مسترد شدہ، تنہاء، جنگ زدہ اور محصور ہو چکی ہے۔ الشرق الاوسط کے مطابق، اپنے لبنانی ہم منصب نواف سلام کے ساتھ ملاقات...
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 49 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ قائم ہونے کا سلسلہ بدستور برقرار ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 49 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔ ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس ایک لاکھ 49 ہزار 608 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ خریداری میں نمایاں دلچسپی آٹوموبائل اسمبلرز،...
ہاتھ انسانی جسم کا حصہ اور اہم عضو ہیں۔روز مرہ زندگی میں تمام کاموں کو سر انجام دینے کے لئے ہاتھوں کی مدد درکار ہوتی ہے۔ انگلیوں پہ ناخن خوبصورت کے ساتھ انھیں تحفظ بھی فراہم کرتے ہیں۔ لیکن یہ ننھے منے سے ناخن ہماری صحت کے بارے میں بھی بہت کچھ کہتے ہیں۔ حالیہ تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ تقریباً 10% جلد کی حالت ناخنوں میں ظاہر ہوتی ہے، اور 20% سے زیادہ بالغ افراد اپنی زندگی کے کسی نہ کسی موقع پر ناخن سے جڑے مسائل کا تجربہ کرتے ہیں ۔ہمارے ناخنوں میں آنے والی یہ تبدیلیاں دل، پھیپھڑوں، جگر، یا مدافعتی نظام کے ساتھ بنیادی مسائل کی نشاندہی کر سکتی ہیں۔ بدقسمتی سے، ناخن سے متعلق...
اگست 2024ء میں آمر بیگم حسینہ واجد کی حکومت ختم ہونے کے بعد پاکستان کا سابقہ ساتھی، بنگلہ دیش انقلابی تبدیلیوں سے گذر رہا ہے۔صرف ایک سال پہلے تک ان کے بارے میں سوچنا بھی محال تھا۔ ان تبدیلیوں کا نشانہ وہ لیڈر اور ان کی سیاسی پارٹی، عوامی لیگ ہے جس نے بنگلہ دیش کی بنیاد رکھی تھی۔مملکت کی تاریخ دو اہم سنگ میل رکھتی ہے اور دونوں ہی ماہ اگست میں ظہور پذیر ہوئے۔ پہلے تقریباً نصف صدی قبل اگست 1975ء میں بنگلہ دیش کے فوجی افسروں نے ملک کے بانی، شیخ مجیب الرحمن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ شیخ حسینہ بیرون ملک ہونے کے باعث بچ گئیں۔ اور دوسری بار اگست2024ء میں عوام اور طلبہ نے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 اگست 2025ء) سمندری پانی کے سندھ ڈیلٹا میں داخل ہونے سے کاشت کاری کے ساتھ ساتھ ماہی گیر برادریاں بھی تباہ ہو رہی ہیں۔ حبیب اللہ کھٹی کا تعلق کھارو چھان کے گاؤں عبداللہ میر بہار سے ہے اور یہ دریائے سندھ کے سمندر میں گرنے کی جگہ سے تقریباً 15 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ وہ بتاتے ہیں، ''نمکین پانی نے ہمیں چاروں طرف سے گھیر لیا ہے۔‘‘ مچھلیوں کے ذخائر کم ہونے کے بعد 54 سالہ حبیب اللہ نے درزی کا کام شروع کیا لیکن جب 150 گھرانوں میں سے صرف چار باقی رہ گئے تو یہ بھی ناممکن ہو گیا۔ درجنوں دیہات غائب ہو چکے ہیں انہوں...
پاکستان میں سیلاب: بنیر میں 220 ہلاکتیں، ریلیف آپریشن جاری پاکستان میں اچانک سیلاب: ضلع بنیر میں 220 ہلاکتیں، ریلیف آپریشن جاری اس جنوبی ایشیائی ملک سے اتوار 17 اگست کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق پاکستان بھر میں اب تک مون سون کے امسالہ سیزن کے دوران شدید بارشوں کے نتیجے میں کئی علاقوں میں اچانک تباہ کن سیلاب آ چکے ہیں۔ ان سیلابوں میں ملک بھر میں اب تک سینکڑوں شہریوں کی جانیں جا چکی ہیں۔ ان ہلاکتوں میں سے کسی ایک دن کے دوران سب سے زیادہ اموات صوبے خیبر پختونخوا کے پہاڑی ضلع بنیر میں ہوئیں، جہاں ان کی تعداد 220 سے تجاوز کر چکی ہے۔ بنیر میں مون سون کی مسلسل شدید بارشوں کے نتیجے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ستمبر 2025 کے آغاز میں شہریوں کے لیے خوشخبری، 12 ربیع الاول، یومِ دفاع اور ویک اینڈ کی بدولت 4مسلسل تعطیلات متوقع ہیں، جنہیں شہری مذہبی، قومی اور سماجی جوش و خروش سے منا سکیں گے۔ محکمہ موسمیات اور رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ربیع الاول کا چاند 24 اگست 2025 (اتوار) کو نظر آنے کا امکان ہے۔ اس حساب سے 12 ربیع الاول بروز جمعہ، 5 ستمبر کو ہوگی۔اس روز ملک بھر میں عام تعطیل دی جائے گی تاکہ عوام عید میلادالنبی ﷺ مذہبی عقیدت سے منا سکیں۔ جمعہ کے بعد، ہفتہ 6 ستمبر کو یومِ دفاع پاکستان کی مناسبت سے سرکاری تعطیل کا امکان ہے۔اس دن ملک بھر میں شہداء اور غازیوں کو خراجِ تحسین...
مودی سرکارکو ایک اور دھچکا، امریکا نے بھارت کے ساتھ اگست میں ہونے والے تجارتی مذاکرات منسوخ کردیے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی تنازع شدت اختیار کرنے لگا، امریکا نے بھارت کے ساتھ اگست میں ہونے والے تجارتی مذاکرات منسوخ کردیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی تجارتی وفد نے 25 تا 29 اگست کا طے شدہ بھارت کا دورہ منسوخ کردیا ہے جس کے بعد امریکا بھارت تجارتی مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے۔ یاد رہے کہ روس سے تیل خریدنے کے معاملے پر امریکا نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے اضافی ٹیرف کی دھمکی دی تھی۔امریکی دھمکی کے بعد بھی بھارت کی جانب سے روس سے تیل کی خریداری روکنے...
طوفان اقصیٰ کا معرکہ جاری ہے۔ اس معرکہ نے امریکا کی عالمی اجارہ داری کو چیلنج کر رکھا ہے۔ ساتھ ساتھ دنیا کے سامنے غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی ساکھ کو عوامی سطح پر اور فوجی سطح پر شدید نقصان پہنچایا ہے۔ عوامی سطح پر دنیا بھر میں اسرائیل کو شدید احتجاج کا سامنا ہے اسی طرح فوجی سطح پر بھی غاصب صہیونی حکومت شدید دباؤ اور تناؤ کا شکار ہے۔ فوجی نقصانات کی تفصیل کو اسرائیلی غاصب حکومت چھپا رہی ہے۔ بہرحال ایسے حالات میں کہ جب غاصب صیہونی حکومت کو فلسطینی مزاحمتی محور کے گروہوں حماس، جہاد اسلامی اور لبنان میں حزب اللہ اور یمن کی انصار اللہ کے ساتھ ساتھ براہ راست ایران سے کاری ضرب لگ...
برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم ایک بار پھر اپنی بگڑتی ہوئی صحت کے باعث خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اپنی شادی پر بادشاہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے چپکے چپکے آنسو بہانے کا عقدہ کھل گیا سنہ 2024 سے کینسر کے علاج سے گزرنے والے بادشاہ کو حال ہی میں سینڈرنگھم میں چہل قدمی کے دوران چھڑی کا سہارا لیتے دیکھا گیا، جس نے ان کی صحت کے حوالے سے نئی تشویش پیدا کر دی ہے۔ معروف ویب سائٹ ریڈار آن لائن ڈاٹ کام نے دعویٰ کیا ہے کہ بادشاہ کی چھڑی اب محض شاہی روایت کا حصہ نہیں بلکہ ایک حقیقی ضرورت بن چکی ہے۔ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مہینوں میں ان کی...
ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات یوکرین میں جنگ بندی معاہدے کے بغیر ختم WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادیمیر پوٹن نے اپنی اہم ملاقات میں یوکرین کے معاملے پر کوئی پیش رفت نہیں کی، دونوں رہنماؤں نے چند نکات پر اتفاق اور دوستانہ تعلقات کو دوبارہ قائم کرنے کی بات کی، لیکن جنگ بندی کے حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آئی۔فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق 3 گھنٹے تک معاونین کے ساتھ بات چیت کے اچانک خاتمے کے بعد ٹرمپ اور پیوٹن نے گرم جوش کلمات کہے، لیکن صحافیوں کے سوالات نہیں لیے، جو کہ میڈیا کے شوقین امریکی صدر کے لیے غیر معمولی بات ہے۔ٹرمپ...

کے پی میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے فوج کا بڑا ریلیف آپریشن، ایک دن کی تنخواہ اور 600 ٹن راشن وقف
پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کے لیے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ہدایت پر پاک فوج نے ایک دن کی تنخواہ اور تقریباً 600 ٹن (6 لاکھ کلوگرام) راشن متاثرین کے لیے وقف کر دیا ہے، جبکہ اضافی فوجی دستے بھی متاثرہ علاقوں میں بھیج دیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی طرف سے ایک دن کا راشن، جو 600 ٹن سے زائد ہے، متاثرہ عوام کی فوری امداد کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کور آف انجینئرز کو پلوں کی جلد مرمت اور ضرورت کے مطابق عارضی پل قائم کرنے کی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ جامعہ...
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ خیبرپختونخوا، کشمیر، بالائی پنجاب، شمال مشر قی اور جنوبی بلو چستان، جنوب مشرقی سندھ اور گلگت بلتستان میں مزید بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے اور ہفتے کو بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کل شام یا رات کو شمال مشر قی اور جنوبی بلو چستان، جنو بی پنجاب اور جنوب مشرقی سندھ میں بھی تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بارش کی پیش گوئی کے...