جماعت اسلامی بنگلہ دیش خواتین ونگ نے ملک کے مختلف حصوں میں تنظیم کی خواتین اراکین کے خلاف ہراسانی اور حملوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کی سخت مذمت اور شدید احتجاج کیا ہے۔

جماعت اسلامی خواتین ونگ کی مرکزی رہنما نورالنسا صدیقہ نے ایک بیان میں کہاکہ جماعتِ اسلامی خواتین ونگ کی رہنماؤں اور کارکنان کو انتخابی مہم کے دوران جگہ جگہ روکا جا رہا ہے، ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے اور ان کے پروگراموں میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: جماعت اسلامی بنگلہ دیش نے حکومتی ’غیر جانبداری‘ پر سوالات اٹھا دیے

رپورٹس کے مطابق 28 اکتوبر کو ضلع نواکھالی کے ایک علاقے میں مقامی خواتین ونگ کی جانب سے شمالی دیوتی گاؤں میں ایک قرآن کلاس کا اہتمام کیا گیا تھا جو بیرون ملک مقیم عبد الودود کے گھر میں ہونا تھا۔

تاہم تقریب کے آغاز سے پہلے ہی کچھ لوگوں نے منتظمین سے اجازت کے معاملے پر جھگڑا شروع کر دیا۔ پھر تنازع بڑھ گیا اور چند کرسیاں توڑ دی گئیں، جس کے باعث پروگرام منسوخ کرنا پڑا۔ واقعے کی ویڈیو بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اسی روز ضلع نوگاؤں میں بھی جماعت اسلامی خواتین ونگ کو پروگرام کرنے سے روک دیا گیا۔ جبکہ ایسے دیگر واقعات بھی پیش آئے ہیں۔

نورالنسا صدیقہ نے ان واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کا غیر جمہوری رویہ ایک نئی آمریت کے ابھرنے کی نشانی ہے، جو کسی طور قابلِ قبول نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اظہارِ رائے کی آزادی کسی بھی صحت مند معاشرتی فضا کی بنیاد ہے، لیکن شیخ حسینہ کے فاشسٹ دورِ حکومت میں بی این پی اور جماعتِ اسلامی جیسی اپوزیشن جماعتوں کو طویل عرصے سے اس حق سے محروم رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ جولائی کی عوامی بغاوت کے بعد ہمیں امید تھی کہ خوف اور عدمِ تحفظ کا وہ دور ختم ہو جائےگا۔

تاہم انہوں نے خبردار کیاکہ کچھ بدتمیز سیاسی عناصر ایک بار پھر اشتعال انگیز رویہ اپنا رہے ہیں، جو جمہوری ہم آہنگی کے لیے خطرہ ہے،

انہوں نے کہا کہ سیاسی طاقت کے ذریعے مخالفین کو دبانے کی کوشش آمریت کی یاد دلاتی ہے۔

مزید پڑھیں: جماعت اسلامی بنگلہ دیش پر عائد پابندی ختم، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

بیان میں کہا گیا کہ جماعتِ اسلامی خواتین ونگ کی کارکنان کو ہراساں کرنا اور ان کے پروگراموں میں رکاوٹ ڈالنا دراصل خواتین کے سیاسی حقوق کی نفی ہے۔

انہوں نے تمام جمہوریت پسند اور آزادی کے حامی شہریوں سے اپیل کی گئی کہ وہ ان واقعات کے خلاف آواز بلند کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews جماعت اسلامی بنگلہ دیش خواتین ونگ ہراسانی واقعات وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی بنگلہ دیش خواتین ونگ ہراسانی واقعات وی نیوز جماعت اسلامی بنگلہ دیش اسلامی خواتین ونگ خواتین ونگ کی انہوں نے

پڑھیں:

ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی

امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جاری فوجی تنازع سے امریکی افواج واپس بلانے کی ہدایت دینے والی وار پاورز قرارداد دوبارہ منظور کرلی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ قرارداد اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کی رکنِ کانگریس پرامیلا جے پال کی جانب سے پیش کی گئی جس کے حق میں 214 جب کہ مخالفت میں 208 ووٹ پڑے۔

رائے شماری میں اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کے تمام اراکین نے قرارداد کی حمایت کی جب کہ حکمراں جماعت ریپبلکن کے 5 ارکان نے بھی پارٹی پالیسی کے برعکس ووٹ دیتے ہوئے قرارداد کے حق میں رائے دی۔

خیال رہے کہ یہ دوسری بار ہے کہ ایوانِ نمائندگان نے اسی نوعیت کی قرارداد منظور کی ہے۔ گزشتہ ماہ بھی ایوان نے ایسی ہی ایک قرارداد منظور کی تھی جسے بعد میں سینیٹ نے بھی منظور کر لیا تھا۔

اگرچہ قرارداد کی منظوری سیاسی لحاظ سے اہم سمجھی جا رہی ہے تاہم اس کی قانونی حیثیت محدود ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اس قسم کی وار پاورز قراردادیں آئین سے مطابقت نہیں رکھتیں اور صدر بطور کمانڈر اِن چیف قومی سلامتی کے معاملات میں فوجی فیصلے کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

ووٹنگ سے قبل ہونے والی بحث میں ایوانِ خارجہ امور کمیٹی کے سرکردہ ڈیموکریٹ رکن گریگ میکس نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کانگریس کی پیشگی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کر کے امریکی قانون اور آئینی تقاضوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

یہ قرارداد ایسے وقت منظور ہوئی جب یمن کے حوثیوں کے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار