چین کی 3 سالہ لڑکی، گو جیانگ اپنی فطری سنہری بالوں اور نیلی آنکھوں کی وجہ سے حال ہی میں توجہ کا مرکز بنی ہے، جو عام طور پر قفقازی خصوصیات سے جڑی ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کنڈوم کی مدد سے معدے سے لائٹر نکالنے کا انوکھا طبی عمل

یہ بچی مئی 2022 میں ایک چینی جوڑے کے ہاں پیدا ہوئی تھی اور ابتدائی طور پر ایک عام چینی بچی لگتی تھی۔ لیکن 8 ماہ کی عمر میں اس کی آنکھیں نیلی ہو گئیں اور ایک سال کی عمر تک اس کے بال سنہری اور گھنگریالے ہو گئے۔

گو جیانگ کے والدین نے کہا کہ اس غیر معمولی شکل کی وجہ سے وہ شروع میں سوچتے رہے کہ کہیں aسپتال میں ان کے بچے کو تبدیل تو نہیں کر دیا گیا۔ تاہم متعدد ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد یہ تصدیق ہوئی کہ بچی واقعی ان کی جینیاتی اولاد ہے۔

یہ بھی پڑھیں:برطانیہ میں آگ جلانے کے سب سے قدیم آثار دریافت، انسانی تاریخ کی ٹائم لائن بدل گئی

بچی کے والدین کے مطابق گو جیانگ کی یہ خصوصیات اس کے  پردادا سے منتقل ہوئی ہیں، جو روسی تھے۔ یہ پردادا ہینان صوبے کی ایک خاتون سے شادی کرکے چین میں مقیم ہوئے اور 1985 میں وفات پا گئے۔

گو جیانگ کے والد جن کا خاندانی نام یانگ ہے، نے بتایا کہ یہ قفقازی خصوصیات مرد اولاد میں ظاہر نہیں ہوتیں اور یہ خصوصیات ماضی میں صرف خواتین میں منتقل ہوئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خاندان کا ایک دور کا رشتہ دار سربیا میں بھی رہتا ہے، لیکن ان کا رابطہ بہت کم ہوتا ہے۔

یہ واقعہ جینیاتی خصوصیات اور خاندانی تاریخ کے دلچسپ امتزاج کو واضح کرتا ہے اور گو جیانگ کو عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

چین چینی بچی روس قفقاز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: چین چینی بچی گو جیانگ

پڑھیں:

آج بھی لفظوں کی بغاوت زندہ ہے، جون ایلیا کا 94واں یومِ پیدائش

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • 30 سال بعد مریض کے معدے سے لائٹر برآمد، ڈاکٹر بھی حیران
  • آج بھی لفظوں کی بغاوت زندہ ہے، جون ایلیا کا 94واں یومِ پیدائش
  • ترکیہ کے تعاون سے ہری پور میں 41 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی، ہر جوڑے کو 200 ڈالر سلامی
  • ترکیہ کے تعاون سے ہری پور میں 41 اجتماعی شادیوں کا انعقاد، ہر جوڑے کو 200 ڈالر سلامی
  • ربیکا حسین کو کس نے کتنی سلامی دی؟ ٹک ٹاکر جوڑے نے تفصیلات شیئر کردیں
  • ربیکا اور حسین کو کتنی سلامی ملی؟ جان کر حیران رہ جائیں گے
  • چین کی 100 خودکش ڈرون لے جانے والی جادوئی ایجاد، دنیا حیران
  • جنرل باجوہ اور  فیض حمیدکاکیاتعلقَ،باجوہ کیاچاہتےتھے؟ حیران کن انکشاف سامنےآگیا
  • سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی خصوصیات