چین کی 100 خودکش ڈرون لے جانے والی جادوئی ایجاد، دنیا حیران
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251213-08-26
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے دیوہیکل فضائی ڈرون کیریئر ‘جیو تیان’ نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی۔ سرکاری خبر ایجنسی شنہوا کے مطابق یہ بڑا ڈرون شمال مغربی صوبے شانشی میں پہلی بار فضا میں بلند ہوا، تاہم پرواز کی درست تاریخ ظاہر نہیں کی گئی۔ یہ جدید ڈرون کیریئر ریاستی ایروسپیس ادارے AVIC کے ماتحت فرسٹ ائرکرافٹ انسٹیٹیوٹ نے تیار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جیو تیان کو خودکار، مربوط اور جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں زیادہ وزن اٹھانے کی صلاحیت، طویل پرواز، وسیع رینج اور مختصر فاصلے میں ٹیک آف اور لینڈنگ جیسے فیچرز شامل ہیں۔ جیو تیان کو 2024 میں چین کے ژوہائی ائر شو میں پہلی بار نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ یہ ڈرون 100 تک چھوٹے ’لوئٹرنگ منیشنز‘ یا خودکش ڈرونز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جنہیں اس کے دونوں جانب موجود لانچ پوائنٹس سے چھوڑا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ پلیٹ فارم 8 ہارڈ پوائنٹس پر مختلف ہتھیار اور آلات بھی اٹھا سکتا ہے اور انٹیلی جنس، سرویلنس، ریکانائسنس (ISR) اور الیکٹرانک وارفیئر کے مشن بھی انجام دے سکتا ہے۔ چینی فوجی تجزیہ کار سونگ ڑونگ پِنگ نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم حقیقی معنوں میں ’’ڈرون کیریئر‘‘ ہے جو بڑے پیمانے پر سوارم حملے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جن کا دفاع مخالف فضائی دفاعی نظام کے لیے نہایت مشکل ہوگا۔ شنہوا کے مطابق جیو تیان کی لمبائی 16.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مچھلی کے تیل کے کیپسولز، صحت کے لیے حیران کن نیا فائدہ سامنے آگیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مچھلی کے تیل کو ہمیشہ سے دل کی صحت کے لیے مفید سمجھا جاتا رہا ہے، مگر نئی طبی تحقیق میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ یہ مزاج اور دماغی صحت پر بھی مثبت اثر ڈال سکتا ہے۔
برٹش جرنل آف نیوٹریشن میں شائع تحقیق کے مطابق اومیگا 3 فیٹی ایسڈز پر مشتمل مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹس ڈپریشن کی علامات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
تحقیق میں 67 کلینیکل ٹرائلز کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا، جس میں ڈپریشن کے شکار افراد کے ساتھ ساتھ ایسے افراد بھی شامل تھے جو ڈپریشن سے محفوظ تھے۔ ان گروپس میں اومیگا 3 کے استعمال (خوراک، سپلیمنٹس یا دونوں) اور اس سے اجتناب کے اثرات کا موازنہ کیا گیا۔
تجزیے سے واضح ہوا کہ مچھلی کے تیل کا استعمال ڈپریشن کی شدت کو نمایاں طور پر کم کرتا ہے، اور ہر ایک گرام اضافی اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کے استعمال سے یہ فائدہ مزید بڑھتا ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ اگرچہ وہ یہ واضح طور پر نہیں بتا سکتے کہ یہ اثر کیسے ہوتا ہے، مگر ممکنہ وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ اومیگا 3 خون کے بہاؤ کو بہتر بناتا ہے اور دماغ میں مزاج سے متعلق مرکبات کی فعالیت بڑھاتا ہے۔ البتہ یہ سپلیمنٹس صرف ڈپریشن کے خطرے سے بچاؤ کے لیے اتنے مؤثر نہیں ہیں، بلکہ یہ بنیادی طور پر موجودہ علامات کی شدت کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ روزانہ ایک سے ڈیڑھ گرام اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کا استعمال سب سے زیادہ فائدہ مند ہے، اور یہ مقدار مچھلی کے تیل کے کیپسولز یا مچھلی کے گوشت کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے۔ یہ دریافت نہ صرف دل بلکہ دماغی صحت کے لیے بھی مچھلی کے تیل کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے اور روزمرہ کی صحت بخش خوراک میں اسے شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیتی ہے۔