دنیا کا واحد ملک جہاں خواتین مردوں سے زیادہ کماتی ہیں، کس خطے میں واقع ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
LUXEMBOURG:
امریکا اور برطانیہ سمیت دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں خواتین کی کمائی آج بھی مردوں سے زیادہ نہیں ہے حالانکہ گزشتہ نصف صدی کے دوران دنیا میں خواتین کا نوکری کرنے کا رجحان عام ہوگیا ہے اور خواتین کئی بڑی کمپنیوں کی سربراہی کر رہی ہیں کئی ایسے شعبوں میں بھی کام کر رہی ہیں جو روایتی طور پر خواتین کے لیے ناسازگار سمجھے جاتے ہیں۔
خواتین نے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے اور کوئی ایسا شعبہ نہیں ہوگا جہاں خواتین موجود نہ ہوں لیکن خواتین کی کام کرنے کی شرح میں اضافے کے باوجود ان کی کمائی کی شرح میں کمی کی بدستور شکایت کی جاتی ہے اور یہ مسئلہ صرف ترقی پذیر ممالک میں نہیں بلکہ ترقی یافتہ ممالک میں بھی بات کی جاتی ہے کہ خواتین کی تنخواہیں مردوں کے مقابلے میں کم ہوتی ہیں۔
اس تفریق کو جینڈر پے گیپ کا کہا جاتا ہے اور اس کو خواتین اور مردوں کے درمیان انکم کی شرح میں تفریق سے جوڑا جاتا ہے اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے مطابق دنیا بھر میں خواتین مردوں کے مقابلے میں اوسطاً 20 فیصد کم کماتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ان تمام مسائل کے باوجود دنیا میں ایک ایسا ملک بھی ہے جہاں صورت حال بالکل مختلف ہے اور خواتین کو مردوں کے مقابلے میں تنخواہ میں کمی کا سامنا نہیں ہے۔
غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یورپی ملک لیکسمبرگ دنیا کا واحد ملک ہے جہاں خواتین کی کمائی کی شرح مردوں سے زیادہ ہے جہاں خواتین کو روزگار کے شان دار مواقع ہیں۔
یورو اسٹیٹ کی حال ہی میں جینڈر پے گیپ پر جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ لیکسمبرگ واحد ملک جہاں خواتین کی تنخواہیں مردوں سے زیادہ ہیں اور یہاں جینڈر پے گیپ 0.
رپورٹ میں بتایا گیا کہ لیکسمبرگ میں خواتین کی کمائی کی زیادہ کی بنیادی وجہ وہاں کے صنفی بنیاد پر مضبوط اور غیرامتیازی پالیسیاں ہیں اور خواتین کی ایک بڑی تعداد سرکاری شعبوں میں کام کر رہی ہیں جہاں ان کو بہت اچھی تنخواہ دی جاتی ہے۔
لیکسمبرگ کو دنیا کے امیر ترین ممالک میں بھی شمار کیا جاتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مردوں کے مقابلے میں مردوں سے زیادہ جہاں خواتین میں خواتین خواتین کی ممالک میں کی کمائی کی شرح ہے اور
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔