مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فنڈز کی تقسیم پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب پاکستان کا سب سے زیادہ غریب اور مستحق افراد کا صوبہ ہے دلیل یہ ہے 51 لاکھ پنجاب کے خواتین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہو رہی ہیں۔ 

اپنے بیان میں مشیر خزانہ نے کہا کہ دوسرے نمبر پر سندھ کی 26 لاکھ خواتین بینظیر انکم سپورٹ کے پیسے لیتی ہیں، خیبرپختونخوا کی 22 لاکھ خواتین اور بلوچستان کی 4 لاکھ 85 ہزار خواتین بینظیر انکم سپورٹ فنڈز سے مستفید ہو رہی ہیں جبکہ اسلام آباد کی 21 ہزار خواتین بینظیر انکم سپورٹ سے فنڈز لیتی ہیں۔

مشیر خزانہ نے سوال اٹھایا کہ اگر پنجاب واقعی اتنا ہی خوشحال صوبہ ہے تو 51 لاکھ غریب خاندان کیوں ہیں؟ مزمل اسلم نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا معاملہ توسمجھ آتا ہے کیونکہ پچھلے 20 سالوں سے یہ آپریشن اور دہشت زدہ ہے، پنجاب کو این ایف سی کے تحت 52 فیصد وسائل بھی دئیے جاتے ہیں اس کے باوجود اتنی غربت ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بینظیر انکم سپورٹ

پڑھیں:

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ سے انکم ٹیکس آرڈیننس تیسرا ترمیمی بل منظور

اسلام آباد:

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے انکم ٹیکس آرڈیننس تیسرا ترمیمی بل 2025 اور کارپوریٹ سوشل رسپانسنیلٹی بل 2025 کی بھی منظوری دے دی۔

چیئرمین سید نوید قمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ٹیکس تنازعات کے حل کے لیے متبادل طریقہ کار پر غور کیا گیا۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ چیئرمین کمیٹی لگانے کا اختیار وزیر خزانہ کو دے دیا جائے۔ نمائندہ وزارت قانون نے کہا کہ وزیر خزانہ نے یہ اختیار وزیر قانون کو دینے کا کہا ہے۔

کمیٹی نے گزشتہ اجلاس میں انکم ٹیکس آرڈیننس تیسرا ترمیمی بل 2025 مؤخر کر دیا تھا۔ کمیٹی نے متبادل فورم کے چیئرمین کی تقرری کا اختیار چیئرمین ایف بی آر کو دینے پر اعتراض عائد کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب غریب ترین صوبہ ہے‘ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
  • پنجاب خوشحال صوبہ ہے تو 51 لاکھ خاندان غریب کیوں ہیں؟ مزمل اسلم
  • پنجاب واقعی اتنا خوشحال صوبہ ہے تو 51 لاکھ غریب خاندان کیوں ہیں؟ مزمل اسلم
  • مشیر خزانہ کے پی کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فنڈز کی تقسیم پر ردعمل
  • بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، ماہانہ رقوم ڈیجیٹل طریقے سے جاری ہوں گی
  • چنیوٹ،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم کی وصولی کے لیے خواتین کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر
  • قائمہ کمیٹی خزانہ کی انکم ٹیکس آرڈیننس تیسرے ترمیمی بل 2025ء کی منظوری
  • قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ سے انکم ٹیکس آرڈیننس تیسرا ترمیمی بل منظور
  • کرپشن میں پنجاب سب سے اوپر، کے پی سب سے نیچے ہے، مزمل اسلم