الخدمت اور ریسکیو 1122کا مشترکہ امدادی پوائنٹ قائم
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251212-08-26
کراچی(اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن سندھ ریجن اور ریسکیو 1122 حیدرآباد نے دریائے سندھ کے کنارے المنظر جامشورو کے مقام پر مشترکہ ریسکیو پوائنٹ قائم کر دیا ہے، جو ہنگامی صورتحال میں بروقت اور مؤثر امدادی خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔ ریسکیو پوائنٹ دونوں اداروں کے اشتراک سے مستقل طور پر چلایا جائے گا۔ افتتاحی تقریب ریسکیو 1122 ہیڈ کوارٹر حیدرآباد میں منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی اور ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن تھے۔ تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن سندھ ریجن کے جنرل سیکرٹری محمد شاہد، ضلعی صدر الخدمت حیدرآباد نعیم عباسی،سی او اور ریسکیو 1122 ڈاکٹر عابد جلال الدین شیخ اور دیگر سرکاری و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی کا کہناتھاکہ مشترکہ ریسکیو پوائنٹ کا مقصد انسانی جانوں کے تحفظ اور فوری امدادی خدمات کی فراہمی کے لیے مؤثر اور فعال نظام کی بنیاد رکھنا ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن کا یہ عملی تعاون نہ صرف شہریوں کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرے گا بلکہ سیلاب، ڈوبنے کے واقعات، حادثات اور دیگر ہنگامی صورتحال میں بروقت ریسکیو کو بھی یقینی بنائے گا، انہوں نے الخدمت کے کردار کو سراہا۔ جنرل سیکرٹری الخدمت سندھ ریجن محمد شاہدکا کہناتھاکہ یہ اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن ہمیشہ معاشرے کی بھلائی، انسانی خدمت اور زندگیوں کے تحفظ کے لیے پیش پیش رہتی ہے۔مشترکہ تعاون کا یہ ماڈل آنے والے وقت میں عوام کے لیے امید اور سہولت کی نئی راہیں کھولے گا۔ بے لوث خدمت، مضبوط رابطہ کاری اور اجتماعی کوششیں، یہی الخدمت فاؤنڈیشن کا مشن ہے اور اسی جذبے کے ساتھ یہ کاروان آگے بڑھ رہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: الخدمت فاو نڈیشن کے لیے
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔