ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی فاروق ستار نے کہا ہے کہ 7 دسمبر کو سندھی کلچر ڈے کے نام پر کراچی کی شاہراؤں پر ریاست کے اندر ریاست قائم کی گئی، سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا سندھی کلچر ڈے کے نام پر کراچی کی شاہراہوں اور مختلف مقامات پر ہنگامہ آرائی، بلوہ اور تشدد کے واقعات ہوئے، سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، ملک دشمنی کا اظہار کیا گیا، اسلحہ لہرا لہرا کر دکھایا گیا، یہ افسوسناک اور شرمناک عمل تھا، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا 7 دسمبر کو کلچر ڈے کے نام پر ریاستی قانون کو پامال کیا گیا، کئی لوگوں کو زخمی کیا گیا، وہاں پولیس مقابلہ ہوا، پولیس نے جب روکنے کی کوشش کی تو پولیس پر بھی حملے کیا گیا، یہ خوفناک اور خطرناک عمل تھا، جو مقدمہ بنایا گیا اس میں دہشتگردی، اقدام قتل اور دیگر دفعات شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا سارے سانحے پر حکومت سندھ کے رد عمل کو دیکھنا تھا، ترجمان سندھ حکومت کی جانب سے چھوٹی چھوٹی چیزوں پر ردعمل دیا جاتا ہے لیکن اس پر کوئی رد عمل نہیں آیا۔

رہنما ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا ریلی کے شرکا نے گورنر کے خلاف غلیظ زبان استعمال کی، گورنر ہاؤس پہنچ کر ریلی کے شرکاء کا اصل مقصد گورنر سندھ کو حدف تنقید بنانا تھا، گورنر سندھ کی عزت کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا۔

فاروق ستار کا کہنا تھا پاکستان کی سالمیت کو چیلنج کیا گیا، کراچی کے امن کو تباہ کرکے فساد کی سازش کی گئی، ایک بار پھر بھائی سے بھائی کو لڑانے کی سازش ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا شہر میں تشویشناک صورتحال ہے، حکومت سندھ سے وزیراعلیٰ اور ان کی کابینہ سے کہتے ہیں کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں، جو شہر میں چین و سکون سے رہ رہے ہیں انہیں بے سکون نہ کیا جائے۔

ممبر قومی اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ سندھ ہائیکورٹ کو سارے واقعے کا سوموٹو نوٹس لینا چاہیے، ہائیکورٹ کو کوئی کمیشن قائم کرنی چاہیے اور اس واقعے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا سندھی کلچر ڈے کے نام پر کراچی کی شاہراؤں پر ریاست کے اندر ریاست قائم کی گئی، گلشن اقبال میں کوئی اپنے گھر پر 40 سال سے رہ رہا تھا اور مخصوص وکلاء کے ٹولے نے گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی، شہر میں مخصوص زبان بولنے والے وکلاء کا ٹولہ زمینوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ذیلی عدالت کے رویہ پر اعلیٰ عدالت کو نوٹس لینا چاہیے۔

فاروق ستار نے کہا کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے، اگر پہلے سال ہی ایسے حالات پر روک لیا جاتا تو یہ نہ ہوتا، کیسے کوئی گروہ کے چند لوگ ملک اور ریاست مخالفت کریں اور انہیں کچھ کہا بھی نہ جائے، بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف زرداری کو بھی اس معاملے پر کچھ کہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس روز گورنر کے خلاف ہوا، کل وزیر اعلی کے لیے بھی ہو سکتا ہے، یہ کوئی 200 اقساط والا ڈرامہ تھوڑی ہے، اگر حکومت کھل کر نوٹس نہیں لیتی اور گورنر کے ساتھ نہ کھڑی ہوئی تو سمجھ جانا کہ 17 سال پہلے جو بیج بویا گیا وہ تناور درخت بن چکا ہے، یہ کراچی کے امن اور ملکی بقا کے خلاف سازش ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فاروق ستار کا کہنا تھا پر ریاست کیا گیا کی گئی

پڑھیں:

کراچی: شارع فیصل پر سندھی ثقافت ریلی کے شرکاء کا پولیس پر پتھراؤ

—فیس بک ویڈو اسکرین گریب 

کراچی میں  شارع فیصل پر سندھی ثقافت سے متعلق ریلی کے شرکاء اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہو گئی، ریلی کے شرکاء نے  پولیس پر پتھراؤ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ریلی کو کالا پل سے صدر کی جانب جانے کے لیے کہا گیا،  ریلی کے شرکاء نے مزاحمت کی اور پولیس پر پتھراؤ کیا۔

پولیس کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو منتشر کر دیا ہے جبکہ پتھراؤ کرنے والے دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شارع فیصل پر ایف ٹی سی پر سڑک ٹریفک کے لیے بند ہے، ٹریفک کو کالا پل سے صدر کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھی کلچر ڈے کے نام پر ریاست کے اندر ایک ریاست قائم کی گئی: فاروق ستار
  • کلچر ڈے کے بہانے کراچی میں ریاست کے اندر ریاست کی تشکیل، فاروق ستار
  • پختونخوا حکومت ریاست کو سپورٹ کرتی ہے تو ٹھیک ورنہ گورنر راج لگے گا‘ گورنر خیبرپختونخوا
  • کراچی: مین ہول میں گر کر بچہ جاں بحق، تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کرنے کی تجویز
  • کے پی حکومت ریاست کا ساتھ دے ورنہ گورنر راج لگے گا، گورنر خیبرپختونخوا
  • کے پی حکومت ریاست کو سپورٹ کرتی ہے تو ٹھیک ورنہ گورنر راج لگے گا، گورنر خیبرپختونخوا
  • سندھی کلچر ڈے منایا گیا، ریلیاں، تقریبات، کراچی، ریلی کے شرکاء کا پولیس سے تصادم، متعدد زیر حراست
  • ٹنڈو جام پریس کلب کی جانب سے سندھی کلچر ڈے کے موقع پر تقریب کا انعقاد
  • کراچی: شارع فیصل پر سندھی ثقافت ریلی کے شرکاء کا پولیس پر پتھراؤ