پاک بحریہ دشمن کیلئے سمندر میں سیسہ پلائی دیوار ،فیلڈ مارشل
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
1971 میں پاک بحریہ دشمن کیلئے سمندر میں سیسہ پلائی دیوار تھی اور آج بھی آہنی فصیل ہے
8 جدید ہنگور کلاس آبدوزیں جلد فلیٹ میں آرہی ہیں،نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا پیغام
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ 1971 میں پاک بحریہ دشمن کیلئے سمندر میں سیسہ پلائی دیوار تھی اور آج بھی پاک بحریہ ملکی بحری سرحدوں پر آہنی فصیل ہے۔پاک بحریہ کی جانب سے 9 دسمبر کو یادگار دن ہنگور ڈے کے طور پر منایا جا رہا ہے، ہنگور ڈے آبدوز ہنگورکی بہادری اور پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاع کی روشن علامت ہے۔اس موقع پر اپنے بیان میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا پاکستان خود مختاری اور دفاعِ وطن کے لیے عزم محکم رکھتا ہے، 9 دسمبر71کو آبدوز ہنگورکے عملے نے جانبازی کی درخشندہ تاریخ رقم کی جو آج تک دشمن کے ذہن پر نقش ہے، یہ دن باور کرواتا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ 1971 میں پاک بحریہ دشمن کیلیے سمندر میں سیسہ پلائی دیوار تھی اور آج بھی پاک بحریہ ملکی بحری سرحدوں پر آہنی فصیل ہے۔اپنے پیغام میں نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ پاک بحریہ شاندار ماضی کی طرح آج بھی دشمن کے دانت کھٹے کرنیکو ہمہ وقت تیارہے۔نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا تھا 8 جدید ہنگور
کلاس آبدوزیں جلد فلیٹ میں آرہی ہیں۔ہنگور ڈے پر پاک بحریہ کی جانب سے خصوصی دستاویزی فلم ہدف بھی جاری کی گئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: سمندر میں سیسہ پلائی دیوار پاک بحریہ دشمن فیلڈ مارشل کا کہنا ا ج بھی
پڑھیں:
ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔