لاہور میں بسنت7،6اور8فروری کو منائی جائے گی
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 25سال بعد بسنت کی منظوری دیدی،بسنت 7،6اور8فروری کو لاہور میں منائی جائے گی۔
سینئر وزیر مریم اورنگزیب کاکہناتھا کہ بسنت تاریخی تہوار ہے جسے دنیا بھر میں سراہا جاتا ہے،بسنت آرڈیننس 2025پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا، ہر پتنگ، دھاگہ اور فروخت کنندہ رجسٹرڈ ہوگا،ان کاکہناتھا کہ بسنت عوام کی تہذیب اور خوشی کا حصہ ہے،لاہور میں موٹر سائیکلوں پر سیفٹی اینٹینا مہم کل سے شروع ہوگی،بسنت سے پہلے ہر موٹر سائیکل پر حفاظتی اینٹینا نصب کیا جائے گا۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے کی کمی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پنجاب حکومت نے بسنت منانے کی اجازت دے دی
فائل فوٹوپنجاب حکومت نے بسنت منانے کی اجازت دے دی، بسنت فروری کی 6، 7 اور 8 تاریخ کو منائی جائے گی۔
پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دنوں میں کسی کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں ہوگی۔
18 سال سے کم عمر بچے پتنگ بازی نہیں کرسکیں گے، خلاف ورزی پر والد یا سرپرست ذمہ دار ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پتنگوں اور ڈور کے لیے خصوصی کیو آر کوڈ جاری کیے جائیں گے، کسی کو فائرنگ اور ہلڑ بازی کی اجازت نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب حکومت نے 25 برس بعد پتنگ بازی کی اجازت دی تھی اور بسنت منانے کی مشروط اجازت کا آرڈیننس جاری کیا تھا۔
آرڈیننس کے مطابق خلاف ورزی پر قید اور جرمانے کی سزائیں مقرر کی گئی ہیں، 18 سال سے کم عمر بچے پتنگ بازی نہیں کرسکیں گے، خلاف ورزی پر والد یا سرپرست ذمہ دار ہوگا۔