کراچی:

یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے افسران کیخلاف لرزہ خیز انکشافات سے بھرپور ویڈیو نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا، اس حوالے سے شوبز شخصیات سمیت انکے مداحوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی نے اتوار کو اپنے یوٹیوب چینل پر تقریباً ایک گھنٹہ طویل ویڈیو جاری کی تھی جس میں انہوں نے قومی سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کی حراست کے دوران مبینہ جسمانی اور زبانی تشدد کے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔

ڈکی بھائی نے بتایا کہ این سی سی آئی اے کے تفتیشی افسر شعیب ریاض نے دورانِ حراست ان کا موبائل اور بائنانس (Binance) اکاؤنٹ اپنے قبضے میں لیا۔ افسر نے ان کی تمام ٹریڈز نقصان میں بند کیں اور 3 لاکھ 26 ہزار ڈالرز (تقریباً 9 کروڑ روپے) زبردستی اپنے ذاتی پرس (Personal Wallet) میں ٹرانسفر کیے۔

مزید پڑھیں: ڈکی بھائی نے جیل سے رہائی کے بعد پوری قوم سے معافی مانگ لی

ڈکی بھائی کے مطابق انہوں نے بار بار پوچھا کہ یہ پیسہ سرکاری اکاؤنٹ میں کیوں نہیں جا رہا؟ جواب ملا: "مسئلہ حل کرنا ہے یا نہیں؟” جب بات پورے محکمے میں لیک ہوگئی تو ان افسران نے ڈر کے مارے عدالت میں "ریکوری” ظاہر کر دی لیکن اصل نیت اس پیسے کو ہڑپ کرنے کی تھی۔

واضح رہے کہ سعد الرحمٰن کو اگست میں لاہور ایئرپورٹ سے NCCIA نے گرفتار کیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے آن لائن جوئے اور بیٹنگ ایپس کو فروغ دے رہے تھے۔ 25 نومبر کو لاہور ہائی کورٹ نے انہیں ضمانت تو دے دی، تاہم وہ سرکاری تحویل سے رہا نہیں کیے گئے۔ اسی دوران ستمبر میں NCCIA لاہور کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

اتوار کو جاری کی گئی ویڈیو میں ڈکی بھائی نے اپنی گرفتاری سے لے کر NCCIA کی حراست تک پیش آنے والے واقعات کی تفصیل بیان کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دورانِ حراست سرفراز چوہدری نے ان کے ساتھ زبانی اور جسمانی بدسلوکی کی۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز چوہدری نے مجھے گالیاں دیں۔ پوچھنے لگے پیسہ کہاں سے آتا ہے؟ میں نے بتایا کہ یوٹیوب سے آتا ہے، میرے آٹھ ملین سبسکرائبرز ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ میں بچوں کے ذہن خراب کر رہا ہوں۔ انہوں نے اتنے تھپڑ مارا کہ گنتی بھول گیا۔”

ڈکی بھائی نے یہ بھی الزام لگایا کہ کچھ اہلکاروں نے انہیں 7 سے 8 کروڑ روپے میں معاملہ "سیٹ” کرنے کی پیشکش کی جو ان کے پاس نہیں تھے۔ عروب کو ایف آئی آر میں نامزد نہ کرنے کیلئے ڈکی بھائی نے این سی سی آئی افسران کو 60 لاکھ روپے ادا کیے۔

ڈکی بھائی نے کہا کہ پہلے دن حراست کے دوران وہ خود کو "بہت بے بس” محسوس کر رہے تھے اور مکمل تعاون کے باوجود انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ جب انہیں کوئی جاننے والا ملا تو انہوں نے اسے کہا کہ گارڈز سے درخواست کریں کہ “کم ماریں“ جس کے بعد ان پر مزید تشدد کیا گیا۔

ڈکی بھائی کے ساتھ پیش آنے والے ناروا سلوک پر شوبز شخصیات سمیت انکے مداحوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

شفاعت علی:

ڈکی بھائی کی ویڈیو پر ردعمل میں کامیڈین شفاعت علی ہمارا معاشرہ سرفراز چوہدری جیسے کرداروں سے بھرا پڑ ہے، ہوسکتا ہے ڈکی بھائی کو انصاف مل جائے اور خود ساختہ طور پر خود کو ٹھیک سمجھنے اور مورل پولیسنگ کرنے والوں کا خاتمہ ہو۔

مشی خان:

اداکارہ مشی خان نے ڈکی بھائی کی ویڈیو پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے این سی سی آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری کی مبینہ جانب سے کیے گئے تشدد پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے جب ایک مشہور یوٹیوبر کے ساتھ یہ کچھ ہوا ہے تو عام آدمی کے ساتھ یہ لوگ کیا کرتے ہوں گے؟۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے واقعات کی شفاف تحقیقات ہوں اور ذمہ داران کو سخت سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں کسی کے ساتھ اس طرح کا ظلم نہ ہو۔

ثاقب اظہر:

معروف آئی ٹی ایکسپرٹ اور سوشل میڈیا انفلوینسر ثاقب اظہر نے کہا کہ میں نے کبھی ڈکی بھائی کی ویڈیو نہیں دیکھی تھی مگر آج دیکھی تو دل ہل گیا، اگر ایک مشہور یوٹیوبر کے ساتھ یہ سب ہو سکتا ہے تو سوچیں ایک عام آدمی کے ساتھ کیا ہوتا ہوگا۔

حرا مانی:

اداکارہ حرا مانی نے کہا کہ ڈکی بھائی انشا اللہ سب اچھا ہوگا، تم چیتے ہو میرے، اپنا اعتماد برقرار رکھنا ہمیشہ، جس انسان کا ساتھ اسکی بیوی دیتی ہے اسے کوئی ہرا نہیں سکتا، میں عروب اور تمہاری فیملی کیلئے بہت دعا کررہی ہوں۔

حشام الہیٰ ظہیر:

معروف دینی اسکالر حشام الہیٰ ظہیر نے کہا کہ کچھ دیر پہلے جب گھر پہنچا تو گھر والوں نے ڈکی بھائی نامی یو ٹیوبر پر ہونے والے ظلم کی ہولناک داستان سنائی دل دکھی ہوا۔ ہم تو سمجھتے تھے ایسی دشمنی صرف دین پسندوں سے نبھائی جاتی ہے لیکن یہاں تو ایک عام آدمی کے ساتھ بھی وہی سلوک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے افسران کو نشان عبرت بنانا اب حکومت کے لیے چیلنج ہے مجھے امید ہے اسکے ملزمان کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔

شام ادریس:

یوٹیوبر شام ادریس نے کہا کہ انکے ماضی میں ڈکی بھائی سے اختلافات کے باوجود وہ سمجھتے ہیں کہ کسی کے ساتھ بھی ایسا سلوک نہیں ہونا چاہیے، انہوں نے ڈکی بھائی اور ان کے خاندان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اس تجربے سے مزید مضبوط ہو کر نکلیں گے۔

رجب بٹ:

ڈکی بھائی کی گرفتاری پر ان کے سابق قریبی دوست رجب بٹ نے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے۔ سیکڑوں انفلوئنسرز نے ایسی ایپس کو پروموٹ کیا، مگر نشانہ صرف چند افراد کو بنایا جا رہا ہے۔ ادارے صرف آسان اہداف پر ہاتھ ڈال رہے ہیں، جبکہ اصل ’بڑی مچھلیاں‘ آج بھی آزاد گھوم رہی ہیں۔

رجب بٹ نے ڈکی بھائی اور ان کے اہل خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا، اور امید ظاہر کی کہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل سرفراز چوہدری کا اظہار کیا ڈکی بھائی نے ڈکی بھائی کی نے ڈکی بھائی نے کہا کہ انہوں نے کے ساتھ کے لیے

پڑھیں:

ایران کے ساتھ امریکی امن مذاکرات ، اسرائیل شامل نہیں

حاصل مطالعہ
عبدالرحیم

ٹرمپ نے اسرائیل کو کاک پٹ سے نکال کراکانومی میں بٹھا دیا ہے جس کے اسرائیل اور خاص طور پر وزیر اعظم کیلئے ممکنہ اہم نتائج نکلیں گے۔انہیں اس سال دوبارہ انتخاب کیلئے محنت طلب جنگ کا سامنا ہے۔نتن یاہو نے طویل عرصے سے اسرائیلی ووٹرز سے کہا ہوا ہے کہ وہ ٹرمپ سے سرگوشی کرتا ہے اور صدر کی حمایت برقرارکھنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ جنگ کے ابتدائی دنوں میں ٹیلی ویژن پر تقریر میںانہوں نے اپنے آپ کو صدر کا ہم رتبہ قرار دیا اور اسرائیلیوں کو یقین دلایا کہ ان کی ٹرمپ سے تقریباً روزانہ بات چیت ہوتی ہے،خیالات اور مشورہ کا تبادلہ ہوتا ہے اور وہ اکٹھے فیصلہ کرتے ہیں۔
اے آئی اور بے روزگاری
یہ امر واضح ہے کہ اے آئی ہماری روزمرہ کی زندگیوں کی دوبارہ تشکیل کرے گی۔گولڈ مین ساچز کے اقتصادی ماہرین کا اندازہ ہے کہ اگلے عشرے میں اے آئی موجودہ کام کے گھنٹوں کے25 فی صد کو خودکار بنا دے گی۔ وہائٹ کالر جابز میں لوگ مثلاً اکائونٹنٹس ، بینکرز اور وکلاء اپنے بہت سے کام خودکار پائیںگے،اسٹین فورڈ کے ایک جائزہ کے مطابق سافٹ ویئر انجینئرنگ ،کسٹمر سروس اورانٹری لیول کے روزگار میں16 فیصد کمی آئی ہے۔اقتصادی ماہرین کا اندازہ ہے کہ ڈیٹا سینٹرز کیلئے بڑھتی ہوئی طلب نے2022 سے 2 لاکھ سے زائد کنسٹرکشن روزگارپیدا کیا ہے۔ تین وجوہ ایسی ہیں کہ عالمی معیشت مشکلات سے جلد بحال ہونے کی قوت رکھے گی اور فعال رہے گی۔ اول، اے آئی25 فیصد روزگار کا خاتمہ نہیں کرے گی۔ اس امر کا امکان ہے کہ لوگ اپنا وقت گزارنے کیلئے زیادہ بار آور طریقے تلاش کر لیں گے۔ پہلے ایک بینکنگ تجزیہ نگار کو ایک اسٹاک کی کارکردگی کا گراف بنانے کیلئے 6 گھنٹے لگتے تھے۔ اسے وال اسٹریٹ جرنل کے گزشتہ شمارے دیکھنا پڑتے تھے ،آج ایک تجزیہ نگاریہ کام سیکنڈوں میں کر سکتا ہے۔
دوم، کسی جاب کی کوئی جگہ لے سکتا ہے۔کا یہ مطلب نہیں کہ ایسا ہوگا۔ ٹیلی ویژن میں لائیو انٹرٹینمنٹ کی طلب ختم نہیں ہوئی،نہ ہی انٹرنیٹ نے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس یا فٹنس انسٹرکٹرز کا کام ختم کیا۔
سوئم، امریکی کمپنیاں سالانہ ڈھائی کروڑ اور ساڑھے تین کروڑ جابز ختم اور پیدا کرتی ہیں کیونکہ اے آئی چیزوں کوزیادہ جدت پسند بناتی ہے۔ معیشت اپنے آپ کو ڈھالتی رہتی ہے۔
بھارت کے نوجوانوں کیلئے غیر متوقع آواز
ابھیجیت دیپکے نے ڈیجیٹل گروپ کاکروچ جنتاپارٹی اس لئے قائم کی کہ بھارت کے چیف جسٹس سریا کانٹ نے بے روزگار نوجوانوں کو کاکروچ کہہ کر پکارا تھا۔طنزیہ کاکروچ جنتاپارٹی ان نوجوانوں کو اپیل کرتی ہے جنہیں حکومت نے نظر انداز کیا ہے۔دوتین ہفتے قبل ابھی جیت دیپکے امریکہ میں ان ہزاروں بھارتی طلبہ میں ایک تھا جس کے پاس نئی گریجویٹ ڈگری تھی اور ملازمت کا خواہشمند تھا۔ پھر ایک کاکروچ نے اس کی زندگی بدل دی۔اس کی ابتدا ایک سوال سے ہوئی۔اجیت دیپکے بوسٹن یونیورسٹی میں پبلک ریلیشنز پرگرام کا 30 سالہ گریجویٹ تھا۔اس نے16 مئی کو ایکس پر پوسٹ کیاکہ کیا اگر تمام کاکروچز اکٹھے ہو جائیں؟وہ ایک روز قبل بھارت کے چیف جسٹس سریا کانٹ کے کمنٹس کا جواب دے رہا تھا جنہوں نے نوجوان اور بے روزگار بھارتیوں کو کاکروچز کہا تھا جو ملازمتیں حاصل کرنے میں ناکام رہے اور وہ سوشل میڈیا پرشکایت کرتے ہیں اور سرگرم ارکان بن کر سسٹم پر نکتہ چینی کرتے ہیں۔
ہزاروں جواب سے حوصلہ افزائی پاکر جنہوں نے اس کی کال کی توثیق کی،اجیت دیپکے نے اپنی ویب سائٹ پر اے آئی اور دوستوں کی مددسے دو گھنٹے میںمذاق مذاق میںکروچ جنتاپارٹی کا آغاز کیا۔مقصد نوجوانوں کیلئے تحریک پیدا کرناتھا جنہیںسست اور آن لائن پر اور حال ہی میں کروچز کہا جانے لگا۔ لاکھوں نوجوان اس تحریک میں شامل ہو گئے جو بے عزتی کو فخر میں تبدیل کرنے کے خواہشمند تھے۔ دنوں کے اندرکروچ جنتاپارٹی کے بعض اکائونتس میں بھارت کی سب سے بڑی پارٹیوں سے زیادہ سوشل میڈیا کے فالوئرز ہوگئے۔اجیت دیپکے کے پیغام کا قبول کیا جانا بہت سے نوجوان بھارتیوں کے اداس موڈ کی بڑی کہانی بتاتاہے جو ملازمتیں تلاش کرنی کی جدوجہد کر رہے ہیں باوجودیکہ ملک دنیا کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت مسلسل4 برسوں سے ترقی کر رہی ہے۔
کاکروچ جنتاپارٹی جس کے10 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز ہیں،ان لوگوں کو زبان دینا چاہتی ہے جنہیں کرپٹ حکومت نظر انداز کرتی ہے۔ ویب سائٹ میں کہا گیا ہے کہ ہم تحریری طور پر پوچھتے ہیں کہ پیسہ کہاں گیا؟ابھی جیت دیپکے نے ایک انٹرویو میں کہا کہ موجودہ سیاسی نظام ان کی پرواہ نہیں کرتا،خواہ سرکاری پارٹی ہو یا اپوزیشن۔ابھی جیت دیپکے اس وقت امریکہ میں ہے۔
ایپل کیا کرتا ہے؟
ایپل اپنی پروڈکٹس ڈایزائن کرتا ہے،ان کے چپس تیار کرتا ہے،آپریٹنگ سسٹم بناتا ہے،برانڈنگ،مارکیٹنگ اور ریٹیل ایکسپیرئینس کو کنٹرول کرتا ہے۔لیکن یہ مینوفیکچرکچھ نہیں کرتا ۔آئی فونز اور میک بکس کو ژینگزو میں فوکس کون اور پیگاٹرون شنگھائی میں مینوفیکچر کرتاہے۔ایڈوانسڈ چپسTSMC تائیوان میں تیار کرتی ہے جبکہ جنوبی کوریا میںسام سنگ ڈس پلے کرتا ہے۔ایپل ہر ڈیوائس سے منافع کا80 تا90 فیصد حاصل کرتا ہے جبکہ سپلائرز جوواقعی فزیکل ورک کرتے ہیں، باقی حصے پر لڑتے ہیں۔ یہ طریق کار کارپوریٹ منافع اور شیئر ہولڈرز کی قدر زیادہ سے زیادہ کرتا ہے۔
٭٭٭

متعلقہ مضامین

  • گورنر سٹیٹ بنک کے بھائی آصف جاوید انتقال کر گئے
  • ایران کے ساتھ امریکی امن مذاکرات ، اسرائیل شامل نہیں
  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ
  • جانتی ہوں، عثمان ہادی کو کس نے قتل کروایا؟، ممتا بنر جی کے مودی سرکار سے متعلق سنسی خیز انکشافات
  • میں بالکل ٹھیک اور صحت مند ہوں؛گلوکارہ طاہرہ سید کی سوشل میڈیا افواہوں کی تردید
  • معروف میکسیکن انفلوئنسر گھر میں مردہ پائی گئیں، قتل کا شبہ
  • امتحانی تنازعات پر کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی نے بڑا اعلان کردیا
  • میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت
  • مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب، دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل