شہرِقائد میں ٹرک ڈرائیور کو بھی دوسرا بڑا ای چالان موصول، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
شہرِقائد میں ڈی ایچ اے کے علاقے میں کم عمر بچے کے بس چلانے پر حکام نے ایکشن لیتے ہوئے بس مالک کو کراچی کا دوسرا بڑا 50 ہزار روپے کا ای چالان بھیج دیا۔کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کم عمر بچے کی جانب سے بس چلانے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھی۔ٹریفک پولیس حکام نے کم عمر بچے کے بس چلانے کی تصاویر میڈیا پر چلنے کے بعد نوٹس لیتے ہوئے بس مالک کو 50 ہزار روپے کا ای چالان بھیج دیا گیا۔بس مالک کو کراچی کا دوسرا بڑا چالان جاری کیا گیا ہے، وائرل ہونے والی ویڈیو میں 11 سے 12 سالہ بچہ ڈیفنس کی سڑک پر مسافر بس چلارہا تھا،ٹریفک پولیس نے تصاویر کی مدد سے بس کا نمبر نکال کرجرمانہ کیا۔واضح رہے کراچی میں اس سے قبل ڈمپر مالک کو ایک لاکھ روپے کا بڑا جرمانہ کیا گیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مالک کو
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔