ڈیفنس میں کم عمر ڈرائیور کی کوچ چلاتے ہوئے تصویر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )ڈیفنس کے علاقے میں کم عمر ڈرائیور کی کوچ کے اسٹیئرنگ پر موجودگی کی تصویر وائرل ہونے کے بعد ٹریفک پولیس حرکت میں آگئی اور دوسرا بڑا چالان کردیا۔ پولیس حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کوچ مالک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شہر کا دوسرا بڑا چالان جاری کر دیا۔ٹریفک پولیس کے مطابق بس مالک کو 50 ہزار روپے کا ای چالان بھیج دیا گیا ہے جو کم عمرڈرائیونگ کے باعث لگایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق وڈیو اور تصاویر میں 11 سے 12 سالہ بچہ ڈی ایچ اے کی سڑک پر مسافر کوچ چلاتے ہوئے واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔ٹریفک پولیس حکام کا کہنا تھا کہ بچوں کو بھاری گاڑیاں چلانے کی اجازت دینا سنگین غفلت ہے جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی؛ ڈیفنس اور گزری میں ٹریفک حادثات کے دوران 2 افراد جاں بحق
کراچی:ڈیفنس میں اتوار کی شب ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز 7 خیابان حافظ سگنل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔
جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں جاں بحق شخص کی شناخت 25 سالہ نادر ولد جمن اور زخمی کی 27 سالہ علی اصغر ولد محمد نواز کے نام سے ہوئی۔
دوسری جانب گذری پل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہو گیا جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔متوفی کی شناخت 24 سالہ حمید اللہ ولد محمد اکرم کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق دونوں حادثات کے حوالے سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔