بھارتی ریاست گوا کے نائٹ کلب میں آتشزدگی، 25 افراد ہلاک، متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
بھارتی ریاست گوا میں ایک نائٹ کلب میں آگ بھڑک اٹھنے سے 25 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ افسوسناک واقعہ ساحلی علاقے ارپورا میں آدھی رات کے قریب پیش آیا جہاں ایک مصروف نائٹ پارٹی جاری تھی، ہلاک ہونے والوں میں غیر ملکی سیاح بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فضائیہ کی نااہلی پھر سامنے آگئی، طیاروں میں موجود سنگین فنی خرابیاں چھپائی نہ جا سکیں
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتہائی افسوسناک قرار دیا ہے۔
گوا کے وزیراعلیٰ پرمود ساونت نے جاری بیان میں بتایا کہ ’آج ہم سب کے لیے بہت تکلیف دہ دن ہے، 25 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 6 زخمی ہیں‘۔ ان کے مطابق ہلاک افراد میں ’3 سے 4 سیاح‘ بھی شامل ہیں تاہم ان کی قومیت نہیں بتائی گئی۔
واقعے کی تحقیقات کے لیے مجسٹریل انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے تاکہ آگ لگنے کی اصل وجہ اور ذمہ داری کا تعین کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی شہر اندور کے مندر میں حادثہ، 35 افراد ہلاک
بھارتی میڈیا کے مطابق نائٹ کلب برچ میں ریسکیو اہلکاروں نے تنگ پتھریلی سیڑھیوں کے ذریعے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو باہر نکالا۔
گوا کے فائر چیف نیتن وی رائیکر کے مطابق ’زیادہ تر افراد کی موت بیسمنٹ اور کچن ایریا میں دم گھٹنے سے ہوئی‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کلب میں ایک پارٹی جاری تھی جس میں ’فائر شو‘ کا بندوبست کیا گیا تھا، جس سے لکڑی کے حصوں نے آگ پکڑ لی اور دھواں پورے عمارت میں پھیل گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فضائیہ کے ’اڑتے تابوت‘، 30 سال میں 534 طیارے تباہ، 152 پائلٹس ہلاک
بھارت میں ناقص تعمیرات، حفاظتی اقدامات کی کمی اور عمارتوں میں بھیڑ کے باعث آتشزدگی کے واقعات عام ہیں۔
اس سے قبل مئی میں حیدرآباد کی 3 منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے کم از کم 17 افراد ہلاک ہوئے تھے، جبکہ اس سے قبل کولکتہ کے ایک ہوٹل میں لگنے والی آگ نے 15 جانیں لے لی تھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آتشزدگی آگ بھارت گوا نائٹ کلب.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا تشزدگی بھارت گوا نائٹ کلب افراد ہلاک نائٹ کلب
پڑھیں:
نوجوانوں کی خدمات کے اعتراف میں اداکار ادریس ایلبا کو نائٹ کا خطاب
برطانوی اداکار ادریس ایلبا شاید نئے جیمز بانڈ نہ بن سکیں، لیکن اب وہ برطانیہ کے نئے نائٹس یعنی سر کے خطاب پانے والوں میں ضرور شامل ہو گئے ہیں۔
منگل کے روز کنگ چارلس نے ونڈسر کیسل میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں ادریس ایلبا سمیت متعدد نمایاں شخصیات کو شاہی اعزازات سے نوازا۔
روایتی تقریب کے دوران بادشاہ نے تلوار کے ذریعے انہیں نائٹ ہڈ کا اعزاز عطا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی فٹبال لیجنڈ ڈیوڈ بیکہم کو شاہ چارلس کی جانب سے نائٹ کا اعزاز
ادریس ایلبا نے بعد ازاں انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی اہلیہ سیبرینا ایلبا کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’ہم شکر گزار ہیں، اور ہمارا کام جاری رہے گا۔‘
ٹی وی سیریز دی وائر اور لوتھر میں اپنی شاندار اداکاری کے لیے مشہور ادریس ایلبا کو نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور ان کی ترقی کے لیے خدمات کے اعتراف میں نائٹ کا خطاب دیا گیا ہے۔
2022 میں ادریس ایلبا اور ان کی اہلیہ نے ایلبا ہوپ فاؤنڈیشن قائم کی تھی، جس کا مقصد برطانیہ، امریکا اور افریقہ میں پائیدار ترقی کو فروغ دینا، نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرنا، اور تعلیم و
سماجی بااختیاری کے منصوبوں کی حمایت کرنا ہے۔
That's Sir Idris Elba to you. ???? He poses with Sabrina Dhowre Elba after being awarded knighthood by King Charles at Windsor Castle.pic.twitter.com/U3Mtee1sJf
— Terrible Pics (@TerriblePic) June 2, 2026
ادریس ایلبا دی کنگس ٹرسٹ کے خیر سگالی سفیر بھی ہیں، یہ فلاحی ادارہ 1976 میں اُس وقت کے شہزادہ چارلس نے نوجوانوں کی مدد کے لیے قائم کیا تھا۔
اداکار، موسیقار اور سماجی کارکن ادریس ایلبا، جو آرسینل ایف سی کے دیرینہ مداح ہیں، نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ خوشی سے اچھلتے ہوئے ’سر ایلبا‘ نام والی نئی
آرسنل جرسی تھامے نظر آئے۔
View this post on Instagram
A post shared by Idris Elba (@idriselba)
ادریس ایلبا اور کنگ چارلس اس وقت ایک نیٹ فلکس دستاویزی فلم پر بھی مل کر کام کر رہے ہیں، جو دی کنگز ٹرسٹ کے قیام کے 50 سال مکمل ہونے کے موقع پر بنائی جا رہی ہے، جس کی
نمائش رواں سال خزاں میں متوقع ہے۔
ادریس ایلبا کی فنونِ لطیفہ میں کامیابی کی کہانی کا آغاز بھی شاہی فلاحی ادارے سے جڑا ہوا ہے، 18 سال کی عمر میں انہیں اس وقت کے پرنسز ٹرسٹ سے گرانٹ ملی تھی، جس کی مدد سے
انہوں نے نیشنل یوتھ میوزک تھیٹر میں داخلہ لیا اور اداکاری کی تعلیم حاصل کی۔
مزید پڑھیں: کنگ چارلس کا اپنی بگڑتی صحت کا اعتراف
تقریب میں دیگر اعزاز یافتگان میں اولمپک آئس ڈانسنگ چیمپئنز جین ٹورویل اور کرسٹوفر ڈین بھی شامل تھے، جنہیں آئس اسکیٹنگ اور رضاکارانہ خدمات کے اعتراف میں نائٹ اور ڈیم کے
اعزازات دیے گئے۔
معروف کامیڈین اور مصنفہ میرا سیال کو ادب، ڈرامہ اور فلاحی خدمات پر اعزاز سے نوازا گیا، جبکہ کامیڈین پال ایلیٹ کو سماجی خدمات کے اعتراف میں ممبر آف دی آرڈر آف دی برٹش ایمپائر
کا اعزاز دیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ادریس ایلبا پال ایلیٹ جین ٹورویل سر ایلبا کرسٹوفر ڈین کنگ چارلس میرا سیال نائٹ ہڈ نیشنل یوتھ میوزک تھیٹر