بھارت: گوا کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 23 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارتی ریاست گوا کے ایک نائٹ کلب میں آتشزدگی کے باعث 23 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ضلع ارپورہ کے ایک نائٹ کلب میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے میں 23 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جن میں کلب کا عملہ اور سیاح دونوں شامل ہیں۔
وزیر اعلیٰ گوا پرامود سوانت نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ یہ جائزہ لیا جائے گا کہ کیا عمارت کے قواعد و ضوابط اور آگ سے متعلق حفاظتی اقدامات پر عمل کیا گیا تھا یا نہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
حکام کے مطابق آگ بجھانے اور امدادی سرگرمیاں تاحال جاری ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
برطانیہ: ڈربی میں دھماکے کے بعد سرچ آپریشن‘ 2 افراد زیرحراست
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ کے علاقے ڈربی میں دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کے سرچ آپریشن کے دوران دھماکا خیز مواد رکھنے کے جرم میں 2مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے احتیاطی طور پر کسی بھی ناخوشگوار ممکنہ واقعے کے پیش نظر تقریباً 200گھروں کو ایمرجنسی طو رپر خالی کرا لیا جس سے مکینوں میں خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے علاقہ مکینوں کو خبردار کیا کہ 40اور 50سال کی عمر کے 2مشکوک افراد کو دھماکے کے بعد ولکن اسٹریٹ سے گرفتار کیا گیا ہے، دونوں پولینڈ کے شہری بتائے جاتے ہیں۔