data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

امریکی شہر شکاگو میں شدید برف باری سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی، 2000 سے زائد پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق برف باری کے باعث ہوائی سفر بری طرح متاثر ہوا ہے، 2000 سے زائد پروزایں منسوخ کر دی گئیں، حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ گریٹ لیکس ریجن میں آنے والے شدید سرمائی طوفان کے بعد سیکڑوں پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے باعث شکاگو کے اوہیئر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کا رش لگ گیا۔

نیشنل ویدر سروس کے مطابق ایئرپورٹ پر 8.

4 انچ (21.34 سینٹی میٹر) برفباری ریکارڈ کی گئی، جو نومبر میں ایک ہی دن میں ہونے والی سب سے زیادہ برفباری کا نیا ریکارڈ ہے، اس سے قبل 6 نومبر 1951 کو 8 انچ (20.32 سینٹی میٹر) برف پڑی تھی۔

لیک مشی گن کے نزدیک علاقوں میں ہفتے سے اب تک 12 انچ (تقریباً 30 سینٹی میٹر) سے زائد برف پڑ چکی ہے، مغربی مشی گن میں سیکڑوں گرجا گھروں نے عبادت گزاروں کو گھر پر رہنے یا آن لائن سروس دیکھنے کی ہدایت کی ہے۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

مہنگائی حکومتی تخمینے سے زیادہ ریکارڈ، ماہانہ شرح 6.15فیصد ہوگئی

مہنگائی حکومتی تخمینے سے زیادہ ریکارڈ، ماہانہ شرح 6.15فیصد ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)نومبر میں مہنگائی حکومتی تخمینے سے بڑھ گئی، ماہانہ شرح 6.15فیصد ہوگئی۔ وزارت خزانہ نے گزشتہ ماہ مہنگائی 5سے 6 فیصد رہنے کا تخمینہ ظاہر کیا تھا۔
ادارہ شماریات کے مطابق نومبر میں مہنگائی میں 0.40فیصد اضافہ ہوا، جولائی تا نومبر 5ماہ میں مہنگائی کی اوسط شرح 5.01فیصد ریکارڈ کیا گیا۔نومبر میں پیاز 48 فیصد، زندہ برائلر چکن 17 فیصد سے زائد مہنگا، انڈے 8 فیصد تک، مچھلی 3 فیصد، آلو 2.67 فیصد تک مہنگے، تازہ پھل 2.27 فیصد، بڑا گوشت1.81 فیصد، گندم کی مصنوعات 1.61 فیصد مہنگی ہوگئی۔
کوکنگ آئل 1.55 فیصد، گندم 1.12 فیصد، دودھ کی قیمتوں میں 1 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ گزشتہ ماہ بجلی چارجز 7.11 فیصد، ریڈی میڈ گارمنٹس 3.70 فیصد تک مہنگے ہوئے۔ایک ماہ میں ایندھن 2.21 فیصد، میڈیکل ٹیسٹ 2 فیصد تک مہنگے، نومبر میں ادویات کی قیمتوں میں 1.48 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپارلیمنٹ کیخلاف سازش کرنے والے لیڈر اپنے گریبان میں جھانکیں، اسپیکر ایاز صادق پارلیمنٹ کیخلاف سازش کرنے والے لیڈر اپنے گریبان میں جھانکیں، اسپیکر ایاز صادق چیئرمین سی ڈی اے کیخلاف عوامی نمائندگان اور متاثرین کی بڑی چارج شیٹ ،وزیراعظم کو غلط بریف کرنے کا الزام، عوامی نمائندگان و متاثرین... اسلام آباد ہائیکورٹ کا ضلعی عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان افغان شہریوں کی جانب سے دہشتگردی پھیلانے کا منظم نیٹ ورک بےنقابم افغان اب ہمارے مہمان نہیں، واپس چلے جائیں، دھماکے برداشت نہیں کر سکتے: وزیر داخلہ کراچی؛ مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش 15 گھنٹے بعد نصف کلومیٹر فاصلے سے مل گئی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • مہنگائی حکومتی تخمینے سے زیادہ ریکارڈ، ماہانہ شرح 6.15فیصد ہوگئی
  • سافٹ ویئر میں بڑی خرابی، دنیا بھر میں سینکڑوں پروازیں منسوخ
  • اوباڑو: سوئی سدرن گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ، شہری شدید پریشان
  • بلوچستان میں سردی کی شدت میں اضافہ، قلات میں درجہ حرارت منفی 6 ریکارڈ
  • کراچی میں موسم سرما کی سرد ترین صبح، درجہ حرارت 3.4 ڈگری گر گیا
  • منگولیا میں آئندہ ہفتے شدید سردی، درجہ حرارت منفی 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا خدشہ
  • سائیکلون ڈِٹوا کی تباہ کاری، تامل ناڈو میں پروازیں منسوخ، تعلیمی ادارے بند
  • وادی کشمیر سردی کی شدید لپیٹ میں،17برس کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
  • بلوچستان: لورالائی اور ملحقہ علاقوں میں زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس