عالمی مارکیٹ : سونے کی قیمت میں زبردست اضافہ، پاکستان میں بھی نرخ نئی بلندی پر
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں منگل کے روز قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 77 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 142 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ عالمی مارکیٹ میں اس نمایاں اضافے کے اثرات فوری طور پر پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی دیکھے گئے۔ملکی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 7 ہزار 700 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 36 ہزار 562 روپے تک جا پہنچی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونا بھی 6 ہزار 601 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 74 ہزار 281 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔قیمتوں میں اس اچانک اضافے سے قبل گزشتہ روز سونے کی مارکیٹ میں مکمل استحکام دیکھا گیا تھا، جبکہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتامی دنوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا تھا۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق عالمی معاشی بے یقینی اور ڈالر کے اتار چڑھاؤ کے باعث سونے کی قیمتوں میں مزید ردوبدل کا امکان موجود ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: قیمتوں میں سونے کی
پڑھیں:
اوگرانے گیس کی قیمت میں 7.14فیصد تک اضافے کی منظوری دیدی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اوگرا نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کیلئے گیس کی قیمتوں میں کمی نہیں اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ قبل ازیں ترجمان اوگرا کی طرف سے گیس قیمتوں میں کمی سے متعلق اعلامیہ جاری کیا گیا تھا۔ اوگرا کے فیصلے میں گیس کی اوسط قیمتوں میں 7.14 فیصد تک اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ سوئی سدرن کیلئے گیس کی قیمت میں 7.19 فیصد اور سوئی ناردرن کیلئے گیس کی اوسط قیمت 4.89 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ سوئی ناردرن کیلئے یہ اضافہ 86 روپے 30 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو بنتا ہے۔ سوئی سدرن کیلئے گیس 118 روپے 47 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ سوئی سدرن کیلئے گیس کی قیمت 1777 روپے 02 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ سوئی ناردرن کیلئے گیس کی قیمت 1852 روپے 80 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ سابقہ شارٹ فال میں گیس کمپنیوں کیلئے 60 ارب 88 کروڑ روپے ایڈجسٹمنٹ کی اجازت دی۔ اس سے قبل اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اوسط 3 سے 8 فیصد تک کمی کا دعویٰ کیا تھا۔