سونے کی مقامی اور عالمی مارکیٹوں میں قیمت کتنی ہوگئی؟
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
سونے کی مقامی اور عالمی مارکیٹوں میں قیمت کتنی ہوگئی؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز
کراچی:(آئی پی ایس) سونے کی عالمی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں قیمت میں استحکام دیکھا جا رہا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4ہزار 065ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی آج پیر کے روز 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4لاکھ 28ہزار 862روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 67ہزار 680روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
دریں اثنا ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 5ہزار 270روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 4ہزار 518 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرابوظہبی ٹی10 میں ناکامیوں کے باوجود جیسن روئے پُرامید، ٹیم اسپرٹ پر بھرپور اعتماد بجٹ عملدرآمد میں تبدیلی کیلئے تجاویز آئندہ ماہ آئی ایم ایف کو پیش کرنے کا فیصلہ ملک میں گاڑیوں کے پارٹس کی درآمدات میں123فیصد اضافہ طور خم سرحد کی بندش سے افغانستان کوایک ماہ میں 45ملین ڈالر کا نقصان پاک افغان سرحدی بندش؛ افغانستان کو کتنے ملین ڈالر کا نقصان ہونے لگا؟ آئی ایم ایف کے پاکستان سے ٹیکس نیٹ بڑھانے، ضمنی گرانٹس کے آڈٹ سمیت مزید مطالبات آئی ایم ایف رپورٹ ملکی معاشی نظام کو درپیش حقیقی مسائل کواجاگر کرتی ہے ،عاطف اکرام شیحCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مارکیٹوں میں سونے کی
پڑھیں:
سونا پھر مہنگا: فی تولہ قیمت میں اضافہ
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، 24 قیراط کے خالص سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 300 روپے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 28 ہزار 682 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ، 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 972 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 3 لاکھ 67 ہزار 680 روپے تک پہنچ گئی۔ 22 قیراط 10 گرام سونا 1 ہزار 808 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 37 ہزار 52 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 23 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد قیمت 4,065 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے، فی تولہ چاندی کی قیمت 48 روپے بڑھ کر 5,270 روپے ہوگئی ہے، جبکہ 24 قیراط 10 گرام چاندی کی قیمت 41 روپے اضافے کے بعد 4,518 روپے تک پہنچ گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 0.48 ڈالر اضافے سے 49.50 ڈالر سے بڑھ کر 49.98 ڈالر ہوگئی ہے۔
یہ اضافے عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی بڑھتی ہوئی مانگ اور قیمتوں میں استحکام کی عکاسی کرتے ہیں۔