بابراعظم اور محمد رضوان کے ون ڈے ریکارڈز پر کھلاڑیوں کا شاندار جشن، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور اسٹاف نے بلے باز بابراعظم کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے 100 بین الاقوامی میچ مکمل ہونے پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا، جس میں کیک کاٹ کر دونوں کھلاڑیوں کی کامیابیوں کا جشن منایا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس مختصر تقریب کی ویڈیو اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جاری کی۔ ویڈیو میں کھلاڑیوں کو بابراعظم اور محمد رضوان کی کارکردگی کو سراہتے اور مبارک باد دیتے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ ماحول خوشگوار قہقہوں سے گونجتا رہا۔
Cheers all around ???? Players & staff celebrate @babarazam258 Most ODI centuries ???????? & @iMRizwanPak 100 matches with laughs & cake ????#PAKvSL | #JeetKaScene pic.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 17, 2025
واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران بابر اعظم تقریباً دو سال بعد سنچری اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے۔ 2 سال بعد سینچری اسکور کرنے کے قومی ٹیم کے بلے باز بابر اعظم نے کہا ہے کہ انہوں نے ان کی پرفارمنس پر تنقید کرنے والوں کو نہ اب تک جواب دیا ہے نہ آگے جواب دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: 2 سال بعد سینچری اسکور کرکے بابر اعظم نے مخالفین کو کیا پیغام دیا؟
بابر اعظم نے کہا کہ بہت سارے لوگ ان کی سینچری کا انتظار کررہے تھے، مجھے اپنے آپ پر یقین تھا، لوگ اچھے فارم میں نہیں ہونے کے باوجود مجھے سپورٹ کررہے تھے۔
اس موقع پر محمد رضوان نے کہا کہ مجھے ابھی تک نہیں پتا ہے کہ ہماری پارٹنرشپ کتنی ہوئی ہے، ہمارے لیے سب سے اہم بورڈ اسکور بورڈ ہوتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بابر اعظم پاکستان کرکٹ ٹیم پی سی بی محمد رضوانذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان کرکٹ ٹیم پی سی بی محمد رضوان محمد رضوان
پڑھیں:
بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر اور سابق کپتان بابر اعظم نے ایک بار پھر اپنی شاندار بیٹنگ صلاحیتوں کا لوہا منوا دیا ہے اور لیجنڈری اوپنر سعید انور کا طویل عرصے سے قائم ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔
سری لنکا کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ون ڈے میچ میں بابر اعظم نے اپنے کیریئر کی 20ویں سنچری اسکور کرتے ہوئے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ جدید دور کے بہترین بیٹرز میں سے ایک ہیں۔
یہ سنچری بابر اعظم کے لیے خصوصی اہمیت رکھتی ہے، کیونکہ انہوں نے 807 دن بعد ون ڈے فارمیٹ میں تین عددی اسکور بنایا۔ دو سال اور دو ماہ سے زائد عرصے کی اس خاموشی کو بابر نے پُراعتماد اور کلاسیکل بیٹنگ کے ساتھ توڑا، جسے شائقین کرکٹ نے بے حد سراہا۔
بابر اعظم نے گزشتہ 10 برسوں میں ون ڈے کرکٹ میں قابلِ ذکر مستقل مزاجی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس دوران وہ 138 میچوں کی 135 اننگز میں 20 سنچریاں اور 37 نصف سنچریاں بنا چکے ہیں—ایک ایسا کارنامہ جو انہیں دنیا کے بہترین بیٹرز کی صف میں نمایاں مقام دیتا ہے۔
دوسری جانب سعید انور نے اپنے 14 سالہ ون ڈے کیریئر میں 247 میچوں کی 244 اننگز میں 20 سنچریاں اور 43 نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔ بابر اعظم کی نسبت انہوں نے زیادہ عرصے پر محیط کیریئر میں یہ سنگِ میل عبور کیا، جس سے بابر کی کارکردگی کی رفتار اور مستقل مزاجی مزید نمایاں ہو جاتی ہے۔
دلچسپ امر یہ بھی ہے کہ بابر اعظم اب تک ون ڈے کرکٹ میں صرف 5 بار بغیر رنز بنائے آؤٹ ہوئے ہیں، جب کہ سعید انور اپنے کیریئر میں 15 مرتبہ صفر پر پویلین لوٹے—یہ فرق بھی بابر اعظم کی بیٹنگ سمجھداری اور تکنیکی مضبوطی کو اجاگر کرتا ہے۔
بابر اعظم کا سعید انور کے ریکارڈ کا برابر کرنا نہ صرف پاکستانی کرکٹ کے لیے ایک اور اعزاز ہے بلکہ یہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ یہ رائٹ ہینڈر اپنی نسل کے بہترین بیٹرز میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔