بابراعظم اور محمد رضوان کے ون ڈے ریکارڈز، کھلاڑیوں اور اسٹاف کا بھرپور جشن
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
پاکستان ٹیم کے تجربہ کار بلے باز بابر اعظم کی سب سے زیادہ ون ڈے سنچریوں کی خوشی میں کھلاڑیوں اور اسٹاف نے بھرپور جشن منایا۔ بابر اعظم کے ساتھ ساتھ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے 100 میچ مکمل ہونے پر بھی شاندار جشن منایا گیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے لیے کیک کاٹ کر جشن منایا گیا۔کھلاڑیوں اور اسٹاف کی جانب سے بابراعظم اور محمد رضوان کی کامیابیوں پر بھرپور داد و تحسین کی گئی جبکہ ڈریسنگ روم میں قہقہے بھی لگے۔ واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران بابر اعظم تقریباً دو سال بعد سنچری اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ 20 سنچریاں بنا کر سابق بیٹر سعید انور کے ہم پلہ ہوگئے۔ پاکستان نے تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں سری لنکا کو وائٹ واش کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
محمد رضوان نے اہم سنگ میل عبور کرلیا
سری لنکا کے خلاف سیریز کا تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ کھیل کر وکٹ کیپر محمد رضوان نے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف کھیلا گیا میچ محمد رضوان کا 100واں ایک روزہ میچ تھا۔
میچ سے قبل محمد رضوان کے اعزاز میں تقریب ہوئی جس میں ساتھیوں، کھلاڑیوں اور ہیڈ کوچ نے شرکت کر کے وکٹ کیپر کو مبارک باد دی۔
ہیڈ کوچ نے کہا کہ آج کا میچ رضوان کیلیے اہم سنگ میل اور یادگار ہے، وکٹ کیپر نے ہمیشہ میچ کے دوران گراؤنڈ میں انرجی دکھائی اور ہمیشہ دل سے ملک کی نمائندگی کی۔
اہم سنگ میل حاصل کرنے پر محمد رضوان کو اعزازی کیپ بھی پیش کی گئی۔