گزشتہ روز سینیٹ سے منظور ہونے والی آئین میں ترمیم 27ویں آئینی ترمیم تھی، یہ ترمیم کچھ غیر معمولی تھی کیونکہ اسے قومی اسمبلی میں پیش ہونے سے پہلے سینیٹ میں پیش کیا گیا۔

آئین میں 27 مرتبہ ترمیم کی جا چکی ہے اور اس سے پہلے اگست 1986 میں ہونے والی 9ویں آئینی ترمیم پہلے سینیٹ اور پھر قومی اسمبلی میں پیش کی گئی تھی۔

اسی طرح اگست 1998 میں پیش کی جانے والی 15ویں آئینی ترمیم بھی پہلے سینیٹ میں پیش کی گئی تھی۔

سینیئر پارلیمانی رپورٹر حافظ طاہر خلیل کے مطابق، آئینی ترمیم معمول کے مطابق پہلے قومی اسمبلی میں پیش کی جاتی ہے اور پھر منظوری کے بعد سینیٹ میں بھیجی جاتی ہے۔

تاہم اس مرتبہ حکومت کے لیے قومی اسمبلی سے ترمیم منظور کرانا آسان تھا جبکہ سینیٹ میں اکثریت نہ ہونے کے باعث ترمیم کی منظوری مشکل تھی،

اس لیے حکومت نے فیصلہ کیا کہ پہلے سینیٹ سے منظوری کرائی جائے تاکہ حتمی منظوری میں دشواری نہ ہو۔ اسی وجہ سے 27ویں آئینی ترمیم پہلے سینیٹ میں پیش کی گئی۔

آئین میں ترمیم ہر دور میں ہوتی رہی ہے۔ 4 مئی 1974 کو پہلی، 17 ستمبر 1974 کو دوسری اور اس طرح 16 مئی 1977 تک آئین میں 7 مرتبہ ترامیم کی گئیں۔

11 نومبر 1985 کو آئین میں 8ویں ترمیم کی گئی اور 7 اگست 1986 کو 9ویں ترمیم کی گئی، جو پہلی آئینی ترمیم تھی جو پہلے سینیٹ میں پیش کی گئی اور پھر قومی اسمبلی میں بھیجی گئی۔

اس سے پہلے کی 8 ترامیم ہمیشہ پہلے قومی اسمبلی سے منظور کی جاتی رہیں اور پھر سینیٹ کو بھیجی جاتی رہیں۔

آئین میں 10ویں ترمیم 25 مارچ 1987 کو پیش کی گئی، 11ویں ترمیم 16 مئی 1991 کو، 12ویں ترمیم 27 جولائی 1991 کو، 13ویں ترمیم 16 اپریل 1997 کو، 14ویں ترمیم 3 جولائی 1997 کو، 15ویں ترمیم 28 اگست 1998 کو پہلے سینیٹ میں پیش کی گئی۔

البتہ قومی اسمبلی میں پیش ہونے سے قبل اسمبلی تحلیل ہو گئی، یوں یہ ترمیم سینیٹ کے ذریعے ہی منظور ہوئی۔ 16ویں ترمیم 7 جنوری 1999 کو پہلے قومی اسمبلی اور پھر 3 جون 1999 کو سینیٹ سے منظور کی گئی، جبکہ 17ویں ترمیم 29 دسمبر 2003 کو قومی اسمبلی اور 30 دسمبر 2003 کو سینیٹ میں پیش کی گئی۔

اسی طرح 18ویں آئینی ترمیم 19 اپریل 2010 کو قومی اسمبلی میں پیش کی گئی، 19ویں ترمیم 22 دسمبر 2010 کو قومی اسمبلی اور 30 دسمبر 2010 کو سینیٹ میں پیش کی گئی۔

20ویں آئینی ترمیم 14 فروری 2012 کو قومی اسمبلی اور 20 فروری 2012 کو سینیٹ میں، 21ویں ترمیم جنوری 2015 میں، 22ویں ترمیم 9 جون 2016، 23ویں ترمیم 30 مارچ 2017، 24ویں ترمیم 4 دسمبر 2017، 25ویں ترمیم 31 مئی 2018 کو قومی اسمبلی اور 4 جون 2018 کو سینیٹ میں پیش ہوئی۔

26ویں ترمیم 21 اکتوبر کو پہلے سینیٹ اور پھر قومی اسمبلی سے منظور کی گئی، البتہ یہ ترمیم بھی پہلی بار قومی اسمبلی میں ہی پیش کی گئی تھی لیکن منظوری پہلے سینیٹ سے ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئینی ترمیم حافظ طاہر خلیل سینیٹ قومی اسمبلی.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: حافظ طاہر خلیل سینیٹ قومی اسمبلی پہلے سینیٹ میں پیش کی گئی قومی اسمبلی میں پیش کو قومی اسمبلی اور قومی اسمبلی سے کو سینیٹ میں سینیٹ سے ترمیم کی سے پہلے اور پھر

پڑھیں:

نمائندہ یورپی یونین کایا کالاس وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں

یورپی یونین کی نمائندہ کایا کالاس—فائل فوٹو 

یورپی یونین کی نمائندہ کایا کالاس وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں۔

یورپی یونین کا وفد پاکستان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سمیت اعلیٰ حکومتی عہدیداران سے ملاقات کرے گا۔

کایا کالاس نے پاکستان پہنچنے کے بعد اسلام آباد سے ایک انسٹا اسٹوری شیئر کی ہے۔

  —فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ میں آج اسلام آباد میں ہوں۔

یورپی یونین کی نمائندہ نے مزید لکھا ہے کہ پاکستان ایک بڑی علاقائی طاقت ہے اور یورپی یونین کے لیے ایک اہم شراکت دار ہے۔

انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ یہ دورہ ایک ایسے اہم موقع پر ہوا ہے جب دنیا اور اس خطے نے گہری تبدیلیوں کا تجربہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان نے قومی حکومت کی حامی بھرلی ،فواد چوہدری کادعویٰ
  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
  • کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
  • وفاقی آئینی عدالت نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار دے دی
  • وفاقی آئینی عدالت: پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
  • شوگر ملز ایسوسی ایشن کا چینی برآمد کرنے کا مطالبہ، ماضی میں اس فیصلے سے کیا نقصان ہوا؟
  • نمائندہ یورپی یونین کایا کالاس وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں