پوپ لیو نے ویٹیکن میں ہالی ووڈ کے معروف اداکاروں اور فلم سازوں سے ملاقات کی اور فلمی سنینما کے کم ہوتے رجحان پر افسوس کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: میڈونا کی پوپ لیو سے اپیل: غزہ کا فوری دورہ کریں، بچے متاثر ہو رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ سینما کو بچانے اور فلم دیکھنے کے مشترکہ تجربے کو برقرار رکھنے کے لیے مزید اقدامات کیے جانے چاہییں۔

اس ملاقات میں اداکارہ کیٹ بلانچٹ، مونیکا بیلیوچی، کرس پائن اور ویگو مورٹنسن کے علاوہ ایوارڈ یافتہ ہدایتکار اسپائک لی، گس وان سینٹ اور سالی پوٹر بھی شامل تھے۔

پوپ لیو پہلے امریکی پوپ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سنیما ایک اہم امید کی ورکشاپ ہے جو عالمی غیر یقینی صورتحال اور ڈیجیٹل دباؤ کے وقت انسانیت کے گہرے سوالات سامنے لاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سنیما گھروں کی تعداد کم ہو رہی ہے اور کئی شہروں اور محلے سے انہیں ہٹایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیے: پوپ لیو کا دنیا بھر میں جنگیں روکنے کا مطالبہ

پوپ نے اداروں پر زور دیا کہ وہ سنیما کی سماجی اور ثقافتی اہمیت کو برقرار رکھنے میں تعاون کریں اور اسے ختم نہ ہونے دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فلمی صنعت کو الگورتھمز کی محدود سوچ سے بچانا ضروری ہے تاکہ کہانیاں صرف مالی فائدے یا رجحانات تک محدود نہ رہیں۔

پوپ لیو نے فلم سازوں سے کہا کہ وہ تشدد، جنگ، غربت اور تنہائی جیسے موضوعات کا ایمانداری سے سامنا کریں اور اچھی سینما درد کو استعمال نہیں کرتی بلکہ اسے سمجھتی اور پیش کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا کے ایران پر حملوں کے بعد پوپ لیو کا ردعمل بھی سامنے آگیا

ملاقات کے دوران پوپ نے نہ صرف اداکاروں اور ہدایتکاروں کی تعریف کی بلکہ فلم بنانے والے پس پردہ کارکنان کی محنت کو بھی سراہا اور کہا کہ فلم سازی ایک اجتماعی کوشش ہے جس میں کوئی بھی اکیلا نہیں ہے۔

پوپ کی پسندیدہ فلمیں

ملاقات کے اختتام پر مہمانوں نے پوپ سے ذاتی طور پر ملاقات کی اور تحائف پیش کیے، جن میں اسپائک لی نے انہیں نیو یارک نِکس باسکٹ بال شرٹ ’پوپ لیو 14‘ تحفے میں دی۔

یہ بھی پڑھیے: پوپ لیو چہاردہم: ایک ارب 40 کروڑ کیتھولک عیسائیوں کے نئے روحانی پیشوا کون ہیں؟

ملاقات سے پہلے ویٹیکن نے پوپ کی پسندیدہ 4 فلموں کی فہرست بھی شیئر کی جن میں رابرٹ وائز کی ’دی ساؤنڈ آف میوزک‘، فرینک کیپرا کی ’اِٹ از اے ونڈر فل لائف‘، رابرٹ ریڈفورڈ کی ’آرڈینری پیپل‘ اور روبیرٹو بینینی کی جذباتی دوسری جنگ عظیم کی ڈرامائی فلم لائف از بیوٹی فل شامل تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پوپ لیو پوپ لیو اور ہالی ووڈ پوپ لیو چہاردہم پوپ لیو کی پسندیدہ فلمیں پوپ لیو کی فلمی ستاروں سے ملاقات.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پوپ لیو پوپ لیو چہاردہم پوپ لیو کی پسندیدہ فلمیں پوپ لیو کہا کہ

پڑھیں:

مستعفی سینئر جج جانبدار تھے ،ملکی استحکام کیلیے مزید ترامیم کریں گے، طلال چوہدری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

فیصل آباد : وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ملکی استحکام کے لئے مزیدترامیم کرناپڑیں تو بھی کریں گے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ 26ویں اور 27ویں ترامیم نے ملک کو ’استحکام‘ فراہم کیا، انہوں نے کہا کہ ’اگر اس استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے ایک اور ترمیم درکار ہوئی تو ہم اسے بھی دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر ضرور لائیں گے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ جب چاہے ترمیم کر سکتی ہے، اور یہ کام پارلیمنٹ ہی کو کرنا چاہیے، ’پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ ہی نظر آنا چاہیے‘۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت طلال چوہدری نے اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے حالیہ استعفوں کو ’سیاسی‘ قرار دیا۔

وزیرِ مملکت نے کہا کہ آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے، جج آئین کے تحت حلف اٹھاتے ہیں، وہ کوئی سیاسی جماعت نہیں کہ آئین میں ترمیم ہو تو استعفیٰ دے دیں، انہوں نے کہا کہ آئین ججوں کی خواہش کے مطابق نہیں بلکہ پارلیمنٹ اور عوام کی خواہش کے مطابق چلے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ججوں کی ہر چیز، ان کی تنخواہوں سے لے کر ان کے اختیارات تک، سب کچھ پارلیمنٹ ہی طے کرتی ہے۔

انہوں نے مزید الزام عائد کیا کہ مستعفی ہونے والے سینئر جج ’جانبدار‘ تھے اور ’سیاسی‘ فیصلے دے رہے تھے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ججوں نے ازخود نوٹس کے بے جا استعمال کے ذریعے وزرائے اعظم کو گھر بھیجنے اور حکومت پر دباؤ ڈالنے کی روایت قائم کی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے فیصل آباد میں 23 نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی وہاں انتخابات نہیں لڑنا چاہتی جہاں اسے سخت مقابلے کا سامنا ہو۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی

متعلقہ مضامین

  •  محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق  
  • ٹرمپ اور نیویارک کے منتخب میئر زوہران ممدانی کی ملاقات کب ہوگی؟
  • سہ ملکی کرکٹ سیریز کے باعث ریڈ زون کی اہم سڑکیں عارضی طور پر بند
  • مستعفی سینئر جج جانبدار تھے ،ملکی استحکام کیلیے مزید ترامیم کریں گے، طلال چوہدری
  • ملکی استحکام کے لئے مزید ترامیم کرنا پڑیں تو بھی کریں گے، طلال چوہدری
  • بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا ملکی دفاعی صنعت پر عدم اعتماد اور برہمی کا اظہار
  • مقبوضہ کشمیر میں املاک کی ضبطگی اور گھروں کی مسماری پر اظہار تشویش
  • روس کی پاکستان-افغانستان میں ثالثی کی پیشکش، خطے میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار
  • سفیر پاکستان کی رکن کانگریس جان لارسن سے ملاقات، تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم