صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ نیویارک سٹی کے منتخب میئر زوہران ممدانی کے ساتھ ملاقات کا انتظام کریں گے اور چاہتے ہیں کہ امریکا کے سب سے بڑے شہر کے حالات بہتر رہیں۔

مزید پڑھیں: ممدانی کا راستہ روکنے کے لیے ایرک ایڈمز میدان میں آگئے، دوبارہ الیکشن لڑنے کا اعلان

ٹرمپ نے بتایا کہ ممدانی نے ملاقات کی درخواست کی ہے اور وہ واشنگٹن میں ملاقات کریں گے تاکہ شہر کے معاملات بہتر طریقے سے چل سکیں۔ ممدانی نے بھی کہا ہے کہ وہ صدر سے رابطہ کریں گے اور اس تعلق کو شہر کی کامیابی کے لیے اہم سمجھتے ہیں۔

ممدانی نیویارک کے سب سے کم عمر میئر بنیں گے اور شہر کے پہلے مسلم میئر بھی ہوں گے۔ ان کی ترجیحات میں مہنگائی کا حل، یونیورسل چائلڈ کیئر، مفت بسیں، اور امیر اور کمپنیوں پر ٹیکس شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: نیویارک میئر کے لیے امیدوار ظہران ممدانی اور امریکی صدر ٹرمپ آمنے سامنے

ٹرمپ نے ماضی میں مامدانی کو کمیونسٹ قرار دیا، ان کی شہریت پر سوال اٹھایا اور اگر وہ منتخب ہوئے تو وفاقی فنڈنگ روکنے یا نیشنل گارڈ بھیجنے کی دھمکی دی تھی۔ ملاقات سے امید کی جا رہی ہے کہ شہر اور وفاقی حکومت کے تعلقات بہتر ہوں گے۔

واضح رہے کہ ممدانی کی تقریبِ حلف برداری یکم جنوری 2026 کو ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

زوہران ممدانی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کمیونسٹ[ ملاقات کب ہوگی؟ نیویارک.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: زوہران ممدانی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کمیونسٹ ملاقات کب ہوگی نیویارک کے لیے

پڑھیں:

پاکستان سپر لیگ کی دو نئی ٹیموں کے نام منتخب، ٹینڈر کا عمل جلد شروع ہوگا

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل کی دو نئی فرنچائز ٹیموں کے نام حیدرآباد، راولپنڈی، فیصل آباد، گلگت، مظفرآباد اور سیالکوٹ میں سے منتخب کیے جائیں گے۔ یہ فہرست اس وقت حتمی کی گئی جب نئے ٹیموں کی ویلیوایشن رپورٹس موصول ہوئیں۔

پی سی بی کے مطابق نئی فرنچائزز کے ملکیتی حقوق کی فروخت کے لیے ٹینڈر کا عمل بھی جلد شروع کیا جائے گا۔ اسی کے ساتھ موجودہ پی ایس ایل فرنچائزز اور دیگر کمرشل اثاثوں کی آزادانہ ویلیوایشن مکمل کرلی گئی ہے۔

بورڈ نے بتایا کہ آئندہ دس برس کے لیے نئی فیسوں کے تحت فرنچائز ری نیوئل کی پیشکش تمام مطابقت رکھنے والی ٹیموں کو بھیج دی گئی ہے، جنہیں مقررہ مدت میں جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی سی بی نے مزید کہا کہ مکمل شفافیت یقینی بنانے کے لیے فرنچائز مالکان اور آزاد ویلیوایٹر EY MENA کے درمیان اجتماعی اور انفرادی اجلاس بھی ترتیب دیے گئے ہیں، تاکہ ٹیمیں ویلیوایشن کے طریقہ کار کو سمجھ سکیں اور اپنے سوالات اٹھا سکیں۔

یہ پیشرفت آئندہ ایڈیشن کے لیے پی ایس ایل میں توسیع کے اہم مرحلے کی نشاندہی کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کی توثیق، سلامتی کونسل میں پیر کو ووٹنگ ہوگی
  • ارجنٹائن: ایزیزا کے صنعتی علاقے میں زوردار دھماکا،کئی فیکٹریاں متاثر ، ویڈیووائرل
  • امید ہے کہ سعودی عرب جلد ابراہیمی معاہدے میں شامل ہو جائے گا، ٹرمپ
  • امید ہے کہ سعودی عرب جلد ابراہیمی معاہدے میں شامل ہو جائے گا، امریکی صدر
  • امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا معافی کے باوجود بی بی سی کے خلاف کیس کا اعلان
  • ٹرمپ کی سعودی ولی عہد سے آئندہ ہفتے ملاقات کی باضابطہ تصدیق
  • میئر حیدرآباد کا کراچی میں معذورافراد کے ادارے IHRIکا دورہ
  • ظہران ممدانی کی کامیابی، کیا امریکہ بدل رہا ہے؟
  • پاکستان سپر لیگ کی دو نئی ٹیموں کے نام منتخب، ٹینڈر کا عمل جلد شروع ہوگا