ترمیم پارلیمنٹ کا حق، مزید کرنا پڑی تو کرینگے، ججز کے استعفے سیاسی ہیں، طلال چودھری WhatsAppFacebookTwitter 0 16 November, 2025 سب نیوز

فیصل آباد(سب نیوز)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ ترمیم پارلیمنٹ کا حق ہے، ججز کے استعفے سیاسی ہیں، ان لوگوں نے پارلیمنٹ کومیونسپل کارپوریشن بنا دیا تھا، ملک کا آئین پارلیمنٹ اور عوام کی مرضی کا ہوگا، سپریم کورٹ سوموٹو پر حکومت کو گھر بھیج دیتی تھی، جس کوچاہیں ہٹادیں جس کومرضی لے آئیں، یہ آپ کا کام نہیں، سیاسی انتقام روکنے کیلئے 27ویں آئینی ترمیم میں مثالی فیصلہ کیا، ملک کے استحکام کیلئے مزید ترامیم کرنا پڑی تو کریں گے، الیکشن کابائیکاٹ کرنیوالے سیاسی مقابلہ کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ آئین میں ترمیم پارلیمنٹ کا حق ہے، پارلیمنٹ جب چاہے گی آئین میں ترمیم کرے گی، آئین ججز کی مرضی کا نہیں پارلیمنٹ اور عوام کی مرضی کا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا جب دل کرتا تھا سوموٹو پر وزیراعظم کو گھر بھیج دیتی تھی، ججز کا جب دل کرتا تھا حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کرکے لاچار کر دیتے تھے، جس کو دل چاہے ہٹا دیں اور جس کو دل چاہے لے آئیں، یہ آپ کا کام نہیں ہے۔طلال چوہدری نے کہا کہ ججز کی تنخواہوں سے لے کر ایک ایک فیصلہ پارلیمنٹ کرتی ہے، پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ نظر آنا چاہیے، ان لوگوں نے پارلیمنٹ کو میونسپل کارپوریشن بنا دیا تھا۔وزیر مملکت برائے داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت کسی بھی قسم کے انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا، ججز آئین کا حلف اٹھاتے ہیں سیاسی پارٹی نہیں ہوتے، ججز کے استعفے بھی سیاسی اور یہ خود بھی بہت جانبدار رہے ہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ فیصل آباد میں ن لیگ اپنی کارکردگی سے جیتے گی، جو تشدد کرتا ہے، وہ سیاست نہیں کرتا، فیصل آباد میں ن لیگ آسانی سے الیکشن جیتے گی، ن لیگ کے دور حکومت میں ملک میں ترقی ہوئی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعلی سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے کام سرانجام دیں تو عہدے پر رہیں گے، سہیل آفریدی کوئی اور راستہ اپنائیں گے تو وفاق کے پاس آئینی آپشن موجود ہے۔طلال چودھری نے کہا کہ پنجاب کے گیارہ حلقوں میں الیکشن سکیورٹی کے حوالہ سے تمام انتظامات مکمل ہیں، صوبائی فورسز کے علاوہ دیگر کو بھی بلایا جا سکتا ہے، امید ہے پر امن طور پر الیکشن ہوگا، اہلسنت کی حمایت کوئی چھوٹی حمایت نہیں ہے، اہلحدیث اور دیوبند نے بھی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سی ڈی اے کا شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا دورہ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا چیئرمین سی ڈی اے کا شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا دورہ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیں گے جیسا مئی میں دیا، فیلڈ مارشل وفاقی آئینی عدالت کی پہلی کاز لسٹ جاری ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں دی جائیگی: محسن نقوی نیب کا کرپشن و قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن، اڑھائی برس میں 8397 ارب روپے ریکور عمران دور پر رپورٹ کی بنیاد انٹرویوز، صرف 10 فیصد مواد سامنے لائے: بشریٰ تسکین TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ترمیم پارلیمنٹ کا حق ججز کے استعفے طلال چودھری فیصل آباد نے کہا کہ

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن