این سی سی آئی اے افسران اور اہلکاروں کیخلاف کال سینٹر کرپشن کیس میں بڑی پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
نیشنل سائبر کرائم انوسٹی ایجنسی کے افسران اور اہلکاروں کے کال سینٹرز کرپشن اسکینڈل کے معاملے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کرپشن اسکینڈل کے مقدمات میں نامزد 2 ایڈیشنل ڈائریکٹرز سمیت 9 افسران کو ہیڈکوارٹر کلوز کردیا گیا ہے۔
ڈی جی این سی سی آئی اے خرم علی کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق ہیڈکوارٹر کلوز کیے جانے والوں میں ایڈیشنل ڈائریکٹر عامر نذیر، حیدر عباس شامل ہیں۔
ہیڈ کوارٹر کلوز کیے جانے والے افسران میں راولپنڈی سے ڈپٹی ڈائریکٹر، سلیمان اعوان اور اسٹنٹ ڈائریکٹر ندیم احمد ، سب انسپکٹر صارم علی خان اور عثمان بشارت شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہیڈکوارٹر کلوز کیے جانے والوں میں گوجرانولہ سے سب انسپکٹر محمد بلال، ابیٹ کے سب انسپکٹر میاں عرفان جاوید اور سب انسپکٹر ظہیر عباس نیازی بھی شامل ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سب انسپکٹر
پڑھیں:
بھارتی کپتان شبمن گل کی انجری سے متعلق اہم پیشرفت
جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں انجری کا شکار ہونے والے بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
بھارتی ٹیم کے کپتان شبمن گل پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ کے دوران گردن کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔
شبمن گل محض 4 رنز بنا کر انجری کے باعث میدان چھوڑ کر گئے تھے۔ بعدازاں، انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کرنا پڑا۔
شبمن گل انجری کا شکار ہونے کے سبب پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے تھے جبکہ مہمان ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں تاریخی فتح حاصل کی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شبمن گل کو گردن کی انجری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے تاہم ان کی سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہے۔
سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ 22 نومبر سے گوہاٹی میں شروع ہوگا، جس کے لیے بھارتی اسکواڈ منگل کو روانہ ہوگیا۔
جنوبی افریقا کو ٹیسٹ میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے جبکہ پہلے میچ میں کامیابی کے بعد مہمان ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کی ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔