ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 ، سابقہ تین ایڈیشنز کے ریکارڈز اور نمایاں کھلاڑیوں کی کارکردگی سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز


دبئی :ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز 2 دسمبر کو یومِ اتحاد (یو اے ای نیشنل ڈے) کے موقع پر رنگا رنگ تقریب کے ساتھ ہوگا، جبکہ فائنل 4 جنوری 2026 کو کھیلا جائے گا۔ چھ ٹیموں پر مشتمل اس 34 میچوں کے ٹورنامنٹ میں دنیا بھر کے معروف ٹی 20 کرکٹرز ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئیں گے۔گزشتہ تین ایڈیشنز میں انگلش بیٹر ایلکس ہیلز 35 اننگز میں 1,156 رنز کے ساتھ سب سے آگے رہے ہیں۔ وہ اب سیزن 4 میں ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کریں گے۔جیمز ونس (گلف جائنٹس) 1,055 رنز کے ساتھ دوسرے جبکہ نکولس پورن (ایم آئی ایمریٹس) 1,010 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔یو اے ای کے بلے باز محمد وسیم نے 33 اننگز میں 871 رنز اسکور کرکے نمایاں کارکردگی دکھائی۔

وہ 20 کیچز کے ساتھ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے والے کھلاڑی بھی ہیں، جبکہ چھکوں میں بھی وہ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔بولنگ میں افغان فاسٹ بولر فضل الحق فاروقی 29 میچوں میں 50 وکٹوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔ونیندو ہسرنگا (ڈیزرٹ وائپرز) نے 39 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ انگلش آل راؤنڈر کرس جارڈن (گلف جائنٹس) 35 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ٹورنامنٹ کی سب سے بڑی انفرادی اننگز ایلکس ہیلز نے سیزن 1 میں 110 رنز بنا کر کھیلی۔ٹام کوہلر کیڈمور نے سیزن 1 میں 106 رنز* اور ٹام بینٹن نے سیزن 3 میں 105 اور 102* کی دو سنچریاں اسکور کیں، جو ٹورنامنٹ کی نمایاں انفرادی کارکردگیاں ہیں۔سیزن 3 میں فضل الحق فاروقی نے دبئی کیپیٹلز کے خلاف 5/16 کی شاندار کارکردگی دکھائی جو آئی ایل ٹی 20 کی تاریخ کے بہترین اسپیلز میں شمار ہوتی ہے۔

گلف جائنٹس کے ڈیوڈ ویزے نے سیزن 1 میں 5/20 جبکہ شارجہ واریئرز کے نوین الحق نے سیزن 1 میں 5/38 کے اعداد و شمار کے ساتھ شاندار کارکردگی پیش کی۔بیٹنگ کے شعبے میں ایم آئی ایمریٹس کا پلڑا ہمیشہ بھاری رہا ہے، انہوں نے سیزن 1 میں ڈیزرٹ وائپرز کے خلاف 241/3 کا سب سے بڑا مجموعہ ترتیب دیا، جو ٹورنامنٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور ہے۔سیزن 3 میں بھی ایم آئی ایمریٹس نے وائپرز کے خلاف 228/2 کا بڑا مجموعہ بنایا۔دبئی کیپیٹلز نے سیزن 1 میں ایم آئی ایمریٹس کے خلاف 222/3 رنز اسکور کرکے ٹاپ تین بڑی ٹیم ٹوٹلز میں جگہ بنائی۔سیزن 3 کے دوران ایم آئی ایمریٹس کے آندرے فلیچر اور ٹام بینٹن نے ڈیزرٹ وائپرز کے خلاف 198 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کی، جو آئی ایل ٹی 20 کی تاریخ کی سب سے بڑی پارٹنرشپ ہے۔سیزن 1 میں ڈیزرٹ وائپرز کے کولن منرو اور ایلکس ہیلز نے 164 رنز کی شراکت قائم کی، جبکہ سیزن 3 میں ایم آئی ایمریٹس کے کسل پریرا اور ٹام بینٹن نے 157 رنز* کی ناقابلِ شکست پارٹنرشپ جوڑی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرابوظہبی میں کرکٹ کا میدان سج گیا، کل سے ٹی 10 لیگ کا شاندار آغاز ابوظہبی میں کرکٹ کا میدان سج گیا، کل سے ٹی 10 لیگ کا شاندار آغاز پاکستان نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کردیا رائل چیمپس ابو ظہبی ٹی10 لیگ میں بے خوف کرکٹ دکھائے گی،کورنٹی واش پاکستان سپر لیگ میں مزید 2 نئی ٹیموں کی فروخت کا عمل شروع، متوقع نام بھی سامنے آگئے پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز میں 2صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ: اعزاز کا دفاع کرنیوالے محمد آصف ایونٹ سے باہر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ا ئی ایل ٹی 20 ورلڈ ا

پڑھیں:

امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام

امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔

U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.

مزید پڑھیں

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل

جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی

— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026

سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔

دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی