2025-11-10@10:12:33 GMT
تلاش کی گنتی: 27089
«غیر قانونی تارکین»:
ویب ڈیسک : وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بلوچستان کے انتظامی، ترقیاتی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی، امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیرِ پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔
کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور اپنے نفاذی شراکت دار حیات فاؤنڈیشن کے تعاون سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں 180 ٹن کھجوریں تقسیم کیں۔ اس اقدام کا مقصد حالیہ سیلاب سے متاثرہ کمزور اور مستحق خاندانوں کی مدد کرنا اور انہیں غذائیت سے بھرپور خوراک فراہم کرنا تھا۔ کھجوریں اپنی غذائی خصوصیات کے باعث توانائی کا بہترین ذریعہ ہیں اور آفات سے متاثرہ علاقوں میں غذائی تحفظ کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ مزید پڑھیں: کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے مستحق خاندانوں کو معاشی بااختیار بنانے کے لیے مویشیوں کی فراہمی کا آغاز اس منصوبے کے تحت پنجاب کے آٹھ اضلاع...
تھائی ملائیشیا سرحد پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں ہلاکتیں 11 ہوگئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز تھائی ملائیشیا سرحد کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق ڈوبنے والی کشتی میں تارکین وطن سمیت تقریباً 70 افراد سوار تھے جن میں سے اب تک 11 لاشیں نکالی جاچکیں جب کہ13 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ تھائی حکام نے 4 لاشیں نکالیں جن میں 2 بچے شامل ہیں اور ملائیشین میری ٹائم ایجنسی نے 7 لاشیں نکالیں جب کہ ڈوبنے والے مزید افراد کی تلاش کے لیے تھائی اور ملائیشین حکام کا آپریشن جاری ہے۔...
بابا گورو نانک کے 554ویں جنم دن کی تقریبات کرتارپور میں تیسرے اور آخری روز بھی جاری ہیں تاہم بھارت نے آج بھی کرتارپور راہداری نہیں کھولی۔اختتامی تقریب میں شرکت کے لیے یاتریوں کی آمد جاری ہے، کرتارپور پہنچے بھارتی یاتریوں نے بھارتی حکومت سے راہداری فوری کھولنے کا مطالبہ کیا۔یاتریوں نے کہا ہے کہ پوری دنیا گھومی پر پاکستان جیسا پیار کہیں نہیں ملا، پاکستان کی حکومت کے بہترین انتظامات اور سہولیات پر شکر گزار ہیں۔دوسری جانب دربار انتظامیہ کے مطابق آج تقریباً ایک ہزار بھارتی یاتری دوپہر کے وقت گوردوارہ روہڑی، ایمن آباد روانہ ہوں گے، جبکہ متروکہ وقف املاک بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارتی یاتری 13 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت جائیں گے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران بلوچستان کے انتظامی، ترقیاتی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی، امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیرِ پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔
پاکستان کی جانب سےافغانستان کےساتھ بارڈرکراسنگ پوائنٹس کی بندش سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی کے باعث بند کیے جانے والے کراسنگ پوائنٹس کو تقریباً ایک ماہ ہو چکا ہے۔پاک افغان سرحد کی بندش سے وسط ایشیائی ممالک کوپاکستانی برآمدات بھی متاثر ہوئی ہیں۔ افغانستان کے ساتھ تمام 8 بارڈرکراسنگ پوائنٹس بند ہونے کے باعث ایک ہزار ٹرک کراچی پورٹ پر پھنس گئے۔حکومتی ذرائع کے مطا بق عام طور پرپاکستان سے افغانستان ماہانہ تقریبا 15 کروڑ ڈالرزکی درآمدات کرتا ہے۔ افغانستان عام طور پر پاکستان کو ماہانہ تقریباً 6کروڑ ڈالرزکی برآمدات کرتا ہے۔بارڈر کراسنگ پوائنٹس کی بندش سے 20 سے 25 ہزار ورکرز متاثر ہوئے اور افغانستان میں زرعی مصنوعات کی...
نیویارک میں پاکستانی بزنس مین کا شوکت خانم کو ایک کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان، شعیب اختر اور ریما حیران رہ گئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)نیویارک میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ کی تقریب میں ایک پاکستانی بزنس مین نے ایک کروڑ روپے پاکستانی عطیہ کرنے کا اعلان کیا تو میزبانی کرنے والے شعیب اختر اور اداکارہ ریما ششدر رہ گئیں، چند لمحے رکنے کے بعد تصدیق کی کیا آپ واقعی دے رہے ہیں تو انہوں نے کہا جی بالکل میں دے رہاہوں ۔ تفصیلات کے مطابق نیویارک میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کےلئے کی جانیوالی ایک فنڈ ریزنگ میں جب ایک پاکستانی امریکن بزنس مین مقصود ملک نے شوکت خانم ہسپتال کے لئے ایک کروڑ روپے فنڈ دینے کا اعلان کیا تو پروگرام کے میزبان کرکٹر شعیب اختر اور فلمسٹار ریما دونوں حیران ہو گئے ، انہیں فوری...
ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلیے سینیٹ کا اجلاس جاری، حکومت کا نمبرز پورے ہونے کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے، سینیٹ میں ہمارا نمبر پورا ہے، جونہی ووٹر پورے پہنچیں گے ووٹنگ شروع کردی جائے گی۔ایوان بالا (سینیٹ) کا اجلاس سینیٹر منظور احمد کی صدارت میں جاری ہے جس میں مختلف رہنما اظہار خیال کر رہے ہیں۔ قبل ازیں سینیٹ اجلاس کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس میں گھنٹیاں بجائی گئیں جس کے بعد ناشتے میں آئے ہوئے اراکین پارلیمنٹ ناشتہ کرکے ایوان کی جانب چلے گئے۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر شہادت اعوان نے...
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ستائیسویں ترمیم پاس ہو گئی، اٹھائیسویں ترمیم کی تیاری کریں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ستائیسویں ترمیم پاس ہوگئی ہے، وزیر اعظم نے زبردست کام کیا ہے، میں ان کی قدر کرتا ہوں، وزیراعظم نے جمہوری روایت کے تحت ایک انتہائی اچھا اقدام کیا ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ خیبر پختونخوا کے نام کی تبدیلی کے حوالے سے پیش کی جانے والی ترمیم کے بارے میں کیا کہیں گے؟ فیصل واوڈا نے جواب دیا کہ ایمل ولی میرا دوست ہے، جیسا کہیں گے کر دے گا۔ صحافی نے سوال کیا کہ مولانا صاحب کو راضی کر لیں گے؟ فیصل واوڈا نے جواب دیا کہ مولانا ہمارے بڑے ہیں ہم ان سے سیاست...
گزشتہ شب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، رانا ثناء اللہ اور دیگر حکومتی اراکین نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات کرتے ہوئے 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کی درخواست کی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے سابق نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کی درخواست کی ہے۔ متعدد ذرائع کے مطابق گزشتہ شب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، وزیراعظم کے معاون خصوصی رانا ثناء اللہ اور دیگر حکومتی اراکین نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات کی۔ بلوچستان کے ضلع تربت میں ڈاکٹر مالک بلوچ کی رہائشگاہ میں ہونے والی ملاقات میں 27ویں آئینی ترمیم اور ملک کی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ جس کے دوران حکومتی اراکین نے نیشنل پارٹی کے سربراہ...
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7400 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ملک میں فی تولہ سونا 7400 روپے اضافے کے بعد 429,862 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 6337 روپے اضافے کے بعد 368,530 روپے کا ہو گیاہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 337,573 روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 74 ڈالر اضافے کے بعد 4075 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں ڈالر سونے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی کے باعث بند کی گئی کراسنگ پوائنٹس سے ہونے والے مالی نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی راستے تقریباً ایک ماہ سے بند ہیں، جس کے نتیجے میں دوطرفہ تجارت اور علاقائی ترسیلات بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد کے تمام 8 کراسنگ پوائنٹس کی بندش سے وسط ایشیائی ممالک کو جانے والی پاکستانی برآمدات بھی شدید متاثر ہوئیں، جبکہ ایک ہزار سے زائد ٹرک کراچی پورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں۔ عام حالات میں افغانستان پاکستان سے ہر ماہ تقریباً 15 کروڑ ڈالر مالیت کی درآمدات کرتا ہے، جب کہ پاکستان کو افغان برآمدات کا حجم تقریباً 6 کروڑ ڈالر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم پر کسی قسم کا ڈیڈلاک نہیں ہے اور وزیراعظم کا استثنیٰ نہ لینے کا فیصلہ ایک احسن قدم تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر متعلقہ شق کمیٹی سے واپس کر دی گئی، کیونکہ وزیراعظم عوام کے سامنے جواب دہ ہیں۔ پارلیمنٹ آمد پر گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ تمام ترامیم گڈ گورننس، وفاق اور صوبوں کے تعلقات کی مضبوطی اور دفاعی امور کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں سربراہان ریاست کو استثنیٰ حاصل ہوتا ہے اور آئینی عدالتیں بھی عالمی سطح پر موجود ہیں۔ وفاقی وزیر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جے یو آئی ف اور نیشنل پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان نیشنل پارٹی کاکہناتھا کہ 27ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کریں گے،مجوزہ ترمیم آئین کی بنیادی روح اور ڈھانچے کو کمزور کرے گی۔ جے یو آئی کے سینیٹرکامران مرتضیٰ نے کہاہے کہ جے یو آئی ف 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت نہیں کرے گی،ہمیں ہر چیز پر اعتراض ہے،ان کاکہناتھا کہ27ویں ترمیم سے 26ویں ترمیم کو رول بیک کردیاگیا،حکومت نے ہمیں ترمیم پڑھنے کی اجازت نہیں دی،ہم کمیٹی میں اپنی تجاویز بھی پیش کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان سری لنکا ون ڈے سیریز کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان مزید :
ستائیسویں ترمیم پاس ہوگئی، 28 ویں ترمیم کی تیاری کریں، فیصل واوڈا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری جمہوریت کے استحکام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے جمہوری روایت کے تحت ایک بہترین اور جرات مندانہ اقدام اٹھایا ہے، جس سے نہ صرف جمہوریت بلکہ قومی دفاع بھی مضبوط ہو گا۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی کے سوال پر کہ خیبر پختونخواہ کے نام کی تبدیلی سے متعلق پیش کی جانے والی ترمیم پر آپ کا کیا مؤقف ہے؟ فیصل واوڈا نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ...
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ کو کنٹرول کرنے کے لیے 26ویں آئینی ترمیم کی گئی تھی اور رہی سہی کسر 27ویں ترمیم میں پوری کی جا رہی ہے۔ انہوں نے نو منتخب ممبران اسلام آباد بار کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسی نظریے پر قائم ہوا کہ یہاں صرف اللہ کی حاکمیت ہوگی۔ قائداعظم نے اسلامی اصولوں کے مطابق نظام چاہتے تھے اور تحریک پاکستان میں مسلمانوں نے دین کی خاطر اپنی زمینیں، گھر اور قبریں تک قربان کر دیں تاکہ ایک عادلانہ اسلامی نظام قائم ہو سکے۔ مزید پڑھیں: 27ویں ترمیم قانون کی حکمرانی کے لیے ضروری ہے، عطاتارڑ...
لاہور کی سیشن کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دائر ہرجانہ کیس میں عمران خان کے وکیل کی جرح کے لیے مہلت کی استدعا منظور کرلی۔سیشن عدالت کے جج یلماز غنی نے شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کیس سے متعلق گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔تحریری حکم میں کہا کہ شہباز شریف کے گواہ عطا اللہ تارڑ عدالت میں پیش ہوئے اور ان کا بیان ریکارڈ کیا گیا، عمران خان کے وکیل کی جرح کے کے لیے مہلت کی استدعا بھی منظور کی گئی ہے اور اب عطا اللہ تارڑ 15 نومبر کو بیان پر جرح کے لیے پیش ہوں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف...
حکومت نے جولائی سے ستمبر کے دوران عوام سے 110 ارب روپے کی اضافی پٹرولیم لیوی وصول کر لی۔وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق رواں مالی سال لیوی کی مد میں 371 ارب موصول ہوئے، گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران 261 ارب اکٹھے ہوئے تھے، گزشتہ مالی سال کی نسبت تقریبا 42.12 فیصد زیادہ پٹرولیم لیوی وصولی کی۔دستاویز کے مطابق آئی ایم ایف شرط کے مطابق 1.6 فیصد بلحاظ جی ڈی پی بجٹ سرپلس رہا، پہلی سہ ماہی کے دوران پرائمری بیلنس بلحاظ جی ڈی پی 2.7 فیصد ریکارڈ ہوا، قرضوں کیلئے سود ادائیگیوں پر 1 ہزار 377 ارب اور دفاع پر 447 ارب خرچ کیے۔جولائی سے ستمبر کے دوران حکومتی آمدن 6 ہزار 2 سو ارب اور...
—فائل فوٹو لاہور کی سیشن کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دائر ہرجانہ کیس میں عمران خان کے وکیل کی جرح کے لیے مہلت کی استدعا منظور کرلی۔سیشن عدالت کے جج یلماز غنی نے شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کیس سے متعلق گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔تحریری حکم میں کہا کہ شہباز شریف کے گواہ عطا اللّٰہ تارڑ عدالت میں پیش ہوئے اور ان کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی کیخلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ، عطا تارڑ کا بطور گواہ بیان قلمبندپی ٹی آئی کے وکیل نے آج گواہی ریکارڈ نہ کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت...
اسلام آباد: سینیٹ کا اجلاس آج صبح 11:30 بجے شروع ہو گیا، جس میں قانون و انصاف کی قائمہ کمیٹی کی جانب سے 27ویں آئینی ترمیم پر رپورٹ پیش کی جا رہی ہے۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ترمیم کا بل ایوان میں پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹرز کے اعزاز میں وزیراعظم کی جانب سے پرتکلف ناشتہ بھی پیش کیا گیا، جس میں چنے، نان، حلوہ، آملیٹ، آلو کی بھجیا، لسی، کولڈ ڈرنکس اور منرل واٹر شامل تھے۔ اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کے علاوہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ایکٹ، میٹرو بس منصوبے، پاکستان سائیکالوجیکل کونسل، براڈکاسٹنگ کارپوریشن ایکٹ اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ایکٹ میں ترامیم کے بل بھی پیش کیے جائیں...
بلوچستان میں دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چہرے کو ڈھانپنے، غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل کی سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے تحت گاڑیوں کے کالے شیشوں پر بھی پابندی ہوگی جبکہ اسلحہ کی نمائش پر پہلے سے ہی پابندی ہے۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ 5 یا اس سے زائد افراد کے اجتماع اور دھرنوں پر بھی پہلے سے پابندی ہے۔ محکمہ داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ یہ پابندی امن و امان کی صورتحال کے باعث 30 نومبر تک لگائی گئی ہے۔
پاکستان ذیابیطس کے ساڑھے تین کروڑ مریضوں کے ساتھ دنیا بھر میں پہلے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔ ذیابیطس سے بچاؤ اور علاج کے سلسلے میں آگاہی دینے کے لیے فیصل آباد میں تیسری ذیابیطس کانفرنس کا انقاد کیا گیا۔ فیصل آباد میں پاکستان سوسائٹی آف میڈیسن کے زیرِ اہتمام ہونے والی کانفرنس کے موقع پر طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تیزی سے بڑھتی تعداد انتہائی تشویشناک ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان تقریباً دنیا میں آبادی کے حساب سے اس وقت پہلے نمبر پر آ چکا ہے، اس سلسلے میں ہمیں آگاہی فراہم کرنی ہے اور اپنے عوام اور ڈاکٹرز کو ایجوکیٹ کرنا ہے۔ کانفرنس سے خطاب کے دوران ڈاکٹرز کا کہنا...
استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی ناکامی کے بعد علاقائی قوّتیں اور پاکستان کے دوست ممالک بھی دونوں ممالک کے درمیان قیامِ امن کے حوالے سے سرگرم عمل ہو گئے ہیں۔ 7 نومبر کو آذربائیجان کے یومِ فتح تقریبات میں وزیراعظم شہباز شریف نے شرکت کی جہاں دارلحکومت باکو میں وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیے کے صدر رجب طیب اُردوان کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی قائم رکھنے پر بات چیت کی گئی۔ صدر رجب طیّب اُردوان نے کہا کہ تُرکیے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو غور سے دیکھ رہا ہے اور وہ مذاکرات اور استحکام کی حمایت کرتا رہے گا۔ صدر طیّب اردوان...
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے، انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہوگیا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1400 سے ہزار پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 072 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 496 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 59 ہزار 592 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
یوم اقبالؒ کے موقع پر قومی اردو کانفرنس سے خطاب میں سربراہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ اگر زبان کمزور ہو جائے تو قوم کی فکری بنیادیں بھی کمزور پڑ جاتی ہیں، اردو زبان ہماری قومی پہچان کا مظہر اور فکری وحدت کی بنیاد ہے۔ اس کا تحفظ، فروغ اور نفاذ قومی فریضہ ہے۔ قومی ترقی اور فکری استحکام کے لیے اردو زبان کو سرکاری، دفتری اور تعلیمی سطح پر مکمل طور پر رائج کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی یومِ اردو اور یومِ اقبالؒ کے موقع پر پروفیشنلز آف تحریکِ بیداریِ اُمتِ مصطفیٰﷺ کے زیرِاہتمام، جامعۃ العروۃ الوثقى لاہور میں قومی اُردو کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس کا عنوان “اردو قومی زبان، قومی...
اسلام ٹائمز: جو لوگ زمانے کے تقاضوں کے مطابق اپنی خود مختار عقل کی روشنی میں آئی اے کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، وہ نہ صرف آئی اے کی طاقت سے فائدہ اٹھائیں گے بلکہ اس سے آگے رہیں گے، اپنے فیصلے خود کریں گے اور سماجی ترقی میں فعال کردار ادا کریں گے۔ جہاں بھی نصاب تعلیم، خود مختار عقل یعنی عشق کے مطابق ہوگا تو وہاں آئی اے کے عصر میں بھی انسان آزاد، بیدار اور خود مختار رہے گا اور اس کی سوچنے، سوال کرنے اور دلیل پر مبنی فیصلے کرنے کی صلاحیت زندہ رہے گی۔ اس کے برعکس جو زمانے کے ساتھ نہیں چلیں گے، وہ ہمیشہ کی طرح دوسروں کے غلام اور محتاج رہیں...
ویب ڈیسک: حکومتِ بلوچستان نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور منہ ڈھانپنے پر پابندی عائد کر دی۔ وزارت داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، خواتین اور بچوں کو ڈبل سواری کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا، عوامی مقامات پر نقاب یا چہرہ ڈھانپنے، مفلر، ماسک وغیرہ کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی۔ عمان میں دو روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل، سیاہ شیشے اور ہتھیاروں کے استعمال و نمائش پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، 5 یا اس سے زائد افراد کے اجتماع، دھرنوں اور ریلیوں پر بھی پابندی ہوگی، دھماکا خیز...
لاہور‘ اسلام آباد (این این آئی+خبر نگار ) شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 148واں یوم پیدائش عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔لاہور میںمزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔ رینجرز کی جگہ پاک بحریہ کے دستے نے اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھال لیے۔ مہمان خصوصی نیوی کمانڈر سنٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے رینجرز اور پاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا۔ مزار اقبال پر امیرالبحر ایڈمرل نوید اشرف، پاک بحریہ کے افسروں، سیلرز اور نیوی سویلینز نے پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی۔ ملکی سلامتی، بقاء اور ترقی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ علاوہ ازیں ملک بھر میں تقریبات، عظیم شاعر کی تحریک پاکستان اور اُمہ کیلئے خدمات کو...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) بابا گورو نانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات کے موقع پر بھارت سے آئے سکھ یاتریوں نے گورو دوارہ دربار صاحب کرتار پور میں مذہبی رسومات ادا کیں۔ سکھ یاتریوں کے اعزاز میں پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی، PMU کرتار پور کے اشتراک سے کبڈی فیسٹیول کا انعقاد کیاگیا۔ سکھ یاتری کبڈی میچ سے لطف اندوز ہوئے۔ کرتار پور پاکستان زندہ باد اور سے سری اکال کے نعروں سے گونج اٹھا۔پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار رمیش سنگھ اروڑہ کبڈی میچ میں مہمان خصوصی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکھ یاتریوں کی خدمت، مہمان نوازی،کبڈی فیسٹول کے انعقاد پر میں ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق، سی سی او کرتاپور...
اسلام آباد: پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر نئی بحث اس وقت شروع ہوئی ہے، جب کئی عالمی کمپنیوں نے ملک سے انخلا کیا اور نئی سرمایہ کاری کے رجحان میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان کامسئلہ وسائل یا مارکیٹ کاحجم نہیں، بلکہ پالیسیوں میں غیر یقینی اور ادارہ جاتی ناپائیداری ہے۔ تحقیق کے مطابق سرمایہ کار طویل مدتی استحکام، شفاف قوانین اور قابلِ عمل معاہدوں کوترجیح دیتے ہیں۔ ویتنام، بنگلہ دیش اور ملائیشیاجیسے ممالک نے پالیسی تسلسل کے ذریعے سرمایہ کاروں کااعتماد جیتا ہے،جبکہ پاکستان میں قوانین اور مراعات کا بار بار بدلنا سرمایہ کاروں کو بدظن کرتا ہے۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کو پائیدار سرمایہ کاری کے لیے...
کراچی: رواں سال امریکاکی نسبت برازیلین روئی سستی ہونے کے باعث مقامی ٹیکسٹائل ملوں کی جانب سے برازیل سے وسیع پیمانے پر روئی کی درآمدات کے باعث امریکی اداروں نے اپنی روئی کی برآمدات بڑھانے کیلیے پاکستانی حکام سے امریکی روئی کی بندرگاہ پر’’فیومیگیشن‘‘ کی شرط ختم کرنے کامطالبہ کردیا ہے۔ چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایاکہ گذشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان میں درآمد ہونیوالی روئی کی متعلقہ برآمدی ملک میں فیومیگیشن کے بعد کراچی کی بندرگاہ پر بھی اس کی 48 گھنٹوں کی فیومیگیشن کی جاتی ہے، تاکہ روئی میں موجود جراثیم، حشرات اورکیڑوں کاخاتمہ ممکن ہو۔ لیکن کچھ عرصہ قبل متعلقہ وفاقی وزارت نے درآمدی روئی کی دونوں ملکوں کی بجائے کسی ایک...
چھٹی کے دن آئین پر حملہ کیا گیا، یہ بھی 9؍11 ہے، آج کا نعرہ ” ایسے دستور کو ہم نہیں مانتے ” ہے، پاکستان پر بغیر الیکشن کے بد بخت ٹولہ قابض ہوا ہے، پارلیمنٹ کو چلنے نہیں دیا جائے گا،محموداچکزئی افغانستان سے خونی، قبائلی اور لسانی رشتہ ہے،ہماری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں، اسی ہفتے قومی مشاورتی کانفرنس بلائی جائے گی ،ناصرعباس، مصطفی نواز کھوکھر اور دیگر رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27 ویں ترمیم کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں نامزد اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی محمود اچکزئی، نامزد اپوزیشن لیڈر سینٹ ناصرعباس، مصطفی نواز کھوکھراور دیگر رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (صباح نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) پشاور زون نے جعل سازی سے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے افغان شہری سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں صدیق اللہ، سمیع اللہ، فیاض خان اور یونس خان شامل ہیں، گرفتار افغان شہری صدیق اللہ جعلی دستاویزات کے ذریعے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ترجمان کے مطابق یونس خان نے جعلسازی میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے خود کو افغان شہری کے والد کے طور پر نادرا میں پیش کیا جبکہ فیاض خان اور سمیع اللہ نے بطور گواہ اور تصدیق کنندگان جعلی تصدیق فراہم کرکے غیر قانونی تصدیق میں مدد کی۔...
حیدرآباد: بابن شاہ قبرستان کی دیوار گرنے کے بعد علاقہ مکینوں نے قبرستان کو کچرا کنڈی میں بدل رکھا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251110-2-17 سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251110-2-12 حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)قومی عوامی تحریک کے سربراہ، نامور قانون دان اور دانشور ایاز لطیف پلیجو کو تھانہ بولا خان روڈ پر پولیس کی بھاری نفری نے روک لیا، تاہم ایاز لطیف پلیجو نے پولیس کی رکاوٹیں توڑ کر جلسہ گاہ پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔اس حوالے سے قومی عوامی تحریک کے مرکزی ترجمان اشرف پلیجو نے بتایا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے انصاف اور جمہوریت کے قتل، وسائل اور صوبائی وحدت کیخلاف تھانہ بولا خان میں ہزاروں افراد کا جلسہ عام منعقد کیا جا رہا ہے، مگر پولیس نے تھانہ بولا خان روڈ پر رکاوٹیں لگا کر ایاز لطیف پلیجو کو روک لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کوہستان کے مختلف علاقوں سے آنے والے عوامی قافلوں کو بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251110-2-10 حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کی پیغمبرانہ شاعری نے تحریک پاکستان کے نوجوانوں میں ایسی روح پھونکی جس کے سبب پاکستان وجود میں ایا۔ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی محمد راشد خان ایڈوکیٹ نے بھائی خان ویلفیئر ایسوسییشن کی جانب سے یوم اقبال ڈے کے موقع پرویلفیئر کے مرکزی افس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر والنٹری ایجنسیز شفقت علی سولنگی۔تنظیم خادم انسانیت کے چیئرمین سجاد احمد خان۔پاک سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین عبدالغفار شیرانی۔بی کے ڈبلیو کے صدر عبداللطیف شیخ۔فاؤنڈر جنرل سیکرٹری حاجی محمد یاسین ارائیں۔محمد رفیق راجپوت۔سینیئر نائب صدر خان افتاب احمد خان۔نائب صدر شاہد راجپوت۔فنانس سیکرٹری نسیم اللہ خان۔نائب صدر دوئم حاجی محمد اسماعیل شیخ۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251110-01-11 نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ نے پاکستان کی پیش کردہ ہتھیاروں کے کنٹرول اور جوہری سلامتی سے متعلق 4 قراردادیں منظور کر لیں۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے ایک بیان میں بتایا گیا کہ عالمی ادارے کی جنرل اسمبلی کی تخفیف اسلحہ اور بین الاقوامی سلامتی کی پہلی کمیٹی نے پاکستان کی پیش کردہ 4 قراردادیں منظور کر لیں جن میں علاقائی تخفیف اسلحہ، اعتماد سازی اور جوہری سلامتی کی یقین دہانیوں کے اقدامات شامل ہیں۔ مستقل مشن نے کہا کہ کمیٹی نے علاقائی تخفیف اسلحہ اور علاقائی اور ذیلی علاقائی تناظر میں اعتماد سازی کے اقدامات کے عنوان سے اپنی دو قراردادیں متفقہ طور پر منظور کیں۔دوسری دو قراردادیںجوہری ہتھیاروں کے استعمال یا استعمال...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251110-01-9 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے ویتنام اور ایران کے ساتھ معاشی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ کی جانب اہم پیشرفت کی ہے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے غیر ملکی سرمایہ کاری اور تجارتی شراکت داریوں میں وسعت آ رہی ہے، جبکہ دونوں ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو نئی سمت دینے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ کی ویتنام اور ایران کے سفیروں سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات، سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران ترجیحی تجارتی معاہدہ کے تحت ٹیکس میں کمی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے عزم کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251110-01-7 کوالالمپور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی سرحد کے قریب 3 کشتیوں کے ڈوبنے کے دلخراش واقعے میں 300 سے زاید تارکین وطن لاپتا ہوگئے، جبکہ 10 افراد کو زندہ بچالیا گیا اور ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق ملائیشین میری ٹائم اتھارٹی نے بتایا کہ واقعہ 3 دن قبل پیش آیا جب متعدد کشتیوں نے غیر قانونی طور پر ملائیشیا میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ کشتیوں میں میانمار، روہنگیا اور بنگلا دیشی تارکین وطن سوار تھے۔ رپورٹس کے مطابق، ابتدائی طور پر 300 سے زاید افراد ایک بڑے جہاز میں سوار تھے، جنہیں بعد میں 3 چھوٹی کشتیوں میں تقسیم کیا گیا ، ہر کشتی میں تقریباً...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیشنل لیبر فیڈریشن ہزارہ خیبر پختونخوا کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری ایبٹ آباد میں منعقد ہوئی اور خیبر پختونخوا جنوبی کے عہدیداروں کے حلف کی تقریب بنوں میں منعقد ہوئی۔ نو منتخب عہدیداروں کا انتخاب حلف کی تقاریب میں دونوں جگہ مرکزی صدر شمس الرحمن سواتی نے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔ فیصل عباسی نے ہزارہ خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر، کبیر یوسف زئی، فضل قدیم، شجاع الحق، فیصل ملک شریک ہوئے اور ضلعی ذمہ داریوں کا حلف اٹھایا۔ جبکہ بنوں میں پروفیسر اجمل خان نے صوبائی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا اور ملک شمس القمر، عنایت اللہ، ملک اللہ نور، بشیر خان،احسان اللہ نے ضلعی ذمہ داران کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ اس موقع...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گزشتہ شب چوہدری امجد گجر کی جانب سے ایک پُروقار عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری امجد گجر نے میزبانی کے فرائض انجام دیے۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان انویسٹر فورم کے صدر شفقت محمود تھے جنہوں نے اپنے خطاب میں کاروباری طبقے کے کردار کو ملکی معیشت کی ترقی کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کے لیے پُرامن اور کاروبار دوست ماحول ناگزیر ہے۔ تقریب کی نظامت کے فرائض انجم اقبال نے انجام دیے جنہوں نے اپنے دلکش...
وفاقی اردو یونیورسٹی رو ڈپرسیوریج کی وجہ سے ٹریفک روانی متاثرہورہی ہے خاص کرموٹرسائیکل سواروں کوشدید دشواری کاسامنارہتاہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
کراچی:آسٹریلیا کی نیو ساؤتھ ویلز قانون ساز اسمبلی کی رکن جولیا فن بین الاقوامی ہاکی کھلاڑی عبداللہ بابر کو موربینک ہاکی گراؤنڈ سڈنی آسٹریلیا میں پاکستان اسپورٹس کلب آسٹریلیا ہاکی ٹیم کے کپتان کو ہاکی میں تعریفی سرٹیفکیٹ دے رہی ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
اپنے بیان میں علامہ مقصود ڈومکی نے ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان اور ملک کی تمام سیاسی و عوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ قوم کی رہنمائی کرتے ہوئے آئین پاکستان کے تحفظ کیلیے میدان میں آئیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت اور صوبہ سندھ کے آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئین پاکستان وہ متفقہ اور قابل احترام دستاویز ہے جس پر ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کا اتفاق رائے ہے۔ آئین کو متنازعہ بنانا دراصل اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جمہوری اساس پر حملہ ہے، جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم ایسے کسی فیصلے کو قبول نہیں...
اپنے بیان میں علامہ مقصود ڈومکی نے ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان اور ملک کی تمام سیاسی و عوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ قوم کی رہنمائی کرتے ہوئے آئین پاکستان کے تحفظ کیلیے میدان میں آئیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت اور صوبہ سندھ کے آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئین پاکستان وہ متفقہ اور قابل احترام دستاویز ہے جس پر ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کا اتفاق رائے ہے۔ آئین کو متنازعہ بنانا دراصل اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جمہوری اساس پر حملہ ہے، جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم ایسے کسی فیصلے کو قبول نہیں...
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئینی عدالت بااختیار ہوگی اور آئینی عدالت کے ججز عام نوعیت کے کیسز نہیں سن سکیں گے۔ ججز کے تبادلوں سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہوگا، یہ عدالت کا اپنا معاملہ ہوگا۔ فوج میں چیف آف ڈیفنس کا عہدہ آرمی چیف کے پاس ہی رہے گا۔ یہ بھی پڑھیں: 27ویں ترمیم قانون کی حکمرانی کے لیے ضروری ہے، عطاتارڑ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سپریم کورٹ میں تقریباً 55 ہزار کے قریب کیسز پینڈنگ ہیں، جن میں سے تقریباً 16 فیصد آئینی کیسز ہیں۔ یہ کیسز لٹکے رہتے ہیں اور ان کے حل نہ ہونے سے ملکی معاملات پر بھی اثر پڑتا ہے۔ آئینی بینچ...
کوالالمپور: ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی سمندری سرحد کے قریب ایک تارکینِ وطن کشتی ڈوب گئی، سیکڑوں افراد لاپتا ہوگئے۔ میڈیاذرائع کے مطابق کشتی میں تقریباً 300 افراد سوار تھے جن میں سے صرف 10 کو زندہ بچایا گیا ہے، جبکہ ایک خاتون کی لاش ملی ہے۔ درجنوں افراد تاحال لاپتا ہیں۔ ملائیشین سمندری حکام کے مطابق اتوار کے روز تھائی لینڈ اور ملائیشیا کی سرحد کے قریب تارکینِ وطن سے بھری کشتی ڈوب گئی جس کے بعد سیکڑوں افراد لاپتا ہیں۔ اب تک 10 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے جبکہ ایک روہنگیا خاتون کی لاش ملی ہے۔ ملائیشیا کی ریاستوں قداح اور پرلیس کے سمندری اتھارٹی کے سربراہ ایڈمرل روملی مصطفیٰ نے بتایا کہ کشتی تین روز...
سی ای او ورلڈ (CEO WORLD) میگزین کی 2024 کی رپورٹ کے مطابق، امریکا دنیا کا سب سے زیادہ کتابیں پڑھنے والا ملک ہے، جہاں ہر شخص سالانہ اوسطاً 17 کتابیں پڑھتا ہے، جب کہ بھارت اس فہرست میں 16 کتابوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ دیگر ممالک جن میں مطالعے کا مضبوط رجحان پایا جاتا ہے۔ ان میں برطانیہ (15 کتابیں)، فرانس (14)، اور اٹلی (13) شامل ہیں۔ جب کہ پاکستان میں ایک عام فرد سالانہ اوسطاً صرف دو سے تین کتابیں پڑھتا ہے۔ ان ممالک میں اعلیٰ شرحِ خواندگی اور مضبوط پبلک لائبریری نظام کی بدولت گہری ادبی روایات پروان چڑھی ہیں۔ یورپ میں فن لینڈ اور ڈنمارک بھی مطالعے کے شوق میں نمایاں ہیں؛ 2024 میں...
پشپا اسٹارز رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا کی شادی سے متعلق نئی اطلاعات نے مداحوں کو خوشی میں مبتلا کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رشمیکا اور وجے نے گزشتہ ماہ 3 اکتوبر 2025 کو حیدرآباد میں ایک نجی تقریب کے دوران منگنی کی تھی۔ تقریب وجے دیوراکونڈا کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جس میں صرف قریبی رشتہ دار اور چند قریبی دوست شریک ہوئے۔ اگرچہ دونوں کی جانب سے اب تک کسی قسم کا باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا، تاہم ایک ویڈیو میں رشمیکا کی انگلی میں انگوٹھی دیکھنے کے بعد ان کی منگنی اور شادی سے متعلق خبریں زور پکڑ گئی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جب رشمیکا سے ان کی نئی فلم تھما کی...
پاکستان کے معروف اداکار احسن خان نے ایک شو میں اپنی ذاتی زندگی اور خاندانی سفر سے متعلق کھل کر گفتگو کرتے ہوئے اپنی ازدواجی زندگی کے اہم پہلو مداحوں کے ساتھ شیئر کیے۔ گفتگو کے دوران احسن خان نے بتایا کہ ان کے خاندان نے ہمیشہ کے لیے لاہور سے کراچی منتقل ہونے کا بڑا فیصلہ کیا جو ان کی اہلیہ کے لیے ایک مشکل اور ہمت طلب قدم تھا۔ انہوں نے بتایا کہ میری بیوی کے کراچی میں نہ کوئی دوست تھے، نہ کزنز اور نہ ہی ان کا کوئی سماجی حلقہ تھا، ان کا کہنا تھا کہ میری بیوی نے لاہور میں اپنی سماجی زندگی پیچھے چھوڑ کر کراچی میں کسی قسم کی سماجی سرگرمیوں میں حصہ...
وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ 27ویں ترمیم انصاف کے حصول اور قانون کی حکمرانی کو مضبوط بنانے کے لیے ضروری ہے۔ حکومت کے اقدامات کسی غیر مقبول حکومت کے نہیں بلکہ پاکستان کے مفاد میں کیے گئے ہیں۔ چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے عہدے کے قیام سے دفاعی اداروں میں ہم آہنگی اور کوآرڈینیشن بڑھے گی، جبکہ اس ترمیم سے عدالتی نظام میں شفافیت بڑھے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات سے سوال کیا گیا کہ مجوزہ 27ویں ترمیم ملک میں استحکام لائے گی یا عدم استحکام کا باعث بنے گی۔ یہ بھی پڑھیں: 27ویں ترمیم پاس کروانے کی جلدی نہیں، کوئی بات راز نہیں رہی، خواجہ آصف جواب میں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے...
سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27ویں آئینی ترامیم کی شق وار متفقہ منظوری دے دی، جس کے تحت صدر مملکت کو تاحیات استثنیٰ حاصل ہوگا جبکہ اطلاق ماضی کے مقدمات پر بھی ہوگا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر غور اور اس کی منظوری کیلیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین فارق ایچ نائیک کی زیر صدارت ہوا، جس میں حکومت کی اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن جماعت جے یو آئی کے آراکین نے شرکت کی۔ پارلیمانی کمیٹی کے اراکین نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی شق وار منظوری دی جس کے بعد اب اسے منظوری کیلیے سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں حکومتی اتحادی جماعتوں کی جانب سے پیش کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران نے پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ثالثی و مصالحت کی پیشکش کردی ہے۔میڈیارپورٹ کا کہناہے کہ سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے فون پر رابطہ کیا اور کہا کہ ایران مصالحت کے لیے ہر ممکن مدد کو تیار ہے۔ ٹیلی فون پر اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی اوربین الاقوامی امورپرتبادلہ خیال کیا۔ایرانی وزیرخارجہ نے پاکستان اورافغان طالبان کےدرمیان ثالثی ومصالحت کی پیشکش کی اور دونوں ممالک کے قدیم اور دوستانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق ایران کی جانب سے افغانستان اورپاکستان کے درمیان کشیدگی پر تشویش کا بھی اظہار کیا...
ایران نے پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں ثالثی اور مصالحت کی پیشکش کی ہے، تاکہ دونوں برادر ممالک کے تعلقات میں استحکام اور اعتماد بحال کیا جا سکے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے الگ الگ ٹیلیفونک گفتگو میں پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے رابطہ کیا۔ گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ایران دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت اور بات چیت کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ بات چیت...
اپنے بیان میں ترجمان نیشنل پارٹی نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم آئین کی بنیادی روح اور آئینی ڈھانچے کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ترمیم دراصل آئین کی بنیادی روح اور آئینی ڈھانچے کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔ اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم کا مسودہ سینٹ آف پاکستان میں پیش ہونے اور منظر عام پر آنے کے بعد نیشنل پارٹی نے اپنے قانونی ماہرین سے مشاورت اور اس پر پارٹی کے ذمہ دار فورمز پر تفصیلی غور و خوض کیا۔ ترجمان نے کہا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم دراصل آئین کی...
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کے حقوق کا سب سے بڑا محافظ تشدد یا طاقت نہیں بلکہ پارلیمنٹ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم میں بلوچستان کے عوام کے حقوق کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ نوجوانوں کو تشدد اور دہشتگردی سے محفوظ رکھتے ہوئے تعلیمی سرگرمیوں میں شامل کرنا ہے۔ بولان میڈیکل کالج میں جہاں پہلے 700 غیر طلبہ رہائش پذیر تھے، سکیورٹی فورسز نے کلیئر کر دیا۔ مسنگ پرسنز کا مسئلہ صرف بلوچستان تک محدود نہیں، بلکہ پورے ملک میں موجود ہے۔ دہشتگردوں نے میٹرک کے بچے سے لیکر جسٹس مسکانزئی تک کو شہید کر دیا ہے۔ بیوٹمز یونیورسٹی سے...
ترمیم سے عدلیہ کی آزادی پر حملہ کیا گیا،804تسبیح والا آئیگا اور تمام ترامیم ملیا میٹ ہوجائیں گی، سینیٹر نور الحق قادری
ترمیم سے عدلیہ کی آزادی پر حملہ کیا گیا،804تسبیح والا آئیگا اور تمام ترامیم ملیا میٹ ہوجائیں گی، سینیٹر نور الحق قادری WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ 804تسبیح والا آئے گا اور یہ تمام ترامیم ملیا میٹ ہوجائیں گی، سیف اللہ ابڑو نے کہا ہے کہ حکومت مزے سے چند گھنٹوں میں ترمیم منظور کروالے گی مگر اپوزیشن کو بولنے کا موقع دے۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ ایسی قانون سازی کوئی پہلی بار نہیں ہورہی، میں تو حکومت کو کہتا ہوں آپ مزے کریں اور اس کو پاس کروائیں اور چند گھنٹوں...
“ویں آئینی ترمیم سے عدلیہ کی آزادی پر حملہ کیا گیا” نور الحق قادری اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ 804 تسبیح والا آئے گا اور یہ تمام ترامیم ملیا میٹ ہوجائیں گی، سیف اللہ ابڑو نے کہا ہے کہ حکومت مزے سے چند گھنٹوں میں ترمیم منظور کروالے گی مگر اپوزیشن کو بولنے کا موقع دے۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ ایسی قانون سازی کوئی پہلی بار نہیں ہورہی، میں تو حکومت کو کہتا ہوں آپ مزے کریں اور اس کو پاس کروائیں اور چند گھنٹوں کی بات ہے ترمیم پاس ہو جائے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ میری استدعا...
ایئر لائن کی انتظامیہ اور ایئر کرافٹ انجینئرز کا تنازع طول اختیار کر گیا ہے، جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قومی انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی انتظامیہ اور ایئر کرافٹ انجینئرز کے تنازع کے چھٹے روز بھی متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن کی انتظامیہ اور ایئر کرافٹ انجینئرز کا تنازع طول اختیار کر گیا ہے، جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تنازع کے چھٹے روز بھی پی آئی اے کا آپریشن متاثر ہوا اور شام پانچ بجے تک اندرون و بیرون ملک کی 9 پروازیں منسوخ اور 18 تاخیر کا شکار ہوئیں۔ انجینئرنگ ذرائع کے مطابق...
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ صدر پاکستان کیلئے تاحیات استثنا دینی، آئینی، جمہوری، سماجی و سیاسی ہر اعتبار سے غلط اور شرمناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم کی جو تفصیلات سامنے آ رہی ہیں وہ ہولناک ہیں، اپوزیشن کو اسے کلیتاً مسترد کرنا چاہئے۔ حافظ نعیم الرحمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صدر پاکستان کیلئے تاحیات استثنا دینی، آئینی، جمہوری، سماجی و سیاسی ہر اعتبار سے غلط اور شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27ویں ترمیم نظام انصاف پر شب خون مارنے کے مترادف ہے، پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی...
اقوام متحدہ، پاکستان کی ہتھیاروں، جوہری سلامتی سے متعلق 4قراردادیں منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز نیویارک(سب نیوز)اقوام متحدہ نے پاکستان کی پیش کردہ ہتھیاروں کے کنٹرول اور جوہری سلامتی سے متعلق 4 قراردادیں منظور کر لیں۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے ایک بیان میں بتایا گیا کہ عالمی ادارے کی جنرل اسمبلی کی تخفیف اسلحہ اور بین الاقوامی سلامتی کی پہلی کمیٹی نے پاکستان کی پیش کردہ 4 قراردادیں منظور کر لیں، جن میں علاقائی تخفیف اسلحہ، اعتماد سازی اور جوہری سلامتی کی یقین دہانیوں کے اقدامات شامل ہیں۔ مستقل مشن نے ایک بیان میں کہا کہ کمیٹی نے علاقائی تخفیف اسلحہ اور علاقائی اور ذیلی علاقائی تناظر میں اعتماد سازی کے اقدامات کے...
سٹی 42 : استنبول مذاکرات پر وزارتِ خارجہ کا واضح اور دو ٹوک موقف سامنے آ گیا۔ وزارت خارجہ نے پاک افغان تعلقات کا مکمل پس منظر شواہد کے ساتھ دنیا کے سامنے رکھ دیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کا مؤقف تعصب سے بالاتر، حقائق اور میرٹ پر مبنی ہے، غیر جانب دار ممالک نے پاکستان کے مؤقف کی تائید کی ہے ، پاکستان نے ہمیشہ ذمہ دارانہ طرزِ عمل اپنایا ہے، پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے پرعزم ہے۔ بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا سفارتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان صورتحال کو سفارتی مہارت اور اخلاقی برتری سے سنبھال رہا ہے، پاکستان کا مؤقف عالمی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی و سکیورٹی حالات میں عسکری اداروں کا مضبوط اور منظم ہونا قومی مفاد میں ہے ،27ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کو بااختیار اور معتبر بنانے کے لیے ایک اہم پیشرفت ہے۔نجی تعلیمی ادارے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے کہا کہ جب پارلیمنٹ حقیقی معنوں میں مضبوط ہونے جا رہی ہے تو اس پر تنقید کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آج 27ویں آئینی ترمیم سمیت آئین کے آرٹیکل 243 میں ترامیم کی اتنی ضرورت ہے جتنی ماضی میں کبھی نہیں تھی۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ میرا سپہ سالار دشمن ملک بھارت کو شکست...
استنبول مذاکرات پر غیرجانبدار ممالک نے پاکستان کے موقف کی تائید کی، سفارتی ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ نے افغانستان سے متعلق جامع اور شواہد پر مبنی موقف پیش کیا، پاکستان کاموقف تعصب سے بالاتر ہے اور حقائق اور میرٹ پرمبنی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق غیرجانبدار ممالک نے پاکستان کے موقف کی تائید کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ ذمہ دارانہ طرزِ عمل اپنایا ہے، پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے پر عزم ہے۔ سفارتی ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان افغانستان کی صورتحال کو سفارتی مہارت اور اخلاقی برتری سے سنبھال رہاہے، پاکستان کاموقف عالمی سطح پرپذیرائی حاصل...
شمالی کوریا کی خواتین فٹ بال ٹیم نے فٹبال کی تاریخ میں ایک نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے فیفا انڈر-17 خواتین ورلڈ کپ جیت لیا، ٹیم نے یہ چوتھا ٹائٹل جیت کر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ فائنل میچ مراکش کے را بات اولمپک اسٹیڈیم میں ہفتے کے روز کھیلا گیا جہاں شمالی کوریائی کھلاڑیوں نے پہلے ہاف میں ہی 3 گول کر کے نیدرلینڈز کو 3 صفر سے شکست دی، جو اس ٹورنامنٹ میں پہلی بار شریک تھی۔ یہ بھی پڑھیں: سونیا مصطفیٰ نے پہلی خاتون فیفافٹبال ریفری بن کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا شمالی کوریا نے اس سے قبل 2008، 2016 اور 2024 میں بھی یہ ٹائٹل جیتا تھا اور وہ واحد ملک ہے جس نے...
کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 27 ویں ترمیم کی جو تفصیلات سامنے آرہی ہیں وہ ہولناک ہیں، اپوزیشن کو اسے کلیتاً مسترد کرنا چاہئے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صدر پاکستان کے لیے تاحیات استثنا دینی، آئینی، جمہوری، سماجی و سیاسی ہر اعتبار سے غلط اور شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27 ویں ترمیم نظام انصاف پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔ پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کی جمہوریت کیا کیا گُل کِھلائے گی؟۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ وصیت، وراثت اور وڈیرہ شاہی پر پارٹی چلانے سے لے کر ممبران پارلیمنٹ کی خرید و فروخت،...
پاکستانی دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ افغانستان نے پاکستان کی تجارتی اور انسانیت دوست پیشکش کا عملی جواب نہیں دیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات کا تیسرا دور استنبول میں7 نومبر کو ختم ہوا، طالبان نے اس دوران اکثر غلط بیانی یا لاتعلقی کا حوالہ دیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی کے مطابق مذاکراتی عمل کے دوران پاکستان نے ترکیہ اور قطر کے مخلصانہ ثالثی کے مثبت اقدامات کو سراہا۔ترجمان کے مطابق پاکستان نے بار بار دہشت گردوں کی حوالگی کا مطالبہ کیا، طے شدہ دورانیے کے باوجود افغان حکومت نے دہشت گرد عناصرکے خلاف ٹھوس کارروائی نہیں کی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 4 سال میں افغان سر زمین سے پاکستان پر...
اسلام ٹائمز: 27ویں آئینی ترمیم ظاہری طور پر اصلاحات کا عنوان رکھتی ہے، مگر اس کے اثرات ریاستی طاقت کی مرکزیت، عدلیہ کی کمزوری، اور وفاقی ڈھانچے کے بگاڑ کی صورت میں سامنے آسکتے ہیں۔ آئین کی ہر ترمیم کا مقصد شہری حقوق، ادارہ جاتی توازن اور جمہوری بالادستی کو مضبوط کرنا ہونا چاہیئے، نہ کہ انہیں کمزور کرنا۔ جمہوریت صرف پارلیمنٹ کی عمارت میں نہیں بلکہ اداروں کی خودمختاری اور عوام کے شعور میں بستی ہے۔ حقیقی آئینی استحکام اسی وقت ممکن ہے جب ریاست کا ہر ستون اپنی حدود میں آزاد، جواب دہ اور متوازن رہے۔ تحریر: سید عباس حیدر شاہ ایڈووکیٹ پاکستان کے آئینی و سیاسی ڈھانچے میں 27ویں آئینی ترمیم کی تجویز نے ملک کی...
این اے 96جڑانوالہ ضمنی انتخابات،پیپلز پارٹی کا ن لیگ کی حمایت کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز جڑانوالہ(آئی پی ایس )این اے 96 جڑانوالہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کو بڑی حمایت مل گئی، پاکستان پیپلز پارٹی نے حمایت کا اعلان کر دیا۔این اے 96سے مسلم لیگ ن کے امیدوار بلال چوہدری کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، پیپلز پارٹی کے رائے شاہجہان کھرل ، رائے وقاص اسلم نے شرکت کی۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے طلال چوہدری کی موجودگی میں مکمل حمایت کا اعلان کر دیا، طلال چوہدری کی جانب سے حمایت کا خیر مقدم کیا گیا۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ...
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاریوں کی گھن گرج سنائی دی گئی۔ شاندار فلائی پاسٹ پیش کیاگیا۔پاک فضائیہ کے طیاریوں کی گھن گرج نے پریڈ گراؤنڈ میں موجود حاضرین کومسحور کر دیا۔پاکستانی لڑاکا طیارے فضا میں اڑے پریڈ میں جوش و جذبہ دیدنی تھا۔اس حوالے سے وفاقی وزیرِاطلاعات عطااللہ تارڑ سماجی رابطے کی سائٹ پر خصوصی طور پر پاک فضائیہ کو سراہا۔انہوں نے لکھا کہ ’پاکستان اور آذربائیجان کی دوستی زندہ باد۔ آج پاکستانی افواج اور جے ایف-17 تھنڈر طیارے آذربائیجان کی یومِ فتح پریڈ میں شرکت کر رہے ہیں، جو کاراباخ کی آزادی کی علامت ہے. قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے باکو میں مشترکہ عشائیے میں شرکت...
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27 ویں ترمیم کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں نامزد اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی محمود اچکزئی، نامزد اپوزیشن لیڈر سینٹ ناصرعباس، مصطفی نواز کھوکھراور دیگر رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ چھٹی کے دن آئین پر حملہ کیا گیا، پاکستان کے بنیادوں پر حملہ ہوا ہے یہ بھی 9/11 ہے، ہم سب کچھ جانتے ہوئے اپنے ارادے سے یہاں آئے ہیں، پاکستان پر بغیر الیکشن کے بد بخت ٹولہ قابض ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس ملک سے محبت کرنے والے لوگ ہیں، مجھ سے 5 دفعہ ملک کی آئین کی دفاع کا حلف لیا گیا، جھوٹے پروپیگنڈے کئے جارہے ہیں عوام کو غلط...
علامہ اقبالؒ کے یومِ ولادت پر قوم کے نام پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نہ صرف تحریکِ پاکستان کے فکری ستون تھے بلکہ قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کے حقیقی رفیقِ کار بھی رہے، جنہوں نے ہر مرحلے پر ان کی رہنمائی کی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مفکرِ پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ ولادت کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اقبالؒ کی فکر، وژن اور خودی کا فلسفہ آج بھی خصوصاً نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ کا درجہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نہ صرف تحریکِ پاکستان کے فکری ستون تھے بلکہ قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کے حقیقی رفیقِ کار بھی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو رات میں استثنیٰ سے متعلق معلوم ہوا تھا، انہوں نے فوری طور پر استثنیٰ کی شق نکالنے کی ہدایت دی۔ اسلام آباد میں اعظم نذیر تارڑ نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا 85 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے، امید ہے کمیٹی آج شام تک اپنا کام مکمل کرلے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے 140 اے کے حوالے سے اور بلوچستان کی نشستوں میں اضافے پر بات چیت ہونی ہے۔ وزیر قانون کا کہنا ہے کہ جسے مخالفت کرنی ہے وہ ووٹ کے ذریعے کرے، سیاست کے ذریعے نہیں۔
اجلاس سے خطاب کے دوران امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ دنیا بھر میں تبدیلی کی لہر کے اثرات ہیں، محب وطن قوتیں نئے عزم سے ملک و ملت کی ترقی کا عہد کریں، اجتماع عام کا مقصد نوجوانوں کو مایوسی سے نکالنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم کے زخم ابھی ختم نہیں ہوئے تو بڑی عجلت میں 27ویں ترمیم کے ذریعے عدلیہ کو ہی ختم کیا جارہا ہے جبکہ اس سے قبل پارلیمنٹ کو ربڑ اسٹمپ بنا دیا جاچکا ہے، حقیقت یہ ہے کہ ستائیس ویں ترمیم آئین وپارلیمنٹ کی روح کے منافی ہے، یہ صورتحال اسلامی جمہوری و فلاحی ملک کے لیے تشویشناک ہے، جماعت اسلامی...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے 148ویں یوم پیدائش پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ Today we honor & pay tribute to Dr. Allama Muhammad Iqbal, whose vision and philosophy were the foundation for Pakistan. His ideals of faith, self-reliance, and discipline continue to guide Pakistan and the Muslim world. #IqbalDay ???????? — Ishaq Dar (@MIshaqDar50) November 9, 2025 وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس ‘‘پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’’آج ہم ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جن کے وژن اور فلسفے نے پاکستان کی بنیاد رکھی۔...
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو رات میں استثنیٰ سے متعلق معلوم ہوا تھا، انہوں نے فوری طور پر استثنیٰ کی شق نکالنے کی ہدایت دی۔اسلام آباد میں اعظم نذیر تارڑ نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا 85 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے، امید ہے کمیٹی آج شام تک اپنا کام مکمل کرلے گی۔ان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے 140 اے کے حوالے سے اور بلوچستان کی نشستوں میں اضافے پر بات چیت ہونی ہے۔وزیر قانون کا کہنا ہے کہ جسے مخالفت کرنی ہے وہ ووٹ کے ذریعے کرے، سیاست کے ذریعے نہیں۔
کوالالمپور(ویب ڈیسک) ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی سرحد کے قریب تین کشتیوں کے ڈوبنے کے دلخراش واقعے میں 300 سے زائد تارکین وطن لاپتہ ہوگئے، جبکہ 10 افراد کو زندہ بچالیا گیا اور ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق ملائیشین میری ٹائم اتھارٹی نے بتایا کہ واقعہ تین دن قبل پیش آیا جب متعدد کشتیوں نے غیر قانونی طور پر ملائیشیا میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ کشتیوں میں میانمار، روہنگیا اور بنگلا دیشی تارکین وطن سوار تھے۔ رپورٹس کے مطابق، ابتدائی طور پر 300 سے زائد افراد ایک بڑے جہاز میں سوار تھے، جنہیں بعد میں تین چھوٹی کشتیوں میں تقسیم کیا گیا — ہر کشتی میں تقریباً 100...
کوالالمپور: ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی سرحد کے قریب تین کشتیوں کے ڈوبنے کے دلخراش واقعے میں 300 سے زائد تارکین وطن لاپتہ ہوگئے، جبکہ 10 افراد کو زندہ بچالیا گیا اور ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق ملائیشین میری ٹائم اتھارٹی نے بتایا کہ واقعہ تین دن قبل پیش آیا جب متعدد کشتیوں نے غیر قانونی طور پر ملائیشیا میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ کشتیوں میں میانمار، روہنگیا اور بنگلا دیشی تارکین وطن سوار تھے۔ رپورٹس کے مطابق، ابتدائی طور پر 300 سے زائد افراد ایک بڑے جہاز میں سوار تھے، جنہیں بعد میں تین چھوٹی کشتیوں میں تقسیم کیا گیا — ہر کشتی میں تقریباً 100 افراد موجود تھے۔...
چین کمبوڈیا کی ترقی اور خودمختاری کی حمایت جاری رکھے گا، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز بیجنگ (سب نیوز) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کمبوڈیا کی آزادی کی بہترویں سالگرہ کے موقع پر کمبوڈیا کے بادشاہ سہامونی کے نام مبارک باد کا پیغام بھیجا۔اتوار کے روز اپنے پیغام میں صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ 72 سالوں میں کمبوڈیا اپنے حالات کے مطابق ترقی کے راستے پر گامزن رہا ہے ،سیاسی استحکام اور اقتصادی ترقی جاری ہے اورعوام کی زندگی نمایاں طور پر بہتر ہو رہی ہے۔کمبوڈیا کے پڑوسی ملک اور آہنی دوست کی حیثیت سے چین اس پر دلی خوشی محسوس کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین کمبوڈیا کی...
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی ٹیم کو ہانگ کانگ سکسز کا ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ہانگ کانگ سپر سکسز ٹائٹل جیتنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مہارت، جذبے اور ٹیم ورک کا شاندار مظاہرہ پاکستان کی کرکٹ کے جذبے کو بہترین طریقے سے ظاہر کرتا ہے۔ Congratulations to the Pakistan Cricket Team and the entire nation on winning the Hong Kong Super Sixes title! ???? A fantastic display of skill, passion, and teamwork truly showcasing Pakistan’s cricketing spirit at its best.#PakistanCricket #HKSuperSixes pic.twitter.com/IUONQMCYXv —...
اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کی فرسٹ کمیٹی نے پاکستان کی 4 قراردادیں منظور کر لی ہیں۔ جنرل اسمبلی کی یہ مین کمیٹی تخفیفِ اسلحہ اور بین الاقوامی سلامتی سے متعلق امور سے نمٹتی ہے۔ کمیٹی نے متفقہ طور پر پاکستان کی 2 قراردادیں، علاقائی تخفیفِ اسلحہ اور علاقائی و ذیلی علاقائی سطح پر اعتماد سازی کے اقدامات، منظور کیں۔ دیگر 2 قراردادوں میں غیر ایٹمی ممالک کو ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال یا استعمال کی دھمکی سے بچانے کے لیے مؤثر بین الاقوامی انتظامات کی تشکیل، اور علاقائی و ذیلی علاقائی سطح پر روایتی اسلحے کے کنٹرول سے متعلق قراردادیں شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: اقوام متحدہ کے بعد امریکا نے بھی شامی صدر احمد الشرع پر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کاکہنا ہے کہ وزیراعظم گزشتہ رات آذربائیجان سے واپس آئے تھے،وزیراعظم کورات میں استثنیٰ سے متعلق معلوم ہوا تھا،وزیراعظم نے فوری طور پر استثنیٰ کی شق نکالنے کاکہا، وزیراعظم کا اقدام مستحسن ہے۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا 80فیصد کام مکمل ہو گیا ہے،ایم کیو ایم کے 140اے کے حوالے سے بات ہونی ہے،بلوچستان کی نشستوں میں اضافے پر بات چیت ہونی ہے،ان کاکہناتھا کہ پارلیمانی جماعتوں کوووٹ کا حق استعمال کرنا چاہئے،جسے مخالفت کرنی ہے ووٹ کے ذریعہ کرے، سیاست کے ذریعہ نہیں،ان کاکہناتھا کہ جے یوآئی اراکین کل کمیٹی اجلاس میں شریک ہوئے تھے،جے یو آئی اراکین نے...
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کل سفر میں تھے، رات پہنچنے پر معلوم ہوا کہ 27ویں آئینی ترمیم میں انہیں فوجداری مقدمات سے استثنیٰ دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صبح وزیراعظم نے ہمیں کہا کہ انہیں یہ استثنیٰ نہیں چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ 4 موضوعات پر ترامیم زیر غور ہیں، 80 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: 27ویں آئینی ترمیم: ہر جماعت کو رائے دینے کا حق ہے، تمام تجاویز کو دیکھا جائے گا، فاروق ایچ نائیک وزیر قانون نے کہا کہ آج شام تک ڈرافٹ منظور ہوسکتا ہے، جمعیت علمائے اسلام کو آکر بیٹھنا چاہیے، جس نے مخالفت بھی...
ستائیسویں ترمیم سےمتعلق سینیٹ، قومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹیوں کا اجلاس، آئینی عدالت کےقیام پرمشاورت مکمل
ستائیسویں ترمیم سےمتعلق سینیٹ، قومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹیوں کا اجلاس، آئینی عدالت کےقیام پرمشاورت مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) ستائیسویں آئینی ترمیم پر غور کے لیے سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹیوں کا اجلاس جاری ہے جس کے دوران آئینی عدالت کے قیام سے متعلق مشاورت مکمل کرلی گئی۔ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کمیٹی روم نمبر 5 میں ہو رہا ہے، اجلاس میں وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ، وزیر مملکت برائے ریلوے و خزانہ بلال اظہر کیانی، چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی قانون فاروق ایچ نائیک، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، پیپلزپارٹی کے نوید قمر شریک ہیں۔ منظور کاکڑ، ہدایت اللہ، بشیر احمد ورک، علی حیدر گیلانی، طاہر خلیل سندھو،...
ہانگ کانگ سکسز کے فائنل میں کویت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان ٹیم نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دی تھی۔ کویت نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 37 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔
اسلام آباد: ریاستِ جونا گڑھ پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو 78 برس مکمل ہو گئے۔ تاریخ کے اس سیاہ باب کی یاد آج بھی مظلوم کشمیریوں اور جونا گڑھ کے عوام کے دلوں پر تازہ ہے، جہاں بھارت نے 1947 میں زبردستی قبضہ کر کے پاکستان سے الحاق کے فیصلے کو پامال کیا۔ تفصیلات کے مطابق ریاست جونا گڑھ نے آزادی کے بعد باقاعدہ طور پر پاکستان سے الحاق کا فیصلہ کیا تھا، جس کی منظوری جونا گڑھ اسٹیٹ کونسل نے دی تھی۔ تاہم، بھارتی رہنما سردار ولبھ بھائی پٹیل نے نواب آف جونا گڑھ پر دباؤ ڈالا کہ وہ اپنا فیصلہ واپس لیں، مگر ناکامی کے بعد بھارت نے طاقت کے زور پر ریاست پر قبضہ...
اپوزیشن اتحاد نے مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان سربراہ اپوزیشن اتحاد محمود خان اچکزئی اور سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس نے کیا۔محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ آئین ریاست اور شہریوں کے درمیان عمرانی معاہدہ ہوتا ہے، مجھ سے آئین کے تحفظ کا 5 بار حلف لیا گیا ہے، عوام کو کوئی تسلیم نہیں کر رہا لہٰذا ہم عوام کے پاس جا رہے ہیں، جس طرح یہ آئین کی بنیادوں کو ہلا رہے ہیں ہمارے پاس اس تحریک کے سوا کوئی چارہ نہیں۔علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ 1971ء میں پاکستان ٹوٹا، اب پاکستان ایک مرتبہ پھر تاریخ...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے 27 ویں آئینی ترمیم میں شامل وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق واپس لینے کی ہدایت کردی۔ ہانگ کانگ سکسز فائنل: کویت کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے لکھا کہ "آذربائیجان سے واپسی پر مجھے بتایا گیا ہے کہ میری پارٹی کے چند سینیٹرز نے وزیراعظم کے استثنیٰ کے حوالے سے ترمیمی شق سینیٹ میں پیش کی جو کابینہ سے منظور شدہ مسودے میں شامل نہیں تھی۔ معزز سینیٹرز کے خلوص کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، میں نے انہیں یہ ترمیم فی الفور واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔ منتخب وزیراعظم یقیناً قانون اور...
(ویب ڈیسک ) نائب وزیر اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحٰاق ڈار اور ایرانی وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، اس دوران دوطرفہ تعلقات علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایران کے خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاک۔ایران تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا، ایرانی وزیرِ خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مذاکرات جاری رکھنے اور اختلافات کے پرامن حل پر زور دیا۔ بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا ایران نے پاک۔افغان کشیدگی میں کمی اور خطے کے استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔ وزیرِ خارجہ اسحٰاق ڈار نے ایرانی ہم...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ق کے صدر اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے جرمن سفیر اینا لیپل نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تجارت کے لیے عملی اقدامات پر زور دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین اور وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین بھی موجود تھے، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تجارت پر بات چیت ہوئی۔ جرمنی کی سفیر اینا لیپل نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور دوطرفہ تجارت بڑھانے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا، پاکستان اور جرمنی کے سرمایہ کاروں کے مابین جوائنٹ وینچرز کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ عالم اسلام متحد نہ ہوا...