تربت، رانا ثناء اللہ اور سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر مالک بلوچ سے ملاقات۔ آئینی ترمیم کی حمایت کی درخواست
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
گزشتہ شب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، رانا ثناء اللہ اور دیگر حکومتی اراکین نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات کرتے ہوئے 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کی درخواست کی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے سابق نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کی درخواست کی ہے۔ متعدد ذرائع کے مطابق گزشتہ شب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، وزیراعظم کے معاون خصوصی رانا ثناء اللہ اور دیگر حکومتی اراکین نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات کی۔ بلوچستان کے ضلع تربت میں ڈاکٹر مالک بلوچ کی رہائشگاہ میں ہونے والی ملاقات میں 27ویں آئینی ترمیم اور ملک کی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ جس کے دوران حکومتی اراکین نے نیشنل پارٹی کے سربراہ سے درخواست کی کہ وہ 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کریں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: آئینی ترمیم کی حمایت 27ویں آئینی ترمیم بلوچ سے
پڑھیں:
27ویں آئینی ترمیم بالکل بے ضرر ہے، رانا ثنااللہ
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم بالکل بے ضرر ہے اور اس سے کسی کو نقصان نہیں پہنچے گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اس ترمیم کے بارے میں میڈیا اور اپوزیشن نے ایسے خدشات پھیلا دیے ہیں جیسے اس کے منفی نتائج براہِ راست سامنے آ جائیں گے، مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔
رانا ثنااللہ نے بتایا کہ ترمیم 4 بنیادی حصوں پر مبنی ہے اور آئین کے آرٹیکل 243 میں تبدیلیاں مسلح افواج کے اسٹریکچر اور کمانڈ اسٹریکچر سے متعلق ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص میں اللہ نے پاکستان کو کامیابی دی اور مسلح افواج نے اپنے سے 5 گنا بڑی فوج اور 10 گنا بڑی معیشت والے دشمن کو شکست دی۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ یہ ترمیم مفید ہے اور اس سے کسی کو فرق نہیں پڑے گا، اس ضمن میں پھیلا ہوا خوف بے بنیاد ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں