ممتاز گلوکار اے نئیر کی وفات کو 9 برس بیت گئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
کراچی:
پاکستانی فلمی موسیقی کے سنہری دور کے معروف گلوکار اے نئیر کو ان کے چاہنے والوں سے جدا ہوئے آج 9 برس مکمل ہو گئے ہیں۔
اے نئیر نے اپنے کیریئر میں چار ہزار سے زائد فلمی گیت گائے اور اپنی سریلی آواز کے جادو سے لاکھوں دلوں کو مسحور کیا۔ انہیں بہترین گلوکاری پر صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سمیت پانچ بار نگار ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔
اصل نام آرتھر نیئر رکھنے والے اے نئیر 17 ستمبر 1950 کو ساہیوال کے قریبی گاؤں رانسن آباد میں پیدا ہوئے اور 1974 میں فلم بہشت سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔
ان کے گائے ہوئے گیت شاہد، ندیم، وحید مراد اور دیگر فلم اسٹارز پر فلمائے گئے جو آج بھی سننے والوں کے دلوں کو چھو جاتے ہیں۔ خاص طور پر گانا دلدارا نے عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی اور موسیقی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔
اے نئیر کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت نے پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا۔ تاہم 11 نومبر 2016 کو لاہور میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث یہ عظیم گلوکار ہم سے رخصت ہو گئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اے نئیر
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں حالاے نشل کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، رُکن برطانوی پارلیمنٹ
برطانوی ایوانِ بالا کے رکن لارڈ قربان حسین نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات نسل کُشی کی طرف جارہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لارڈ قربان حسین نے برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کی انسانی حقوق کی صورتحال پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کے مطابق وہاں کے حالات نسل کشی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔
انہوں نے جینوسائڈ واچ کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے برطانوی حکومت سے پوچھا کہ وہ ان انتباہات کو کس حد تک سنجیدگی سے لیتی ہے اور ممکنہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے کیا اقدامات کر رہی ہے۔
جواب میں برطانوی حکومت کی جانب سے پارلیمانی انڈر سیکرٹری لارڈ کولنز نے کہا کہ برطانیہ انسانی حقوق سے متعلق اپنے دیرینہ مؤقف پر قائم ہے اور بھارتی پولیس یا سکیورٹی فورسز کے خلاف مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات کی مکمل، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی حمایت کرتا ہے۔