شادی شدہ پروڈیوسر نے کس کام کیلئے مجبور کیا؟ اداکارہ نے شرمناک راز سے پردہ اٹھادیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
بھارتی فلمی اداکارہ رینوکا شاہانے نے بھارتی فلم انڈسٹری میں اداکارؤں کے جنسی استحصال کے ایک اور واقعے سے پردہ اٹھادیا۔
زوم ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں رینوکا نے بتایا کہ ایک مرتبہ ایک ساڑھی بزنس مین ان کے گھر آیا اور ایک حیران کن پیشکش کی، جس میں انہیں نہ صرف برانڈ اینڈورس کرنے کے لیے کہا گیا بلکہ یہ بھی کہا گیا کہ معاوضے کے لیے پروڈیوسر کے ساتھ رہنا ہوگا۔ رینوکا اور ان کی والدہ اس بات پر حیران رہ گئیں اور رینوکا نے یہ پیشکش ٹھکرادی۔
رینوکا نے بتایا کہ اس طرح کے حالات میں خود کو محفوظ رکھنا آسان نہیں ہوتا کیونکہ انکار کرنے پر منصوبوں سے نکالا جا سکتا ہے اور ادائیگی سے محروم بھی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا یہ لوگ بدلہ لینے آتے ہیں اور دوسروں سے کہتے ہیں کہ آپ کو پروجیکٹ میں نہ لیں۔
رینوکا نے مزید بتایا کہ یہ معاملہ صرف ان کے ساتھ نہیں ہوا، بلکہ معروف اداکاراؤں جیسے رویینا ٹنڈن کو بھی ایسے حالات کا سامنا کرنا پڑا۔ رویینا کو کبھی کبھار فلمی شوٹس کے دوران اپنا کمرہ بدلنا پڑتا تاکہ کوئی ان کی جگہ کا پتہ نہ لگا سکے اور پریشانی پیدا نہ ہو۔
رینوکا نے واضح کیا کہ اس واقعے کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور اب یہ معاملہ ماضی کا حصہ ہے، تاہم اس سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ بھارتی فلمی صنعت میں خواتین کو کام کے دوران غیر اخلاقی دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رینوکا نے
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔