Nawaiwaqt:
2025-11-10@04:50:16 GMT

فضل الرحمن دبئی چلے گئے

اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT

فضل الرحمن دبئی چلے گئے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن بیرون ملک چلے گئے۔ ذرائع کے مطابق فضل الرحمن غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے کراچی سے دبئی روانہ ہوئے۔ فضل الرحمن کے بیٹے اسد محمود بھی ساتھ روانہ ہوئے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: فضل الرحمن

پڑھیں:

پاکستان کا بوسیدہ نظام عوامی دھکے کی مار ہے ،عنایت الرحمن

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نوشہرہ (این این آئی) امیر جماعت اسلامی ضلع نوشہرہ حاجی عنایت الرحمن نے کہا ہے کہ اکیسویں صدی کا موجودہ عشرہ انقلابی تبدیلیوں میں سر فہرست ہے پاکستان کا بوسیدہ نظام اب ایک عوامی دھکے کی مار ہے جس کے لئے حافظ نعیم الرحمن نے پاکستان کے مظلوم عوام کو 21,22,23نومبر مینار پاکستان کے سائے تلے قیام پاکستان کے نامکمل ایجنڈے کی تکمیل کے لیے ،بدل دو نظام ،کے نعرے کے تحت بلایا ہے نظام کی تبدیلی کی اس عظیم تحریک کا یہ اجتماع عام ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے ضلعی ہیڈکوارٹر میں ضلعی مجلس شوری ،زون اور مقامی سطح کی قیادت کے ساتھ اظہار خیال کرتے ہوئے کیا حاجی عنایت الرحمان نے مزید کہا کہ گلوبل سرمایہ دارانہ نظام کے مرکز نیویارک میں ایک مسلمان زہران ممدانی کے ہاتھوں شکست نے ثابت کیا کہ نامساعد حالات کے باوجود انقلابات اور تبدیلیاں ممکن ہیں انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بنگلہ دیش کے شہروں اور دیہاتوں نے بھی اس حقیقت کی گواہی دی ہے انہوں نے کہا کہ ،بنوقابل اور عوامی کمیٹیوں کے زریعے پاکستان کے عوام خصوصا نوجوان انقلابی چھتری کی نیچے متحد ہو رہے ہیں اور ضلع نوشہرہ مینار پاکستان لاہور کے مقام پر تین روزہ اجتماع عام اور بدل دو نظام میں فعال اور ہراول دستے کا کردار ادا کرے گا۔

خبر ایجنسی گلزار

متعلقہ مضامین

  • جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کراچی سے دبئی روانہ
  • ایئر کرافٹ انجینئرز، پی آئی اے تنازع،9 پروازیں منسوخ، 18 تاخیر کا شکار
  • سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے انتظامات پر معاہدہ طے پا گیا
  • چیف جسٹس پاکستان کل ترکیے کے دورے پر روانہ ہونگے
  • پاکستان کا بوسیدہ نظام عوامی دھکے کی مار ہے ،عنایت الرحمن
  • چیف جسٹس آف پاکستان آئندہ ہفتے بیرونِ ملک روانہ ہوں گے
  • پری ورلڈکپ کوالیفائر کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم بنگلادیش روانہ
  • دبئی میٹنگ میں ایشیا کپ ٹرافی تنازع زیرِبحث، آئی سی سی نے مدد کی پیشکش کردی
  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان روانہ