لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )  معروف صحافی اور سینئر میڈیا پروفیشنل اظہر جاوید کو سماء ٹی وی پاکستان کا بیورو چیف برائے برطانیہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اظہر جاوید کو براڈکاسٹ جرنلزم میں 28 سال سے زائد کا تجربہ حاصل ہے، اور وہ سیاسی رپورٹنگ، نیوز روم لیڈرشپ اور بین الاقوامی میڈیا آپریشنز کے شعبوں میں وسیع مہارت رکھتے ہیں۔

اپنے شاندار کیریئر کے دوران انہوں نے پاکستان کے کئی بڑے میڈیا اداروں میں اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں، جن میں اے آر وائی نیوز میں بیورو چیف برطانیہ و یورپ، دنیا میڈیا گروپ میں ہیڈ آف انٹرنیشنل نیوز آپریشنز، جیو نیوز کے یوکے نمائندہ اور آزاد ڈیجیٹل پاکستان کے رپورٹر شامل ہیں۔

ہتک عزت دعویٰ ؛وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بطور گواہ سیشن کورٹ میں پیش

اظہر جاوید کو پاکستانی سیاست اور بین الاقوامی امور پر ان کی گہری بصیرت اور جامع رپورٹنگ کے باعث پہچانا جاتا ہے۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو، سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف کی سیاسی سرگرمیوں کی کوریج کی۔

سن 2005 سے 2007 کے دوران انہوں نے بینظیر بھٹو اور نواز شریف کے درمیان تاریخی "چارٹر آف ڈیموکریسی" سے متعلق پیش رفت کو تفصیل سے رپورٹ کیا، جو پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک اہم موڑ تھا۔

بطور سیاسی و بین الاقوامی تجزیہ کار، اظہر جاوید مختلف پاکستانی ٹاک شوز میں باقاعدگی سے شریک ہوتے رہے ہیں، جہاں وہ ملکی و عالمی امور پر تبصرہ اور تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ لندن میں مقیم ہونے کے ناطے انہوں نے برطانیہ اور یورپ میں پاکستانی کمیونٹی کی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے اور ان کی سماجی و سیاسی خدمات کو نمایاں کیا ہے۔

علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرانے کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل 

اپنی نئی ذمہ داری کے حوالے سے اظہر جاوید نے کہا’’سماء ٹی وی کی نمائندگی کرنا میرے لیے باعثِ فخر ہے۔ میں بین الاقوامی خبروں کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے، ذمہ دار صحافت کو فروغ دینے اور پاکستان کے مثبت تشخص اور بیرونِ ملک پاکستانی کمیونٹی کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کا خواہاں ہوں۔‘‘

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: بین الاقوامی اظہر جاوید پاکستان کے انہوں نے

پڑھیں:

مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان برائے غیرملکی میڈیا مقرر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251103-01-8
اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے مشرف زیدی کوغیر ملکی میڈیا کے لیے ترجمان مقرر کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے ایکس پر مشرف زیدی کی تقرری کا نوٹیفکیشن شیئر کیا۔ نوٹیفکیشن میں لکھا گیا ’’مشرف زیدی کو وزیر اعظم کا غیر ملکی میڈیا کے لیے ترجمان فوری طور پر اور اگلے احکامات تک کے لیے تعینات کیا جاتا ہے‘‘۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات اور کابینہ ڈویژن سے درخواست کی جاتی ہے کہ اس حوالے سے مزید کارروائی کریں۔اپنے پیغام میں عطااللہ تارڑ نے لکھا’’ خوش آمدید، آپ ہماری ٹیم کے لیے ایک بہترین اضافہ ہیں۔ گزشتہ چند ماہ آپ کے ساتھ کام کرنا خوشگوار تجربہ رہا، امید ہے کہ یہ ٹیم ورک اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔مشرف زیدی، جو وزیرِ اعظم کے سرکاری کارکردگی اور اختراعات کے کوآرڈینیٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، نے اپنی لنکڈ اِن پروفائل کے مطابق لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز)سے اکنامکس میں بی ایس سی (آنرز)کی ڈگری حاصل کی، جبکہ نیویارک کے بارک کالج سے پالیسی تجزیہ اور نان پرافٹ مینجمنٹ میں ماسٹر آف پبلک ایڈمنسٹریشن کی ڈگری حاصل کی۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ میں سیاسی پناہ کے خواہشمندوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ
  • چار وزراء سے پرو چانسلر کا عہدہ واپس، اسماعیل راہو سرکاری جامعات کے پرو چانسلر ہوں گے
  •  فیلڈ مارشل کو ملنے والا اعزاز پوری پاکستانی قوم کے لیے باعث فخر ہے، جاوید اقبال انصاری 
  • معروف سیاسی و سماجی شخصیت میر مصطفی مدنی گلگت بلتستان کو قائم مقام وزیراعلی بنائے جانے کا امکان
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات
  • مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان برائے غیرملکی میڈیا مقرر
  • مشرف علی زیدی وزیر اعظم کے ترجمان برائے غیرملکی میڈیا مقرر
  • مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان مقرر
  • بین الاقوامی میڈیا کیلئے مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان مقرر،نوٹیفکیشن جاری