برطانیہ میں سیاسی پناہ کے خواہشمندوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن: برطانیہ میں سیاسی پناہ کے خواہشمند افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے جبکہ دوسری طرف یہ معاملہ حکمرانوں کے لیے بھی ایک لمحہ فکر بن گیا ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطاب برطانیہ میں سیاسی پناہ کے لیے درخواست دینے والے افراد کی تعداد اب تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سرکاری اعداد و شمار سے یہ واضح ہوتا ہے کہ پناہ کی درخواستوں میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس میں مزید اضافے کا امکان ظاہرکیا جا رہا ہے۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ تارکین وطن کی بڑی تعداد انگلش چینل کے راستے برطانیہ پہنچ رہی ہے، جس کے باعث امیگریشن حکام پر دباو¿ بڑھتا جارہا ہے، حتیٰ کہ یورپی ممالک فرانس اور جرمنی میں پناہ کی درخواستوں میں نمایاں کمی ریکارڈکی گئی ہے، یہی وجہ ہے کہ برطانیہ کی جانب رخ کرنے والے پناہ گزینوں کا تناسب مزید بڑھ گیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ آج ایک بار پھر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 1300 روپے اضافے کے بعد 423,862 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1115 روپے اضافے کے بعد363,393 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 333,122 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 13 ڈالر اضافے کے بعد 4,015 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا