سندھ ہائیکورٹ نے ایس آئی یو اہلکاروں کی جانب سے شہری کے اغواء اور تاوان طلب کرنے کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل، پراسکیوٹر جنرل سندھ، ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر، ایس ایس پی ایس آئی یو و دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔

ہائی کورٹ میں ایس آئی یو اہلکاروں کی جانب سے شہری مشتاق علی شاہ کے اغواء اور تاوان طلب کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواستگزار کی وکیل بشرا عباس ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ 24 اکتوبر کی شام کو اورنگی ٹاؤن سے ایس آئی یو پولیس اہلکاروں اور کچھ پرائیویٹ افراد نے اغوا کیا۔ اغوا کرنے کے بعد ایس آئی یو سینٹر کے پرائیویٹ ٹارچر سیل میں رکھا گیا۔

درخواستگزار کو جانے سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی اور 20 لاکھ تاوان طلب کیا گیا۔ کچھ روز قبل بھی ایس آئی یو کی حراست میں نوجوان عرفان بلوچ کی ہلاکت ہوئی ہے۔

آئی جی سندھ کو واقعے کی انکوائری کا حکم دیا جائے۔ محکمہ داخلہ سندھ سے ایس آئی یو کی تشکیل سے متعلق جواب بھی طلب کیا جائے۔

ایڈووکیٹ جنرل، پراسکیوٹر جنرل سندھ، ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر، ایس ایس پی ایس آئی یو و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا۔ عدالت نے فریقین سے 3 نومبر تک جواب بھی طلب کیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایس آئی یو تاوان طلب

پڑھیں:

راولپنڈی میں ٹیکس نہ جمع کرانے پر اسکول وین بچوں سمیت بند، سیکرٹری ٹرانسپورٹ کا نوٹس

راولپنڈی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ٹریفک اہلکاروں نے ٹیکس جمع نہ کرانے پر اسکول وین کو بچوں سمیت بند کر دیا۔ ریجنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ کے عملے نے وین کا ٹوکن شارٹ ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو اولڈ جی ٹی ایس دفتر میں دھوپ میں کھڑا کر دیا۔ اس دوران سرکاری اسکول کے بچے تقریباً ایک گھنٹے تک شدید گرمی میں وین کے اندر بیٹھے رہے اور سخت پریشانی کا شکار رہے۔ تمام بچوں کا تعلق ڈھوک رتہ کے علاقے سے تھا۔
ڈرائیور نے حکام سے درخواست کی کہ بچوں کو گھروں تک چھوڑنے کی اجازت دی جائے، تاہم عملے نے یہ درخواست مسترد کر دی۔ واقعہ میڈیا پر آنے کے بعد سیکرٹری ٹرانسپورٹ ریجنل اتھارٹی سید اسد عباس نے ایکسپریس نیوز کی خبر پر فوری ایکشن لیا۔
سید اسد عباس نے بچوں کو فوری طور پر گھروں تک بحفاظت پہنچانے کی ہدایت جاری کی، تاہم ساتھ ہی واضح کیا کہ ڈرائیور نے قواعد و ضوابط (SOPs) کی خلاف ورزی کی ہے کیونکہ لوڈر گاڑی کو اسکول وین کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، اس لیے انہیں محفوظ طریقے سے گھر پہنچایا جائے، مگرڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ای چالان کے نام پر بھاری جرمانوں کیخلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع
  • سی سی ڈی کے انسپکٹر نے اہلکاروں کے ہمراہ شہری کو اغواء کرلیا
  • کراچی: اسماعیل راہو نے نویں جماعت کے نتائج میں نمبرز جاری نہ کرنے کا نوٹس لے لیا
  • ضیاء الحسن لنجار کی سندھ بار کونسل کے انتخابات میں شرکت کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • سابق وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم
  • اغوا کے بعد متاثرہ فیملی کیخلاف ہی مقدمہ کرنے پر پولیس اہلکاروں کیخلاف تحقیقات کا حکم 
  • راولپنڈی میں ٹیکس نہ جمع کرانے پر اسکول وین بچوں سمیت بند، سیکرٹری ٹرانسپورٹ کا نوٹس
  • پنجاب: غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں سمیت کسی غیرملکی کو پراپرٹی کرائے پر دینے والوں کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم
  • کراچی میں نامعلوم ملزمان کی گھر میں گھس کر فائرنگ، افغان شہری قتل