بلوچستان میں انسداد اسمگلنگ آپریشن؛ منشیات سمیت 70 کروڑ کی اشیا ضبط
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
فرنٹیئر کور نارتھ بلوچستان اور کوئٹہ کسٹمز نے انسدادِ اسمگلنگ کے لیے ایک مشترکہ اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے اسمگل شدہ سگریٹس، چھالیہ اور چائے برآمد کرلی۔
انسداد اسمگلنگ کی اس بڑی کارروائی میں 10ٹرک ضبط کر کے کسٹمز وئیر ہاؤس منتقل کردیے گئے ہیں۔ اس کامیاب آپریشن میں ضبط شدہ اشیا کی مالیت تقریباً 70 کروڑ روپے ہے۔
واضح رہے کہ پچھلے3ہفتوں میں انسداد اسمگلنگ کی کارروائیوں میں اربوں روپے مالیت کا سامان ضبط کیا گیا ہے ، جس میں 70سے زائد لگژری گاڑیاں، سگریٹس، چائے، کپڑا، چھالیہ اور منشیات شامل ہیں۔
وفاقی حکومت اورعسکری قیادت کی ہدایت پر اسمگلنگ کے ناسور کیخلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس حوالے سے کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے بتایا کہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے شانہ بشانہ اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دُشمن عناصر کو مُلکی معیشت اور قومی سلامتی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ اسمگلنگ کے ناسور کے مکمل خاتمے تک فرنٹیئر کور نارتھ بلوچستان اور کوئٹہ کسٹمز کی کارروائی جاری رہیں گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :