مسلم کالونی میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن، 200 ارب مالیت کی سرکاری اراضی واگزار
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
مسلم کالونی میں غیر قانونی تعمیرات آپریشن میں 200 ارب مالیت کی سرکاری اراضی واگزار
سی ڈی اے انفورسمنٹ اور ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا مسلم کالونی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کی تفصیلات جاری کی گئیں۔ غیر قانونی قبضے میں لی گئی 700 کینال سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی۔
آپریشن کے نتیجے میں غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ گھروں کو مسمار کیا گیا جبکہ آپریشن سے قبل مقامی رہائشیوں کو متعدد نوٹسز جاری کیے گئے۔ علاقے میں مزید غیر قانونی آبادکاری کا عمل بھی جاری تھا۔
آپریشن کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر اور سی او ایم سی آئی کی جانب سے کی گئی۔ آپریشن سے قبل جگہ خالی کرنے کے لیے اعلانات بھی کروائے گئے۔
مقامی افراد سے اپیل ہے کہ آپریشن ٹیمز کے ساتھ تعاون کیا جائے، ضلعی انتظامیہ
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: غیر قانونی تعمیرات
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ کے ایل ایچ آر دورے میں پروٹوکول کی خلاف ورزی، ڈاکٹر کو شوکاز نوٹس جاری
پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے لیڈی ریڈنگ اسپتال (ایل ایچ آر) کے دورہ ایمرجنسی کے دوران پروٹوکول اور کوآرڈینیشن کی مبینہ خلاف ورزی پر اسپتال انتظامیہ نے متعلقہ ڈاکٹر سے وضاحت طلب کر لی۔
دورہ اس وقت کیا گیا جب وزیراعلیٰ دہشت گردی سے متاثرہ اہلکاروں کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر دورے کے دوران حالات کے مطابق مناسب انتظامات کرنے میں ناکام رہے۔
انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا کہ متعلقہ ڈاکٹر نے نہ اپنا تعارف کروایا اور نہ ہی وزیر اعلیٰ کو ضروری بریفنگ فراہم کی، جو کہ اسپتال پروٹوکول کے بنیادی تقاضوں کے منافی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق یہ عمل ’’پروٹوکول اور کوآرڈینیشن کی سنگین خلاف ورزی‘‘ ہے، جس پر ڈاکٹر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئندہ تین روز کے اندر اپنی پوزیشن واضح کریں۔
اس سلسلے میں اسپتال انتظامیہ نے متعلقہ ڈاکٹر کو باقاعدہ شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔