چوری کا شبہ ؛ 8 افراد کو دہکتے انگاروں پر چلایا گیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
سٹی 42: موسیٰ خیل کے علاقے کوٹ خان محمد میں ایک افسوس ناک اور حیران کن واقعہ پیش آیا ہےجہاں دکان میں چوری کے شبے پر مقامی جرگے نے رسم کے نام پر آٹھ افراد کو آگ کی انگاروں پر چلایا یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جس نے پورے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑا دی۔
علاقہ مکینوں کے مطابق دکان میں چوری کے بعد جرگہ بلایا گیا تھا، جہاں دکاندار کے شدید اصرار پر مشتبہ افراد کو سزا کے طور پر دہکتے انگاروں پر چلایا گیا اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا تاہم یہ غیر انسانی اور فرسودہ طریقۂ کار علاقے کی سماجی اور قانونی صورتحال پر سوالیہ نشان ہے۔
نئی بننے والی واسا ایجنسیوں میں تقرروتبادلے
ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل رزاق خجک نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ کو ایسے واقعے کی اطلاع موصول ہو چکی ہے اور اس پر تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ قانون سے بالاتر کوئی اقدام قبول نہیں ہوگا۔
دوسری جانب شہریوں اور سماجی حلقوں نے اس غیر انسانی سلوک پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا ہےعوامی رائے ہے کہ جدید دور میں اس قسم کی رسومات نہ صرف انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں بلکہ پشتون روایات کی بھی غلط تشریح ہےعلاقے میں خوف بے چینی اور سخت ردعمل پایا جا رہا ہے جبکہ انتظامیہ واقعے کی مکمل رپورٹ جلد جاری کرنے کا عندیہ دے رہی ہے۔
محسن نقوی کی انگلینڈ کے وزرا کے ساتھ مجرموں کی حوالگی پر اہم بات چیت
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بابوسر ٹاپ 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
مقامی انتظامیہ کے مطابق بابوسر ٹاپ اور گرد و نواح میں دو طرفہ سڑک کی بحالی اور صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ سڑک کی مکمل بحالی اور محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانے کے پیشِ نظر روڈ کو 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بابوسر ٹاپ روڈ 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق بابوسر ٹاپ اور گرد و نواح میں دو طرفہ سڑک کی بحالی اور صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ سڑک کی مکمل بحالی اور محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانے کے پیشِ نظر روڈ کو 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور پولیس و ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ مزید معلومات اور تازہ ترین صورتحال سے آگاہی کے لیے ڈپٹی کمشنر دیامر آفس 05812920055 دیامر پولیس کنٹرول روم 05812930037 پولیس ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کریں۔