اندرون ملک 6 پروازیں منسوخ، درجنوں تاخیر کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
ایئرلائنز کے انتظامی مسائل کے سبب آج ملک بھر میں اندرون ملک 6 پروازیں منسوخ اور 37 دیگر پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق مختلف شہروں کے ایئرپورٹس پر مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کی پی آئی اے نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت
فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے گوادر جانے والی قومی ایئر کی 2 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اسی طرح کراچی سے سکھر کی 2 پروازیں بھی منسوخ ہو گئی ہیں، جبکہ فیصل آباد سے دبئی جانے والی 2 پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر آج 16 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، جبکہ لاہور میں 12 پروازیں روانگی میں دیر کا سامنا کر رہی ہیں۔ کراچی اور پشاور ایئرپورٹس پر بھی پانچ پانچ پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
مسافروں کو ایئرلائنز کی انتظامی مشکلات کے باعث سفر میں دقتوں کا سامنا ہے اور متعلقہ حکام کی طرف سے شیڈول میں تبدیلی کی اطلاعات فراہم کی جا رہی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان پروازیں منسوخ فلائٹ شیڈول.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان پروازیں منسوخ فلائٹ شیڈول پروازیں منسوخ تاخیر کا شکار
پڑھیں:
حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
فائل فوٹوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔
سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔