اندرون ملک کی 6 پروازیں منسوخ، 37 میں تاخیر
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
--فائل فوٹو
ایئرلائنز کے انتظامی مسائل کی وجہ سے آج اندرون ملک کی 6 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ 37 تاخیر کا شکار ہیں۔
فلائیٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے گوادر کی قومی ایئر کی دو پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں۔
ترک عالمی نشریاتی ادارہ ٹی آر ٹی کے مطابق بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے 500 پروازیں منسوخ کر دیں
کراچی سے سکھر کی قومی ایئر کی 2 پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں جبکہ فیصل آباد سے دبئی کی قومی ایئر کی 2 پروازیں بھی منسوخ ہوگئیں۔
فلائیٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ کی 16 اور لاہور کی 12 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
فلائیٹ شیڈول کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کی 5 اور پشاور کی بھی 5 پروازوں میں تاخیر ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پروازیں منسوخ کے مطابق
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔