Nawaiwaqt:
2025-12-11@09:10:21 GMT

گردشی قرضہ ایک بارپھر بے قابو، رواں برس 734 ارب اضافے کا خطرہ

اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT

گردشی قرضہ ایک بارپھر بے قابو، رواں برس 734 ارب اضافے کا خطرہ

توانائی کے بحران سے نبردآزما ہوتے ہوئے ملک کے بجلی کے شعبے میں گردشی قرضہ ایک بار پھر بےقابو ہونے کے خطرے سے دوچار ہے۔اگر مؤثر اصلاحاتی منصوبہ فوری نافذ نہ کیا گیا تو رواں مالی سال میں گردشی قرضے میں 734 ارب روپے کا بھاری اضافہ ہوسکتا ہے۔ تاہم حکومت نے آئی ایم ایف کے میمورنڈم آف فنانشل اینڈ اکنامک پالیسیز (MEFP) کے تحت طے شدہ اقدامات پر عملدرآمد کے ذریعے اس اضافی بہاؤ کو صفر تک لانے کا ہدف رکھا ہے۔موجودہ صورتحال میں اگر پالیسی ’جوں کی توں‘ رہی تو جون 2026 کے اختتام تک گردشی قرضہ موجودہ 1.

615 ٹریلین روپے سے بڑھ کر 2.35 ٹریلین روپے تک پہنچ سکتا ہے۔وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مالی سال 2025-26 کے لیے گردشی قرضہ مینجمنٹ پلا ن کی منظوری دے دی ہے، اس منصوبے کے تحت ٹیرف ری بیسنگ، تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات میں کمی اور ریکوریز میں بہتری جیسے اقدامات کے ذریعے رواں سال گردشی قرضے کے بہاؤ کو محدود کرتے ہوئے تقریباً 522 ارب روپے تک رکھا جائے گا۔ساتھ ہی حکومت کی ملکیتی پاور پلانٹس اور آئی پی پیز کو 400 ارب روپے کے قریب ادائیگیاں اور 120 ارب روپے کے پرنسپل کی مد میں واپسی بھی شامل ہے تاکہ قرضے کا مجموعی حجم ’نیوٹرل‘ رکھا جا سکے۔رپورٹ کے مطابق جولائی 2025 کے اختتام پر گردشی قرضہ 1.614 ٹریلین روپے تھا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ارب روپے

پڑھیں:

10سال میں پاکستان کو1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنائینگے،احسن اقبال

 

اسلام آباد:(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سےامریکہ پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری، بیورو آف ایجوکیشنل اینڈ کلچرل افیئرز شیری کینسن ہال نےوفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔

ملاقا ت کے دورا ن گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات دیرینہ اور تاریخی تعلقات ہیں امریکہ سے قومی ترقی میں شراکت داری کا تعلق چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ سائنسی اور تعلیمی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔ فل برائٹ پروگرام کے تحت پاکستانی طلبہ امریکہ میں اعلی تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ احسن اقبال نے کہا کہ انسانی وسائل کی ترقی وہ بنیادی سافٹ ویئر ہیں جو انفراسٹرکچر کو فائدہ مند بناتے ہے معیاری یونیورسٹیاں اور اعلی تعلیمی نظام ملک کو سپر پاور بناتے ہیں ۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کا مرتکب ہو رہا ہے۔پاکستان کو 2035 تک ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کے لئے کوشاں ہیں اڑان پاکستان کے تحت تعلیمی شعبہ میں بنیادی اصلاحات لا رہے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان امریکہ نالج کاریڈور کے ذریعہ آئندہ دس برسوں میں 10,000 معیاری پی ایچ ڈی تیار کرنا چاہتے ہیں۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں

متعلقہ مضامین

  • سال 2026 میں گردشی قرضہ خطرناک حد تک بڑھنے کا خدشہ
  • پاور ہولڈنگ کمپنی کے 569.6 ارب روپے قرضے کی سیٹلمنٹ ہوگئی ہے، وفاقی وزیر
  • 10سال میں پاکستان کو1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنائینگے،احسن اقبال
  • سونا 1200روپے مہنگا، قیمت فی تولہ 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے ہوگئی
  • صارفین خبردار! گردشی قرض کے خاتمے کیلئے بجلی نرخ بڑھانے کا فیصلہ
  • 20 لاکھ روپے تک کے بلا سود قرضے، حکومت نے نوجوانوں کو خوشخبری سنا دی
  • آئل مارکیٹنگ کمپنیوں، ڈیلرز کے مارجن میں اضافہ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ
  • پنجاب حکومت کا چین کے ساتھ زرعی تعاون بڑھانے پر اتفاق، کسانوں کو قرضے جاری
  • سونا ایک بار پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟