آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے نوجوانوں کے لیے بلاسود قرضہ اسکیم کی منظوری دیتے ہوئے ایک لاکھ سے 20 لاکھ روپے تک کے قرضے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ سہولت 18 سے 40 سال تک کے مرد، خواتین اور خواجہ سرا نوجوانوں کو دی جائے گی جو کاروبار شروع کرنے میں دلچسپی رکھتے ہوں اور ریاستی باشندہ ہوں۔

وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی منظوری کے بعد محکمہ سمال انڈسٹریز کارپوریشن نے باضابطہ اشتہار جاری کردیا ہے۔

جاری کردہ معلومات کے مطابق قرضہ فارم محکمہ اسمال انڈسٹریز کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیے جاسکیں گے، جبکہ انہیں 20 جنوری تک جمع کروایا جا سکے گا۔

محکمہ کے مطابق ہنر مند اور اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو قرضوں میں ترجیح دی جائے گی۔

قرضے آبادی کے تناسب سے تقسیم کیے جائیں گے اور ان پر کوئی سود نہیں لیا جائے گا، جبکہ سود کی ادائیگی آزادکشمیر حکومت خود کرے گی۔

اس اسکیم کے تحت قرضے دی بینک آف آزاد جموں و کشمیر کے تعاون سے جاری کیے جائیں گے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ریاست میں نوجوانوں کو کاروباری مواقع فراہم کرنا اور معاشی طور پر خود کفیل بنانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آزاد کشمیر حکومت بلا سود قرضے فیصل ممتاز راٹھور وزیراعظم وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا زاد کشمیر حکومت بلا سود قرضے فیصل ممتاز راٹھور وی نیوز نوجوانوں کو

پڑھیں:

سونے کی قیمت 19 ڈالر کی کمی ریکارڈ

عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1 ہزار 900 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 41 ہزار 862 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی اور پاکستانی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 19 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 195 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1 ہزار 900 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 41 ہزار 862 روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 629 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 78 ہزار 825 روپے کی سطح پر آگئی، تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 6 ہزار 102 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 5 ہزار 231 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کا چین کے ساتھ زرعی تعاون بڑھانے پر اتفاق، کسانوں کو قرضے جاری
  • صارفین کے لیے بڑی خوشخبری ،نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
  • سونے کی قیمت 19 ڈالر کی کمی ریکارڈ
  • آزاد جموں و کشمیر والوں کے لیے بڑی خوشخبری سنا دی گئی
  • کینسر اور دل کے مریضوں کیلیے بڑی خوشخبری، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بڑا فیصلہ کرلیا
  • کیسکو نادہندگان کے ذمہ بجلی بلزکے بقایاجات750 ارب روپے تک پہنچ گئے
  • ایک اضافی تنخواہ، حکومت نے ملازمین کو خوشخبری سنا دی  
  • سکھر،جماعت اسلامی کا قتل ہونے والے نوجوانوں ورثا سے اظہار تعزیت
  • آزاد کشمیر‘ حکومت چیف الیکشن کمشنر کےلیے مشاورت شروع کرے، اپوزیشن لیڈر