لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانیہ میں افغانستان سے پناہ کے متلاشی 2 نوعمر افراد کو 15 سالہ لڑکی کے اغوا اور ریپ کے الزام میں سزا سنا دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 17 سالہ جان جہانزیب اور اسرار نیازال متاثرہ لڑکی کو لیمنگٹن ٹاؤن سینٹر کے قریب ایک ویران علاقے میں لے گئے جہاں انہوں نے اسے زمین پر لٹا کر اس پر حملہ کیا،  واقعہ رواں برس مئی میں پیش آیا۔جان جہانزیب نامی افغان ملزم کو 10 سال 8 ماہ جبکہ اسرار نیا زال کو 9 سال 10 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

استغاثہ نے عدالت میں  بتایا کہ 17 سالہ جان جہانزیب اور  اسرار  نیازال لیمنگٹن  کے ایک پارک  سے  15 سالہ لڑکی کو  اُس وقت  زبردستی  اپنے ساتھ لے گئے  جب وہ نشے کی حالت میں تھی۔

پی ٹی آئی سینیٹر خرم ذیشان کی رہائش گاہ پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ، ملازم زخمی

سماعت کے دوران عدالت میں ملزمان کی جانب سے متاثرہ لڑکی کو زبردستی پارک سے لے جانے کی ویڈیو بھی چلائی گئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ لڑکی کی مرضی کے خلاف لے جانے کے بعد افغان باشندے خوفزدہ لڑکی کو جھاڑیوں میں لے گئے اور ریپ کیے جانے سے قبل اسے گھٹنوں کے بل بٹھایا گیا۔

رپورٹس کے مطابق عدالت میں شواہد پیش کرنے کے بعد جج نے دونوں ملزمان کو  9 اور 10 سال قید کی سزا سنائی۔ سزا مکمل ہونے کے بعد دونوں کو ملک بدر کیا جائےگا۔

17 سالہ  ملزمان افغان شہری گزشتہ سال برطانیہ پہنچے تھے اور دونوں نے پناہ کی درخواست دے رکھی تھی۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے لیے ایک ساتھ اچھی اور بُری خبر

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: لڑکی کو

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا