2025-10-21@12:25:29 GMT
تلاش کی گنتی: 55956
«حتمی نتائج»:
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2025ء) چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، تاہم ملکی سرحدی سالمیت کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی براہِ راست یا بالواسطہ کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا تاکہ پاکستانی شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں 17ویں قومی ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے بات چیت کی، انہوں نے شرکاء کے ساتھ اپنی بات چیت کے دوران ریمارکس دیئے...
پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر اپنے بنیادی نصب العین کے مطابق تحریکِ آزادیٔ جموں و کشمیر، آزاد خطے کے عوام، مہاجرینِ مقیم پاکستان اور بیرونِ ملک بسنے والے کشمیریوں کی فلاح و بہبود کے لیے عبوری آئین ایکٹ 1974 کے تحت اپنا جمہوری اور سیاسی کردار پوری ذمہ داری کے ساتھ ادا کر رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کی سیاست میں ہلچل، آنے والے دنوں میں کیا ہونے جارہا ہے؟ انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر اور مہاجرینِ مقیم پاکستان...
— فائل فوٹو گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہماری بد قسمتی یہ ہے کہ ہمارا پڑوسی ملک افغانستان ہے، افغانستان کے باعث یہاں امن و امان کی صورتحال متاثر ہوتی ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگلے مہینے افغانستان کے ساتھ ایک ایکسپو منعقد ہوگی۔اُنہوں نے کہا کہ گندم اور آٹے کی ترسیل جب بند ہوجاتی ہے تو 5 لاکھ روپے دے کر ٹرک کو اجازت دی جاتی ہے، گندم اور آٹے کی ترسیل پھر کیوں بند کرتے ہو جب 5 لاکھ روپے پر ٹرک چھوڑتے ہو۔گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو بااختیار ہونا چاہیے کہ کچھ فیصلے وہ خود بھی کرسکیں، ان کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کے...
—فائل فوٹو تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سابق ٹکٹ ہولڈر ملک عبدالغفار ڈوگر نے پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کے تمام اداروں کا احترام کرتا ہوں۔ میں تحریک لبیک سے اعلان لاتعلقی کرتا ہوں۔ ملک عبدالغفار ڈوگر کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک کی پُرتشدد کارروائیوں کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔واضح رہے کہ عبدالغفار ڈوگر این اے 157 اور پی پی 220 سے ٹی ایل پی کے امیدوار رہ چکے ہیں۔
سٹی 42: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 17ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، باصلاحیت، محبِ وطن اور باہمت عوام ہی اس کا اصل سرمایہ ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا وفاقی و صوبائی حکومتیں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کیلئے عوامی فلاح پر مبنی اقدامات کر رہی ہیں۔بلوچستان کی معیشت میں بے پناہ امکانات موجود ہیں، ان مواقع سے عوامی فائدہ یقینی بنانا لازم ہے۔نوجوانوں کے کردار کو اجاگر کرنا اور انہیں بااختیار بنانا دیرپا ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ جمادی الاول کا چاند کب نظر آئے گا؛ سپارکو نے پیشگوئی کردی فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا سول...
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں منعقدہ 17ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان کو پاکستان کا فخر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام باصلاحیت، محب وطن اور باہمت ہیں، اور یہی لوگ ملک کا اصل سرمایہ ہیں۔ آرمی چیف نے زور دیا کہ بلوچستان کی ترقی کا مرکز وہاں کے عوام ہیں، اور وفاقی و صوبائی حکومتیں عوامی فلاح کے منصوبوں پر مسلسل کام کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے سماجی و معاشی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے مربوط اور جامع اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن کا مقصد یہاں کے عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچانا ہے۔...

بلوچستان پاکستان کا فخر، خوشحالی کے لیے سیاسی مفادات سے بالا تر ہو کر کام کرنا ہوگا، فیلڈ مارشل عاصم منیر
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دیرپا خوشحالی کے لیے سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں 17ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے ملاقات کی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، جہاں کے عوام نہایت محبِ وطن، باصلاحیت اور باحوصلہ ہیں، جو درحقیقت صوبے کا اصل سرمایہ ہیں۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے جاری ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ یہ اقدامات عوامی فلاح و بہبود کو مدنظر...
ڈھاکہ کے معروف علاقے میرپور میں پہلے ون ڈے میں بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اسپن کی جنگ کے بعد دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز نے حیران کن حکمت عملی اپنائی۔ یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز کا عروج اور انضمام کی ناقابل شکست اننگز میرپور کے اسی میدان میں ویسٹ انڈیز نے اننگز کے آغاز سے ہی 5 اسپنرز کا استعمال کیا جو کہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔ اوپن اٹیک سے اینڈ تک صرف اسپنرز ہی وکٹ کے دونوں سروں سے بولنگ کرتے دکھائی دیے۔ ویسٹ انڈیز کا اسپن پر انحصار، منفرد حکمت عملی پہلے ون ڈے میں شکست کے بعد جہاں بنگلہ دیشی اسپنرز نے میچ پر گرفت مضبوط رکھی ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسرے میچ میں...
وزیر مملکت برائے داخلہ، طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت جن چیلنجز سے گزر رہا ہے، ان کے پیش نظر ہمیں ایسی قیادت اور سوچ کی ضرورت ہے جو بالغ نظری اور قومی مفاد کو ترجیح دے۔ انہوں نے خیبر پختونخوا کی موجودہ قیادت اور مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (TLP) کے طرز سیاست پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک مزید غیر سنجیدہ اور جذباتی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے دی جانے والی بلٹ پروف گاڑیوں کو ناقص قرار دے کر واپس کر دیا، حالانکہ یہی گاڑیاں دیگر وزرا بھی استعمال کر...
معروف گلوکارہ حمیرا ارشد نے فواد خان کی پاکستان آئیڈل میں بطور جج شمولیت پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں ایسے فنکار بیٹھے ہیں جن کا موسیقی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ حمیرا ارشد نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ پاکستان آئیڈل کے بہت چرچے ہیں لیکن اس کے پینل پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ فواد خان کو بٹھا دیا، کیا یہ ججز کا پینل ٹھیک ہے؟ اس پر حمیرا ارشد نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسا پہلی بار نہیں ہو رہا کہ پاکستان آئیڈل میں ایسے فنکار بیٹھے ہیں جن کا موسیقی سے تعلق نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان اور فواد...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا، جہاں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1,100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کاروباری سیشن کے دوران مثبت رجحان غالب رہا، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک موقع پر دن بھر کی بلند ترین سطح 168,414.13 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ یہ بھی پڑھیں: معیشت میں بہتری: پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے سرپلس میں آگیا کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک انڈیکس 167,346.83 پوائنٹس پر بند ہوا، جو 1,103.93 پوائنٹس یعنی 0.66 فیصد اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔ Market Close Update: Positive Today! ???????????? KSE 100 ended positive by +1,103.9 points (+0.66%) and closed at 167,346.8 with trade...
بولنگ آل راؤنڈر عباس آفریدی ہانگ کانگ سکسز میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ 7 سے 9 نومبر تک کھیلا جائے گا جس میں شرکت کے لیے پاکستان کی ٹیم 5 نومبر کو روانہ ہوگی۔ ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پاکستان ٹیم اپنے دونوں گروپ میچز 7 نومبر کو کھیلے گی۔ پاکستان اسکواڈ: عباس آفریدی (کپتان)، عبدالصمد، خواجہ محمد نافع، معاذ صداقت، محمد شہزاد، سعد مسعود اور شاہد عزیز نان ٹریولنگ ریزرو: دانش عزیز، محمد فائق Abbas Afridi to lead Pakistan in Hong Kong Sixes Details here ⤵️ https://t.co/qARGuaYs8s — PCB Media (@TheRealPCBMedia) October 21, 2025
کراچی: پاکستان بازار پولیس کے ہاتھوں مقابلے کے بعد زخمی و گرفتار ہونے والے ملزمان برمی گینگ کے کارندے نکلے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عمران ولد زبیر راحیل اور بلال کے ناموں سے ہوئی، ملزمان سے برآمد ہونے والی موٹر سائیکل 4 روز قبل اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی۔ واردات کا مقدمہ الزام نمبر529/2025 بجرم دفعہ 392/397/34 پاکستان بازارتھانے میں درج ہے۔ موٹرسائیکل چھیننے کے بعد ملزمان نے سیکٹر 15D میں روڈ کنارے موجود لڑکوں سے موبائل فونزچھینے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ گرفتارملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش کا آغازکردیا گیا ہے جبکہ ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل کیا...
ویب ڈیسک :وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیمی کنڈکٹر کا شروع کیا جانے والا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، نوجوانوں کو مزید آگے لے کر جانا ہے، سیمی کنڈکٹر اور اے آئی پر عبور حاصل کرنے والی قومیں ہی دنیا پر حکمرانی کریں گی، یہی مستقبل ہے۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت پاکستان کے پہلے نیشنل سیمی کنڈکٹر پروگرام کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور قوم کو اس سے آگاہ کریں۔ قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیمی کنڈکٹر پروگرام وقت کی اہم ترین ضرورت...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ آل راؤنڈر عباس آفریدی ہانگ کانگ سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ یہ ایونٹ 7 سے 9 نومبر تک ہانگ کانگ کے ٹن کُوانگ روڈ ریکریشن گراؤنڈ میں منعقد ہوگا۔ عباس آفریدی ہانگ کانگ سکسز میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔ ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ سات سے نو نومبر تک کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی ٹیم پانچ نومبر کو روانہ ہوگی۔ ٹورنامنٹ میں بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پاکستان اپنے دونوں گروپ میچز جمعہ، سات نومبر کو کھیلے گا۔#PCB #HongKongSixes — Nawaz Gohar (@nawazgohar1) October 21, 2025 ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں 4 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغان وزیرِ دفاع ملا یعقوب نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی حالیہ کشیدگی میں بھارت کے کسی کردار کو واضح طور پر مسترد کر دیا ہے۔ عرب میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان دو پڑوسی ممالک ہیں جن کے تعلقات باہمی احترام اور اچھے ہمسائے کے اصولوں پر استوار ہونے چاہییں، کیونکہ کشیدگی نہ صرف دونوں کے مفاد میں نہیں بلکہ پورے خطے کے امن کے لیے نقصان دہ ہے۔ملا یعقوب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام فریقین کو کیے گئے معاہدوں کی ہر شق پر سختی سے عمل کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق افغانستان اپنی تمام ذمہ داریوں پر مکمل طور پر کاربند ہے، تاہم اگر...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ مذہب کےنام پر جتھےکون اور کس لیے تیار کرتا رہا ہے یہ سب کو پتا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ٹی ایل پی پر پابندی لگنے جا رہی ہے یا نہیں اس پر بات نہیں کروں گا، مذہب کے نام پر اس طرح کے جتھے کسی بھی ریاست میں قابل قبول نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی اس طرح کے جتھوں کو برادشت نہیں کرنا چاہیے، بہت دیرہوگئی ہے کئی دہائیوں سے ہم یہ جتھے تیار کرتے رہے ہیں، یہ جتھےکون تیار کرتا رہا ہے اور کس کے لیے تیار کرتا رہاہے یہ سب کو پتا ہے، اب یہ ریاست قانون قاعدے اور آئین کے مطابق چلے گی، کسی وقت کی...
بنگلہ دیش میں پاکستان کے نئے تعینات ہائی کمشنر عمران حیدر نے مشیر برائے خوراک و زمین علی امام مجمدر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مشیرِ خوراک نے پاکستانی ہائی کمشنر کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور پاکستان سے چاول کی درآمد سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ بھی پڑھیے: ڈھاکا: تھرڈ میڈ اِن پاکستان ایگزیبیشن کا آغاز، دوطرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کا عزم یاد رہے کہ 14 جنوری 2025 کو پاکستان سے دو لاکھ میٹرک ٹن چاول کی سرکاری سطح پر درآمد کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے تھے۔ علاقائی رابطوں پر زور مشیر علی امام مجمدر نے خطے میں تجارتی روابط...
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے رواں سال 2025 کی دوسری سہہ ماہی کے دوران پاکستان میں مجموعی طور پر 2 کروڑ 54 لاکھ 48 ہزار 992 ویڈیوز کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر حذف کردی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے پاکستان میں فعال انداز میں کانٹینٹ ہٹانے کی شرح 99.7 فیصد رہی ہے جبکہ حذف شدہ ویڈیوز میں سے 96.2 فیصد ویڈیوز اپ لوڈ کیے جانے کے 24 گھنٹوں کے اندر ہٹا دی گئیں۔ اس حوالے سے ٹک ٹاک نے رواں سال کی پہلی سہہ ماہی کے لیے کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کر دی ہے جو صارفین کیلئے محفوظ ڈیجیٹل ماحول کی فراہمی کے سلسلے میں ٹک ٹاک کے مسلسل عزم...
اسلام آباد: تنظیمات اہلِ سنت پاکستان اور اعلیٰ سطحی حکومتی وفد کے درمیان مذاکرات میں اہم نکات پر اتفاق کر لیا گیا۔ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں تنظیمات اہلِ سنت کے وفد کی قیادت پیرزادہ محمد امین قادری نے کی۔ وفد میں ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر الوری، پیر میاں عبد الخالق قادری، ڈاکٹر میر آصف اکبر اور ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان شامل تھے۔ مذاکرات میں پاکستان بھر میں سیل کی گئی تمام مساجد فوری کھولنے کا فیصلہ اور آئندہ کسی مسجد کو سیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈی جی آر ای سے رجسٹرڈ مدارس بھی فوری کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح بے گناہ کارکنان کو فوری رہا کرنے پر...
سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان کی لائن بالکل کلیئر ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان تنائو کی وجہ ٹی ٹی پی ہے، میں نہیں سمجھتی کہ افغانستان اور بھارت کے تعلقات پاکستان کے لیے کوئی مسئلہ ہے ۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ افغان حکومت کو بار بار ٹی ٹی پی کو کنٹرول کرنے کا کہا گیا، افغان طالبان حکومت نے عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ افغان نمائندوں نے یقین دہانی کرائی کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہوگی۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ میں نہیں سمجھتی کہ افغانستان اور بھارت کے تعلقات پاکستان کے لیے کوئی مسئلہ ہے، جغرافیہ تبدیل نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2025ء) چوہنگ کے علاقے میں 14سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے افسوسناک واقعے میں ملوث کریانہ اسٹور کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ نے متاثرہ بچی کے گھر کا دورہ کیا۔گھر والوں نے دبائو میں آکر ابتدا میں واقعے کو زیادتی کی کوشش قرار دیا لیکن حنا پرویز بٹ کی متاثرہ بچی سے ذاتی ملاقات کے دوران حقیقت سامنے آگئی۔(جاری ہے) متاثرہ بچی نے بتایا کہ اس کے ساتھ دکاندار نے زیادتی کی۔حنا پرویز بٹ نے پولیس کو ایف آئی آر میں دفعہ 376شامل کرنے جبکہ ایس پی چوہنگ اور انویسٹی گیشن افسر کو مکمل تفتیش اور ڈی این...
پاک افغان سیز فائر دورانیہ سے متعلق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغانستان سے سیز فائر کے لیے کوئی وقت کی حد مقرر نہیں کی گئی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ بہت واضح طور پر بیان کیا گیا تھا کہ کوئی دراندازی نہیں ہو گی، ٹی ٹی پی کو ان کی سرزمین پر کوئی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔وزیر دفاع نے کہا کہ ہم بار بار یہ بات دہراتے رہے اور ظاہر ہے کہ افغانستان اس بات سے انکار کرتا ہے۔ ترکیہ اور قطر نے زور دیا کہ بنیادی تنازع یہ ہے کہ افغانستان کی سرزمین یا سرپرستی ٹی ٹی پی کو پاکستان میں کارروائی کے لیے دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان تیزی سے ڈیجیٹل معیشت کی طرف بڑھ رہا ہے، مگر اس ترقی کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل فراڈ اور مالیاتی اسکیمز میں بھی خطرناک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔بین الاقوامی الائنس کی جاری کردہ تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان ہر سال 9.3 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان مالیاتی دھوکا دہی اور آن لائن فراڈ کے باعث اٹھا رہا ہے، جو کہ ملک کے مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کا تقریباً 2.5 فیصد بنتا ہے۔ یہ نقصان اسٹیٹ بینک یا آئی ایم ایف جیسے اداروں کے بڑے قرض پروگراموں سے بھی کہیں زیادہ تشویش ناک قرار دیا جا رہا ہے۔گلوبل اینٹی اسکیم الائنس اور فیڈزائی کی مشترکہ گلوبل اسٹیٹ آف اسکیمز رپورٹ 2025 میں...
دنیا کے لیے یہ پیغام ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ضرور ہے مگر اپنی عسکری طاقت، قومی وقار اور سرحدی تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، دوحہ معاہدہ دراصل اس عزم کی علامت ہے کہ اگر امن کی خواہش ہے تو اسے طاقت، تدبر اور عزم کے ساتھ نبھانا ہوگا اور یہی وہ حقیقت ہے جس نے پاکستان کو خطے کا فیصلہ کن مرکز بنا دیا ہے۔ تحریر: عرض محمد سنجرانی دوحہ معاہدہ پاکستان کی عسکری برتری، فیصلہ کن فتح، طالبان کی پسپائی اور بھارت کی رسوائی، پاکستان نے دوحہ مذاکرات میں نہ صرف سفارتی مہارت اور عملی بصیرت کا مظاہرہ کیا بلکہ میدانِ عمل میں ایسی عسکری صلاحیت دکھائی جس نے پورے خطے کا توازن بدل...
ویب ڈیسک : پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد آج افغانستان جائے گا جہاں افغان حکام کے ساتھ بارڈر امور اور دوطرفہ تجارت سمیت اہم امور پر مشاورت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وفد کے دورے میں ون ڈاکومنٹ رجیم کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت متوقع ہے، ملاقاتوں میں سرحدی انتظامات، تجارتی تعاون اور نقل و حرکت کے نظام کو مزید بہتر بنانے پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پہلے سے طے شدہ تھا اور اس کا حالیہ طورخم بارڈر کی بندش یا موجودہ کشیدگی سے کوئی تعلق نہیں۔ قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار پاکستانی وفد افغان حکام سے مختلف ملاقاتیں کرے گا جن میں...
پاکستانی پختون سرکاری دستاویزات میں اپنی قوم افغان لکھتے ہیں۔ افغانستان کی ہر حکومت کی طرح طالبان حکومت کے ساتھ بھی ہمارا بریک اپ چوراہے میں ہوا ہے۔ کوچی جب تھان سے سوٹ پھاڑ کر الگ کرتا ہے تو اک آواز آتی ہے۔ طالبان کےساتھ بریک اپ پر دل پاٹنے کی آواز بھی اس سے ملتی جلتی آئی ہے۔ غصہ اگر افغان طالبان پر ہے تو انہی پر اتاریں سب افغانوں کو ایک لاٹھی سے نہ ہانکیں۔ اپنی شناخت افغان لکھنے والوں کی تعداد افغانستان سے زیادہ پاکستان میں رہتی ہے۔ مسئلے کو بڑھا کر کروڑوں افغانوں تک نہ پھیلائیں۔ اس کو سکیڑ کر 50 ہزار طالبان اور 10، 20 ہزار ٹی ٹی پی تک محدود کریں۔ پاکستان سے بیر...
’جیو نیوز‘ گریب وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں سیمی کنڈکٹر کے حوالے سے بیانیے کی جنگ جاری ہے، پاکستان کو سیمی کنڈکٹرز کے میدان میں اللّٰہ تعالیٰ نے وسائل سے نوازا ہے۔وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت پاکستان کے پہلے نیشنل سیمی کنڈکٹر پروگرام کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری ذمے داری ہے کہ وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور قوم کو اس سے آگاہ کریں، پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام سے منصوبے کے لے 4.5 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیمی کنڈکٹر پروگرام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، سیمی کنڈکٹر پروگرام کا آغاز تاریخی اقدام ہے۔ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام سے منصوبے...
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں اسد قیصر، عامر ڈوگر اور شہرام تراکئی نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی، جس میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے، افغان تعلقات اور صوبائی حقوق سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔ اسد قیصر نے کہا کہ عمر ایوب کی نااہلی کے بعد اپوزیشن لیڈر کی نشست خالی تھی اور پارٹی نے اس عہدے کے لیے محمود خان اچکزئی کا نام پیش کیا ہے۔ ان کے مطابق، محمود اچکزئی ایک سینیئر اور باوقار سیاستدان ہیں، امید ہے کہ ان کے انتخاب میں غیر جمہوری حربے استعمال نہیں کیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: ’قائداعظم محمد علی جناح بانی پی ٹی آئی ہیں‘، سہیل آفریدی کی زبان پھسل گئی انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان...
فرانس کی سیاست میں ایک تاریخی واقعہ ہوا ہے جب سابق صدر اور وزیرِاعظم نیکولس سرکوزی کو پیرس کی عدالت نے پانچ سال قید کی سزا سنادی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب فرانس کے کسی سابق سربراہِ مملکت کو حقیقی قید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ نیکولس سرکوزی پر الزام تھا کہ انھوں نے 2007 کے صدارتی انتخابی مہم کے دوران لیبیا کے آمر معمر قذافی سے غیر قانونی مالی مدد حاصل کی تھی۔ تحقیقات کے مطابق سرکوزی کی انتخابی مہم کے لیے کروڑوں یورو کی رقم لیبیا کے خفیہ فنڈز سے دی گئی تھی۔ عدالت نے اس کیس کو ”غیر قانونی انتخابی فنڈنگ“ اور ”مجرمانہ سازش“ قرار دیا ہے۔ عدالت نے سرکوزی کو پانچ...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہمارے مغربی پڑوسی باقی ممالک میں ویزہ لے کر جاتے ہیں لیکن پاکستان میں ویزہ کے بغیر آنا چاہتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں آرمی پبلک اسکول کے بعد ہم نے 2 آپریشنز کیے، ہم نے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی، پاکستان کی خارجہ پالیسی آج سے زیادہ موثر کبھی نہیں رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان بہت جامع پالیسی تھی، نفرت انگیز مواد، تقاریر، وال چاکنگ، انتہا پسندی پر پابندی لگائی گی۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کو واپس نہ لایا جاتا تو حالات مختلف ہوتے، ہمارے مغربی پڑوسی باقی ممالک میں ویزہ لے کر جاتے ہیں لیکن پاکستان میں ویزہ کے بغیر آنا چاہتے...
حافظ نعیم الرحمن نے اپنی عدم موجودگی میں لیاقت بلوچ کو قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان مقرر کیا ہے۔ لیاقت بلوچ نے حلف اٹھا کر قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ حافظ نعیم الرحمن نے اپنی عدم موجودگی میں لیاقت بلوچ کو قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان مقرر کیا ہے۔ لیاقت بلوچ نے حلف اٹھا کر قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔
پاکستان انویسٹر فورم جدہ کی ڈیجٹل ریجسٹریشن مہم کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز جدہ (خالد نواز چیمہ)پاکستان قونصلیٹ جدہ کے کمرشل قونصلر اور صدر پاکستان انویسٹر فورم جدہ چوہدری محمد شفقت محمود نے جدہ اور مغربی ریجن میں مقیم تمام پاکستانی کاروباری شخصیات، صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی بزنس کمیونٹی نے ہمیشہ ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے اور معیشت کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان انویسٹر فورم جدہ (PIFJ) کے انتخابات قریب آ چکے ہیں، اس لیے تمام ارکان اور نئے سرمایہ کار حضرات...
تحریک تحفظ آئین پاکستان کےنام سے اتحاد رجسٹریشن سے متعلقہ جماعتوں کا اظہار لاتعلقی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) الیکشن کمیشن میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے نام سے سیاسی اتحاد رجسٹرڈ کروانے کی درخواست سے متعلقہ متعدد جماعتوں نے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔ دوران سماعت امن تحریک ، فلاحی تحریک اور ویلفیئر پارٹی نے مؤقف اپنایا کہ انہوں نے ایسی کوئی درخواست نہیں دی ۔ ممبربلوچستان شاہ محمد جتوئی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کسی کی سماعت کی ۔ چیئرمین پاکستان امن اور فلاحی تحریک کے صدر نے الیکشن کمیشن بینچ کو بتایا انہوں نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے نام سے اتحاد رجسٹر کرنے اور انتخابی نشان...
پاکستان میں سونے کی قیمت سے متعلق اہم خبر WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) دو دن کمی کے بعد سونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں آج مستحکم ہیں۔ جیولرز کے مطابق عالمی مارکیٹ کے زیراثر مقامی مارکیٹ میں آج 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 44 ہزار 900 روپے جبکہ 10گرام سونےکی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3 لاکھ 81 ہزار 430 روپے پر برقرار رہی۔ رپورٹ کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 5261 روپے پر برقرار رہی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4235 ڈالر پر برقرار رہا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ...
فائل فوٹو صوبائی حکومتوں سمیت مختلف ادارے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کے 325 ارب 61 کروڑ روپے کے مقروض نکلے۔دستاویز کے مطابق چاروں صوبائی سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتیں ٹی سی پی کی مقروض ہیں۔ یوٹیلیٹی اسٹورز، پاسکو، این ایف ایم ایل سمیت دیگر اداروں پر ٹی سی پی کے واجبات ہیں۔سود کی مد میں 237 ارب 32 کروڑ اور اصل رقم 88 ارب 28 کروڑ روپے بنتی ہے۔دستاویز سے معلوم ہوتا ہے کہ نیشنل فرٹیلائزر زمارکیٹنگ لمیٹڈ 126 ارب 78 کروڑ جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے ٹی سی پی کو 110 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔وزارت صنعت و پیداوار نے ٹی سی پی کو 18 ارب 75 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں جبکہ...
---فائل فوٹو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن الیکشن میں عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا ہے۔انتخابات کے حتمی نتائج کے مطابق ایڈووکیٹ ہارون الرشید 1898 ووٹ لے کر صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن جبکہ عاصمہ جہانگیر گروپ کے ملک زاہد اسلم اعوان 1915 ووٹ لے کر سیکریٹری بار منتخب ہوئے ہیں۔حتمی نتائج کے مطابق بلوچستان، خیبر پختون خوا اور پنجاب سے تینوں نائب صدور عاصمہ جہانگیر گروپ کے منتخب ہوئے ہیں۔حامد خان گروپ کے نائب صدر، ملک خوشحال خان اعوان سندھ کی نشست پر منتخب ہوئے ہیں۔حتمی نتائج کے مطابق فنانس سیکریٹری پر عاصمہ جہانگیر گروپ کی سائرہ خالد راجپوت 2049 ووٹ...
پاکستان ڈیجیٹل لٹیروں کے نشانے پر آگیا، جہاں صارفین کو ہر سال 9 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچ رہا ہے۔ بین الاقوامی الائنس کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کو مالیاتی فراڈ سے 9.3 ارب ڈالر کا سالانہ نقصان ہونے سے جی ڈی پی کا 2.5 فیصد حصہ ضائع ہو رہا ہے۔ ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ عوامی آگاہی ہی مالی اسکیمز سے بچاؤ کا مؤثر ذریعہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت کو مالیاتی فراڈ اور ڈیجیٹل اسکیمز کے باعث ہر سال تقریباً 9.3 ارب ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے، جو ملک کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کا 2.5 فیصد بنتا ہے۔ یہ نقصان آئی ایم ایف کے 7...

دہشتگردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں،وفاقی اور صوبائی حکومتیں اور عوام ملکر شکست دیں گے،عطا اللہ تارڑ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں،وفاقی اور صوبائی حکومتیں اور عوام مل کر دہشت گردوں کو مکمل شکست دیں گے۔ آئی آر ایس کے زیر اہتمام "دہشت گردی ایک چیلنج" سیمینار سے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تو لا الہ الااللہ کے نام پر بنا ہے،یہاں کس کے خلاف جہاد کر رہے ہیں۔ ان کاکہناتھا کہ اے پی ایس کے بچوں کی قربانی سے دہشتگرد بے نقاب ہوئے، سانحہ اے پی ایس کے بعد قوم کی سوچ میں بڑی تبدیلی آئی،انہوں نے کہاکہ آپریشن رد الفساد سے آپریشن بنیان المرصوص تک فوج نے قربانیاں دے کر دہشت گردی روکی۔حکومت اور فورسز دہشت گردی کے خلاف ایک پیج پر بلکہ...
ماسکو (نیوز ڈیسک )روس نے پیر کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان قطر اور ترکی کی ثالثی میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ترک خبر رساں ادارے انادولو کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ہم پاک افغان سرحد پر جنگ بندی کے اُس معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں جو دوحہ اور انقرہ کے حکام کی ثالثی سے کابل اور اسلام آباد کے درمیان طے پایا‘۔ ماریا زاخارووا نے کہا کہ اسلام آباد اور کابل کا بات چیت کے ذریعے اپنے اختلافات حل کرنے کا عزم دونوں ممالک کے درمیان امن برقرار رکھنے کی بنیاد فراہم کرتا ہے، جو روس کے دوست ہیں،...
کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین سمیت کسی بھی غیر قانونی تارک وطن کو نہیں رہنا چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ خالی کی جانے والی بستیاں سرکار کی ہیں اور سرکار ان پر قبضہ کرنے نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے محکمہ ٹرانسپورٹ کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم فعال کام کر رہا ہے اور تمام آپریشنز کو لائیو مانیٹر کیا جاتا ہے، روٹس اور مسافروں کی مانیٹرنگ ہوتی ہے جبکہ مسافروں کو دی جانے والی سہولیات اور بی آرٹیز کی آمدنی بھی مانیٹر کی جاتی ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ خواتین زیادہ سے زیادہ ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں، خواتین...
لاہور میں علماء و مشائخ کنونشن سے خطاب میں چیئرمین پاکستان علماء کونسل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پالیسی پر ہم وزیراعظم، سپہ سالار سے پوچھیں گے یا کسی یوٹیوبر سے پوچھیں گے، آج کا اجتماع فتویٰ جاری کر رہا ہے کہ ہماری سرزمین پر کوئی حملہ کرے گا تو فوج کیساتھ کھڑے ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے مساجد، مدارس، امام بارگاہوں اور بازاروں پر دھماکے کر کے شہریوں کو شہید کیا، ہمارا شرعی حق ہے کہ کوئی حملہ کرے تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے۔حافظ طاہر اشرفی نے لاہور کے علاقے جوہر ٹاون کی مسجد نمرہ میں علماء و مشائخ کنونشن سے خطاب...
پاک فوج کی فتنۃ الخوارج کے خلاف کارروائی پر خیبر پختونخوا کے عوام نے رائے کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج نے افغانستان میں جو کارروائی کی ہے یہ ایک بہت اچھا اقدام ہے، اگر افغان طالبان فتنۃ الخوارج کو ختم نہیں کرتے تو پھر ہماری فوج کی یہ مجبوری ہے وہ ختم کرے گی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان آرمی نے جو حملہ افغانستان میں کیا جتنا جلدی یہ دہشت گردی کا گند صاف کیا جائے گا اتنا اچھا ہوگا، ہم پاک فوج کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔ شہریوں نے واضح کیا کہ افغانیوں کو مکمل طور پر پاکستان سے نکال دینا چاہیے بس اب بہت ہوگیا ہے۔
کراچی: سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے جماعت اسلامی کو کراچی کے حقوق کا سودا کرنے والی جماعت قرار دیتے ہوئے سنگین الزامات عائد کردیے۔ سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں امن کے بعد جماعت اسلامی کا چندہ بکس بند ہوگیا جس سے یہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ جماعت اسلامی والے ہزار گلیوں کے پیسے رکھ کر چھ گلیوں کا افتتاح کرتے ہیں، انکے کئی کونسلر دھندہ کر رہے ہیں، شہر میں ہیجان کی کیفیت ہے، اربوں روپے جماعت اسلامی کے اکاؤنٹ میں پڑے ہیں۔ وزیراعلی سندھ لوکل گورنمنٹ کمیشن کا استعمال کریں اور ان سے حساب لیں۔ انکا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی جماعت المنافقین ہے جو لوگوں کو سہولیات نہیں...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جنیوا میں 151ویں بین الپارلیمانی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے عالمی سطح پر انسانی ہمدردی، انصاف، اور پائیدار امن کے فروغ پر زور دیا۔ وہ پاکستانی پارلیمانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں جس میں وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ مملکت بیرسٹر عقیل ملک، چوہدری شہباز بابر، ڈاکٹر شرمیلا فاروقی، منیبہ اقبال اور اعجاز جکھرانی شامل ہیں۔ ایاز صادق نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا اس وقت ریاستی خودمختاری کی پامالی، عالمی اصولوں کی تنزلی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں جیسے سنگین چیلنجز سے دوچار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان انسانی ہمدردی کے امور میں غیر جانب داری اور آزادی کے اصولوں پر کاربند...
جاپان کی پارلیمنٹ نے ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کو وزیراعظم منتخب کر لیا ہے۔ سانائے تاکائیچی نے پارلیمانی ووٹنگ میں واضح برتری حاصل کرتے ہوئے جاپان کی 104ویں وزیراعظم بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق 64 سالہ سانائے تاکائیچی نے ایوانِ زیریں (ہاؤس آف ری پریزنٹیٹیوز) میں 237 ووٹ اور ایوانِ بالا (ہاؤس آف کونسلرز) میں 125 ووٹ حاصل کیے۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی وہ جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم بن گئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق سانائے تاکائیچی آج شام باضابطہ طور پر وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گی۔ ماہرین کے مطابق ان کی کامیابی جاپان کی سیاست میں خواتین کے بڑھتے ہوئے کردار کی علامت ہے، جو ملک...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2025ء) رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کی اپوزیشن لیڈر تقرری کی درخواست جمع کروادی گئی۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کی درخواست سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے آفس میں جمع کروادی گئی ہے، تحریک انصاف کے تین اراکین نے درخواست پر دستخط نہیں کیے۔ بتایا گیا ہے کہ دستخط نہ کرنے والے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ تینوں ارکان بیرون ملک ہیں، علی افضل ساہی، عمر فاروق اور صاحبزادہ سلطان بیرون ملک ہیں، تاہم ملک میں موجود تمام ممبران نے محمود خان اچکزئی کو بطور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی مقرر کرنے کے لیے جمع کروائی جانے والی درخواست...
انہوں نے کہا کہ افغان نمائندوں نے یقین دہانی کرائی کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی لائن بالکل کلیئر ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان تناؤ کی وجہ ٹی ٹی پی ہے۔ نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ افغان حکومت کو بار بار ٹی ٹی پی کو کنٹرول کرنے کا کہا گیا، افغان طالبان حکومت نے عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ افغان نمائندوں نے یقین دہانی کرائی کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہو گی۔ ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ میں نہیں سمجھتی کہ افغانستان اور بھارت کے تعلقات پاکستان کے لیے...
لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے والے ارکان تاحال سرکاری گاڑیوں پر قابض ہیں۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے تمام اراکین پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوگئے ہیں اور ان کے استعفے اسپیکر کو موصول بھی ہو چکے ہیں، تاہم کسی بھی رکن کا استعفا تاحال منظور نہیں کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شب سے مستعفی ہونے کے باوجود اکثر ارکان سرکاری گاڑیوں پر قابض ہیں اور اب تک صرف 2 چیئرمینز نے مستعفی ہونے کے بعد گاڑیاں اسمبلی سیکرٹریٹ کو واپس کی ہیں۔ حافظ فرحت اور اویس ورک کے علاوہ کسی چیئرمین نے مستعفی ہونے کے بعد گاڑیاں پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کو واپس نہیں...

پاکستانی وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کی تقریب، نریندر مودی کو کچھ سیکھنا چاہیے، بھارتی اپنے ہی وزیراعظم پر پھٹ پڑے
وزیراعظم ہاؤس میں پہلی بار دیوالی کی ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیرِاعظم شہباز شریف نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والی ہندو برادری کے نمائندے شریک ہوئے، جہاں وزیرِاعظم نے ان کے ساتھ دیوالی کا کیک بھی کاٹا۔ اس موقع پر وزیرِاعظم نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی مذہبی آزادی کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں برابر کے شہری ہیں، اور ان کے تہواروں کو قومی سطح پر منانا اس بات کا ثبوت ہے کہ ریاست ان کے ساتھ مکمل یکجہتی رکھتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں، وزیراعظم کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز میزبان ٹیم کی پہلی اننگز 333 رنز پر تمام ہوگئی۔جنوبی افریقی اسپنر کیشوو مہاراج نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی بیٹنگ لائن کو اکھاڑ دیا اور 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔آج دوسرے روز کھیل کا آغاز پاکستان نے 259 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر کیا۔ سعود شکیل 42 اور آغا سلمان 10 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ دونوں بیٹرز نے پراعتماد انداز میں اننگز کو آگے بڑھایا اور چھٹی وکٹ کی شراکت میں قیمتی رنز جوڑے۔سعود شکیل نے اپنی نصف سنچری مکمل کی لیکن زیادہ دیر کریز پر نہ رک سکے اور 66 رنز بنا...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے سلسلے میں آئی ٹی پروگرام کا اجرا آج کریں گے۔ ڈیجیٹل پاکستان وژن کے تحت آئی ٹی پروگرام کا اجرا آج ہوگا، جس کا باضابطہ افتتاح وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ پروگرام کا مقصد ملک میں جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ترقی اور ڈیجیٹل معیشت کا فروغ ہے۔ پروگرام کے تحت وزیراعظم کے وژن کے مطابق پاکستان کو خطے میں آئی ٹی کی ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر اجاگر کیا جائے گا۔ یہ آئی ٹی پروگرام نوجوانوں کو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا، جس کے اجرا سے ملک میں آئی ٹی انڈسٹری کے لیے سازگار...
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے نام سے نئے سیاسی اتحاد کی رجسٹریشن کے معاملے پر دائر درخواست پر الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی، درخواست میں مشترکہ انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کی بھی استدعا کی گئی ہے۔ سیاسی اتحاد کیلئے تحریک تحفظ آئین پاکستان کا نام حاصل کرنے کیلئے مصطفیٰ نواز کھوکھر الیکشن کمیشن پہنچے، انہوں نے اتحاد کا نام کسی اور کو دینے کی مخالفت کی۔ ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت کی، درخواست میں مشترکہ انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کی بھی استدعا کی گئی ہے، امن تحریک کے علی شیر، فلاحی تحریک کے فضل امین اور ویلفئیر پارٹی کے محمد فاروق کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی۔ فضل امان خان نے مؤقف اپنایا...
جنوبی افریقی اسپنر کیشو مہاراج نے 7 شکار کرکے پاکستان ٹیم کو بڑا اسکور بنانے سے روک دیا۔ دوسرے روز 259 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر کھیل کا آغاز ہوا تو کچھ دیر مزاحمت کے بعد سلمان آغا 45 رنز بناکر مہاراج کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ سعود شکیل بھی 66 رنز پر مہاراج کا شکار بنے جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو بھی مہاراج نے ہی صفر پر بولڈ کردیا۔ بعد ازاں ایک ہی اوور میں ساجد خان (5) اور آصف آفریدی (4) کو آؤٹ کرکے وہ پاکستان کے خلاف 7 وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے جنوبی افریقی بولر بن گئے۔ پاکستان ٹیم اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں صرف 74 رنز کا ہی اضافہ کرسکی۔ گزشتہ...
پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد آج افغانستان کا دورہ کرے گا، دورے میں تجارت اور سرحدی امور زیر غور آئیں گے۔ ڈان نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد کے دورے میں افغان حکام کے ساتھ بارڈر کے حوالے سے ون ڈاکومنٹ رجیم پر مشاورت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق یہ دورہ پہلے سے طہ شدہ تھا، آج کے دورے کا موجودہ صورتحال سے کوئی تعلق نہیں ہے، پاکستانی وفد دورے میں افغان حکام کے ساتھ ملاقاتیں کرے گا۔ پاک-افغان تعلقاتپاکستان اور افغانستان کے درمیان 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب اُس وقت جھڑپیں شروع ہوگئی تھیں، جب کابل نے الزام لگایا تھا کہ اسلام آباد نے گزشتہ...
ٹھٹہ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ (ٹی ایچ سی سی ایل) کی ذیلی کمپنی منسک ورک ٹریکٹر اینڈ اسمبلنگ لمیٹڈ (ایم ڈبلیو ٹی اے) بلوچستان میں بیلاروس ٹریکٹرز کو اسمبل کرے گی اور مقامی طور پر تیار کرے گی۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پیر کو اسٹاک فائلنگ میں ٹی ایچ سی ای ایل نے بتایا کہ بیلاروس کی کمپنی او جے ایس سی ٹریکٹر ورکس کے ساتھ ایک خصوصی معاہدہ طے پا گیا ہے، جو پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں صنعتی ترقی، روزگار کے مواقع اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کو فروغ دے گا۔ کمپنی کے مطابق یہ معاہدہ اس کی ذیلی کمپنی کے لیے ایک بڑی اسٹریٹجک پیش رفت ہے، اور توقع ہے کہ یہ...
وفاقی وزیرِ ہوابازی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ برطانیہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے بعد پاکستان اب امریکا کے ساتھ بھی براہِ راست فضائی رابطے بحال کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرِ ہوابازی خواجہ آصف نے کہا کہ برطانیہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی منظوری ملنے کے بعد پاکستان اب امریکا کے ساتھ براہِ راست فضائی رابطے بحال کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بتایا کہ امریکی ہوابازی حکام کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے جلد اجازت مل جائے گی اور مزید بتایا کہ حکومت...
راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی پوری ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف پہلی اننگز میں 333 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان نے کھیل کے دوسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 259 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو سعود شکیل 42 اور آغا سلمان 10 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور سعود شکیل نے اپنی ففٹی مکمل کی، سلمان علی آغا 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ سعود شکیل بھی 66 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ پہلے روز پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے کپتان شان مسعود 87 جبکہ عبداللہ شفیق 57...
پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، خیبرپختونخوا کے ضلع تورغر میں 12 ماہ کا بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے۔ اسلام آباد کے قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے انسداد پولیو نے خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر میں وائلڈ پولیو وائرس (ڈبلیو پی وی 1) کے ایک نئے کیس کی تصدیق کی ہے، یہ رواں سال ضلع تورغر سے رپورٹ ہونے والا دوسرا کیس ہے۔ پولیو وائرس کی تصدیق 12 ماہ کے ایک بچے میں ہوئی ہے جو تحصیل کندار کی یونین کونسل گھڑی کا رہائشی ہے، اس کیس کے بعد سال 2025 میں پاکستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 30 ہو گئی ہے، جن میں سے 19 خیبر...
بولی وُڈ اداکار سلمان خان کو سعودی عرب کے شہر ریاض میں منعقدہ ’جوائے فورم‘ کے دوران بلوچستان سے متعلق دیے گئے بیان پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ گزشتہ دنوں سلمان خان نے شاہ رخ خان اور عامر خان کے ہمراہ سعودی عرب کے شہر ریاض میں منعقدہ ’جوائے فورم‘ میں شرکت کی، جو سعودی عرب کے وژن 2030 کے تحت ہر سال منعقد ہونے والا ایک بڑا تفریحی ایونٹ ہے۔ اس تقریب میں دنیا بھر سے فلم، موسیقی اور گیمنگ انڈسٹری کے معروف ستارے، پروڈیوسرز اور انفلوئنسرز شریک ہوئے۔ سلمان خان نے تقریب کے دوران بھارتی فلم انڈسٹری کی عالمی مقبولیت، خصوصاً مشرقِ وسطیٰ میں مقبولیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر...
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ پاکستان کے اب تک 9 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں، قومی ٹیم نے ٹیسٹ کے دوسرے دن 259 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا آغاز کیا تھا۔ اس سے قبل امام الحق 17، بابر اعظم 16، محمد رضوان 19 اور کپتان شان مسعود 87 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔ میچ میں عبداللہ شفیق 57، شاہین شاہ آفریدی صفر، آغا سلمان 45, سعود شکیل 66 اور ساجد خان 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیے: راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے پہلے روز 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز اسکور کرلیے راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس ٹیسٹ میں...
بنگلادیش آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2025 سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے ہاتھوں 7 رنز سے شکست کے بعد بنگلادیشی ٹیم کے سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات ختم ہوگئے۔ آسٹریلیا، جنوبی افریقا اور انگلینڈ کی ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرچکی ہیں۔ سیمی فائنل کی چوتھی اور آخری ٹیم کے لیے بھارت، نیوزی لینڈ، سری لنکا اور پاکستان کے درمیان مقابلہ ہے جس میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بہتر پوزیشن میں ہیں۔ پاکستان ٹیم آج جنوبی افریقا کے خلاف میدان میں اترے گی جبکہ آخری میچ سری لنکا کے خلاف کھیلنا ہے۔ پاکستان ٹیم کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے دونوں میچز میں لازمی...
پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ماورا حسین کیساتھ بالی ووڈ فلم ’صنم تیری قسم‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار ہرشوردھن رانے نے اپنی نئی فلم کے ٹکٹ خریدنے کی اپیل کرتے ہوئے مداحوں کے سامنے ہاتھ جوڑ لیے۔ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کیخلاف بیانات دینے والے اداکار ہرشوردھن رانے کے فلاپ فلمی کیرئیر نے انہیں مداحوں کے سامنے اپنی کل ریلیز ہونے والی نئی فلم کی ٹکٹس خریدنے کی اپیلیں کرتے ہوئے ہاتھ جوڑنے پر مجبور کردیا۔ ایک حالیہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مداحوں سے کہہ رہے ہیں کہ ’اس بار پلیز 9 سال انتظار مت کروانا پلیز ٹکٹس خرید لینا‘۔ View this post on Instagram ...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سابق کپتان مصباح الحق کو اہم ذمہ داری دیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق مصباح الحق کی ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز انٹرنیشنل تقرری کا امکان ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے چند دن قبل ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز انٹرنیشنل کے لیے اشتہار دیا تھا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اشتہار میں اہلیت کے لیے پہلی مرتبہ سابق ٹیسٹ کرکٹر یا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹر کی شرط رکھی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت تنازع میں ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز انٹرنیشنل عثمان واہلہ کو معطل کیا تھا۔
راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی جنوبی افریقا کے خلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور میزبان ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنا لیے ہیں۔پاکستان نے کھیل کے دوسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 259 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو سعود شکیل 42 اور آغا سلمان 10 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور سعود شکیل نے اپنی ففٹی مکمل کی، سلمان علی آغا 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ سعود شکیل 64 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔پہلے روز پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے کپتان شان مسعود 87 جبکہ...
پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے شاہین آفریدی کو پاکستان ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی اپنی قائدانہ صلاحیتیں پی ایس ایل میں ثابت کرچکے ہیں۔ سی او او ثمین رانا کہتے ہیں کہ شاہین آفریدی توقعات پر ضرور پورا اتریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاہین آفریدی کو ون ڈے ٹیم کا کپتان بنا دیا ہے۔ فاسٹ بولر شاہین آفریدی جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے میچز میں قیادت کریں گے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز ہو گیا ہے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے دن پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان نے دوسرے دن کا آغاز 259 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے کیا۔ سعود شکیل 42 اور سلمان آغا 10 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کے اوپننگ بیٹر امام الحق 17، بابر اعظم 16 اور محمد رضوان 19 رنز کی باری کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان شان مسعود نے 87 اور عبداللّٰہ شفیق نے 57 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کے اسکور کو مستحکم کیا۔ جنوبی افریقا کے کیشو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2025ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز بھی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کے باعث مثبت رجحان برقرار رہا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس 1994 پوائنٹ بڑھ کر 168,237 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔(جاری ہے) گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی تھی جب 100 انڈیکس 2436 پوائنٹ اضافے کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 166,242 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ماہرینِ معیشت کے مطابق مارکیٹ میں یہ مسلسل مثبت رجحان معاشی استحکام سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد اور حکومتی پالیسیوں کے تسلسل کا مظہر ہے۔ سرمایہ کار حلقوں کا کہنا...
فائل فوٹو پاک افغان سیز فائر دورانیہ سے متعلق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغانستان سے سیز فائر کے لیے کوئی وقت کی حد مقرر نہیں کی گئی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ بہت واضح طور پر بیان کیا گیا تھا کہ کوئی دراندازی نہیں ہو گی، ٹی ٹی پی کو ان کی سرزمین پر کوئی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ہم بار بار یہ بات دہراتے رہے اور ظاہر ہے کہ افغانستان اس بات سے انکار کرتا ہے۔ ترکیہ اور قطر نے زور دیا کہ بنیادی تنازع یہ ہے کہ افغانستان کی سرزمین یا سرپرستی ٹی ٹی پی کو پاکستان میں کارروائی کے لیے دستیاب ہے۔ ٹی...
دنیا کی سب سے بڑی کلاؤڈ کمپنی ایمیزون ویب سروسز (AWS) کو ایک بڑی تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث دنیا بھر میں سینکڑوں ویب سائٹس اچانک بند ہوگئیں اور لاکھوں صارفین متاثر ہوئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خرابی AWS کے ایک اندرونی سسٹم میں پیدا ہوئی جو نیٹ ورک لوڈ بیلنسنگ کے نظام کی نگرانی کرتا ہے۔ خرابی کے باعث ای کامرس، گیمنگ، چیٹ اور آن لائن ایپلیکیشنز سمیت متعدد ڈیجیٹل پلیٹ فارمز متاثر ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق ChatGPT، اسنیپ چیٹ، زوم، روبلوکس، سگنل اور ڈوولنگو سمیت کئی معروف پلیٹ فارمز بھی متاثر ہونے والی سروسز میں شامل ہیں۔ انٹرنیٹ بندش پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ DownDetector کے مطابق اس خرابی سے...
نام نہاد بلوچ نیشنل موومنٹ کا برطانیہ میں بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را کی ایما پر نام نہاد بلوچ نیشنل موومنٹ کےبیرون ملک احتجاج کی حقیقت آشکار ہو گئی۔ بلوچستان کے علاقے زہری میں حقائق کے برعکس پروپیگنڈا کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش ہوگئی۔ پروپیگنڈا کرنے والوں سے خاتون صحافی کے سوالات پر مظاہرین زہری کے موجودہ حالات سے لاعلم پائے گئے۔ مظاہرے میں شریک افراد خاتون صحافی کے سوالات پر جواب دینے سے کتراتے رہے ۔ خاتون صحافی نے سوال کیا کہ مظاہرین اور غیر مقامی باشندوں کو اس مظاہرے کے لیے غیر ملکی لابیز کے ذریعے کرایے پر خریدا گیا ؟۔ خاتون صحافی نے بتایا کہ مظاہرین نے جن...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2025ء) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کو ایک بار پھر پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست قرار دیا گیا ہے، شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 266 تک جا پہنچا، فضا میں بڑھتی ہوئی سموگ کی وجہ سے پنجاب میں ایمرجنسی ایکشن پلان فعال کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ عسکری 10 میں ایئر کوالٹی انڈیکس 414 ریکارڈ کیا گیا، سید مراتب علی روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 424 اور ڈی ایچ اے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 328 تک جا پہنچا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بھارت میں دیوالی کے تہوار کے باعث آلودہ ہوائیں پنجاب کے مختلف شہروں میں داخل ہو رہی ہیں جس کے پیش نظر...
2017 میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر وڈھ کے قریب میری گاڑی اور ایک دوسری گاڑی میں تصادم ہوا۔ میرے پیر کی ہڈی مکمل طور پر ٹوٹ گئی، چہرے پر گہرے زخم آئے اس دن نے میری پوری زندگی بدل دی۔ آج بھی لنگڑا کر چلتا ہوں، اللہ کا شکر ہے کہ زندہ ہوں مگر وہ منظر آج تک بھول نہیں پایا۔ یہ الفاظ ہیں آغا ابراہیم کے جو بلوچستان کی ان ہزاروں کہانیوں میں سے ایک ہیں جہاں قومی شاہراہوں پر حادثات نے زندگیوں کا رخ بدل دیا۔ کوئی اپنے پیارے کھو بیٹھا، کوئی عمر بھر کے لیے زخمی ہو گیا۔ میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹر 1122 کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2019 سے ستمبر 2025 کے دوران بلوچستان کی مختلف...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 21 اکتوبر 2025ء) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کرغیزستان کے حکام سے کہا ہے کہ ملک میں سزائے موت کا دوبارہ نفاذ بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہو گا اور وہ ایسی کوششوں کو فوری طور پر روک دیں۔ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ جب حقوق عوام کو دے دیے جائیں تو انہیں کسی بھی جواز کے تحت واپس نہیں لیا جا سکتا۔ کوئی بھی عدالتی نظام کامل نہیں ہوتا اور اگر سزائے موت دوبارہ نافذ کی گئی تو وقت گزرنے کے ساتھ ریاست کے ہاتھوں بے گناہ لوگوں کی جانیں ضائع ہونے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ Tweet URL کرغیزستان نے 1998 میں سزائے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 21 اکتوبر 2025ء) افغانستان میں تقریباً 70,000 خواتین ریڈیو فیم سنتی تھیں جو ملک بھر میں خواتین اور لڑکیوں کو تعلیم اور ان کے حقوق سے آگاہی فراہم کرنے کا اہم ترین ذریعہ ہے۔30 ستمبر کو جب طالبان حکام نے انٹرنیٹ اور ٹیلی فون نیٹ ورک بند کیے تو یہ ریڈیو بھی بند ہو گیا جس سے لڑکیوں کی گھر بیٹھے تعلیم بھی متاثر ہوئی۔افغانستان میں چھٹی جماعت کے بعد لڑکیوں اور خواتین کے سکولوں اور یونیورسٹیوں میں جانے پر پابندی ہے۔ ان حالات میں یہ ریڈیو ان کے لیے حصول تعلیم کا اہم ترین متبادل ہے جس کا تمام انتظام خواتین کے ہاتھوں میں ہے۔ اس ریڈیو پر آٹھ اساتذہ لڑکیوں اور...
افغانستان سے سیز فائر میں وقت کی حد مقرر نہیں، خلاف ورزی نہ ہونے تک معاہدہ برقرار ہے: وزیر دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان قطر میں ہونے والے سیز فائر معاہدے کے دورانیے سے متعلق بیان دیا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا سیز فائر معاہدے میں یہ بہت واضح طور پر بیان کیا گیا تھا کہ کوئی دراندازی نہیں ہوگی، ٹی ٹی پی کو افغان سرزمین پر کوئی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا ہم بار بار یہ بات دہراتے رہے اور ظاہر ہے کہ افغانستان اس بات سے انکار کرتا ہے،...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ افغان طالبان رجیم نے کالعدم ٹی ٹی پی کی سرپرستی ختم کرنے پر اتفاق کیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ اختلافات کوئی نئی بات نہیں، 25 اکتوبر کو معاہدے میں مزید چیزوں پربات چیت ہوگی، 25 اکتوبر کو اجلاس میں مزید چیزیں طے کی جائیں گی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اگرطالبان رجیم نےخوراج، ٹی ٹی پی کی سرپرستی جاری رکھی تو بہت افسوسناک ہوگا، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر نظرثانی کریں گے، افغانستان کے ساتھ مستقل حل چاہتے ہیں۔ لاہور آج بھی پاکستان کا آلودہ ترین شہر، پنجاب میں ایمرجنسی ایکشن پلان فعال...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات ایک نئی سمت اختیار کر گئے ہیں۔ واشنگٹن میں کبھی شک و شبہات کی نذر رہنے والا اسلام آباد، اب ٹرمپ انتظامیہ کی نظروں میں ایک اہم شراکت دار بن چکا ہے اور اس تبدیلی کا محور ہے پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی چابک دستی، نرمی اور نادر معدنیات (rare earths) کی سفارتکاری۔ خبر رساں ادارے سی این این کے مطابق گزشتہ ماہ وائٹ ہاؤس میں وزیرِاعظم شہباز شریف اور فوجی سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر سے ملاقات کے دوران، پاکستان نے ناصرف ٹرمپ کے مشرقِ وسطیٰ میں امن اقدامات کی بھرپور تعریف کی بلکہ انہیں نوبیل امن انعام کے لیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا کی سب سے بڑی کلاؤڈ کمپیوٹنگ کمپنی، ایمیزون ویب سروسز (AWS)، کو ایک بڑے تکنیکی خلل کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں سینکڑوں ویب سائٹس اچانک بند ہوگئیں اور لاکھوں صارفین متاثر ہوئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خرابی AWS کے ایک اندرونی نظام میں پیدا ہوئی جو نیٹ ورک لوڈ بیلنسنگ کے عمل کی نگرانی کرتا ہے۔ اس نظام میں بگ پیدا ہونے سے ڈیٹا کے بہاؤ میں خلل آیا اور متعدد سرورز نے بیک وقت کام کرنا بند کردیا، جس سے مختلف ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز متاثر ہوئیں۔اس تکنیکی مسئلے کے باعث دنیا بھر میں ای کامرس، گیمنگ، اسٹریمِنگ، اور مواصلاتی پلیٹ فارمز متاثر ہوئے۔ متاثر ہونے والے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے چینی صدر شی جن پنگ سے ایک منصفانہ تجارتی معاہدہ طے پانے کی توقع رکھتے ہیں، اور انہوں نے تائیوان کے معاملے پر کسی بڑی کشیدگی کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ چین تائیوان پر حملے کا ارادہ نہیں رکھتا، تاہم یہ مسئلہ جنوبی کوریا میں ہونے والی ملاقات کے دوران زیرِ بحث آ سکتا ہے۔ مزید پڑھیں: بھارت نے روسی تیل خریدا تو بھاری محصولات برقرار رہیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انہوں نے کہا کہ ہماری فوج دنیا کی بہترین ہے، اور کوئی ہمیں چھیڑنے کی ہمت نہیں کرے گا۔ مجھے لگتا ہے ہم ایک...
آئی جی پولیس آزاد کشمیر نے کہا کہ مقررہ تاریخ کے بعد کسی بھی ضلع یا علاقے میں کوئی افغان شہری رہائش ہوا تو متعلقہ افسر کو معطل کرتے ہوئے مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر میں افغان مہاجرین کی بے دخلی کیلئے 18 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی گئی۔ آئی جی پولیس آزاد کشمیر نے کہا کہ ڈی آئی جیز بے دخلی کارروائی کی براہ راست نگرانی کریں گے، ایس ایس پی اور ایس پی اضلاع افغان مہاجرین کی طورخم بارڈر سے بے دخلی تک ذمہ دار ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 18 نومبر 2025ء تاریخ تک متعلقہ پولیس افسران اس بابت تصدیق کریں گے کہ یہاں کوئی افغان رہائش پذیر نہیں۔آئی...
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ہے جب کہ لاہور بھی اس وقت خطرناک آلودگی کی لپیٹ میں ہے۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق بھارت میں دیوالی کے موقع پر آتش بازی کے باعث فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی، جس کے نتیجے میں دارالحکومت نئی دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 772 تک جا پہنچا ہے، جسے ماہرین انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ سطح تصور کرتے ہیں۔ بھارت میں دیوالی کی تقریبات کے اثرات سرحد پار پاکستان میں بھی محسوس کیے جا رہے ہیں، جس کے باعث لاہور سمیت پاکستان کے مشرقی شہروں کی فضا میں آلودگی نمایاں طور پر بڑھ رہی ہے۔ انڈیکس کے...
ایرانی قونصل جنرل مہران موحدفر نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران اس وقت معاشی تعاون بڑھانے کے لیے بہترین پوزیشن میں ہیں، اور دونوں ممالک کو موجودہ حالات سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ ’پاکستان اور ایران کے تعلقات بہترین سطح پر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایل سی سی آئی) میں خطاب کرتے ہوئے ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مثالی ہیں۔ گزشتہ 2 برسوں میں 2 ایرانی صدور نے پاکستان کا دورہ کیا، جبکہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان متعدد ملاقاتیں ہوئیں۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ دورۂ پاکستان کے موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور پاکستانی حکام کے درمیان 12 مفاہمتی یادداشتیں (MoUs) دستخط کی گئیں، جن میں...
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت اسپیشلائزڈ ڈیجیٹل اسکلز ٹریننگ آف ٹرینرز پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اسلام آباد میں نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے ہیڈکوارٹرز میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 200 ٹرینرز کو مصنوعی ذہانت، ای کامرس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ڈیٹا اینالیٹکس جیسے جدید شعبوں میں آن لائن تربیت دی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت سے ٹیکنالوجی کی جنگ جیت لی، نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں سے لیس کرنا وقت کا تقاضا ہے، شزا فاطمہ رانا مشہود نے کہا کہ یہ پروگرام وزیراعظم کے...
ویب ڈیسک : سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے کل بروز بدھ بلوچستان کے مختلف شہروں میں مرمتی کام کے پیش نظر گیس کی فراہمی بند رہے گی۔ رپورٹ کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان نے ایک اہم بیان جاری کیا ہے کہ ضروری مرمت کے کام کے باعث 22 اکتوبر 2025 بروز بدھ کو صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔ ترجمان نے کہا کہ سوئی سدرن کو بلوچستان میں کچھ اہم تنصیبات میں مرمت کا کام کرنا ہے، بلوچستان میں مرمتی کام کا آغاز موسمِ سرما سے پہلے کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدھ 22 اکتوبر کو مستونگ اور قلات میں گیس...
مقامی ذرائع کے مطابق افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی خالی گاڑیوں اور ٹرکوں کو افغانستان سے پاکستان میں داخلے کی اجازت مل گئی تاہم پیدل چلنے والوں کو ابھی تک سرحد پار کرنے کی اجازت نہیں ملی۔ اسلام ٹائمز۔ قطر کے دارالحکومت دوحا میں پاک افغان امن معاہدے کے بعد سب سے بڑی پیشرفت کے تحت چمن کے مقام پر پاک افغان سرحد کو جزوی طورپر کھول دیا گیا۔مقامی ذرائع کے مطابق افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی خالی گاڑیوں اور ٹرکوں کو افغانستان سے پاکستان میں داخلے کی اجازت مل گئی تاہم پیدل چلنے والوں کو ابھی تک سرحد پار کرنے کی اجازت نہیں ملی۔ افغان ڈرائیورز کے لیے پاسپورٹ اور ویزا لازمی قرار دیا گیا ہے، مقامی ذرائع کے مطابق گاڑیوں...
قومی ایئرلائن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری ایک مرتبہ پھر بعض تکنیکی و انتظامی مسائل کی بنا پر تاخیر کا شکار نظر آ رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کے لیے پروازیں 25 اکتوبر سے دوبارہ شروع کی جائیں گی، پی آئی اے کا اعلان نجکاری کے عمل میں شامل مختلف فریقین کے مابین بعض امور پر ڈیڈلاک ہونے کے باعث نجکاری کی بولی کی تاریخ 30 اکتوبر سے بڑھا کر اب 17 نومبر کر دی گئی ہے۔ اس سے پہلے بھی گزشتہ سال نجکاری کے لیے بڈنگ کا انعقاد بھی ہوا تاہم صرف ایک کمپنی بلیو ورلڈ سٹیز نے اس میں حصہ لیا تاہم 85 ارب روپے کی بیس پرائیس کے مقابلے میں 10 ارب روپے کی...