کروڑوں روپے کی عدم ادائیگی، روس نے پاکستان پوسٹ کی خدمات پر پابندی عائد کر دی
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
کروڑوں روپے کی عدم ادائیگی، روس نے پاکستان پوسٹ کی خدمات پر پابندی عائد کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)روس نے 5 کروڑ 50 لاکھ روپے بقایا جات کی عدم ادائیگی پر پاکستان پوسٹ کی خدمات پر پابندی عائد کر دی۔
وفاقی وزیر مواصلات نے تحریری جواب قومی اسمبلی میں پیش کر دیا۔وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان نے تحریری جواب میں بتایا کہ روس نے پاکستان پوسٹ کی سروسز پر اگست 2025 میں پابندی عائد کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پابندی کی وجہ پاکستان پوسٹ کی جانب سے ساڑھے پانچ کروڑ بقایا جات کی عدم ادائیگی ہے، رقم 2021 سے ادا نہیں کی گئی۔تحریری جواب میں بتایا گیا کہ 12 نومبر 2021 تک پاکستان پوسٹ کے ذمہ 31 کروڑ روپے سے زائد رقم واجب الادا ہے، فنانس ڈویژن کی جانب سے فنڈز کے اجرا کے بعد روسی پوسٹ کے بقایا جات ادا کیے جائیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراڈیالہ جیل کی سکیورٹی مزید سخت، نواحی علاقہ بھی ریڈزون قرار اڈیالہ جیل کی سکیورٹی مزید سخت، نواحی علاقہ بھی ریڈزون قرار معیشت بیٹھ گئی ہے، سیاسی بحران ختم کیے بغیر حالات بہتر نہیں ہونگے، اسد عمر سندھ ہائیکورٹ کا عمران خان کے کیسز کو عدالتی نظیر کے طور پر لینے سے انکار ریاست نے ٹھوک بجا کر جواب دیدیا،پیر سے پاکستان کی ترقی کا سورج طلوع ہوگا، فیصل واوڈا ڈی جی آئی ایس پی آر کی عمران خان کے بیٹوں کو فوج میں بھرتی ہوکر خوارج سے لڑنے کی دعوت عمران خان جن سے بات کرنا چاہتے ہیں وہ ان سے بات نہیں کرنا چاہتے، رانا ثنا اللہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان پوسٹ کی کی عدم ادائیگی پابندی عائد
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔